تعارف کراچی سے محمد غفران صدیقی

السلام علیکم
میں آج ہی اردو محفل میں شامل ہوا ہوں۔ اردو ٹائپنگ خاص نہیں آتی غلطیوں کے لیے پیشگی معذرت۔
میں کراچی یونیورسٹی سے سافٹ ویئر انجینیئرنگ میں بی ایس کر رہا ہوں۔ اردو میں پروگرامنگ کا شوق ہے پر ابھی تک کہیں سے کوئی خاص رہنمائی کرنے والا نہیں ملا۔
مزید یہ بھی پوچھنا تھا کہ اسکین شدہ کتابیں ٹائپ اس محفل میں رضا کارانہ طور پر ہوتی ہے یا معاوضہ دیا جاتا ہے؟
طالب دعا
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب - محفل کی لائیبریری میں بلا معاوضہ کُتب مطالعہ کے لیے موجود ہیں
 

x boy

محفلین
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ خیر کرے ، آمین
اس ملک میں آپکو خوش آمدید۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
dde62e.jpg
 

عثمان

محفلین
عثمان بھائی ٹائپنگ کا کام کیسے ملتا ہے اور معاوضے کی کیا صورت ہوتی ہے؟ مطلب کتنا اور کس طرح دیا جاتا ہے؟
آپ میری بات سمجھے نہیں۔ :)
معاوضہ آپ کو ادا کرنا ہوگا۔ اور یہ معاوضہ دراصل آپ کا وقت ہوگا جو آپ ٹائپنگ میں صرف کریں گے۔ :):):)
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید
اگر اردو ٹائپنگ اب سیکھ رہے ہیں تو ٹائپنگ بطور پیشہ اپنانے کی خواہش چہ معنی دارد!
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید ۔۔۔۔!

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت بہت خوب گزرے گا۔

غفران بھائی ۔۔۔۔! محفل سے آپ کو کمائی کوئی نہیں ہونی۔۔۔! اگر زیادہ کچھ کما لیا تو دو چار اچھے اچھے دوست ضرور مل جائیں گے۔ :)

تفنن برطرف ! یہ محفل خالصتاً رضاکارانہ بنیادوں پر رواں دواں ہے۔ ہاں البتہ یہاں کافی "پروفیشنلز" موجود ہیں جن کے مشورے ہو سکتا ہے کہ آپ کی پیشہ ورانہ زندگی میں کارآمد ثابت ہوں۔
 
Top