کرتا ہوں دل سے الفت کی باتیں - کشفی ملتانی

کاشفی

محفلین
غزل
(کشفی ملتانی)

کرتا ہوں دل سے الفت کی باتیں
دیوانہ پن کی، وحشت کی باتیں

اچھی ہیں زاہد طاعت کی باتیں
لیکن ہیں وہ بھی فرصت کی باتیں

کیا پوچھتے ہو الفت کی باتیں
بھولی ہوئی ہیں مُدّت کی باتیں

کیوں خوش ہیں دشمن ناکامیوں پر
ناکامیاں ہیں قسمت کی باتیں

بیگانہ بن کر دل مانگتے ہو!
بے گانگی میں!! حجت کی باتیں

دیکھو تومنزل وہ سامنے ہے
لیکن پہنچنا ہمت کی باتیں

ناصح کی باتیں اچھی ہیں لیکن
کب مانتا ہوں حضرت کی باتیں

ہوتے ہیں پہلے بدنام و رسوا
جو ڈھونڈتے ہیں شہرت کی باتیں
 
Top