کراچی کا کوئی ایسا پروڈکٹ بتائیں جو آن لائن سیل کرسکیں

کیا آپ ایسا کوئی پروڈکٹ بتاسکتے ہیں جو کراچی سے آن لائن سیل کرسکتے ہوں
  • لیکن چھوٹا ہو اور کانچ کا نہ ہو۔
  • اور جلدی سے فروخت ہوجائے
  • کم سے کم ہزار روپے تک قیمت ہو۔
  • جو گھر میں آسانی سے بن سکے۔
  • خرچہ کم سے کم آئے۔
  • اگر آپ ایسا کوئی پروڈکٹ جانتے ہیں تو برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
 
آخری تدوین:

انتہا

محفلین
کیا آپ ایسا کوئی پروڈکٹ بتاسکتے ہیں جو کراچی سے آن لائن سیل کرسکتے ہوں
  • لیکن چھوٹا ہو اور کانچ کا نہ ہو۔
  • اور جلدی سے فروخت ہوجائے
  • کم سے کم ہزار روپے تک قیمت ہو۔
  • اگر آپ ایسا کوئی پروڈکٹ جانتے ہیں تو برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
کسی بھی ہول سیل مارکیٹ چلے جائیں اور وہاں سے کچھ بھی ہول سیل پر لے کر بیچا جا سکتا ہے۔
لیکن آج کل competition بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ہر چیز کی آن لائن بھرمار ہے۔
آپ کوئی ایسی چیز ڈھونڈیں جو روزمرہ استعمال کی بھی ہو اور سستی بھی ہو اور ڈلیوری فری دیں۔
 
سستی چیز میں تو اپنا ہی خرچ نہیں نکلے گا۔ کچھ اپنا ہی پروڈکٹ بنا کر بیچنا ہوگا جبھی کچھ بچے گا۔ ہول سیل سے بھی مارجن نہیں بچتا شپنگ اور دراز فیس میں بہت پیسے چلے جاتے ہیں۔
 
انتہا

محفلین
سستی چیز میں تو اپنا ہی خرچ نہیں نکلے گا۔ کچھ اپنا ہی پروڈکٹ بنا کر بیچنا ہوگا جبھی کچھ بچے گا۔ ہول سیل سے بھی مارجن نہیں بچتا شپنگ اور دراز فیس میں بہت پیسے چلے جاتے ہیں۔
ہاں تو اپنا برانڈ بنائیں۔ ایسی بہت سی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جن سے کام شروع کیا جا سکتا ہے۔
مثلا جارجٹ یا شیفون ہول سیل میں لے کر ان کے لیڈیز اسکارف بنوا لیں۔ بہت آسان اور سستا کام ہے۔ اچھا سا باکس یا فینسی پیکنگ بنوا کر اپنے نام سے بیچیں۔ بہت اچھے مارجن سے بکیں گے ان شاءاللہ۔
اسی طرح نیٹ پر سرچ کریں، بہت سی چیزیں آپ اپنی کم لاگت سے بنوا کر اپنے نام سے آن لائن فروخت کر کے منافع کما سکتے ہیں
 
Top