کراچی کراچی ہے یار


کلاچی کے ساحل پر لنگر انداز جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے یکبارگی وہ رُکا، پلٹ کر مفتوح شہر کی جانب دیکھا اور پھر ایک بار بوجھل قدموں سے اوپر کی جانب چڑھنے لگا۔ عرشے پر پہنچ کر اس سے رہا نہ گیا اور وہ ایک بار پھر شہر کی طرف منہ کیے کھڑا ہوگیا ۔ اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی جانب اُٹھادیئے اور چیح کر بولا۔

الوداع اے شہرِ بے مثال!
کاش۔ اے کاش کہ میں تجھے تیری عظمت کے دنوں میں دیکھ سکتا۔

آج وہ اس شہرِ بے مثال سے رخصت ہورہاتھا لیکن چشمِ تصور سے اس کی عظمت کے دنوں کو دیکھ رہا تھا۔​

۱۔خواب​

عروس البلاد کراچی کے عین قلب میں واقع چڑیا گھر جو کبھی گاندھی گارڈن کہلاتا تھا، آج بھی شہر کی سستی ترین اور خوبصورت ترین تفریح گاہ کے طور پرموجود ہے اور روزآنہ لاکھوں بچوں ، بوڑھوں اور جوانوں کی تفریح ِ طبع کا باعث بنتا ہے، شہر کے قدیم اور خوبصورت باغوں میں سے ایک ہے ۔ یہ باغ ۔۔۔ ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں دسیوں اقسام کے جانور، پرندے نیز درندے وغیرہ موجود ہیں۔ اس باغ کی داغ بیل اب سے کوئی ڈیڑھ دو سو برس قبل انگریزوں نے ڈالی جب وہ اِس شہرِ بے مثال کو خوبصورت عمارتوں، چمکتی ہوئی سڑکوں اور ہرے بھرے باغات سے سجانے لگے۔

ہندوستان بھر سے مسلمان اور ہندو رہنماؤں نے تحریکِ آزادی شروع کی اور آخرِ کار انگریزوں کو ملک چھوڑکر جانے پر مجبور کردیا۔ انگریز سرکار نے ہندوستانیوں کے بے انتہاء دباؤ کے تحت بالآخر انھیں آزادی کی نوید سنادی اور خود بوریا بستر سمیٹ کر جہاںسارے ہندوستان کو خالی کرگئے وہیں اِس شہرِ بے مثال سے بھی اپنے انمٹ نقوش چھوڑ کر چلتے بنے۔ گاندھی گارڈن انھی انمٹ نقوش میں سے ایک نقش ہےجس کا نام بعد میں پاکستان سرکار نے بدل کر چڑیا گھر رکھ دیا۔​
[/,
QUOTE]​
 
IMG-20191108-143444.jpg


نشاط سنیما جس کا ساؤنڈ سسٹم کراچی کا بہترین ساؤنڈ سسٹم تھا، آج جلی ہو ئی حالت میں کھڑا تہذیبِ رفتہ کا ماتم کرنے میں مصروف ہے۔


کتنے دن مزید یہ یونہی کھڑا رہ پاتا ہے اور اب اسے ڈھادیا جائے گآ اور اس کی جگہ پر ایک نئی عمارت کھڑی ہوجائے گی؟ قرائن سے تو لگتا ہے کہ اس کا ڈھایا جانا ٹھہر گیا ہے۔ قریب میں دوسرے جلے ہوئے پرنس سنیما کو تو ڈھاکر زمین نئی عمارت کے لیے برابر کی جاچکی ہے۔وہ پرنس سنیما جس کے بڑے اسکرین جتنا بڑا سنیما اسکرین شاید اب کبھی دیکھنے کو نہ ملے۔
 
آخری تدوین:
IMG-20191108-145717.jpg

جیکب لائینز کراچی میں ہمارے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کا گیٹ۔ نہ اب پران گیٹ باقی ہے اور نہ ہی وہ ٹوٹی پھوٹی کھپریل کی بیرکس۔ نئی عمارت بن رہی ہے۔
 
IMG-20191108-150807.jpg

کبھی کا مشہور کٹرک ہال جو اب سالہاسال سے بند ہے۔ رینبو سینٹر اور سٹوڈنٹ بریانی کے درمیان سڑک کے اس چھوٹے سے حصے کا نام کٹرک روڈ تھا جس پر پارسیوں کے فلیٹس اور ایک ہال تھے۔ اب صرف فلیٹوں کے کمپاونڈ کا نام کٹرک ہال رہ گیا ہے۔

IMG-20191108-150831.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
th.jpg


اہلِ محفل کی دلچسپی کے لیے ہم آج کراچی کی یادگار تصویروں پر مشتمل ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں، امید ہے دیگر محفلین بھی اپنے شہر سے متعلق ایسا ہی دھاگہ شروع کریں گے۔ لاہور اور دہلی کے رہنے والوں سے خصوصی درخواست ہے کہ یہ دو شہر ہمیں بہت پسند ہیں۔ لاہور جب بھی گئے بہت اچھا لگا۔ دہلی کبھی جانا نہ ہوسکا لیکن اس سے متعلق بہت سے کتابیں جمع کرلی ہیں۔ البتہ کراچی ہماری جنم بھومی ہے اس سے تو ہمیں بے حد پیار ہے۔
بہت اعلیٰ بھیا
پیار ہی نہیں بھیا ہمیں تو اس شہر سے عشق ہے؀اور

اس شہر بے مثال کے عاشق سدا کے ہیں
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس تصویر پر 1900 لکھا ہوتا تو ٹھیک تھا۔
ملکہ برطانیہ ہر رائل میجسٹی ایمپریس وکٹوریہ کے نام پر بنی ایمپریس مارکیٹ۔

IMG-20191108-151620.jpg


IMG-20191108-151455.jpg

مارکیٹ کے صدر دروازے پر 1889 لکھا ہے۔ پچھلی تصویر پر لکھنے والے نے یقیناً غلط لکھا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب!
اس تھریڈ میں ،کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے منسوب کوئی جگہ کی تصویر ضرور ہونی چاہیے۔
 
Top