کتب نما: اردو لائبریری ریڈر برائے نمائش کتب

عرصہ سے یہ سوال لائبریری منتظمین کی نیندیں اڑاتا رہا ہے کہ لائبری کے لئے کتابوں کی تیاری اور ان کی بہتر پیش کش کا کیا مؤثر انتظام ہو۔ اس مقصد کے لئے وکی اور جملہ (یا جوملہ) کو آزمایا گیا اس کے علاوہ بھی ایک آدھ سی ایم ایسز کو کسی حد تک آزما کر دیکھا گیا۔ ہم نے ایک عدد غیر مکمل کسٹم ورک فلو سسٹم بھی بنانے کی کوشش کی جس کی خاطر خواہ پذیرائی نہ ہوئی تو وہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔ کل ملا کر بات کچھ بنی نہیں۔

القصہ آج ہمیں پھر تحریک ہوئی ہے۔ اور ہم نے نے سوچا ہے کہ حالیہ ضروری پروجیکٹس کی تکمیل کے بعد اس پر توجہ دیں گے۔ جس کے تحت سب سے پہلے ایک عدد لائبریری ریڈر "کتب نما" کی تشکیل کی جائے گی جو تیار کتابوں کو ویب پر پڑھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس مقصد کے لئے ای ایکس ٹی جے ایس کا استعمال کرنے کا ارادہ ہے جو ماورائی فیڈر کا انٹرفیس بنانے میں استعمال کیا گیا تھا۔ تب تک اگر لائبریری منتظمین کتابوں کی تیاری کے لئے کسی سوفٹوئر پر متفق ہو گئے تو ٹھیک ورنہ اس کے بعد پھر سے کسٹم ورک فلو مینیجمینٹ سوفٹوئیر ڈیویلپ کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔

کتب نما کو مواد فراہم کرنے کے لئے موجودہ لائبریری وکی کو استعمال کیا جائے گا۔ اس لئے لائبریری منتظمین سے درخواست ہے کہ اردو محفل فورم میں بکھرے پڑے کاموں کو وکی پر یکجا کرنے کا کام شروع کر دیں۔ اس مقصد کے لئے محفلین کو رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لئے اکسانا بہت ضروری ہے۔ ورنہ احباب کی سالوں کی محنت کسی کام نہ آئے گی۔ خیر اس مقصد کے لئے لائبریری منتظمین آپسی مشاورت سے بہتر لائحہ عمل مرتب کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فورم میں مکمل، غیر مکمل، زیر پروف ریڈنگ کتابوں کا ایسا جال بکھرا ہے کہ ان کو جمع کرنے کے کام کو آٹومیٹ کرنے کی کوئی سبیل نظر نہیں آتی لہٰذا یہ کام مینول ہی کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے محفل میں موجود کتابوں کی فہرست بنا کر ان کے ساتھ ان کا اسٹیٹس لکھ لینا بہتر ہوگا تاکہ کام کو ایک جہت مل سکے۔ پھر ٹیم بنا کر ان کو وکی پر جمع کرنے کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
امید ہے فرخ کچھ عملی اقدام کریں گے۔
لیکن اس سلسلے میں ایک مشورہ، ہر کتاب کو وکی کے ایک صفحے کی حد میں رکھنے کے لئے ایک کتاب کو کئی حصوں میں بانٹنا پڑتا ہے، پھر ایک ایک کر کے اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے، مجھے یہ کام پسند نہیں ہے، کہ میرے پاس ساری کتابیں میں خود پروف ریڈنگ کر چکا ہوتا ہوں، بہتر ہو کہ پوری کتاب بھی اراکین اپ لوڈ کر سکیں۔ یا ان کا الگ سکشن بن جائے جہاں مکمل کتابوں کا اپ لوڈ کرنے کانظم ہو۔
ریڈر سافٹ ویر میں بھی یہ نظم کیا جا سکنا بہت مشکل تو نہیں ہوگا، کہ وہ اصل ورڈ ڈاکیومینٹ سے عنوانات کے حساب سے اور ریڈر می مرضی کے حساب سے جتنا متن ایک صفحے میں دکھانا چاہے اتنا دکھا دے۔ایسا ہو سکے تو اراکین بھی اس جھنجھٹ سے بچ جائیں گے کہ ایک ایک صفحہ اپ لوڈ کیا جائے۔ کم از کم میں تو اپنی کتابوں کے سلسلے میں یہ اقدام کرنے سے معذور ہوں۔ اور اگر ایسا ممکن ہو سکے تو پھر میری الگ سے ویب سائٹ کی چنداں ضرورت نہیں۔
 
چاچو میں چاہ رہا تھا کہ آپ اپنی کتابوں کی حالیہ کاپیاں ایک عدد زپ فائل میں ہمیں مہیا کرا دیں۔ ویسے کیا آپ کے پاس ورڈ ڈاکیومینٹ کے بجائے نارمل ٹیکسٹ فارمیٹ میں بھی کتابیں موجود ہیں؟ کیوں کہ میں اس ریڈر میں فارمیٹنگ کسٹم رکھنا چاہوں گا اور کسی قسم کی ان لائن فارمیٹنگ سے گریز کروں گا جو کہ ورڈ ڈاکیومینٹس میں بے شمار ہوتی ہیں۔ غالباً مجھے اس ریڈر کے لئے کتابوں کو مکمل درست ٹیگس اور فارمیٹنگ میں لانے کے لئے کسی وقت چند احباب کی رضاکارانہ اعانت کی ضرورت پیش آئے گی۔ جبکہ اسٹینڈرڈ طریقے سی اینٹری کی گئی ہو تو وکی میں موجود مواد میں فارمیٹنگ درست کرنے کی ضرورت کم ہونی چاہئے۔

رہا سوال ڈاکیومینٹ اینٹری اور ریڈنگ پیٹرن کا تو بہت ہی ضخیم کتابوں کی سائز کا اندازہ نہیں لیکن دوسری تمام کتابیں واحد ٹیکسٹ فائل کی شکل میں یا ڈاٹا بیس میں محفوظ کی جائیں گی۔ اور پڑھنے کے لئے اگر کتاب میں مناسب سائز کے ٹکڑے ہیڈنگ، سب ہیڈنگ اور اسٹاپس وغیرہ کی شکل میں دستیاب ہیں تو ٹھیک ورنہ چند پیراگراف یا چند ڈائیلاگ کی حد رکھ کر خودکار پیجنیشن کیا جا سکتا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ فارمیٹنگ کے وقت مینولی طویل فائلوں میں جگہ جگہ پیج بریکس ڈالنے کے لئے خفیہ کوڈ شامل کر دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ یہ صفحات عام کتابی صفحات سے کئی گنا بڑے ہوں گے تاکہ صارف کو بار بار نئے صفحات نہ لوڈ کرنا پڑیں۔ ممکن ہے کہ آگے جا کر اس ریڈر میں کسی کتاب کے کسی صفحے کے کسی حصے کی بکمارکنگ کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے تاکہ صارف دوبارہ اس کتاب کو وہیں سے شروع کر سکے جہاں اسے چھوڑا تھا۔ لیکن ایسا کوئی فیچر ہوا تو وہ براؤزر کی کوکیز کو استعمال کرے گا۔ اور یہ بک مارکس کوکیز رہنے تک ہی زندہ رہ سکیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
تقریبا 90 فی صد تو ٹیکسٹ فارمیٹ میں بھی ہیں میری کتابیں، لیکن کچھ کتابوں جن میں جدول، تصاویر وغیرہ ہیں، ناگزیر حالات میں ورڈ ڈاکیومینٹ میں ہی دستیاب ہیں۔
باقی سافٹ وئر میں کیا کیا خصوصیت رکھی جائے تو وہ تم ہی بہتر سمجھ سکتے ہو۔
 
چاچو کیا آپ صرف تمام ٹیکسٹ فائلوں کو ایک فولڈر میں جمع کر کے زپ کر کے ہمیں ارسال کر سکتے ہیں؟ ورنہ مجھے ذرا لمبا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا سب کچھ جمع کرنے کے لئے۔ اور ہاں آپ چاہیں تو صرف وہ فائلیں جن میں امیجیز وغیرہ تھیں ان کی ورڈ فائل علیحدہ سے ذپ کرکے بھیج دیجئے۔
 

اسد

محفلین
امید ہے کہ آپ نے اس سلسلے میں مختلف آپشنز کا جائزہ لیا ہو گا۔ پھر بھی اگر ہو سکے تو اس صفحے کو بھی دیکھ لیں، شاید کوئی کام کی چیز مل جائے۔ مجھے کسی نے گرینسٹون استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
 
برادرم اسد آپ کی شرکت کا شکریہ۔ میں نے اس فہرست کا یوں ہی سا جائزہ لیا ہے اور یہ سمجھا ہے کہ یہ سبھی سوفٹوئیرز قدرے مختلف مقصد کے لئے بنائے گئے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
چاچو کیا آپ صرف تمام ٹیکسٹ فائلوں کو ایک فولڈر میں جمع کر کے زپ کر کے ہمیں ارسال کر سکتے ہیں؟ ورنہ مجھے ذرا لمبا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا سب کچھ جمع کرنے کے لئے۔ اور ہاں آپ چاہیں تو صرف وہ فائلیں جن میں امیجیز وغیرہ تھیں ان کی ورڈ فائل علیحدہ سے ذپ کرکے بھیج دیجئے۔
انشاء اللہ جلد ہی تم کو ای میل کر دوں گا، دو چار دن انتظار کرو، کام ہو جائے گا۔ بلکہ ہو سکا تو نئی زیر تدوین فائلیں بھی بھجوا دوں گا۔
 
بہتر تو یہ تھا کہ آپ بھی ڈراپ باکس کا ایک عدد اکاؤنٹ بنا لیتے اور پھر کوئی ایک عد فولڈر ہم سے شئیر کر لیتے۔ ڈراپ باکس انتہائی سہل ہے اور اس میں فائلیں اپلوڈ کرنے کی زحمت نہیں کرنی پڑتی بالکہ وہ از خود اپنا فولڈر سنک کرتا رہتا ہے۔ اس طرح آپ کوئی تبدیلی کرتے تو وہ تبدیلی فی الفور میرے ڈیسکٹاپ میں بھی ظاہر ہو جاتی۔
 
Top