کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
مقدمہ
اللہ تعالیٰ کے حقوق
صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا
صرف اللہ تعالیٰ کا مدد مانگنا
اللہ تعالیٰ سے امید رکھنا
اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا
شیطان کی عبادت نہ کرنا
نماز کی پابندی کرنا
زکوۃ ادا کرنا
رمضان کے روزے رکھنا
شرک سے بچنا
اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
بارگاہ رسالت میں قربت کی راہ
درود نہ پڑھنے پر وعید
دین اسلام کے حقوق
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
دین اسلام پر حسب استطاعت عمل کرنا
قرآن حکیم کے حقوق
آداب تلاوت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حقوق
اہل علم کے حقوق
مسلمانوں کے حقوق
والدین کے حقوق
اولاد کے حقوق
حقوق زوجین
مساجد کے حقوق
بندے کے اللہ پر حقوق
ہمسایوں کے حقوق
قریبی رشتہ داروں کے حقوق
بہن بھائیوں کےحقوق
یتیموں کے حقوق
محتاجوں ،غربا اور مسکینوں کے حقوق
عمر رسیدہ لوگوں کےحقوق
معذوروں کے حقوق
حکمرانوں اور رعایا کے حقوق
خدام اور مزدوروں کے حقوق
مہمانوں کے حقوق
مسافروں کے حقوق
جان اور مال کےحقوق
اسلام میں اقلیتوں کے حقوق
جانوروں کے حقوق
دنیا کا پہلا دستوری عہد وپیمان میثاق مدینہ
انسانی حقوق کا عالمی چارٹر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حجۃ اللہ البالغہ
مصنف
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
مترجم
مولانا خلیل احمد بن مولانا سراج احمد
ناشر
کتب خانہ شان اسلام لاہور

تبصرہ
شاہ ولی اللہ دہلوی برصغیر کی جانی مانی علمی شخصیت ہیں۔ شاہ صاحب بنیادی طور پر حنفی المسلک تھے۔ وہ دور برصغیر میں تقلیدی جمود کا دور تھا اور فقہ حنفی کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی۔شاہ ولی اللہ جیسے ماہر فقہ نے اسی مکتبہ فکر میں پرورش پائی تھی۔ لیکن جب آپ حج کے لیے مکہ گئے تو وہاں سے عرب شیوخ سے درس حدیث لیا یہیں سے آپ کی طبیعت میں تفہیم دین بارے تقلیدی جمود کے خلاف تحریک اٹھی۔ وہاں سے تشریف لاکر سب سے پہلے آپ نے برصغیر کے عوام کو اپنی تحریروں سے یہ بات سمجھادی کہ دین کسی ایک فقہ میں بند نہیں بلکہ چاروں اماموں کے پاس ہے۔ یہ جامد تقلید کے خلاف برصغیر میں باضابطہ پہلی کوشش تھی۔ اس کے بعد شاہ صاحب نے ساری زندگی قرآن و سنت کو عام کرنے کے لیے وقف کردی۔ پیش نظر کتاب ’حجۃ اللہ البالغۃ‘ بھی موصوف ہی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات او راقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔ اردو ترجمہ کرنے کے فرائض مولانا خلیل احمد بن مولانا سراج احمد نے ادا کیے ہیں۔ یہ اردو ترجمہ خاصا پرانا ہے اس لیے بہت سارے ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو موجودہ اردو کتب میں متروک ہو چکے ہیں۔ اور کتابت بھی ہاتھ سے کی گئی ہے جس کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ کرنا قدرے مشکل ہو گیا ہے۔ کتاب کی افادیت کی پیش نظر اس کو جدید اسلوب میں شائع کرنے کی ضرورت ہے۔(ع۔م)
اس کتاب حجۃ اللہ البالغہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دیباچہ
مقدمہ
باب1۔خدا کی صفت ابداع خلق
اختلاف پیدائش کا بیان
سیاست مدنی کے بیان میں
توحید کے بیان میں
حکمتوں اور علتوں کے اسرار کے بیان میں
کتب حدیث کے طبقوں کے بیان میں
طہارت کا بیان
نماز کی فضیلت کا بیان
جمعہ کا بیان
مناسک کا بیان
فرائض کا بیان
عدت کا بیان
جہاد کا بیان
کھانے کے آداب کا بیان
خواب کا بیان
آداب صحبت کا بیان
مختلف ابواب
سیرت کابیان
المناقب
 
تبصرہ​
شاہ ولی اللہ دہلوی برصغیر کی جانی مانی علمی شخصیت ہیں۔ شاہ صاحب بنیادی طور پر حنفی المسلک تھے۔ وہ دور برصغیر میں تقلیدی جمود کا دور تھا اور فقہ حنفی کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی۔شاہ ولی اللہ جیسے ماہر فقہ نے اسی مکتبہ فکر میں پرورش پائی تھی۔ لیکن جب آپ حج کے لیے مکہ گئے تو وہاں سے عرب شیوخ سے درس حدیث لیا یہیں سے آپ کی طبیعت میں تفہیم دین بارے تقلیدی جمود کے خلاف تحریک اٹھی۔ وہاں سے تشریف لاکر سب سے پہلے آپ نے برصغیر کے عوام کو اپنی تحریروں سے یہ بات سمجھادی کہ دین کسی ایک فقہ میں بند نہیں بلکہ چاروں اماموں کے پاس ہے۔ یہ جامد تقلید کے خلاف برصغیر میں باضابطہ پہلی کوشش تھی​

اس طرح کا متنازعہ تبصرہ کرنے کے بجائے سیدھا کتاب کا لنک بھی تو دیا جاسکتا ہے؟؟ شاہ ولی اللہ اپنی حیات کے آخری لمحات تک حنفی ہی رہے "اسی جامد تقلید کا شکار" ایک تو کتاب کی چوری اوپر سے حنفی فقہ پر یہ طنز آمیز تنقید، جبکہ اس کتاب کا لکھنے والا بھی ایک حنفی ہی تھا، کیا کہنے اس مینوپلیشن کے۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بنیادی عقائد
مصنف
الشیخ عبدالمحسن العباد
مترجم
عبداللہ ناصر رحمانی
ناشر
مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

تبصرہ
امام عبداللہ ابو محمد بن ابی زید القیروانی کا شمار چوتھی صدی ہجری کے محدثین و فقہا میں ہوتا ہے، آپ نے ’الرسالہ‘ کے نام سےایک مبسوط کتاب تالیف فرمائی۔ اور اس کتاب پر ایک جامع مقدمہ تحریر فرمایا۔ جو اگرچہ بہت مختصر ہے لیکن اس میں علوم و معارف اورمعانی و مطالب کا ایک بحر زخار موجزن ہے۔ بہ بات مبنی برحقیقت ہے کہ امام صاحب نے اصول و فروع کے حوالے سے ان چند سطور کے کوزے میں دریا بند کردیا ہے۔ اس مختصر مقدمہ کو وقت کے عظیم محدث، سابق وائس چانسلر مدینہ یونیورسٹی فضیلۃالشیخ عبدالمحسن بن حمد العباد نےایک نہایت نفیس اور لطیف شرح کے ساتھ مزین فرمایا ہے۔ آپ عصر حاضر میں منہج سلف صالحین کےامین و محافظ تصور کیے جاتے ہیں۔ تحریر و تقریر میں بہت نمایاں اور منفرد مقام کے حامل ہیں۔ اس کتاب میں شیخ موصوف نے ہر مسئلہ پر قرآن و حدیث کا انبار لگا دیاہے، نیز جا بجا ائمہ سلف کے ذکر سے کتاب کی اہمیت و افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ کتاب اصول وفروع کا ایک حسین امتزاج ہونے کے ساتھ ساتھ، تمام مسائل عقیدہ کو کتاب وسنت، اقوال سلف صالحین کی روشنی میں پیش کرنے کا گرانقدر مجموعہ ہے۔(ع۔م)
اس کتاب بنیادی عقائد کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
تعارف ابن ابی زید القیروانی
شرح سے قبل چند اہم فوائد کا ذکر
اہل السنۃ والجماعت کا عقیدہ فطرت کے مطابق ہے
سلف صالحین اسماء وصفات میں نہ تو تاویل کے قائل تھے اور نہ ان کے معنی میں تفویض کے قائل تھے
ائمہ اربعہ اور ان کے مذاہب کے فقہاء کا عقیدہ
مقدمہ کا اردو ترجمہ
آغاز شرخ
توحید کی تین اقسام اور ان کی تعریفات
توحید کی اقسام میں باہم نسبت
اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ’’الاول‘‘ اور الآخر‘‘ بھی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے بذاتہ اپنے عرش پر ہونے کا اثبات
اللہ تعالیٰ کے نام حسنیٰ ہیں
اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کا بیان
ایمان بالقدر اور اس کے کتاب وسنت سے دلائل کا بیان
حدیث احتجاج آدم علی موسی کا معنی
ہدایت ارشاد اور ہدایت توفیق میں فرق
نبی اور رسول میں فرق
وسائل بخشش
نافرمان مسلمانوں کا انجام
جنت اور جہنم کا بیان
میدان محشر کے حالات
حوض کوثر کا بیان
اسلام اور ایمان میں فرق
برزخی حیات
صحابہ کرام کا بیان
حکام کے ساتھ خیر خواہی
بدعات کو کلی طورپر ترک کرنے کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تجلیات نبوت(اپ ڈیٹ)
مصنف
صفی الرحمن مبارکپوری
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
مولانا عبدالرحمٰن مبارکپوری سیرت نگاری کے میدان میں ایک معتبر مقام کے حامل ہیں۔ آپ کی تحریر کردہ عربی کتاب ’الرحیق المختوم‘ نے رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی انعامی مقابلہ سیرت نگاری میں اوّلیت کا شرف حاصل کیا۔ اسی کتاب نے آپ کو علمی دنیا میں متعارف کرایا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ مولانا مبارکپوری نے عربی زبان میں نوجوانوں اور خاص طور پر میٹرک کے طلبا کے لیے سیرت رسول پر ایک مختصر مگر جامع کتاب ’روضۃ الانوار فی سیرۃ النبی المختار‘ کے نام سے لکھی۔ جسے سعودی عرب کے بہت سارے اداروں نے نصاب میں شامل کیا۔ پھر مولانا ہی نے اردو زبان کے دینی مدارس، سکولوں کے طلبا اور عامۃ المسلین کے لیے اس کو ’تجلیات نبوت‘ کے نام اردو میں منتقل کیا۔ جس مصنف نے کمال ہنر مندی سے سیرت کے تمام تر وقائع کو ایک ایسی نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اس کے مطالعہ سے دل و دماغ پر ایک پاکیزہ نقش قائم ہوتا ہے۔ کتاب میں دعوت اسلامی کے تمام مراحل اور اس کی پیش آمدہ دشواریوں کا تذکرہ موجود ہے۔ تکالیف اور مصائب کے طوفانوں میں وحی الٰہی کس طرح سے نصرت الٰہی کے راستے پیدا کرتی ہے اس کا ایمان افروز بیان ملتا ہے۔ واقعات سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کی ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصول دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ سیرت نگاری کے اس فن میں صحتِ واقعات کی تلاش میں یہ احتیاط اور ضبط لائق صد تحسین ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تجلیات نبوت(اپ ڈیٹ) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
حرف اول
مقدمہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاندان،نشوونما او رنبوت سے پہلے کے حالات
نبوت ودعوت
اسلام کی علانیہ تبلیغ
مقابلے کی مختلف تدبیریں
مسلمانوں کو تعذیب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دست درازیاں
غم کا سال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طائف میں مشرکین کی طرف سے نشانیوں کی طلب
ہجرت مدینہ
دوسری بیعت عقبہ
مسلمانوں کی ہجرت
مدینہ منورہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال
غزوات وسرایا
غزوہ بدر کبریٰ(17رمضان 2ہجری)
بدر کے بعد کے واقعات
غزوہ احد(شوال 3ہجری)
حادثے اور غزوات
غزوہ خندق(شوال وذی قعدہ 5ہجری)
عزوہ بنو قریظہ(ذی قعدہ 5ہجری)
غزوہ بنوالمصطلق یا غزوہ مریسیع(شعبان 5 ہجری یا 6 ہجری)
عمرہ حدیبیہ(ذی قعدہ 6ہجری)
بادشاہوں اور امراء کے نام خطوط
غزوہ غابہ یا غزوہ ذی قرد
غزوہ خیبر
غزوہ ذات الرقاع
عمرہ قضا
معرکہ موتہ
غزوہ فتح مکہ
غزوہ حنین
غزوہ تبوک
غزوات کے متعلق چند کلمات
فرضیت حج (9ہجری) اور حجۃ الوداع (10ہجری)
وفود،مبلغین اور دیگر اعمال
حجۃ الوداع
رفیق اعلیٰ کی جانب
خانہ نبوت
صفات واخلاق
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نخبۃ الصحیحین
مصنف
قاری صہیب احمد میرمحمدی
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
قاری صہیب احمد میر محمدیؒ دینی علوم کے مدرس اور ممتاز قاری ہیں۔ انہیں دورانِ تدریس یہ ضرورت شدت سے محسوس ہوئی کہ طلبہ کی ایمانی، اخلاقی اور معاشرتی زندکی سنوارنے کے لیے حدیث کی مؤثر تدریس نہایت ضروری ہے۔ اس احساس کے زیر اثر انہوں نے صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے مطلوبہ احادیث چن کر زیر نظر منتخب احادیث کا نافع و جامع مجموعہ مرتب کیا ہے۔ یہ احادیث انتہائی اہم ایمانی، اخلاقی اور سماجی موضوعات پر مشتمل ہے۔ اس میں تصحیح نیت کی تعلیم دی گئی ہے۔ ایمان، اسلام اور احسان کی پہچان کرائی گئی ہے اور ہر مسلمان کے حقوق کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی باتیں اور آداب اپنانے پر زور دیا گیا ہے اور بری باتوں سے گریز کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ہر حدیث کی تفہیم کے لیے نہ صرف تمام مشکل الفاظ کا ترجمہ دیا گیا ہے بلکہ صیغوں اور ابواب وغیرہ کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن نے مشکل الفاظ کے معانی، صیغوں اور ابواب کی تصحیح و توضیح فرمائی۔ مولانا مفتی عبدالولی نے اس پر نظر ثانی کی۔ مشکل الفاظ کے معانی احادیث کے ساتھ نہیں دیے گئے بلکہ ہر حدیث کے نمبر کے اعتبار سے کتاب کے اخیر میں دیے گئے ہیں۔ طالبان علم کے لیے یہ اسلوب خاصا مفید اور استفادے کے اعتبار سے بہترین ہے۔(ع۔م)
اس کتاب نخبۃ الصحیحین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
پیش لفظ
اقوال واعمال میں خلوص نیت کی اہمیت
ریاکاری کا انجام
نیکی کے ارادے کی فضیلت
مصائب پر صبر کی فضیلت
اسلام،ایمان اور احسان کی تعریف
مسلمان کے مسلمان پر حقوق
ارکان اسلام
مسلمان کی مدد وپردہ پوشی کی فضیلت
کامل مومن کی تعریف
قاری قرآن کی فضیلت
خلاف سنت ہر عمل مردود ہے
دعا کی قبولیت کا سہانا وقت
سات مہلک چیزیں
اللہ کے ہاں محبوب ترین اعمال
روزے کی فضیلت
نماز تروایح میں گناہوں کا کفارہ
حج کی فضیلت
دھوکے باز حکمران پر جنت حرام ہے
حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار
خاوند کی نافرمانی کی سزا
صلہ رحمی کی فضیلت
اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزیں
جائز سفارش کی فضیلت
فی سبیل اللہ خرچ کرنے کی فضیلت
بدترین دعوت کی نشانی
فطرت کی پانچ چیزیں
داڑھی منڈوانا مشرکوں کا فعل ہے
فخر وتکبر کی سزا
صلح میں جھوٹ کا جواز
پہلی امتوں کی ہلاکت کا سبب
راستوں میں بیٹھنے کے آداب
منافق کی علامات
موت کی آرزو کی ممانعت
سچ اور جھوٹ کا انجام
جنتی وجہنمی کی علامات
مشکل الفاظ کی توضیح
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
القول السدید فی علم التجوید
مصنف
قاری سلمان احمد میرمحمدی
نظرثانی
قاری محمد ابراہیم میرمحمدی
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

تبصرہ
قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ ہے اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ عرب لوگ باوجود فصیح و بلیغ ہونے کے قرآن کریم جیسی ایک آیت لانے سے بھی قاصر رہے۔ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے فلہٰذا ضروری ہے کہ قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح پڑھنے کا حق ہے۔ فن تجوید پر اب تک اردو میں بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا نہایت سہل اور آسان ہے۔ اس سلسلہ کی بہت سی کتب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر پہلے سے موجود ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ جو کہ قاری ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی قاری سلمان احمد میر محمدی کی کاوش ہے۔ قاری صاحب اپنی کتاب میں تجوید کے تقریباً تمام اساسی قواعد لے آئے ہیں اور نہایت سہل انداز میں لائے ہیں۔ مبادیات تجوید، مخارج، صفات سے لے کر ادغام اور سکتہ تک کے تمام تر قواعد کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب کے آخر میں تجوید سے متعلقہ بعض ضروری مسائل بھی بیان کر دئیے گئے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب القول السدید فی علم التجوید کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم
مبادیات تجوید
ارکان تجوید
لحن اور اس کی اقسام
تلاوت قرآن کے مراتب
ابتداء کی اقسام
مخارج کا بیان
اصول مخارج
اصل اور(حلق)
اصل ثانی
دانتوں کی تفصیل
اصل ثالث
اصل رابع
اصل خامس
صفات کا بیان
صفات لازمہ متضادہ
صفات لازمہ غیر متضادہ
حروف کی تفخیم وترقیق کے قواعد
الف کی تفخیم وترقیق
لام کی تفخیم وترقیق
راء کے احکام
میم کے اجمالی احکام
میم ساکن کے تفصیلی احکام
نون کے اجمالی احکام
نون ساکن وتنوین کے تفصیلی احکام
ادغام کا بیان
لام ال کا بیان
مد کے اجمالی احکام
مد کے تفصیلی احکام
ہمزہ کا بیان
ہمزہ کے احکام
ہمزہ وصلی وقطعی کی پہچان
اجتماع ساکنین
ہاء کا بیان
وقف کا بیان
سکتہ کا بیان
بعض ضروری مسائل
چند مخصوص کلمات کا حکم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر
مصنف
ڈاکٹر مصطفیٰ سعید الخن
مترجم
حافظ حبیب الرحمن
ناشر
شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
TitlePages---Qawaid-Asolia-Me-Fuqaha-Ka-Ikhtilaf-Aur-Fiqhi-Masail-Pr-Is-Ka-Asar.jpg
تبصرہ
فقہا کی اختلافی آرا اور ان کے دلائل کاتنقیدی مطالعہ ایک دلچسپ موضوع ہے۔ تیسری اور چوتھی صدی کے فقہا نے اس موضوع کی طرف توجہ کی اور اختلاف فقہا پر مستقل کتابیں لکھیں۔ محمدبن نصر المروزی، محمد بن جریر طبری اور ابو جعفراحمد بن محمد الطحاوی نے اس موضوع پر بسیط کتب تحریر فرمائیں۔ برصغیر کے معروف فقیہ شاہ ولی اللہ نے اس موضوع پر دو رسالے تحریر فرمائے۔ ایک رسالہ تو اجتہاد و تقلید پر اصولی بحث ہے لیکن اس کتاب کا ایک باب اختلاف فقہا اور اس کے اسباب و علل پر ہے۔ شاہ صاحب کا دوسرا رسالہ ’رسالہ الانصاف فی بیان سبب الاختلاف‘ ہے۔ اس رسالہ میں ائمہ فقہا کے اسباب و علل پر بھی گفتگو کی ہے اور بعض اہم فقہی فقہی مسالک میں تطبیق کی سعی بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی پروفیسر مصطفیٰ سعید الخن نے اس موضوع پر اسلاف کے ذخیرہ علم کو پیش نظر رکھ کر قواعد اصولیہ کا علمی جائزہ لیا ہے اور قواعد اصولیہ میں اختلاف کی وجہ سے جو اثرات اختلاف الفقہا پر مرتب ہوئے ہیں ان کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کتاب کی علمی حیثیت اور موجودہ دور میں اس کی افادیت کے پیش نظر شریعہ اکیڈمی نے اس کا اردو ترجمہ کرایا ہے۔ شریعہ اکیڈمی کے فاضل نوجوان مولانا حبیب الرحمٰن نے اس کتا ب کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام سرانجام دیا ہے۔ اصول فقہ اور قواعد اصولیہ کے فنی مباحث کو بڑی محنت سے انہوں نے رواں اردو میں منتقل کیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
عہد رسالت میں قانون سازی اور اس کے ماخذ
فروعی مسائل میں اختلافات اور اس کے اہم اسباب
پہلا باب۔ان اصولی قواعد سے بحث جن میں احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے بیان کیے گئے ہیں
اصولی قواعد کا ارتقاء
احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے
الفاظ سے مفہوم اخذ کرنے کے وہ قواعد جن میں اختلاف ہے
دوسرا باب۔شمول اور عدم شمول کے اعتبار سے الفاظ کی دلالت سے تعلق رکھنے والے قواعد
عام اور خاص
علماء کے نزدیک عام پر عمل کرنے کا حکم
عام اور خاص میں تعارض
مشترک کا اپنے معانی میں استعمال
تسرا باب۔امر اور نہی
امر
امر مطلق فوری تعمیل کا تقاضا کرتا ہے یا اس کی تعمیل بعد میں بھی درست ہے
نہی
پہلا قاعدہ۔جب نہی مطلق ذکر کی جائے تو وہ کسی چیز کے حرام ہونے کا تقاضا کرتی ہے
دوسرا قاعدہ۔نہی ممنوعہ چیز کے فاسد اور باطل ہونے کا تقاضا کرتی ہے
چوتھا باب۔ان قواعد کے بارے میں جو قرآن وسنت کے ساتھ خاص ہیں
وہ قواعد جو قرآن کریم کے ساتھ خاص ہیں
وہ قواعد جن کا تعلق صرف سنت سے ہے
پانچواں باب۔اجماع اور قیاس
تمہید
قیاس
قیاس کی حجیت میں اختلاف اور اس کا نتیجہ
حدود اور کفارات میں قیاس
اسماء لغویہ میں قیاس
چھٹا باب۔وہ دلائل جن میں اختلاف ہے
تمہید
قول صحابی
استصحاب
مصالح مرسلہ
اختتام۔نکاح کے اہم مسائل
اختتامیہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علم الضبط
مصنف
حافظ محمد مصطفیٰ راسخ
نظرثانی
قاری محمد ابراہیم میرمحمدی
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

تبصرہ
زیر مطالعہ کتاب کلمات قرآنیہ کے ضبط پرمشتمل ایک رہنما کتاب ہے، جس کا مقصد طالبان علم کو علم الضبط کے فنی مبحاحث سے روشناس کرانا ہے۔ کتاب کے مؤلف جامعہ لاہور الاسلامیہ کے سابق استاد اور مجلس التحقیق الاسلامی کے سابق رکن قاری محمد مصطفیٰ راسخ ہیں۔ صاحب علم شخصیت اور فن قراء ات میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔انہوں نے کتاب میں اس امر کی پوری کوشش کی ہے کہ عبارت انتہائی آسان، سلیس، عام فہم اور رواں ہو۔ بے جا طوالت سے اجتناب کرتےہوئے حتی المقدور مختصر اور جامع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب بارہ فصلوں پر مشتمل ہے۔ ہر فصل کے آخر میں تمرینات دی گئی ہیں تاکہ اصول کے حفظ کے ساتھ ساتھ عملی مشق بھی ہوتی جائے۔ کتاب کی افادیت میں یہ بات مزید اضافہ کر دیتی ہے کہ شیخ القرا قاری محمد ابراہیم میر محمدی نے اپنے قلم ثمین سے اس کی نظر ثانی کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر اصلاح بھی فرمائی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب علم الضبط کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
مبادیات علم الضبط
حرکت کا بیان
تنوین کا بیان
سکون کا بیان
تشدید کا بیان
مد کا بیان
ہمزہ کا بیان
ہمزہ وصلی،ابتداء اور نقل کا بیان
اختلاس،اشمام اور امالہ کا بیان
رسما محذوف حروف کا بیان
رسما زائد حروف کا بیان
لام الف(لا)کا بیان
یاء متطرفہ کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علم النحو
مصنف
مشتاق احمدچرتھاولی
ناشر
دارالکتب السلفیۃ

تبصرہ
جب اسلام کی دعوت جزیرۃ العرب سے نکل کر باقی دنیا میں پھیلی اور کثیر آبادی اسلام کے سایہ امن و عاطفت میں آئی تو قرآن مجید کا سمجھنا، حدیث سے واقف ہونا، نت نئے مسائل کا استنباط کرنا اور بدلتے ہوئے حالات میں اسلام کی ترجمانی اور مسلمانوں کی رہنمائی کا فرض انجام دینا علمائے کرام کے لیے فرض لازم ٹھیرا۔ اس کے لیے نہ ترجمہ کافی تھا، نہ عربی زبان کی سرسری واقفیت کام دے سکتی تھی بلکہ اس سے ایسی گہری فنی واقفیت ضروری تھی جس کی بدولت غلطی کا امکان کم سے کم اور کتاب وسنت کے علم و فہم اور صحیح ترجمانی کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پیدا ہو، اس مقصد کے تحت عربی کے قواعد و ضوابط پر کامل عبور شرط لازم کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہی وہ مرحلہ تھا جب صرف و نحو کی تدوین اور اس سلسلے میں کتابوں کی تصنیف کی ضرورت پیش آئی۔ اس سلسلہ میں جہاں عربی علما نے بہت سی قیمتی تصنیف فرمائی وہیں عجمی علما بھی ان سے کسی طور پیچھے نہیں رہے اور صرف و نحو کے قواعد پر مشتمل بیش بہا کتب تحریر فرمائیں۔ زیر نظر کتاب ’علم النحو‘ بھی اس سلسلہ کی ایک اہم کتاب ہے جو مدارس کی ابتدائی کلاسوں کے طلبہ کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ اور اکثر پاکستانی مدارس میں طلبہ کو یہی کتاب سبقاً پڑھائی جاتی ہے۔ کتاب کے مصنف مولانا مشتاق احمد چرتھاولی ہیں جنھوں نے نہایت آسان انداز میں قواعد نحو کو ترتیب دیا ہے۔ یہ کتاب بہت سالوں قبل لکھی گئی اس لیے اس کا اسلوب بھی خاصا پرانا ہوچکا ہے۔ دور جدید کے علما نے علم نحو و صرف پر جدید انداز میں کتب تالیف فرمائی ہیں جن کی اہمیت و افادیت اس کتاب سے بھی بڑھ کر ہے۔(ع۔م)
اس کتاب علم النحو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
کلمہ وکلام
جملہ کے ذاتی وصفاتی اقسام
علامات اسم
معرب ومبنی
اسم غیر متمکن کی اقسام
اسم منسوب
اسم تصغیر
معرفہ ونکرہ
مذکر ومونث
واحد تثنیہ جمع
منصرف وغیر منصرف
مرفوعات
منصوبات
اقسام اعراب مستثنیٰ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علم الصرف اولین
مصنف
مشتاق احمدچرتھاولی
ناشر
مکتبہ اہل حدیث

تبصرہ
جب اسلام کی دعوت جزیرۃ العرب سے نکل کر باقی دنیا میں پھیلی اور کثیر آبادی اسلام کے سایہ امن و عاطفت میں آئی تو قرآن مجید کا سمجھنا، حدیث سے واقف ہونا، نت نئے مسائل کا استنباط کرنا اور بدلتے ہوئے حالات میں اسلام کی ترجمانی اور مسلمانوں کی رہنمائی کا فرض انجام دینا علمائے کرام کے لیے فرض لازم ٹھیرا۔ اس کے لیے نہ ترجمہ کافی تھا، نہ عربی زبان کی سرسری واقفیت کام دے سکتی تھی بلکہ اس سے ایسی گہری فنی واقفیت ضروری تھی جس کی بدولت غلطی کا امکان کم سے کم اور کتاب وسنت کے علم و فہم اور صحیح ترجمانی کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پیدا ہو، اس مقصد کے تحت عربی کے قواعد و ضوابط پر کامل عبور شرط لازم کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہی وہ مرحلہ تھا جب صرف و نحو کی تدوین اور اس سلسلے میں کتابوں کی تصنیف کی ضرورت پیش آئی۔ اس سلسلہ میں جہاں عربی علما نے بہت سی قیمتی تصنیف فرمائی وہیں عجمی علما بھی ان سے کسی طور پیچھے نہیں رہے اور صرف و نحو کے قواعد پر مشتمل بیش بہا کتب تحریر فرمائیں۔ یاد رہے کہ فن صرف علم نحو ہی کی ایک شاخ ہے، شروع میں اس کے مسائل نحو ہی کے تحت بیان کیے جاتے تھے۔ مولانا مشتاق احمد چرتھاولی نے علم نحو پر کتاب تالیف فرمائی تو اس کو مدارس نے ہاتھوں ہاتھ لیا اس کے بعد انھوں نے ’علم الصرف‘ کے نام سے زیر نظر کتاب تصنیف فرمائی۔یہ قواعد صرف پر مشتمل ایک اہم تصنیف ہے جس میں صرف کے قواعد کی تفہیم کے لیے نہایت آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تاکہ مدارس کے ابتدائی جماعتوں کے طلبا اس سے کسی مشکل میں پڑے بغیر استفادہ کر سکیں۔ (ع۔م)
اس کتاب علم الصرف اولین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
علم الصرف کی تعریف
اصطلاحات
افعال اور ان کے صیغے اور گردانیں
ماضی مجہول بنانے کا قاعدہ
نظم
فعل مضارع کا بیان
مضارع مجہول بنانے کا قاعدہ
نفی تاکید بہ لن ونفی حجد بہ لم کی گردان
لام تاکید بانون تاکید کی گردان
امر کی گردان
امر حاضر معروف بنانے کا خاص قاعدہ
نہی کی گردان
اسم فاعل
اسم مفعول
اسم تفضیل
اسم ظرف
اسم آلہ
علم الصرف حصہ دوم
 
Top