کاشفی

محفلین
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلے کہاں سے آئے ؟
raininKarachi_8-6-2013_112549_l.jpg

کراچی…کراچی میں برسات کے دوران صفورہ گوٹھ اور سعدی ٹاوٴن سمیت درجنوں علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ ان علاقوں میں ہی سیلابی ریلے کیوں داخل ہوئے ؟اور کہاں سے آئے؟ کراچی میں کئی بار130 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی، جس کے بعد سڑکیں تالاب بنیں اور مضافاتی علاقوں میں برساتی پانی سے نمٹنے میں مشکلات بھی پیش آئیں لیکن ہفتے کے روز ہونے والی برسات سے سپر ہائیوے کے اطراف شہر کے نواحی علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے۔ اس کی وجہ کیا تھی؟ یہ جاننے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم نے گڈاپ کا دورہ کیا توعلاقہ مکینوں نے بتایا کہ گڈاپ میں تھڈو ڈیم سے پانی کا اخراج ہوا جس نے گڈاپ ندی سے سیلابی ریلوں کی شکل میں شہر کا رخ کیا۔ راستے میں جگہ جگہ تباہ حالی نے علاقہ مکینوں کے موقف کی گواہی بھی دی۔ گڈاپ اوراطراف کے علاقوں میں 2 ڈیم ہیں جو برسات کا پانی ذخیرہ کرتے ہیں، ان سے پانی کے اخراج کا مطلب صرف یہی ہو سکتا ہے کہ پانی ان کی گنجائش سے زیادہ جمع ہوگیا یا پھر ڈیم میں کہیں شگاف ڈالے گئے لیکن دونوں ڈیم نہ تو اوور فلو ہیں اور نہ ہی ان میں بظاہر کوئی شگاف نظر آرہا ہے۔ پھریہ پراسرار سیلابی ریلے صفورہ گوٹھ اور سعدی ٹاوٴن کے اطراف کہاں سے آئے؟ یہ کوئی قدرتی عمل ہے یا پراسرار انسانی کارستانی۔ شہری اس سوال کے جواب کے منتظر ہیں۔
 
Top