کتب کے حقوق

اجنبی

محفلین
شاید یہاں موجود لائبریری میں موجود کتابوں کی پالیسی متعین نہیں کی گئی ۔

میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اردو ویب کی لائبریری میں موجود کتب سے متعلق کیا قواعد ہیں؟ کیا ان کتب کو صرف پڑھا جاسکتا ہے یا کہیں اور شائع بھی کیا جا سکتا ہے؟ مثلاً اگر کوئی شخص یہاں سے کوئی کتاب لے کر اپنی ویب سائیٹ پر شائع کرنا چاہے تو کیا اجازت ہے؟ اگر اجازت ہے تو کن شرائط کے ساتھ؟
 
دوست

محفلین
جو کتابیں کاپی رائٹ سے آزاد ہیں وہ اردو ویب کی طرف سے بھی آزاد ہیں کہیں بھی شائع ہوسکتی ہیں۔ جی ایف ڈی ایل کے تحت بس اتنا چاہیے کہ حوالہ دے دیا جائے۔ لیکن کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جو کتابیں مصنف سے اجازت لے کر یا ناشر سے اجازت لے کر شائع کی گئی ہیں وہ صرف اردو ویب پر شائع کرنے کے حقوق رکھتی ہیں کسی دوسری ویب سائٹ پر ان کی اشاعت غیر قانونی ہوگی ظاہر ہے اردو ویب کے اختیار سے باہر ہے ان کے بارے میں کسی قسم کا حق دینا۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن شاکر، یہ بھی تو ہو رہا ہے کہ جو کتابیں مکمل کی جا رہی ہیں ان کے کاپی رائٹ کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا رہا ہے!!!
دیوانِ غالب کے علاوہ اور شاید راشد الخیری کی کہانیوں کی کتاب، اس وقت نام یاد نہیں آ رہا، کے علاوہ کاپی رائٹ سے آزاد کون سی کتاب یہاں ہے؟ راہی نے سوات کی اپنی کتاب یا شاکر القادری نے شائع کی آس کے نعتوں کی کتاب کے علاوہ مجھے یاد نہپیں آ رہا ہے کہ اجازت شدہ کتاب بھی کوئی ہے یا نہیں۔
گزارش یہ بھی ہے کہ ارکان پوسٹ کرتے وقت تبڈروں والے تانے بانے میں یہ بھی اطلاع دیں کہ اصل کا ماخذ کیا ہے اور کیا یہ تحریر اجازت شدہ ہے؟
شگفتہ، تم نے بھی کافی ہنگامے کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ کچھ کتابوں کی اجزت مل گئ ہے۔ لیکن کون سی کتابوں کی؟ کیا آنکھیں۔ سارا شگفتہ اجازت شدہ ہے؟
اور جو تم نے یہاں یا کہیں اور لکھا ہے کہ اس پر اختتام لکھ دیا جائے جب کتاب ختم ہو تو۔ اس سلسلے میں میں اپنی پوزیشن بھی صاف کرنا چاہتا ہوں۔ کہ اکثر میں اپنی حصول شدہ یا ٹائپ شدہ کتب یہاں پوسٹ بھی نہیں کر پاتا۔ براڈ بینڈ یا بہتر رفتار کا انٹر نیٹ ہو تو کچھ پیغامات کے طور پر پوسٹ کر دیتا ہوں۔ لیکن مکمل کتابیں ساری میں فی الحال اسی اپنی سائٹ پر رکھ رکھا ہوں جسے متبادل لائبریری کہا جا سکتا ہے یعنی
htp://kutub.250free.com
آئندہ اردو مواجے میں بھی پوسٹ کرنے کا ارادہ ضرور ہے لیکں کتابوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے میرے پاس۔ فی الوقت میں بانی کے مجموعے پر کام کر رہا ہوں، لیکن اس کو بھی مکمل نہ کر کے محض ایک نئ کتاب ۔ ای بک شائع کروں گا کسی اور نام سے۔ جس طرح خلیل الرحمن اعظمی کا انتخان ایک نئ ای بک ک طور پر شائع کیا ہے اگرچہ نہ یہاں پوسٹ کیا ہے ابھی نہ اور نہ 250 فری والی سائٹ پر۔
 
سندباد

لائبریرین
‌‌‌اردو محفل کی لائبریری میں جو کتب پوسٹ کی جاتی ہیں، میرا خیال ہے ان کتب کو مصنف کے نام کے ساتھ دوسرے اردو ویب سائٹ پر بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ اگر مصنف ‌ یا پبلشر ایک بار اجازت دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اردو کے فروغ کے لئے اپنی کتابیں دوسرے ویب سائٹ پر منتقل ہونے پر معترض نہیں ہوگا۔ اگر یہ کتب اردو محفل کی لائبریری سے لی جاتی ہیں تو اس کا حوالہ دیا جانا چاہئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سندباد نے کہا:

دراصل ناشرین یا مصنفین یا ہر دو سے اجازت لیتے ہوئے یہ بات اچھی طرح سے واضح کر لی جاتی ہے کہ کیا یہ کتاب اردو ویب محفل کے لئے اجازت شدہ ہوگی یا پھر تمام ویب سائٹس کے لئے

اگر اجازت عام ہے تو ہر ویب سائٹس کے لئے، ورنہ وہ کتاب صرف اردو ویب کی محفل کی لائبریری کے لئے ہی اجازت شدہ شمار ہوگی
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
دراصل ناشرین یا مصنفین یا ہر دو سے اجازت لیتے ہوئے یہ بات اچھی طرح سے واضح کر لی جاتی ہے کہ کیا یہ کتاب اردو ویب محفل کے لئے اجازت شدہ ہوگی یا پھر تمام ویب سائٹس کے لئے

اگر اجازت عام ہے تو ہر ویب سائٹس کے لئے، ورنہ وہ کتاب صرف اردو ویب کی محفل کی لائبریری کے لئے ہی اجازت شدہ شمار ہوگی
ایک اور بات کی وضاحت، عموماً ہم لوگ اردو ویب کے لئے ہی اجازت کی کوشش کرتے ہیں، لیکن جو صاحبان ہمیں اجازت عام دے دیں، وہ ان کا خلوص
 
Top