درخت لگانے ہیں ضرور لگائیں مگر جو پہلے سے لگے ہوئے تھے انکی بھی حفاظت کریں ۔
2017 میں یونیورسٹی روڈ ، حسن اسکوائر سے سفوراچورنگی تک کو نئے سرے سے بنایا گیا۔ جو چھ سے آٹھ مہینوں میں پورا کر لیا گیا تھا۔
سروز روڈ جہاں پہلے سے موجود تھے ان پر درخت بھی موجود وہ کاٹ ڈالے ، وہ درخت پیڈل چلنے والے اور گاڑی ، موٹر سائیکل والوں کو بہت اچھا سایہ مہیا کرتا تھا ۔
2019 میں پھر آئے خان صاحب اور بس سروس ریڈ لائن کی بنیاد ڈالی گئی جوکہ ٹینک چوک سے پوری یونیورسٹی روڈ سے ہوتے ہوئے نمائش پر ختم ہونی تھی۔
اور یہ اسی طرح بنائی گئی جس طرح گرین لائن بنائی گئی تھی روڈ کے بیچ میں ۔ اور اس لائن کے سلسلے میں ایک اندازے کے مطابق کوئی چالیس ہزار درخت کاٹے جاچکے ہیں ۔
اس کٹائی میں کراچی یونیورسٹی کے بلکل سامنے کچھ ساٹھ ستر سال پرانے درخت بھی شامل ہیں ۔
اور یہ لائن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی اور کراچی کی ایک بہت بڑی آبادی کے لیئے دردِ سر بنی ہوئی ہے۔
اسی طرح ملیر ہائیوے ، ڈیفنس کو ڈیفنس سٹی کراچی اور بحریہ ٹاؤن سے ملانے کے لیئے بنائی جارہی ہے
جو کہ ملیر ندی کے ایک طرف بنائی گئی ہے اس پر بھی کئی جگہ پر کھیتی ہوتی تھی جس کو ختم کیا گیا۔
سول سوسائٹی کو
proactive citizenship کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخت کٹنے کا عمل روکنا ہوگا۔
ماحول دوست شجر دوست افراد سے جُڑیں اور ان کا اتحاد بنا کر درخت لگائیں ، درخت بچائیں۔
سر سبز کراچی کا مطلب ہے
کراچی کی پرسُکون عوام۔
اب بتائیں کہاں لگائیں درخت؟؟
آپ مندرجہ ذیل جگہوں پر درخت لگا سکتے ہیں:
گھر میں ،
پارک میں،
اپنے ادارے میں،
سکول کالج یونیورسٹی گراونڈ میں ،
ہسپتال گراونڈ میں،
سڑک کے کنارے اور درمیان میں موجود خالی جگہ میں،
دریا ، نہر ، ندی ، نالے ، سمندر کے کنارے ،
موٹر وے کے اطراف میں،
کھیت کے کنارے،
جنگل میں ،
شاملات دیہہ میں،
بنجر زمین میں،
ریلوے لائن کے اطراف میں،
قبرستان میں
1) Contact your city development authority about tree plantation site
2) If there is some forest , then plant tree there as it will decrease deforestation
3) You can also use Google earth to locate suitable place in your city for tree plantation