امن ایمان
محفلین
السلام علیکم
میں ایک نئے تھریڈ کے ساتھ۔۔اس تھریڈ میں آپ۔۔۔
بلاتوقف، بلاججھک اپنی خوبیاں اور خامیاں بتائیں گے۔۔خوبیوں کی تو خیر ہے لیکن خامیاں بتانے کے لیے بہت اعلی ظرف ہونا پڑتا ہے شاید
آج سے پہلے تک یہ سوال میں انفرادی طور پر سب سے پوچھا کرتی تھی کہ اپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں لیکن آج ایک جگہ آپ سب کے نام ایک خط لکھتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ جو شکایتیں مجھے آپ سب سے ہوتی ہیں اکثر۔۔۔ہوسکتا ہے آپ میں سے بھی کچھ لوگوں کو وہی شکایت مجھ سے ہو۔۔۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ یہاں ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہیے جہاں ہم اپنا تجزیہ خود کریں۔۔۔۔اور اس بہانے ہی سہی ہم خود کو سدھارنے کی ایک کوشش تو کرسکتے ہیں۔
سو یہ تمہید باندھنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ آپ دوسروں کی اچھائیوں کے بارے میں پڑھیں اور یہ سمجھیں کہ آپ میں یہ مقفود ہیں تو انھیں اپنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے اور ساتھ ساتھ اگر آپ کسی کو کسی خامی سے چھٹکارا دلانے کے لیے کوئی تدبیر رکھتے ہیں تو اسے اپنے قیمتی مشورے سے ضرور نوازیں ( آج کافی وقت تک میں نے گاڑھی اردو کا مطالعہ فرمایا ہے
)
خوبی بتاتے ہوئے خود کو میاں مٹھو مت سمجھیے گا۔۔۔صرف یہ سوچیے گا کہ ہوسکتا ہے کسی کو اس خوبی کی اشد ضرورت ہو۔۔۔اور اسے اس گروپ کی خوبی نہ مل رہی ہو۔۔تو آپ اپنی خوبی کا عطیہ دے سکتے ہیں اور بدلے میں ثواب دارین حاصل کرسکتے ہیں۔
اور ہاں۔۔۔ضروری نہیں آپ کو اپنی ساری خوبیاں اور خامیاں ایک ہی نشست (پوسٹ) میں یاد آجائیں۔۔۔اس لیے جیسے جیسے کوئی خوبی یا خامی آپ پر آشکار ہو، آپ ساتھ ساتھ بتا سکتے ہیں۔
آغاز میں کرتی ہوں۔۔۔۔۔: )
میری خامی:-
اگر کوئی مجھے ایک بار اگنور کرے تو میں بدلے میں کم سے کم ایک بار تو بری طرح اسے نظرانداز کرتی ہوں۔
میری خوبی:-
نظر انداز کرنے کا دورانیہ انتہائی مختصر ہوتا ہے۔۔۔کچھ ہی دن میں بھول بھال کر پھر پہلے جیسی ہوجاتی ہوں۔
میری خامی:-
ہر ایک سے بہت ساری توقعات رکھتی ہوں اور اگر کوئی میری توقع پر پورا نہ اترے تو بالکل خاموش ہوجاتی ہوں۔
میری خوبی:-
اس چیز کا احساس بھی رکھتی ہوں کہ کسی کو مجھ سے بھی کوئی توقع ہوسکتی ہے۔ اس لیے کسی کو مایوس نہیں کرتی۔
میری خامی:-
جب کسی فورم میں کوئی نیا تھریڈ شروع کروں تو خواہش ہوتی ہے کہ سب بڑھ چڑھ کرجواب دیں۔۔کبھی یہ نہیں سوچا کہ باقی لوگ بھی تو مجھ سے سب جگہ جواب کی امید رکھتے ہوں گے۔ ہے نا میری خام خیالی۔۔میرامطلب ہے بڑی خامی
میری خوبی:-
اپنی غلطی کا احساس بہت جلدی ہوجاتاہے۔
ابھی کے لیے اتنا کافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر تھریڈ سمجھنے میں مشکل پیش آرہی ہو تو۔۔۔۔۔۔ پیشگی معذرت
او ہاں جاتے جاتے ایک اور خوبی یاد آگئی۔۔۔۔
میری خوبی-:
میں بہت اچھی ہوں۔
( بلاتبصرہ)