میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کو دوکروڑ درختوں کی کمی کا سامنا ہے، کے ایم سی کے زیراہتمام شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے تاکہ شہرکو ایک اچھا ماحول فراہم کیا جاسکے، ہر ہفتے مختلف علاقوں میں جا کر خود شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور شہریوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور درخت بننے تک ان کی نگہبانی بھی کریں
یہ بات انہوں نے کورنگی میں آٹھ ہزارروڈ پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
میئر کراچی نے کہا کہ اس شجر کاری مہم میں سہانجا، گل مور، نیم کے درخت لگائے جا رہے ہیں، آٹھ ہزار ر وڈ پر ایک ہفتے کے اندر 5 ہزار پودے لگائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے مختلف علاقوں میں شجر کاری کے سلسلے میں پودے لگائے جاتے ہیں، مقامی افراد اور متعلقہ یونین کمیٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پودا بڑا ہونے تک نہ صرف ان کی حفاظت کریں بلکہ ان کو پانی دینے سمیت ان کی نگہداشت کا فریضہ بھی انجام دیں تا کہ یہ پودے تناور درختوں میں تبدیل ہوسکیں