کتنے ہیں کہ چھوڑ کر ھا ئے گئے

محمد حسین

محفلین
کتنے ہیں کہ چھوڑ کر ھا ئے گئے
پر بہت کے دل میں کچھ پائے گئے

کس بلندی سے گرائے ہم گئے
کیا کہاں سے ہم کہاں لائے گئے

مے کشی سے روکتے تھے ھم کو شیخ
رات مے خانے میں خود پائے گئے

دیکھنے کیا آئے تھے ہم یاں حسین
کیا مناظر ھم کو دکھلائے گئے
 

الف عین

لائبریرین
بحر و اوزان تو درست ہیں، اگر پہلی ہی کاوش ہے تو بہت مبارک باد
کتنے ہیں کہ چھوڑ کر ھا ئے گئے
پر بہت کے دل میں کچھ پائے گئے
÷÷ ’ہائے‘ محض مطلع بنانے کے لئے لایا گیا ہے، ورنہ پسندیدہ نہیں۔ عروض کے حساب سے کم از کم میں ’کہ‘ کو دو حرفی قبول نہیں کرتا۔

کس بلندی سے گرائے ہم گئے
کیا کہاں سے ہم کہاں لائے گئے
÷÷÷دونوں مصرعوں میں ’گئے‘ کا اختتام اچھا نہیں۔ دوسرا مصرع بہتر ہو سکتا ہے روانی میں مثلآ
کس جگہ سے کس جگہ لائے گئے

مے کشی سے روکتے تھے ھم کو شیخ
رات مے خانے میں خود پائے گئے
÷÷درست

دیکھنے کیا آئے تھے ہم یاں حسین
کیا مناظر ھم کو دکھلائے گئے
’یاں حسینُ ’یا حسین‘ لگتا ہے۔ اس مصرع کو بدل دیں مثلآ
ہم یہاں کیا دیکھنے آئے حسین
 
Top