کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہماری توجہ اور دعاؤں کا منتظر

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
کل یہ خبر سنی تھی سماء ٹی وی پر اور اس بیمار نوجوان کو دیکھا جو خون کے سرطان میں مبتلا ہے - ہماری توجہ اور
دعاؤں کا منتظر ہے -
http://www.samaa.tv/samaavideolist.aspx?v=7696

مزید معلومات اس کے بارے میں ویژول اسٹڈیز فیس بُک کے مندرجہ ذیل صفحے پر موجود ہیں
https://www.facebook.com/pages/Department-of-Visual-Studies-University-of-Karachi/155298561233178
 

زبیر مرزا

محفلین
اس نوجوان مہدی بلگرامی کا فیس بُک کا صفحہ اس کی صلاحیتوں کا منظردیکھا رہا تھا
زندگی میں رنگ بھرنے والا موت کے ساتھ نہتا اور خالی ہاتھ لڑرہا ہے کہ اس کے والدین
علاج کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں جو ایک بڑی رقم ہے -
971674_531653980233006_30487528_n.jpg


969847_512268558838215_1337581233_n.jpg


424491_457168307681574_1349409684_n.jpg
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ خیر زبیر بھائی۔

شریک محفل کرنے کا شکریہ۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اسے صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
کچھ سمجھ نہیں آرہا - کچھ سمجھ نہیں آرہا - مہدی پیارے اللہ کے حوالے
اناللہ واناالیہ راجعون -
کچھ دیرکو لگا یہ کوئی مذاق ہے ایسی بات لکھ دینا- بناء سوچی سمجھے لکھ دیتے ہیں لوگ مگر یہ ہوگیا
ہاں جواں سال مہدی دنیا سے رُخصت ہوگیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں تو مہدی کے لئے دعا کرنے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے آئی تھی۔ لیکن یہاں آ کر مزید افسوسناک خبر ملی۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور والدین کے لئے صبر و حوصلے کی دعائیں۔ آمین
اور یہ بھی دعا کہ اللہ کرے آئندہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے بروقت مدد کا وسیلہ بن سکیں۔ آمین
 

زبیر مرزا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں تو مہدی کے لئے دعا کرنے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے آئی تھی۔ لیکن یہاں آ کر مزید افسوسناک خبر ملی۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور والدین کے لئے صبر و حوصلے کی دعائیں۔ آمین
اور یہ بھی دعا کہ اللہ کرے آئندہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے بروقت مدد کا وسیلہ بن سکیں۔ آمین
تاخیر ، غفلت ، بے خبری انھیں الفاظ کی گردش رہی کل رات - دُکھ ہے اس بچے کو علاج کی بروقت سہولت نہ مل سکی
یہ فاؤنڈیشن کا طالب علم تھا میرے بھائی نے بتایا کہ وہان کو نہیں پڑھاتا لہذا اس سے واقف نہیں تھا - ویژول اسٹڈی کے طلباء نے اور اس کے ہم جماعتوں نے بھی فیس بُک پرخبر ٹی وی سے ہی سن کے اور اس کے والدین سے رابطہ کرکے لگائی -
اس کے لیے کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں ملا :(
 

زبیر مرزا

محفلین
یہ مہدی کا ایک ڈیزائین تھا فیس بُک پر - ایک بس :( مجھے لگا اس مسافر کا سفر کتنا مختصر تھا تو یہ
جملے اس پہ تحریر کردیے
1457579_244967025669649_857114580_n.jpg
 

نایاب

لائبریرین
حق مغفرت فرمائے آمین
دیر تو ہوئی ہم سے مگر امر الہی کچھ ایسا ہی تھا دوستو
سو راضی بالرضا ہی رہنا واجب
 
Top