کراچی میں مسلمانوں کو مرتد کرنے کا پروگرام بے نقاب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عین عین

لائبریرین
اس اردو محفل اور کل کائنات میں موجود خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے امتی انشاللہ سداخوش ہی رہیں گےاور عیسائی مشنریوں کے خرچے پر ملت اسلامیہ کے خلاف بولنے والے بول بول کر ازخودخاموش ہو جائیں گے

میری "امتیوں" سے مراد ’امت اخبار کے زبردست قسم کے قاری" تھے۔ خواہ وہ اس محفل پر ہوں یا اُس محفل پر، ایم ایس این پر ہوں یا یاہو پر، گھر میں ہوں یا کسی ادارے میں بیٹھے ہوں، کوئی بھی ہو کہیں بھی ہو۔ لیکن جذباتیت نے اسے کوئی طعنہ سمجھا اور مذہبی دائرے میں محدود کر کے دیکھا۔ افسوس ہوا۔
اس تحریر کے دوسرے حصے میں عیسائی مشنریوں سے مال بٹورنے کا الزام بھی لگایا دیا گیا اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگ تحریر کے پہلے جملے میں سنائی گئی نوید کے حق دار بھی نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔! یعنی دو باتیں ہوئیں: ایک ہم خوش نہیں رہیں گے، اور دوسرے ہم مال بٹورتے ہیں یا خرچہ لیتے ہیں یا ہمدردی رکھتے ہیں۔
افسوس ناک بات ہے یہ۔ اس قسم کی گھٹیا اخباری پوسٹ یہاں آتی رہیں گی تو یہ کروڑوں مرتبہ کی گئی بحث دہرائی جاتی رہے گی اور دین کے نام نہاد ٹھیکے داروں کو کسی کو اسلام سے خارج کرنے اور مردود ، مرتد اور منافق قرار دینے کا موقع ملتا رہے گا۔ عقل بند لوگ ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں۔ تقلید، بنا سوچے سمجھے پیچھے ہو لینا انہیں سیدھا "جنت" میں لے جائے گا (ان کے گمان کےمطابق)۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عین عین

لائبریرین
کیا مجھے یہ آزادی ہے ؟ میرا خیال ہے یہاں دو راستے ہیں موت یا اسلام :eek:
یار تم چپ ہو جائو، ابھی ہلکا سا، چُنا سا فتوی لگا ہے کفر کا، منافقت کا، بے ایمان اور مرتد ہونے کا، تم تو جانتے ہو یہاں ہر شخص عالم مفتی ہے، تم مزید بولو گے تو یہ لوگ اپنے ایمان کی طاقت اور اثر رسوخ کے زریعے تمھیں "جنت" سے محروم کروا دیں گے۔ یہ تو تم یا میں کسی کو بھی قبول نہیں ۔۔ کیوں؟ سمجھے ناں
 
پیارے زلفی بھیا انہیں اکیلا چھوڑ دیں ، ان صاحبان کا مشن ہی مسلمانوں کو غصہ دلا کر یہاں ماحول خراب کروانا اور پھر اس فورم پر بین کروانا ہے، یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسی خلاف اسلام باتیں کرتے اور دین کا تمسخر اڑاتے ہیں جن سے مسلمان بھائیوں کو طیش آئے۔ لیکن ہم ان کی چال کا شکار ہونے والے نہیں۔ اب ہم بچے نہیں رہے بڑے ہو گئے ہیں
بس انہیں لکم دین کم ولی دین کہیں اور ختم شد
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جہاں مذہب کے نام پر قتل جائز ہے، حلالہ، ونی، قصاص وغیرہ کے نام پر بیٹیوں کو بیچنا جائز ہے، ایک طرف کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمارے لئے مذہب اسلام چنا ہے اور پھر وہی افراد بیٹھ کر لوگوں کو اسلام کے دائرے سے نکالتے ہیں۔ ہم سے تو غیر مسلم ممالک بہتر ہیں جہاں اکیلی عورت بھی رات کو کسی بھی جگہ حفاظت سے جا سکتی ہے۔ مسلمان ممالک کتنے ایسے ہیں جہاں آپ "اسلام کے نام لیوا مجاہدوں" کی موجودگی میں اپنی ماں یا بیٹی یا بہن کو اکیلے کہیں بھیجنے کا حوصلہ کریں گے؟ ایک اسلام کے مطابق علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم کے حصول کے لئے چین جانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ مگر یہ بھی ایک اسلام ہے جو سکول جاتی لڑکیوں پر تیزاب پھینکواتا ہے۔ یہ بھی اسلام ہے جو سکولوں کو بموں سے اڑاتا ہے۔ یہ بھی ایک اسلام ہے جو بے گناہ افراد کو اس لئے واجب القتل قرار دیتا ہے کہ وہ ایسی حکومت کے خلاف نہیں اٹھ کھڑے ہوتے جو ان "مسلمانوں" کی نظر میں کافر حکومت ہے۔ اس اسلام میں بچوں کا قتل جائز، عورتوں کا قتل جائز، خود کش بم دھماکے جائز، اگر اسی اسلام کے نام لیوا مارے جائیں تو ان کے قبضے سے عریاں فلمیں اور انڈین موسیقی کی سی ڈیز برآمد ہوں۔ "اپنے" مسلمان بھائیوں کو بھوکا، ننگا، غربت اور بیماری سے مرتا دیکھیں تو وہ جائز، لیکن اگر غیر مسلم انہیں نوکری، پیسے اور تعلیم دے تو وہ لالچ دے کر مذہب سے بہکانا ہوا؟ بھائی صاحب تین دن کے فاقے کے بعد "آپ" کا یہی اسلام حرام کو حلال قرار دے دیتا ہے کہ اگر حرام سے بھی پیٹ نہ بھرا اور مر گئے تو یہ ایک طرح سے خودکشی ہوگی
 
میں ان جملوں پر سخت احتجاج کرتا ہوں۔ یہ بہت بڑی ناانصافی اور انتہائی گھٹیا الزام ہے۔ شمشاد اور نبیل اس طرف توجہ کریں۔ " مجھے براہ راست مخاطب کیے بغیر محترمہ نے فورم کو بین کروانے والا شمار کیا ہے، جب کہ ایک پرانے محفل کے رکن ہونے کی حیثیت سے مجھے بھی اردو محفل سے محبت ہے اور میں نے یہاں اب تک اچھا وقت گزارا ہے۔ محترمہ کا یہ الزام ان کے ذہن کی خرابی ہے اور مجھے ان کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب تک یہاں کے کرتا دھرتا مجھ پر کوئی اعتراض نہیں کرتے، لیکن میں نبیل بھائی سے عرض کروں گا کہ وہ "معزز" رکن کو تنبیہہ کریں کہ وہ مجھ سمیت محفل کے کسی بھی رکن کے بارے میں زبان کا استعمال کرنے میں احتیاط برتیں۔ وہ ایک حد تک بات کریں، خود کو اردو محفل کی سب سے بڑی محب اور محفل کی انتہائی مخلص رکن ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش جاری رکھیں لیکن اس کے لیے کسی بھی رکن کا کاندھا استعمال کرنا شرم ناک بات ہے۔ بے جا تعریف کریں، اور محفل کا دوسری ویب سائٹس سے موازنہ کرتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین اردو ویب سائٹ قرار دیں لیکن یہ نہ کرین۔ اور یہ بھی مجھے قبول ہے، لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلاف اسلام بات کرنے اور دین کا تمسخر اڑانے والی بات کرکے معزز رکن نےاپنی حد سے تجاوز کیا ہے۔ براہ کرم زیادہ علامہ مت بنیں۔ اپنی حد میں رہیں۔ اپنے فتوے اپنے پاس رکھیں۔ بحث کو دلائل کے ساتھ آگے بڑھانے کی کوشش کریں اگر عقل شریف میں کچھ نہ آئے اور کام کی بات کرنا نہ آتا ہو تو ایسے دھاگوں میں اپنا مراسلہ پھینکنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کی نظر میں ہم کافر اور مرتد ہیں، لیکن یہ بھی درست ہے کہ آپ جیسے اندھے اور بہرے لوگوں کی وجہ سے ہی آج مسلمان اس حال تک پہنچے ہیں۔
 
عین عین بھیا جن سرشمشاد اور نبیل بھیا کو آپ شکایت کر رہے ہیں تو وہ بھائی لوگ اور سب قارئین بھی سب کچھ پڑھ سکتے ہیں کہ ہم نے کیا لکھا ہے۔ آپ ہمیں اندھے کہیں یا بہرے ، ہم آپ کی طرح ذاتیات پر حملے نہیں کرتے نہ ان کا جواب دیں گے۔ لیکن اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کو مسلمانوں یا اسلام کا تمسخر اڑانے کی کھلی چھٹی دے دی جائے تو آپ کا ایسی توقع رکھنا سراسر غلط ہو گا۔ ہم نے فورم کو بین کروانے کی نہیں ہم ممبرز کو فورم ایڈمنز کے ذریعے بین کروانے کی بات کی اور ہمارے سب الفاظ ابھی جہاں ہی موجود ہیں۔ ہم کسی سے جارحانہ بات نہیں کرتے لیکن کوئی دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بات کرے تو ادب و آداب کے دائرہ میں رہتے ہوئے جواب دینا ہمارا فرض ہے اور یہ حق ہر ممبر کو فورم ہی دیتا ہے۔
 
ہم نے نہ کسی کو کافر کہا نہ مرتد، اس کا فیصلہ کرنے والے ہم نہیں اللہ تعالی ہیں، نہ ہی ہم نے کوئی فتویٰ دیا ہے۔ اور نہ ہی اپنا کوئی پیغام تبدیل کیا ہے۔ سب کچھ پیارے بھائی لوگوں کے سامنے ہے ، کوئی خامخواہ بے بنیاد اور لغو الزامات کر خود ہی اوروں کی نظر میں اپنا مقام نہ گرائے۔
 
عین عین

لائبریرین
ذاتیات پر حملے لگنے لگے اب آپ کو۔ آپ نے اٹھا کر اتنا بڑا فیصلہ دے دیا کہ اسلام کا مذاق بنا رہے ہیں، ان کا مقصد فورم پر بین کروانا ہے، سازشی ہیں۔ مال بٹورنے اور عیسائی مشنری کے لیے کام کرنے کا الزم دیا آپ نے ، یہ سب بھی یہیں موجود ہے، سب پڑھ لیں گے۔ اور ’’خلاف اسلام" ہونے سے کیا مراد ہے بی بی؟ جو چاہیں وہ آپ کر گزریں دوسرا کرے تو پھر جذباتی اٹیک کہ زاتیات پر حملہ کیا ہے اور اسلام کے خلاف کچھ نہیں سنیں گے؟ کون کر رہا ہے اسلام کے خلاف بات؟
کیا مقصد کیا ہے آپ کا ؟ میں نے اسلام کے خلاف بولا ہے؟ میں کیا کافر ہوں؟ کیا سمجھ کر بولے جارہی ہو آپ؟ کیا سمجھ کر فتوے جھاڑے جا رہی ہو۔ آپ خود بے کار بچکانہ خیالات کا اظہا رکر کے دھاگے کو بدنما بنا رہی ہو۔ بات ہو کچھ رہی ہے آپ لے کہاں جا رہی ہو۔ جذبات اور عقیدت کی فراوانی کو قابو کریں۔ بات کو سمجھیں۔ یہ جو آپ نے فتوے لگائے ہیں ناں ۔۔۔۔۔۔۔ صاف صاف اسلام دشمن قرار دیا ۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ کھل کر بولیں۔ جو منہہ مین آ رہا ہے بولے جا رہی ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
عین عین بھائی آپ کا نام لیکر آپ کو کہیں بھی کوئی الزام نہیں دیا گیا۔ نجانے آپ اس بات کو اپنے اوپر لیکر اب برائے راست الزام تراشی پر کیوں اتر آئے ہیں۔

اگر آپ حق پر ہیں تو آپ کو ڈرنے یا بگڑنے کی کیا ضرورت ہے؟
 
عین عین

لائبریرین
اچھا جی ! آپ نے نہ فتوی جھاڑا نہ کافر کہا نہ مرتد،،،،،،،، ویری گڈ، تو پھر آپ کے تحریر کردہ جملوں کا مطلب کیا لیا جائ؟ مطلب آپ کے اس جملے سے
یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسی خلاف اسلام باتیں کرتے اور دین کا تمسخر اڑاتے ہیں
میں یہ مطلب لوں کہ میں اچھی اردو لکھتا ہوں، اور میرے خیالات بہت عمدہ ہیں۔۔۔۔
اور آپ کے اس جملے سے:
عیسائی مشنریوں کے خرچے پر ملت اسلامیہ کے خلاف بولنے والے بول بول کر ازخودخاموش ہو جائیں گے
یہ مطلب ہے مذکورہ بالا جملے کا کہ عین عین صاحب انتہائی شریف اور محب وطن اور دین پر سختی سے عمل کرنے والے انسان ہیں؟
بی بی آپ سے بات ہی بیکار ہے۔ آپ صرف جذبات کا پتلا ہیں اور کچھ نہیں۔
ان جملوں کی وضاحت فرمانے کی زحمت اٹھایے گا آپ؟
 
عین عین

لائبریرین
بھائی ویری گڈ!
جانب داری کی انتہا کر دی آپ نے
واہ کیا خوب فرمایا آپ نے۔
اسی طرح میں بھی نام نہ لوں اور پوسٹ کے جواب میں پوسٹ کرتا جاوں اور جو جی میں آپ بول دوں تو میرے لیے بھی مکرنا +سان ہو گا کہ جی مں نے تو نام نہں لیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
عارف بھائی پہلے تو یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ نہ تو میں اور نہ ہی اردو محفل کی انتظامیہ کسی کی جانبدار ہے اور نہ ہی مخالف۔ ہر رکن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اردو محفل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے کچھ بھی لکھے۔

جب انہوں نے کہیں بھی آپ کا نام نہیں لیا تو چور کی داڑھی میں تنکا کے مصادق آپ کیوں اپنے اوپر یہ بات لے رہے ہیں۔ اور بھی اراکین ہیں، انہوں نے بھی یہ مراسلے پڑھے ہوں گے، ان میں سے تو کسی نے کچھ نہیں کہا کہ مجھے الزام دیا گیا ہے۔ جبکہ آپ براہ راست ذاتیات پر اُتر آئے ہیں۔

اگر کسی رکن میں برداشت نہیں ہے تو اس کو میرا مخلصانہ مشورہ یہی ہے کہ وہ ادھر نہ آئے۔ دوسری صورت میں اس دھاگے کا بھی وہی انجام ہو گا جو ہوتا آیا ہے۔
 
عین عین بھیا ہم آپ کی کسی بات کا یہاں کوئی جواب دیں گے ہی نہیں، آپ اس سمیت کسی بھی موضوع پر بات کرنا چاہیں تو ست بسم اللہ ہمارے اس لنک پر آئیں کھل کھلا کر بات ہو سکتی ہے۔ معذرت چاہتے ہیں ہم یہاں اس اردو محفل فورم کی حدود سے تجاوز نہیں کر سکتے۔ شکریہ
https://www.facebook.com/profile.php?id=100001391178606
 
S. H. Naqvi

محفلین
کیا مجھے یہ آزادی ہے ؟ میرا خیال ہے یہاں دو راستے ہیں موت یا اسلام :eek:
نہیں ایک تیسرا راستہ بھی ہے جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طالبان بن جائیں!!!:notworthy:
ارے بھائی اتنا شدت پسندانہ رویہ! عقلیت پسند بھائی صاحب تھوڑا ہتھ ہولا رکھا کریں۔
سیدانی آپ نئی لگتی ہیں! ارے ان مناظروں میں سر کھپانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کرتا۔ اپنا ویو لکھ کر باقی اگنور کر دیا کریں۔ اسلام کے ایسے ٹھیکدار آپ کو ہر جگہ ملیں گے جو ایک نیا انقلابی اسلام متعارف کروانا چاہتے ہیں "گلوبل ریلیجن" :D ایسا اسلام جو ان کی عقل کے معیار پر پورا اترتا ہو۔ ایسا قرآن جو جو قتال اور قاتلو سے مبرا ہو اور صرف بھائی چارے کا ہی درس دیتا ہو۔ ایسا اللہ جسے شرک پر غصہ نہ آتا ہو۔ سب شانتی ہی شانتی ہو۔ مجھے حیرت ہے ان کے رویوں پہ کہ کس طرح مخالفت اور رد میں کمر کس لیتے ہیں جب بھی اسلام کا نام آتا ہے۔ ایسے لوگ فورا سے پہلے ہی اگلے بندے کو شدت پسند اور اسلام کا ٹھیکیدار ہونے کا طعنہ دینے لگتے ہیں حالانکہ بہ باطن یہ اپنے الفاظ سے خود کو ہی اسلام کا ٹھیکیدار بنا کر پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ بھی اپنی طرز کے طالبان ہی ہیں جو کسی کو بولتا نہیں سن سکتے اور خواہش کر تے ہیں کہ جو ہم کہیں وہی ٹھیک سمجھا جائے۔۔۔۔۔۔!
 
زلفی شاہ

لائبریرین
یہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جہاں مذہب کے نام پر قتل جائز ہے، حلالہ، ونی، قصاص وغیرہ کے نام پر بیٹیوں کو بیچنا جائز ہے، ایک طرف کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمارے لئے مذہب اسلام چنا ہے اور پھر وہی افراد بیٹھ کر لوگوں کو اسلام کے دائرے سے نکالتے ہیں۔ ہم سے تو غیر مسلم ممالک بہتر ہیں جہاں اکیلی عورت بھی رات کو کسی بھی جگہ حفاظت سے جا سکتی ہے۔ مسلمان ممالک کتنے ایسے ہیں جہاں آپ "اسلام کے نام لیوا مجاہدوں" کی موجودگی میں اپنی ماں یا بیٹی یا بہن کو اکیلے کہیں بھیجنے کا حوصلہ کریں گے؟ ایک اسلام کے مطابق علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم کے حصول کے لئے چین جانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ مگر یہ بھی ایک اسلام ہے جو سکول جاتی لڑکیوں پر تیزاب پھینکواتا ہے۔ یہ بھی اسلام ہے جو سکولوں کو بموں سے اڑاتا ہے۔ یہ بھی ایک اسلام ہے جو بے گناہ افراد کو اس لئے واجب القتل قرار دیتا ہے کہ وہ ایسی حکومت کے خلاف نہیں اٹھ کھڑے ہوتے جو ان "مسلمانوں" کی نظر میں کافر حکومت ہے۔ اس اسلام میں بچوں کا قتل جائز، عورتوں کا قتل جائز، خود کش بم دھماکے جائز، اگر اسی اسلام کے نام لیوا مارے جائیں تو ان کے قبضے سے عریاں فلمیں اور انڈین موسیقی کی سی ڈیز برآمد ہوں۔ "اپنے" مسلمان بھائیوں کو بھوکا، ننگا، غربت اور بیماری سے مرتا دیکھیں تو وہ جائز، لیکن اگر غیر مسلم انہیں نوکری، پیسے اور تعلیم دے تو وہ لالچ دے کر مذہب سے بہکانا ہوا؟ بھائی صاحب تین دن کے فاقے کے بعد "آپ" کا یہی اسلام حرام کو حلال قرار دے دیتا ہے کہ اگر حرام سے بھی پیٹ نہ بھرا اور مر گئے تو یہ ایک طرح سے خودکشی ہوگی
میرے بھائی مجھے بتائیں کہ اس وقت پوری دنیا میں اسلامی حکومت کہاں پر قائم ہے ؟ ہاں اسلامی ممالک موجود ہیں جہاں کے حکمران غیروں کے ایجنڈے پر چلتے ہیں۔افغانستان میں کچھ عرصہ کے لئے اسلامی حکومت قائم ہوئی تھی ۔ وہاں حالت یہ تھی کہ ایک عورت چاہے پورے افغانستان کا چکر لگا لے اس کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا تھا۔ یہاں تک کہ جس مغربی صحافی کو مجاہدین نے قید میں رکھا وہ ان کے رویے سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئی۔ کیا ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا سنہری اسلامی دور یاد نہیں آتا کیا عمر ثانی کے دور کا اسلام ہماری نظروں سے نہیں گزرا۔ میرے بھائی سمجھنے کی بات ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں کمزرویاں اور خامیاں در آئی ہیں اب اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم اسلام پر تنقید شروع کردیں۔ مسلمانوں کے موجودہ کردار اور زبوں حالی کو زیر بحث لایا جاسکتا ہے لیکن اسلام کا تمسخر اڑانا یقینا اسلام سے خارج کرنے والا کام ہے اور مذہب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اتنہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بد قسمتی سے اس فورم کے بعض محلفین مد نظر نہیں رکھتے۔ سیدہ سارا بہن بہت خوبصورت لکھتی ہیں اور ان کے مضامین دلائل پر مشتمل ہوتے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا وہ لکھتے ہوئے شائستگی کا دامن چھوڑتی ہوں۔ یہاں تو مسلم لیگ سے سیاسی وابستگی والا بندہ نواز شریف پر تنقید نہیں برداشت کرتا تو ایک سچا مذہبی آدمی کیونکر سچے مذہب اسلام پر تنقید برداشت کرے گا۔ پوری دنیا کا جائزہ لیں تو میڈیا بتا رہا ہے کہ پوری دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا دین اسلام ہے۔ یہاں ملیشیا میں آئے روز غیر مسلم لوگ مسلمان ہوتے رہتے ہیں ہمارے پیارے ملک پاکستان میں دیکھیں کہ کتنے غیر مسلم اسلام کو قبول کرتے ہیں۔لوگ کیوں اسلام کی طرف راغب ہوتے ہیں اس لئے کہ یہ سچا دین ہے اب اگر ہم خود ہی اس دین پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیں تو غیر مسلموں سے کیا گلہ؟؟
 
عین عین

لائبریرین
میں آپ کی ’’غیر جانب داری‘‘ کا قائل ہو گیا
آپ نہ صرف اس دھاگے کا حال وال ٹھیک کر سکتے ہیں بلکہ آپ محفل رکن کی چھٹی بھی کر سکتے ہیں۔ مجھے اچھی طرح علم ہے جناب!
میرا خیال ہے کہ دوسرے محفلین کی بات انہوں نے نہیں اٹھائیل۔ انہوں نے ایک کمال یہ کیا کہ میری پوسٹ کا اقتباس نہں لیا ورنہ آپ اگر مہربانی کرنا چاہیں تو نظر ڈالیں کہ ’’امتیوں‘‘ کا لفظ میں نے اپنےمراسلے میں استعمال کیا تھا اور اسی کو انہوں اپنے مراسلے میں لکھتے ہوئے کہا کہ عیسائی مشنری کے لیے۔۔۔۔کام کرنے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ۔ ذرا ایک نظر ڈال لیں۔ میں اسی پر بپھرا ہوں ورنہ کوئی اور بات نہیں ہے۔
اور محترم ! میرے مراسلے کے بعد ہی یہ سلسلہ چلا ہے اور واضح ہے کہ میری باتوں پر تبصرہ آیا ہے اور شدید قسم کا آیا ہے جس میں الزامات اور اسلام دشمنی کا بھی کہا گیا تو بھائی میں ہی اس کا اثر لوں گا ناں۔ نہ کہ کوئی محمود مغل یا الف اعجاز یا وارث جو ادھر آئے ہی نہیں وہ چراغ پا ہوں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے بھائی مجھے بتائیں کہ اس وقت پوری دنیا میں اسلامی حکومت کہاں پر قائم ہے ؟ ہاں اسلامی ممالک موجود ہیں جہاں کے حکمران غیروں کے ایجنڈے پر چلتے ہیں۔افغانستان میں کچھ عرصہ کے لئے اسلامی حکومت قائم ہوئی تھی ۔ وہاں حالت یہ تھی کہ ایک عورت چاہے پورے افغانستان کا چکر لگا لے اس کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا تھا۔ یہاں تک کہ جس مغربی صحافی کو مجاہدین نے قید میں رکھا وہ ان کے رویے سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئی۔ کیا ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا سنہری اسلامی دور یاد نہیں آتا کیا عمر ثانی کے دور کا اسلام ہماری نظروں سے نہیں گزرا۔ میرے بھائی سمجھنے کی بات ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں کمزرویاں اور خامیاں در آئی ہیں اب اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم اسلام پر تنقید شروع کردیں۔ مسلمانوں کے موجودہ کردار اور زبوں حالی کو زیر بحث لایا جاسکتا ہے لیکن اسلام کا تمسخر اڑانا یقینا اسلام سے خارج کرنے والا کام ہے اور مذہب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اتنہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بد قسمتی سے اس فورم کے بعض محلفین مد نظر نہیں رکھتے۔ سیدہ سارا بہن بہت خوبصورت لکھتی ہیں اور ان کے مضامین دلائل پر مشتمل ہوتے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا وہ لکھتے ہوئے شائستگی کا دامن چھوڑتی ہوں۔ یہاں تو مسلم لیگ سے سیاسی وابستگی والا بندہ نواز شریف پر تنقید نہیں برداشت کرتا تو ایک سچا مذہبی آدمی کیونکر سچے مذہب اسلام پر تنقید برداشت کرے گا۔ پوری دنیا کا جائزہ لیں تو میڈیا بتا رہا ہے کہ پوری دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا دین اسلام ہے۔ یہاں ملیشیا میں آئے روز غیر مسلم لوگ مسلمان ہوتے رہتے ہیں ہمارے پیارے ملک پاکستان میں دیکھیں کہ کتنے غیر مسلم اسلام کو قبول کرتے ہیں۔لوگ کیوں اسلام کی طرف راغب ہوتے ہیں اس لئے کہ یہ سچا دین ہے اب اگر ہم خود ہی اس دین پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیں تو غیر مسلموں سے کیا گلہ؟؟
کیا عورت کو واقعی طالبان کے دور میں اکیلے نکلنے کی اجازت ہوتی تھی؟

مجھے اسلام سے کوئی بغض نہیں لیکن اسلام کی اس شکل سے مجھے کوئی لگاؤ نہیں جس کا میں نے اشارتاً تذکرہ اوپر کیا ہے
 
عین عین

لائبریرین
عین عین بھیا ہم آپ کی کسی بات کا یہاں کوئی جواب دیں گے ہی نہیں، آپ اس سمیت کسی بھی موضوع پر بات کرنا چاہیں تو ست بسم اللہ ہمارے اس لنک پر آئیں کھل کھلا کر بات ہو سکتی ہے۔ معذرت چاہتے ہیں ہم یہاں اس اردو محفل فورم کی حدود سے تجاوز نہیں کر سکتے۔ شکریہ
https://www.facebook.com/profile.php?id=100001391178606
ابھی آپ کے پاس جواب دینے کو کچھ اور بھی ہے؟ یعنی ابھی تو آپ نے کچھ نہیں کیا، کچھ نہیں لکھا۔ اور حد سے تجاوز کی بھی خوب کہی، یعنی وہاں آپ حد سے تجاوز کریں گی۔ ویری گڈ۔ بی بی آپ کی اسلام دوستی آپ کو مبارک۔ ہم آپ کے کہےکے مطابق دشمن سہی، مرتد سہی، مال بٹونے والے عیسائی مشنری والے سہی۔ مجھے عقل بند لوگوں سے اور جذباتی انداز میں کھل کھلا کر بات کرنے کی ضرورت مجھے نہیں ہے۔ یہ بحث ہی بے کار ہے میرا مقصد بی بی صرف امت اخبار کی ڈرامے بازی بتانا تھا۔ اسے نہ تو وہ ڈھائی ہزار لوگوں کا علم ہے نہ ہی وہ ان کے بارے میں کوئی بات بتا سکا۔ جب کہ اس کے پاس ہر قسم کی اطلاعات ہوتی ہیں۔ وہ مرتد لوگ کہان ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ رپورٹیں امت ہر چوتھے چھٹے ماہ شایع کرتا ہے۔ اس میں حقیقت سے زیادہ افسانہ ہوتا ہے۔ اور بس۔ میں یہ عرض کر رہا تھا۔ لیکن آپ نے تو دین کا دشمن قرار دےدیا اور پھر بھی آپ محفوظ ہیں۔ ہمیں باتیں سننے کو مل گئیں
 
شمشاد

لائبریرین
عارف بھائی آپ نے "امتیوں" کا لفظ استعمال کیا اور کہیں بعد میں جا کر اس کی تشریح کی کہ یہ تو اخبار امت کے پڑھنے والوں کے لیے لکھا تھا، لیکن اس دوران تیر نکل چکا تھا، آپ کو اس بات کی وضاحت پہلے ہی کر دینی چاہیے تھی۔

جناب میں کسی رکن کی چھٹی نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی بھی دھاگے کا حال احوال خراب یا ٹھیک کر سکتا ہوں جب تک کہ انتظامی مجبوری نہ ہو۔

آپ کیوں بار بار اس بار پر مصر ہیں کہ میں جانبدار ہوں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top