کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مختصر سیرت امام محمد ناصر الدین البانی
مسلمانوں کی فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج
امت کی حالت زار فرقہ بندی اور حزبیت
فرقہ ناجیہ کی علامت
سلفی منہج
مسلم امہ کے زوال کے اسباب
محارم الہٰی کو حلال کرنا
امت مسلمہ کو لاحق ہونے والے مہلک امراض
ان مہلک امراض سے سبیل نجات
فہم سلف یا فہم خلف
بیع عیینہ
یہود کی روش
ہم سلفی کیوں کہلائیں؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بین الاقوامی تعلقات
مصنف
ڈاکٹر وہبہ الزحیلی
مترجم
مولانا حکیم اللہ
ناشر
شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

تبصرہ
جدید دنیا میں بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کاتعین اور اس کے قواعد و ضوابط کی تشکیل تو کچھ ہی عرصہ پہلے ہوئی مگر اسلام نے قرآن مجید میں جگہ جگہ ’یا ایہا الناس‘ کے خطاب سے آج سے پندریاں صدیاں قبل ہی اس کی طُرح ڈال دی تھی۔ اسلام کا نظام بین الاقوامی تعلقات زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس حقائق، صدیوں کے تجربات اور عملی کامیابی کے ساتھ نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔ اس موضوع پر ایک وسیع اور ضخیم لٹریچر اس کا دستاویزی سرمایہ ہے۔ ڈاکٹر وحبہ زحیلی نے اسی موضوع پر ایک ضخیم کتاب ’العلاقات الدولیۃ فی الاسلام‘ کے نام سے لکھی۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا حکیم اللہ نے زیر نظر کتاب کی صورت میں کیا۔ ڈاکٹر وحبہ زہیلی کی یہ کتاب اسلام کے بین الاقوامی تعلقات کے نظام پر ایک قابل قدر کاوش ہے جس میں اسلامی قواعد و ضوابط کا جدید بین الاقوامی قانون کے ساتھ موازنہ بھی شامل ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر ایک تمہید اور دو ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں حالت جنگ میں بین الاقوامی تعلقات کا تذکرہ ہے۔ اس میں پانچ مباحث کے تحت جنگ کے حالات، اس کی ابتدا اور انتہا اور قواعد و ضوابط کا بیان ہے جبکہ دوسرا باب حالت امن میں بین الاقوامی تعلقات کے اصول و ضوابط پر مشتمل ہے۔ اس میں متعدد مباحث کے تحت اسلام کے مزاج امن، دارالاسلام اور دارالحرب کی تقسیم کی منطق اور بین الاقوامی تعلقات کے قیام کے اصول و ضوابط اور عالم اسلام کے علمی تجربات کی تفصیل موجود ہے۔ جدید بین الاقوامی قانون کے حوالے سے اس کتاب میں قارئین کے لیے بہت کچھ ہے۔(ع۔م)
اس کتاب بین الاقوامی تعلقات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
تحقیقی خاکہ
مصادر
تمہید
پہلا باب زمانہ جنگ میں بین الاقوامی تعلقات
پہلی بحث اسلام کی رو سے جنگ کے اسباب
دوسری بحث جہاد کی مشروعیت کے حالات واسباب
تیسری بحث جنگ کا آغاز
تقابلی جائزہ
چوتھی بحث جنگ کے قواعد وضوابط
پانچویں بحث جنگ کا خاتمہ
دوسرا باب حالت امن میں بین الاقوامی تعلقات
پہلی بحث اسلام کے خارجہ تعلقات کی بنیاد پر امن ہے ،جنگ نہیں
دوسری بحث دنیا کی دو یا تین داروں میں تقسیم
تیسری بحث اسلام میں خود مختاری کا تصور
چوتھی بحث اسلام اور معاہدات
شرط اول معاہدہ کرنے کی اہلیت
شرط دوم باہمی رضا مندی یا آزادانہ فیصلہ
شرط سوم معاہدے کی تشکیل
شرط چہارم معاہدے کا واضح ہونا
شرط پنجم معاہدے کا موضوع اور اس کا اثر
سیاسی معاہدات
معاہدات کے چند دیگر نمونے
معاہدات کا اختتام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقالات تربیت
مصنف
مختلف اہل علم
جمع وترتیب
محمد منیر اظہر
ناشر
دارالتربیۃ للنشر والتالیف فیصل آباد

تبصرہ
مرکز التربیۃ الاسلامیہ نے 2004ء میں پختہ کار علما اور سلیم الفکر مصلحین سے علمی و فکری استفادے کے لیے ایک تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا۔ جس میں بہت سے علمائے کرام نے اپنی گہری بصیرت اور علم و فہم کے ساتھ بہت قیمتی دروس ارشاد فرمائے۔ ان علما میں حافظ یحییٰ عزیز میر محمدی رحمۃ اللہ علیہ، ڈاکٹر عبدالرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ، مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ، پروفیسر عبدالجبار شاکر حفظہ اللہ، حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ، حافظ محمد شریف حفظہ اللہ اور پروفیسر نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ جیسے علمانے بھی شرکت کی اور اپنے قیمتی دروس سے عوام و خواص کو مستفید فرمایا۔ حافظ یحییٰ عزیز میر محمدی ؒ نے ’دعوت کی اہمیت اور داعی کی صفات‘ پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فرمایا۔ ’عقیدہ، فقہ اور سیاست میں محدثین کا منہج‘ کے موضوع پر حافظ عبدالرشید اظہر ؒ نے تفصیلی اور علمی انداز میں، جو کہ ان کا طرہ امتیاز تھا، خطاب فرمایا۔ دیگر علمائے کرام نے بھی اس علمی اور اصلاحی مجلس میں اپنی بساط کے مطابق اپنا حصہ ڈالا۔ ان قیمتی دروس کو افادہ عام کے لیے کتابی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان مقالات کے عناوین پر ایک نظر ڈالنے سے ان کی اہمیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ ان مقالات میں فکر و نظر کی بہت سی بحثوں کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تحریک اسلامی کے مخلص کارکنان اور علما و دعاۃ کے لیے کئی نئے ابواب اور میادین عمل کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جن میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں علما کے ان فرمودات میں طلبا و علما میں ایک نیا حوصلہ، ولولہ اور جذبہ عمل پیدا کرنے کی مخلصانہ کاوش کی گئی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب مقالات تربیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
تعارف شرکاء
دعوت کی اہمیت اور داعی کی صفات
عقیدہ، فقہ اور سیاست میں محدثین کا منہج
عقیدہ کے بارے میں محدثین کا منہج
محدثین کرام کا فقہی منہج
محدثین کرام کا سیاسی منہج
فرق امت اور اہل حدیث کا منہج
گروہ بندی اور تعظیم سازی میں اہل حدیث کا موقف
علوم نبوت اور طلبہ کی ذمہ داریاں
تربیت اور اس کے اہم طریقے
عالم اسلام ذلت وپستی کا شکار کیوں؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
توبہ وتقویٰ اسباب،وسائل اور ثمرات
مصنف
ابو شرحبیل شفیق الرحمن الدراوی
ناشر
الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ

تبصرہ
جب سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو وجود بخشا ہے تب ہی سے اس سے غلطیاں سرزد ہونے کا بھی آغاز ہو گیا۔ مگر یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر خاص رحمت ہے کہ اس نے غلطی اور گناہ کرنے والےکو فوراً اس کی سزا نہیں دی بلکہ گناہ کے بعد توبہ کرلینے اور معافی مانگ لینے والے کے لیے اس کی غلطیوں کو نیکیوں میں بدلنے کا وعدہ کیا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ایسے لوگوں، جو یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہمارے گناہ اس قدر زیادہ ہیں کہ اب واپسی کی گنجائش باقی نہیں رہی اور وہ اسی بدگمانی میں گناہ پر گناہ کیے جا رہے ہیں کہ اب ذلت ہمارا مقدر بن چکی ہے، توبہ کرنے اور متقیوں کو تقویٰ پر استقامت کے لیے سیدھی راہ دکھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کتاب میں فاضل مؤلف ابو شرحبیل شفیق الرحمٰن نے پہلے گناہ، اس کی اقسام اور اس کے انسانی نفس اور کائنات میں واقع ہونے والے برے اثرات کا ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد توبہ و استغفار کے فوائد، اس کے شروط و احکام اور توبہ و استغفار کے درمیان فرق بیان کیا ہے۔ پھر اس کے بعد تقویٰ، اس کی اہمیت اور احکام و مسائل ذکر کیے ہیں۔ اس کے بعد نیک اعمال کی حفاظت کے بارے میں کچھ نگارشات بیان کی گئی ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب توبہ وتقویٰ اسباب،وسائل اور ثمرات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
سخن ہائے گفتنی
نافرمانی کے چند اسباب
گناہوں کی اقسام
انسان کے نفس پر گناہوں کے اثرات
رؤے زمین پر گناہوں کے اثرات
توبہ اور استغفار کے فوائد
توبہ کا وقت اور اس کی شرائط
توبہ قبول ہونے کی نشانیاں
توبہ اور استغفار میں فرق
لوگ اور توبہ میں اقسام
کفارہ اور گناہ کی بخشش میں فرق
توبہ میں ہونے والی غلطیاں
توبہ کی اقسام
تقویٰ کی حقیقت
تقویٰ کی اہمیت اور ثمرات
تقویٰ کے مراتب
تقویٰ پر ابھارنے والے اسباب
تقویٰ کے ثمرات
نیک اعمال کے اثرات
نیک اعمال کی حفاظت کریں
ہدیہ تشکر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسئلہ ایمان وکفر
مصنف
ابو محمد حافظ عبدالستار حماد
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
ایمان کے لیے تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے: دل سے تصدیق، زبان سے اقرار اور دیگر اعضا سے التزام عمل ۔ ان تین چیزوں کے اجتماع کا نام ایمان ہے۔ تصدیق میں کوتاہی کا مرتکب منافق، اقرار سے پہلو تہی باعث کفر اور عملاً کوتاہی کا مرتکب فاسق ہے اگر انکار کی وجہ سے بدعملی کا شکار ہے تو ایسے شخص کے کفر میں کوئی شک نہیں ہے۔ علمائے سلف مسئلہ ایمان و کفر کو بالبداہت بیان کرتے آئے ہیں۔ امام بخاری نے اپنی تالیف الجامع الصحیح کے کتاب الایمان میں ایمان کے عملی اور اخلاقی پہلوؤں پر بالتفصیل روشنی ڈالی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں مولانا عبدالستار حماد نے بھی ایمان کے فکری اورعملی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ تالیف دراصل ماہنمامہ شہادت میں ایمان و عقیدہ کے نام سے شائع ہونے والے سلسلہ وار مضامین کا مجموعہ ہے جسے معمولی حک و اضافہ کے بعد کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ مولانا موصوف نے مسئلہ تکفیر، جو موجودہ جہادی تناظر میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، پر بھی شرح و وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے اور اس حوالے پائے جانے والے اشکالات کو رفع کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگرچہ یہ بحث صرف 35 کے قریب صفحات پر محیط ہے جو دوسری کتاب کے مقابلہ میں کافی کم ہیں، لیکن پھر بھی افادیت کے اعتبار سےبہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ کتاب کے آخر میں ’امام بخاری اور فتنہ تکفیر‘ کے عنوان سے تکفیر سے متعلق امام بخاری کے موقف کو ان کی تالیف الجامع الصحیح کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب مسئلہ ایمان وکفر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
ایمان اور اس کی حقیقت
ایمان کی حیثیت
ایمان کی عظمت
ایمان کی قوت
ایمان کی شناخت
ایمان کے اصول وارکان
فرشتوں پر ایمان
فرشتوں کی جائے عبادت
آسمانی کتابوں پر ایمان
آدب وحقوق
رسولوں پر ایمان
یوم آخرت پر ایمان
قبر اور راحت قبر
قبر اور عذاب قبر
حساب وکتاب
میزان
پل صراط
جنت وجہنم پر ایمان
تقدیر پر ایمان
عقیدہ کی حقیقت کیا ہے؟
نواقض ایمان
نواقض اسلام
اسلام اور فتنہ تکفیر
کفر اور تکفیر
کفر کی انواع
تکفیر کے اسباب
تکفیر کے موانع
امام بخاری اور فتنہ تکفیر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سلفیت تعارف وحقیقت
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
مترجم
ابو حماد عبدالغفار مدنی
ناشر
الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ

تبصرہ
فضیلۃ الشیخ علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی کتاب و سنت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ آپ نے سلفی منہج اپنانے اور اسی کو راہِ نجات کہنے میں کوئی باک محسوس نہیں کیا۔ علامہ موصوف نے ایسے وقت میں قرآن و سنت کی روشن تعلیمات کو دلائل کی روشنی میں واضح کیا جب عالم اسلام میں اسلام کے نام پر درجنوں تحریکیں اور تنظیمیں وجود میں آ چکی ہیں لیکن ان میں سے اکثر اسلام کی روح سے ناواقف ہیں۔ ایسے ناگفتہ بہ حالات میں علامہ البانی نے سلف صالحین کا قرآن و سنت کو سمجھنے کا طریقہ واضح کرنے کے لیے دروس کا مستقل سلسلہ شروع کیا۔ سلف کسے کہتے ہیں؟ موجودہ سلفی تحریک کا ان سے کیا تعلق ہے؟ اس تحریک کا منہج دعوت و تبلیغ کیا ہے؟ شیخ موصوف نے اپنے دروس میں دلائل کی روشنی میں اسی مفہوم کو واضح کیاہے۔ اسلام کے نام پر باطل تحریکوں اور تنظیموں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے اسلام کا صحیح مفہوم پیش کیا ہے۔ یہ دروس عربی میں تھے اور کیسٹس کی صورت میں تھے جس کو عمرو عبدالمنعم سلیم نے کتابی شکل میں پیش کیا۔ اردو دابن طبقے کے لیے محترم ابو حماد عبدالغفار المدنی نے ان دروس کا سلیس اور شستہ اردو ترجمہ کر دیا ہے۔ سلفی منہاج کی تمام تر مبادیات کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب بہترین اور ہر خاص و عام کے لائق مطالعہ ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب سلفیت تعارف وحقیقت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سخن ہائے مترجم
اے داعیان اسلام! سب سے پہلے توحید
مقدمہ
جواب از علامہ ناصرالدین البانی
بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں صحیح عقیدے اور اس کے لوازم کا واضح نہ ہونا
سیاسی عمل میں کون حصہ لے او رکب؟
فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج
سلفی دعوت کے اصول ومبادی
سلفیت اور دیگر مذاہب
سلفی دعوت کے متعلق شکوک وشبہات
سلفی دعوت کی حقیقت
سلفی منہج
سلفی کی علامات
اہل سنت والجماعت کے نزدیک اصلاح کا طریقہ
خاتمہ الکلام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فضائل جہاد
مصنف
حافظ ابوالقاسم ابن عساکر الدمشقی
مترجم
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کو دعوت و انذار کےبعد انتہائی حالات میں اللہ کے دشمنوں سے لڑنے کی اجازت دی ہے او راللہ کے راستے میں لڑنےوالے مجاہد کے لئے انعام و اکرام اور جنت کا وعدہ کیا ہے اسی طرح اس لڑائی کو جہاد جیسے مقدس لفظ سے موسوم کیا ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ جب تک مسلمانوں میں جہاد جاری رہا اس وقت تک اسلام کاغلبہ کفار پر پوری آب و تاب سے قائم تھا جونہی مسلمانوں نےاپنی بداعمالیوں اور تعیش پرستی کی وجہ سے جہاد فی سبیل اللہ کو چھوڑ دیا تو ذلت و مسکنت ان کا مقدر بن گئی۔ اور آج عالم اسلام کی حالت زار سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر ذلت و رسوائی کا شکار ہے۔کفار ملت واحد بن کر بھیڑیوں کی طرح اہل اسلام پر ہر طرف سےجھپٹ رہے ہیں اور اُمت مسلمہ دشمن اسلام کے لگائے ہوئے گھاؤ سے گھائل جسم لئے ہوئے سسکیاں لے رہی ہے۔یقیناً جہاد جسےنبیؐ نے اسلام کی چوٹی کہا ہے جب تک اس علم کو تھاما نہیں جاتا ۔مسلمانوں کے ذلت و رسوائی اور مسکنت کے ادوار ختم نہیں ہوسکتے۔ زیر نظر کتاب حافظ ابن عساکر کی جہاد کے فضائل پر چالیس احادیث پر مشتمل مرتبہ ہے۔ ابن عساکر چونکہ احادیث مرتب کرتے ہوئے روایات کی استنادی حالت کا خیال نہیں رکھتے او رمذکورہ کتاب میں بھی انہوں نے ضعیف اور موضوع روایات تک ذکر کردی ہیں چونکہ مجموعی طور پر فضائل جہاد پر اسلاف کی کاوش کا یہ ایک گراں مایہ سرمایہ تھا۔لہٰذا اس کی افادیت کے پیش نظر حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ ان احادیث کی تخریج و تحقیق اور فوائد بھی مرتب کردیئے ہیں۔ حافظ زبیر علی زئی صاحب کے محتاط قلم سے روایات پر حکم اور تعلیقات کی وجہ سے یہ کتاب علمی ثقاہت کے قابل اعتبار اور منفرد حیثیت اختیار کرگئی ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب فضائل جہاد کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
حافظ ابوالقاسم ابن عساکر الدمشقی
جہاد کے موضوع پر چند اہم کتابیں
جہاد کی ترغیب میں چالیس احادیثیں
افضل اعمال کا بیان
بہترین آزاد غلام آزاد کرنے کی فضیلت
اوقات نماز میں نماز پڑھنے کی فضیلت
اعمال میں صرف ایک عمل پر اکتفا کرنا
رسول اللہ ﷺ کو جن پانچ باتوں کا حکم دیا گیا تھا
خیر کا معیار
جہاد فی سبیل اللہ افضل ترین عمل ہے
مجاہد کی عظیم مثال
مجاہد کے لیے جنت میں درجات
جہاد کے لیے جانور مہیا کرنے کی فضیلت
دین اسلام میں رہبانیت کی ممانعت
جنت تلواروں کے سائے تلے ہے
جہاد میں کسی طرح سے بھی حصہ نہ لینے والے کے لیے وعید
اللہ کے راستے میں فوت ہونے کی فضیلت
منصب شہادت کی اقسام
اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت
زبان سے جہاد
جہاد وقتال کی عظیم فضیلت
افضل جہاد کون سا ہے
تلوار خطاؤں کو ختم کردیتی ہے
اشاریہ واسماء الرجال
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حدیث نماز
مصنف
حافظ عبدالمتین میمن جونا گڈھی
ناشر
الدار الحدیثیہ بنگلور

تبصرہ
ہمارے حنفی بھائیوں کی طرف سے اکثر اہل حدیث حضرات کی نماز پر اعتراضات وارد کیے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ضلع دھرم پوری کرناٹک کے احناف نے اہل حدیث کےخلاف ایک رسالہ شائع کیا جس میں اہل حدیث کے سنت کے مطابق نماز ادا کرنے پر خاص طور سے اعتراضات تھے۔ اسی رسالہ کے جواب میں زیر تبصرہ کتاب وجود میں آئی۔ جس میں اہل حدیث نماز کے تمام مسائل کو خود حنفی مذہب کی کتابوں اور فقہائے حنفیہ کے فتاویٰ سے ثابت کیا گیا ہے اور احادیث کی مدد سے نماز کی صحیح اور مسنون صورت کی تصویر کشی کی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب حدیث نماز کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
پانچ ستون کی زبردست عمارت
نماز کے لیے پاک ہونا ضروری ہے
وضو کا بیان
مسواک کا بیان
تیمم
صفت نماز۔قیام
تکبیر تحریمہ میں رفع الیدین
سینہ پر ہاتھ باندھنا
دعائے استفتاح
تعوذ
تسمیہ
سورہ الفاتحہ کا بیان
اس سنت مطہرہ کو گلے لگانے والے
صاحب المسلک امام اعظم
امام اعظم کا رجوع
حنفی مذہب کے اصل الاصول ابن مسعود رضی اللہ عنہ
حنفی مذہب کے راوی مقبول ابن عباس رضی اللہ عنہ
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
جب قرآن پڑھا جائے
اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی
آمین سے یہودیوں کو دشمنی
حنفی فقہائے کرام کی تحقیق اور فتوے
آمین کب کہیں
رکوع کا رفع الیدین
امام الاعظم کے متعلق تحقیق
رفع کا معنی اور ثواب
رکوع کی دعائیں اور اس کے مسائل
سجدہ کی دعائیں فضیلت اور کیفیت
جلسہ
جلسہ استراحت
پنجوقتہ فرائض وسنن
دیگر نمازیں اور تراویح کی بحث
اہل حدیث اور امام عالی مقام
تقلید اور اتباع نبی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز چھوڑنے والے کا حکم
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
ابو شعیب عبدالکریم عبدالسلام مدنی
نظرثانی
آفتاب عالم محمد انس مدنی،قطب اللہ محمد اثری
ناشر
المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد

تبصرہ
دین اسلام میں نمازکی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ رسول اکرمﷺنے نماز کی ادائیگی پر بہت زیادہ زور دیا ہے اور نماز چھوڑنے پر بہت سخت وعیدیں فرمائی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں کی کثیر تعداد اس اہم ترین فریضے سے غافل ہوچکی ہے اور نمازوں کی ادائیگی کا وہ اہتمام نہیں رہا ہے جو اسلام کا تقاضہ ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور تارک نماز کے حکم بارے شیخ صالح العثیمین نے ایک رسالہ ترتیب دیا اسی رسالے کا اردو قالب آپ کےسامنے ہے۔ اردو ترجمہ کرنےکے فرائض ابو شعیب عبدالکریم عبدالسلام مدنی نے ادا کیے ہیں۔ علمائے اسلام کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ نماز کو ترک کرنے والا کافر ہے یا نماز کا انکار کرنے والا۔ شیخ صاحب کا اس سلسلہ میں موقف یہ ہے کہ فقط نماز ترک کرنے ہی سے ایک مسلمان کفر کی سرحدوں میں داخل ہو جاتا ہے اور دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ 71 صفحات پر محیط یہ رسالہ دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی فصل میں نماز چھوڑنے والے کے حکم کا بیان ہے جبکہ دوسری فصل میں نماز چھوڑنے سے مرتد ہونے پر جو احکام مرتب ہوتے ہیں ان کا بیان ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب نماز چھوڑنے والے کا حکم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
نماز چھوڑنے والے کاحکم
تارک صلاۃ کے ملت اسلام سے...
ملت سے خارج ہونے کی دوسری دلیل
شارع نے جس وصف کا اعتبار کیا..
ایسے وصف کا اعتبار جس پر حکم معلق نہ ہو
کفر کی تعبیر میں فرق
سقوط ولایت
اعزہ واقرباء سےوراثت کا سقوط
مکہ اور حرم مکہ میں دخول کی حرمت
اس کے ہاتھ کے ذبیحہ کی حرمت
مرنے کے بعد جنازہ وغیرہ کی حرمت
مسلمان عورت سے نکاح کی حرمت
ارتداد پر مرتب ہونے والے اخروی احکام
فہرست
گزارش
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
چہرے کا پردہ واجب،مستحب یا بدعت؟
مصنف
محمد زبیر تیمی
ناشر
مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور

تبصرہ
چہرے کا پردہ واجب ہے مستحب یا بدعت؟ اس سلسلہ میں ماضی قریب کے معتبر عالم دین علامہ ناصر الدین البانی کا موقف استحباب کا ہے۔ البتہ فتنہ کے اندیشہ کی صورت میں وہ بھی چہرے کے پردے کے وجوب کے قائل ہیں۔ لیکن موجودہ دور کے متجددین حضرات چہرے کے پردہ کے سرے سے قائل ہی نہیں ہیں بلکہ ان کےموقف کے مطابق یہ بدعت کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں محترم حافظ محمد زبیر اور پروفیسر خورشید صاحب کے مابین طویل سلسلہ مضامین رہا ہے۔ پروفیسر خورشید صاحب چہرے کے پردہ کے سلسلہ میں ماہنامہ ’اشراق‘ میں لکھتے رہے ہیں جبکہ اس کے جواب میں حافظ محمد زبیر ماہنامہ ’حکمت قرآن‘ میں اپنی آرا کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ چہرے کا پردہ واجب ہے مستحب یا بدعت؟ ‘حافظ صاحب کے انہی مضامین کی یکجا صورت ہے، جن کو حافظ صاحب نے مزید تنقیح و تہذیب اور حک واضافہ کے بعد افادہ عام کے لیے پیش کیا ہے۔ حافظ صاحب نے کتاب میں جواضافے کیے ہیں ان میں بطور خاص اس طرف اشارہ کرنا ضروری ہے کہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’جلباب المراۃ المسلمۃ‘ میں بیان کردہ احادیث و آثار کا تفصیلی جواب دیا گیا ہے۔ اس کتا ب میں چہرے کے پردے کے حوالے سے ہر نوع کے ان اشکالات کا بھی علمی محاکمہ کیا گیا ہے جو اپنوں یا غیروں نے علمی بنیادوں یا محض جہالت کی بنا پر اٹھائے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب چہرے کا پردہ واجب،مستحب یا بدعت؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پیش لفظ
’’دارالتذکیر‘‘ کی خدمت میں
تمہید
باب اول۔چہرے کا پردہ آیات قرآنیہ کی روشنی میں
باب دوم۔چہرے کا پردہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں
باب سوم۔چہرے کا پردہ آثار صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہ اللہ کی کی روشنی میں
باب چہارم۔چہرے کا پردہ مذاہب اربعہ کی روشنی میں
باب پنجم۔چہرے کا پردہ اور تواتر علمی
باب ششم۔چہرے کا پردہ اور چند شبہات کا جواب
تبصرہ جات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلام کا نظام حقوق وفرائض
مصنف
ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی
ترتیب وتخریج
حافظ حامد محمود الخضری
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تبصرہ
دین اسلام کا عطا کردہ نظام حقوق فلسفہ و حکمت سے بھرپور ہے۔ یہی نظام، عدل و انصاف کا حامل ہے جو معاشرے کو حقیقی امن و آشتی کا گہوارہ بناتے ہوئے ایک فلاحی مملکت کی حقیقی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اسی کے پیش نظر ضرورت تھی کہ محمد رسول اللہﷺ کے نظام حقوق و فرائض کو موضوع تحریر بنایا جائے جو درحقیقت انسانی حقوق کا بے مثال عالمی چارٹر ہے اور جسے سب سے پہلا منشور انسانی حقوق ہونے کا شرف حاصل ہے۔ زیر نظر کتاب ’اسلام کا نظام حقوق و فرائض‘ میں ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی اور حافظ حامد محمود الخضری نے اسی موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ کتاب 28 ابواب اور 288 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ ابواب محض ایک یا دو صفحات پر بھی محیط ہیں۔ ان ابواب میں اللہ تعالیٰ کے حقوق، نبی کریمﷺ کے حقوق، قرآن کریم، صحابہ کرام، اہل علم، والدین ، اولاد اور دیگر لوگوں کے حقوق پر مشتمل ہے۔ ایک اہم باب دنیا کا پہلا دستوری عہد و پیمان میثاق مدینہ کے عنوان سے ہے جو اہم اور لائق مطالعہ ہے۔ آخری باب انسانی حقوق کا عالمی چارٹر خطبہ حجۃ الوداع کے موضوع پر ہے، جو چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس باب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی مزید شرح و وضاحت کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اسلام کا نظام حقوق وفرائض کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top