کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

جاسمن

لائبریرین
بچپن میں حاتم طائی کی کہانی نے کتنا سحر طاری کیا تھا۔ ھمارے ماموں جان روز ایک سوال سُناتے تھے اور جب ساتوں سوال مکمل ھو جاتے تو ہم نئے سرے سے سننا شروع کر دیتے۔ میٹرک میں ابن انشاء کی نثروشاعری دونوں نے متاثر کیا۔ چلتے ہو تو چین کو چلئے۔ خمار گندم، چاند نگر، اور اُس دور میں پطرس کو پڑھا تو آج تک اُن کے مداح ہیں۔ مضامین پطرس ہر دور میں پڑھی اور وکھرا مزہ لیا۔
ایف اے میں انسائکلوپیڈیا برٹانیکا اور پاکستانیکا دونوں سے اَستفادہ کیا۔
اور اب دور شروع ہؤا ترقی پسند ادیبوں کو پڑھنے کا۔۔۔۔
اس مطالعہ نے زندگی کو بہت متاثر کیا۔۔۔(جاری ہے)
 
فلک شیر

محفلین
بچپن میں حاتم طائی کی کہانی نے کتنا سحر طاری کیا تھا۔ ھمارے ماموں جان روز ایک سوال سُناتے تھے اور جب ساتوں سوال مکمل ھو جاتے تو ہم نئے سرے سے سننا شروع کر دیتے۔ میٹرک میں ابن انشاء کی نثروشاعری دونوں نے متاثر کیا۔ چلتے ہو تو چین کو چلئے۔ خمار گندم، چاند نگر، اور اُس دور میں پطرس کو پڑھا تو آج تک اُن کے مداح ہیں۔ مضامین پطرس ہر دور میں پڑھی اور وکھرا مزہ لیا۔
ایف اے میں انسائکلوپیڈیا برٹانیکا اور پاکستانیکا دونوں سے اَستفادہ کیا۔
اور اب دور شروع ہؤا ترقی پسند ادیبوں کو پڑھنے کا۔۔۔ ۔
اس مطالعہ نے زندگی کو بہت متاثر کیا۔۔۔ (جاری ہے)
گڈ، اچھا سلسلہ وار مراسلہ ہے، کئی ٹکڑے مل کر اچھی تصویر بنائیں گے :)
 
تلمیذ

لائبریرین
کھانا کھاتے وقت سامنے کتاب رکھنے کے معاملے پہ اس قدر ڈانٹ کھائی ہے میں نے کہ بس..........آخر ابو امی کو ہی ہار ماننا پڑی اس معاملے میں ...............اور اس عادت سے میں ابھی تک پیچھا نہیں چھڑا سکا۔ کھانا سامنے پڑا ہو گا اور میں اٹھ جاؤں گا الماریوں سے کتاب ڈھونڈنے .........کچھ نہ ملے تو کوئی اخبار ہی سہی ........... ورنہ جیسے لقمہ گلے میں اٹکنے لگتا ہے :)

ماشاءاللہ!
اور فی زمانہ کتاب کی جگہ موبائل فون نے لے لی ہے جن کے لئے نوجوان اتنے حساس ہیں کہ کھانے کے دوران لقمہ منہ میں جائے نہ جائے، میسیج کا جواب فورا جانا چاہئے۔ جیسے اگر ذرا بھی تاخیر ہو گئی تو نہ جانے کون سی قیامت آ جائے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کا مطلب ہے، کہ بیماری اور لوگوں کو بھی لاحق ہے، مجھ اکیلے کو ہی نہیں :)
میں نے مار تو نہیں کھائی کہ میں عموماً اپنا کھانا لے کر دوسرے کمرے میں چلا جاتا تھا یا پھر اس وقت کھایا جب امی اور ابو پاس نہ ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ماشاءاللہ!
اور فی زمانہ کتاب کی جگہ موبائل فون نے لے لی ہے جن کے لئے نوجوان اتنے حساس ہیں کہ کھانے کے دوران لقمہ منہ میں جائے نہ جائے، میسیج کا جواب فورا جانا چاہئے۔ جیسے اگر ذرا بھی تاخیر ہو گئی تو نہ جانے کون سی قیامت آ جائے گی۔
موبائل فون اتنا برا نہیں جتنا سمارٹ فون ہیں۔ سمارٹ فون آپ کو کمپیوٹر، کتاب وغیرہ جیسی "مہلک برائیوں" سے پاک کر دیتا ہے :)
 
کاشف شفیع

محفلین
ایک زمانہ تھا کہ کتاب پڑھے بغیر سانس نہیں نکلتی تھی سونا ، جاگنا حتٰی کہ کھاتے وقت بھی میرے ہاتھ میں کتاب ہوتی تھی بہت سی کتابیں ہیں جنہیں جیا ہے مگر اب سوچتی ہوں وہی کتابیں کیا اب بھی مجھے اتنا متاثر کر سکتیں ہیں جیسے پہلے کرتیں تھیں
صائمہ جی لگتا ہے اب آپ بزرگ ہو چکی ہیں اب کتابیں آپ کو نہیں آپ کتابوں کو متاثر کرتی ہوں گی۔۔۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
کھانا کھاتے وقت سامنے کتاب رکھنے کے معاملے پہ اس قدر ڈانٹ کھائی ہے میں نے کہ بس..........آخر ابو امی کو ہی ہار ماننا پڑی اس معاملے میں ...............اور اس عادت سے میں ابھی تک پیچھا نہیں چھڑا سکا۔ کھانا سامنے پڑا ہو گا اور میں اٹھ جاؤں گا الماریوں سے کتاب ڈھونڈنے .........کچھ نہ ملے تو کوئی اخبار ہی سہی ........... ورنہ جیسے لقمہ گلے میں اٹکنے لگتا ہے :)
میرے شوہر کی اور میری بھی بالکل یہی عادت ہے۔وہ کھاتے ہوئے اکثر اخبار اور میں کتاب پڑھتے ہیں۔ اب ہمارا بیٹا بھی اِسی عادت میں مبتلا ہو رہا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کالج میں خود بخود چار دوستوں کا ایک گروہ بن گیا۔ جس میں ایک کے علاوہ ہم تینوں بہت پڑھنے والے تھے۔سالِ اوّل میں کالج کی لائیبریری کی ممبرشپ کے علاوہ میں نے اپنے شہر کی ایک بڑی لوکل لائیبریری کی ممبرشپ لے لی تھی۔ ( وہ لائیبریری ابھی بھی میری دوست ہے۔) ۔اِس کے علاوہ اپنے گروہ میں میرے پاس جیب خرچ زیادہ ہوتا تھا۔ ہمارے شہر میں کتابوں کی ایک بڑی اور جدید دکان نئی نئی کھُلی تھی۔ جیب خرچ میں سے صرف چائے کے پیسے نکال کر جمع کر کے ہم کتاب خریدنے چل پڑتے۔ ایک کتاب خریدتے اور ایک اور کتاب مستعار لے آتے۔
عنایت اللہ کے ناول پڑھتے پڑھتے اچانک ترقی پسند ادیبوں تک چھلانگ لگائی۔ راجندر سنگھ بیدی،عصمت چغتائی، سعادت حسن منٹو، کرشن چندر، پریم چند، احمد ندیم قاسمی۔۔۔۔۔اِن کے بارے میں دوسروں کے تنقیدی مضامین۔ اوپندر ناتھھ اشک کی کتاب منٹو میرا دُشمن پڑھی۔
ہمارے کچھ عقائدو خیالات تو بہت پختہ تھے لیکن کچھ ابھی بن اور بگڑ رہے تھے، منٹو اور عصمت کے ساتھ عدالتوں کے دھکے کھاتے ، کبھی وکیلِ صفائی بن جاتے اور کبھی اِستغاثہ کے ساتھ شامل ہو جاتے۔
منٹو کی ایک کتاب گنجے فرشتے بہت اچھی لگی تھی۔ یہ خاکوں کی کتاب تھی۔ اور اِسے پڑھ کر ہم نے ہم سب کے نام رکھے تھے، فرحت (اللہ بخشے) کا نام ڈیسائی، عظمیٰ کا باری صاحب، زیبی کا انٹیلیکچوئل اور میرا ہپ ٹُلا
ممتاز مفتی وغیرہ کے گروہ کو پڑھا اور اُن سب سے متاثر ہو کر اپنے گروہ کا نام رکھا۔ ۔۔چھڈ یار
منٹو کی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بیدی کی بھولا میں نے اپنے بچوں کو سُنائی ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک جُملہ ہم بہت بولا کرتے تھے۔ ۔۔اوپڑ دی گڑ گڑ دی اینکس دی بے دھیانا دی منگ دی دال آف دی لالٹین
ہمارے گروہ کی عادت تھی کہ جو کتاب جلدی واپس کرنی ہوتی تھی، ایک پڑھتا،باقی سنتے۔ عموماًً میں پڑھا کرتی تھی۔
علی پور کا ایلی سالِ سوئم میں پڑھی۔ کبھی ہم مفتی صاحب کے ساتھ ہوتے اور کبھی اُن کے دوستوں کے
ساتھ۔۔ ۔مفتی اپنے گندے پوتڑے بے شک چوراہے پر دھوئے مگر ہمیں بخشے۔(جاری ہے)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
کھانا کھاتے وقت سامنے کتاب رکھنے کے معاملے پہ اس قدر ڈانٹ کھائی ہے میں نے کہ بس..........آخر ابو امی کو ہی ہار ماننا پڑی اس معاملے میں ...............اور اس عادت سے میں ابھی تک پیچھا نہیں چھڑا سکا۔ کھانا سامنے پڑا ہو گا اور میں اٹھ جاؤں گا الماریوں سے کتاب ڈھونڈنے .........کچھ نہ ملے تو کوئی اخبار ہی سہی ........... ورنہ جیسے لقمہ گلے میں اٹکنے لگتا ہے :)
اس بات پر مجھے بھی بہت کچھ سننے کو ملا ہے۔ ابو کا اعتراض یہی ہوتا تھا کہ یار کھانے کے وقت دھیان کھانے پر رکھا کرو۔ ابو کے سامنے کھانا کھاتے میں کتاب کو سائیڈ پر گھٹنے کے نیچے دبا لیا کرتا تھا۔ اور پڑھتا رہتا تھا۔ ابوکے پاس کوئی سالہا سال کے "چٹان" کے جریدے تھے۔ جو اب بوریوں میں بھر بھر کر رکھے ہیں۔ ان پر کبھی سالن والا ہاتھ لگ جاتا تھا تو ابو کھینچ کر رسالہ دور رکھ دیا کرتے تھے۔۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے باعث حیرت ہے یہ امر کہ "فکاہیہ ادب" کا کسی نے نام نہیں لیا۔ یا پھر وہ نایاب مراسلہ میری نظروں سے نہیں گزرا۔ قیصرانی بھائی نے بھی انشاء کی شاعری ہی کا ذکر کیا۔ جو خود میں مست ہے۔
کیا شفیق الرحمن
پطرس بخاری
کرنل محمد خان
مشتاق احمد یوسفی
سیموئل لینگ ہورن کلیمنز (مارک ٹوئن)
نے کسی کو بھی کبھی متاثر نہیں کیا۔
میں نے بس یہی نام سن رکھے تھے۔ اگر کہیں سے اور نام پڑھے تو وہ بھی یہاں لکھ دوں گا۔ :p
 
Top