کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
آفات نظر اور ان کا علاج
مصنف
ارشاد الحق اثری
ناشر
ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

تبصرہ
فی زمانہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر عمر کے افراد میں جنسی بے روی بڑھ رہی ہے۔ اور اس کا نقطہ آغاز ہے بد نظری۔ جب سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر فحش لٹریچر کی ترویج و اشاعت برسرعام ہوتی ہے تو لامحالہ اس کے اثرات معاشرے پر بھی نظر آتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ہمارے معاشروں میں روز بروز جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور زیادتی کے بعد قتل کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ چھ، چھ سال کی بچیاں اس درندگی کا نشانہ بن رہی ہیں۔ آنکھ خداتعالیٰ کی طرف سے عنایت کی جانے والی ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ فلہٰذا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس کا استعمال اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق کرے۔ زیر نظر رسالہ میں ہم نے کتاب و سنت اور آثار سلف کی روشنی میں آنکھ سے پیدا ہونے والے فتنوں اور ان کے انجام سے خبردار کیا ہے اور ان کے انجام سے خبردار کیا ہے اور ان سے محفوظ رہنے اور بچنے کا طریقہ ذکر کیا ہے۔ اور اسی ضمن میں آنکھ کے متعلق بض دیگر مفید مباحث کا بھی تذکرہ آ گیا ہے جو یقیناً قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔(ع۔م)
اس کتاب آفات نظر اور ان کا علاج کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
آنکھ عظیم نعمت ہے
آنکھ کی حفاظت
اس کے قدردان کم ہیں
اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
بصارت چلے جانے کا بدلہ
بصیرت سے محرومین کا انجام
آنکھ اور نماز
نظر کی حفاظت
غیر محرم کو دیکھنا
غض بصر او رعیسائی مذہب
نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
شر بصر اور فتنہ نساء سے پناہ
محرمات کودیکھنا
بدنگاہی کا انجام
کسی کے گھر جھانکنا
کسی کے خط کو دیکھنا
مخطوبہ کودیکھنا
مخنث کودیکھنا
شرمگاہ کو دیکھنا
خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
مجذوم کودیکھنا
آئینہ دیکھنے کی دعا
ناپسندیدہ خواب دیکھنا
نیا چاند دیکھنے پر
آندھی کو دیکھ کر
کسی منکر کو دیکھ کر
نظر بد کی حقیقت
نظر بد کا علاج
اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
آنکھ اور دل کا مناظرہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت
مصنف
افظ صلاح الدین یوسف
ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز

تبصرہ
زیر تبصرہ کتاب محترم حافظ صلاح الدین یوسف اور چند دیگر صاحبانِ علم کے مضامین و مقالات کا مجموعہ ہے۔ شروع میں بطور مقدمہ مولانا حنیف ندوی کا مضمون کتاب کا حصہ بنایا ہے گیا ہے جس میں انہوں نے اہلحدیث اور ان کے مسلک کے تعارف کے حوالے سے بحث کی ہے۔ اس کے باقاعدہ مضامین کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پہلا مضمون حافظ صاحب کی وہ تحریر ہے جو انہوں نے حافظ محمد گوندلوی کی کتاب ’الاصلاح‘ کے مقدمہ کے طور پر لکھی تھی۔ اس کے بعد ’عقائد علمائے دیوبند‘ کے عنوان سے دوسرا مقالہ شروع ہوتا ہے جس میں آل دیوبند کی مشہور و معروف کتاب ’المہند علی المفند‘ میں سے ان کے بعض اعقتادات ان ہی کی زبانی بیان کیے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ فاضلانہ تبصرہ بھی پیش کی گیا ہے۔ تیسرا مضمون ’شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد‘ کے عنوان سے ہے جو دراصل ایک دیوبندی عالم دین ہی کی تحریر ہے جس میں انہوں نے نہایت اخلاص اور دردِ دل سے اپنے مشاہدات اور ان کے دینی رجحانات کا تذکرہ کیا ہے۔ چوتھا مقالہ مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کا شامل کیا گیا ہے جس میں مولانا نے نہایت شدو مد کے ساتھ اہل تقلید کے تقلیدی جمود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی مناسبت سے مولانا عبدالرحمٰن ضیا کے مضمون کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے جو اس سے قبل سہ ماہی ’نداء الجامعہ‘ میں بھی شائع ہو چکا ہے۔ سب سے آخر میں علامہ البانی کا اپنے دوست کے ساتھ ہونے والے مکالمہ ’ہم سلفی کیوں کہلائیں؟‘ کے عنوان سے شامل اشاعت ہے۔ یہ مضمون علامہ البانی کی کتاب ’سلفی منہج‘ کا بھی حصہ ہے اور یہ کتاب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر موجود ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
عرض مرتب
مقدمہ
اہلحدیث کا مسلک ومنہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت ونوعیت ایک مبحث کی وضاحت
احناف کے تین گروہ
احناف کے پہلےگروہ،امام ابوحنیفہ اور صاحبین کا طرز فکر وعمل
اپنے ائمہ کے پیروکار
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا مسلک ومشرب
علمائے احناف کے دیگر دو گروہ
پہلا گروہ
علمی بددیانتی کی واضح مثال
پہلی کتاب کا تعارف
دوسرے حنفی عالم کی کتاب اور اس کا تعارف
تیسری کتاب اور اس کا تعارف
عقل وقیاس ہی کی بنیاد پر حنفی علماء سے دو سوال
اتباع کیا ہے اور ابتداع کیا؟
تقلید حرام کی عملی مثالیں
عقائد علمائے دیوبند
بدعات سے عدم نفرت اور عدم اجتناب
ایک دبوبندی عالم کا اعتراف حق
اصولوں کی بنیاد پر احادیث کا انکار
پہلی مثال مسئلہ تعدیل ارکان
دوسری مثال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق بیان اور طرزعمل
تیسری مثال
چوتھی مثال
پانچویں مثال
نفس مسئلہ کی تحقیق
کشف حقیقت
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مذہب کی تحقیق
تصریہ کی ممانعت میں علت وحکمت
ایک بھاری وہم کا ازالہ
ہم سلفی(اہلحدیث) کیوں کہلائیں؟(ایک مفید مکالمہ)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
انوار البیان فی حل لغات القرآن
مصنف
علی محمدپی۔سی۔ایس
ناشر
سید احمد شہید اکیڈمی،لاہور

AnwarulbiyanfiHallelughatulquran-Vol1-pic1.jpg
تبصرہ
قرآن قیامت تك کے لیے ایک ضابطہ حیات كی كتاب ہے جواپنے اندر ہر دور کے مسائل کا حل رکھتی ہے۔ لہٰذا قرآن کا ایک ایک لفظ معجزہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ قرآن چونکہ فصیح و بلیغ زبان کا شاہکار ہے او راس زبان کو سمجھنےکےلئے عجمیوں کےلیے قواعد وضع کئے گئے تاکہ ان قواعد كو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن کے مفہوم کو صحیح طرح سمجھا جائے۔
قرآن کے مدلول کو عامۃ الناس پر منکشف کرنے کے لئے مفسرین نے اپنی اپنی بساط کے مطابق عربی اور غیر عربی زبان میں تفاسیر لکھیں۔ ان تفاسیر میں مفسرین نے احادیث و آثار فقہی آراء اور لغت کے حل کی مدد سے قرآنی الفاظ کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ قرآن کے الفاظ اور عبارات کی لغوی تفسیر کہ جس میں تراکیب و عبارات کے حل کا اہتمام کیا جاتا صرف عربی زبان میں نہیں ۔اُردو زبان میں اس کام کی بہت ضرورت تھی کہ قرآن کی عبارت کو گرامر کی روشنی میں تراکیب کے ساتھ حل کردیا جاتا تاکہ علماء و متعلمین اس سے استفادہ کرسکی اور یہ الغمام زیر نظر کتاب ’’انوار البیان فی حل لغات القرآن ‘‘ میں ہمیں اتم درجہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مصنف نے اس میں ہر سورے کی عبارتوں کی ترکیب اور ہر لفظ کی عربی گرامر کی رو سے نشاندہی کردی ہے اور یہ کتاب چار مجلدات پر مشتمل ہے۔اگرچہ یہ کتاب عامۃ الناس کے لیے نہیں ہے ۔بہرکیف مصنف اپنی کوشش میں کامیاب نظر آتے ہیں اور ایک منتہی اور طالب علم کے لیے علمی حظ اٹھانے کا وافر سامان موجود ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد1کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد2کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد3کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد4کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نسوانی طبعی خون کے احکام
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
حافظ ریاض احمد
نظرثانی
محمد رفیق اثری
ناشر
عبداللہ حنیف پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ملتان

تبصرہ
فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین کا شمار اس دور کے اکابر فقہا میں ہوتا ہے۔ فتاویٰ کےمیدان میں ان کی مساعی سے اہل علم طبقہ واقف ہے۔ ’الدماء الطبعیۃ للنساء‘ ان کاایک نادر علمی تحفہ ہے۔ بالعموم مستورات حیض، استحاضہ اور نفاس کے مسائل سے ناواقف ہوتی ہیں۔ کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے آگہی نہایت ضروری ہے۔ اسی احساس کے ساتھ شیخ مکرم نے مذکورہ رسالہ تحریر فرمایا تھا۔ اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا حافظ ریاض احمدنے اس قیمتی کتاب کو اردو میں منتقل کر کے اس مشکل کے حل کی سبیل نکالی ہے۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ آیات قرآن اور احادیث کی تخریج بھی کر دی ہے۔ جس سے متعلقہ مسائل سمجھنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اس کتاب کی افادیت اس لحاظ سے بڑھ جاتی ہے کہ اس میں خواتین کے اہم مسائل کی تفصیلات آگئی ہیں جن پر ان کے مخصوص احکام کا دارومدار ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب نسوانی طبعی خون کے احکام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
عرض مترجم
مولف کے حالات زندگی
تقدیم از مولف
پہلی فصل (حیض کا معنی وحکمت)
دوسری فصل(حیض کا زمانہ اور مدت)
پہلا مقام کس عمر میں حیض آتا ہے
دوسرا مقام حیض کی مدت
حاملہ کا حیض
حالت حیض میں طلاق
حاملہ کی عدت
تیسری فصل (حیض کے بارے میں عوارض)
پہلی حالت خون کا استمرار
دوسری حالت عدم استمرار
چوتھی فصل(حیض کے احکام)
پانچویں فصل(استحاضہ اور اس کے احکام)
مستحاضہ کے مشابہ حالت
استحاضہ کے احکام
چھٹی فصل(نفاس اور اس کے احکام)
ساتویں فصل(مانع حیض،مانع حمل اور اور اسقاط حمل)
مانع حیض کا استعمال
جالب حیض کا استعمال
اسقاط حمل کا حکم
خاتمہ
مفتی کے فرائض وواجبات
المصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ اسماعیلیہ
مصنف
پروفیسر علی محسن صدیقی
ناشر
قرطاس کراچی

تبصرہ
علاء الدین عطا ملک جوینی کی کتاب ’تاریخ جہاں کشائی‘ کو منگولوں، خوارزم شاہوں اور اسماعیلیوں کی تاریخ کی حیثیت سے بڑی اہمیت حاصل رہی ہے۔ اصل کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد منگولوں کے حالات پر دوسری جلد خوارزم شاہوں کے احوال و آثار پر اور تیسری جلد اسماعیلوں کے حالات، ان کے قلعوں کی تفصیل، ان کے مذہبی عقائد کی توضیح و تشریح، ان کے قدیم عقائد نیز ہلاکو کے ہاتھوں ان کی مکمل خاتمے کے ذکر پر مبنی ہے۔ ’تاریخ جہاں کشائی‘ کا نسخہ 1937ء میں مشہور ایرانی فاضل علامہ محمد بن عبدالوہاب قزوینی کے علمی مقدمہ اور تحقیقی حاشیوں کے ساتھ ہالینڈ سے شائع ہواتھا۔ اسی کتاب کی جلد سوم کا اردو ترجمہ پہلی بار پروفیسر علی محسن صدیقی صاحب نےکیا ہے۔ جو اس قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے سامنے ہے۔(ع۔م)
اس کتاب تاریخ اسماعیلیہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
جوینی کے حالات زندگی
نام ونسب
خاندان
فضلاء خاندان
عطاء ملک کے ابتدائی حالات
ملازمت کا حال
خاندانی بربادی
تصانیف
شاعری
خلاصہ کلام
تاریخ جہاں گشائی کی اہمیت
ترجمہ متن جہاں گشائی
فصل اول
فصل دوم
فصل سوم
فصل چہارم
فصل پنجم
فصل ششم
حواشی متن جہاں گشائی
ضمیمہ اول۔نسخہ فتح نامہ الموت
ضمیمہ دوم۔استیصال ملاحوا از جاجمع التواریخ جلد سوم
حواشی ضمیمہ دوم
ضمیمہ سوم ۔جنگ بغداد کی کیفیت
حواشی ضمیمہ سوم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
البراہین القاطعہ فی رد الانوار الساطعہ
مصنف
مولانا محمد عبدالجبار عمرپوری
ناشر
دارالخلد لاہور

تبصرہ
نبی کریمﷺ پر دین مکمل ہوچکا ہے اب اس میں کسی بھی کمی یابیشی کی گنجائش نہیں ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے لوگ مختلف تاویلات کے ذریعے دین میں بدعات کا دروازہ کھولنے کی سعی کرتے ہیں۔ صاحبان علم و عمل شروع دن سے بدعات کے خاتمے کے لیے ہمہ تن رہے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ میں بھی بدعات کو ثابت کرنے کے حوالے سے جو دلائل پیش کیے جاتے ہیں ان کا محاکمہ کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ مولانا عبدالغفار حسن رحمۃ اللہ علیہ کے دادا مولانا عبدالجبار نے 1905ء میں تحریر فرمایا۔ کتابچے کی افادیت کے پیش نظر مولانا صہیب حسن نے اس کو جدید اسلوب اورکتابی صورت میں پیش کیا ہے۔ فارسی اور عربی تراکیب کا ترجمہ حاشیہ میں دے دیا گیا ہے، اور جو احادیث یااقوال حوالہ کے محتاج تھے ان کے حوالے بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب البراہین القاطعہ فی رد الانوار الساطعہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
گزر گئی گزران
مصنف
محمد اسحاق بھٹی
ناشر
نشریات لاہور

تبصرہ
پیش نظر خود نوشت سوانح ’گزر گئی گزران‘ اردو زبان و ادب کے صاحب طرز ادیب اور ایک مخصوص اسلوب نگارش کی حامل شخصیت محترم اسحاق بھٹی صاحب کی آپ بیتی ہے جو برصغیر کی سیکڑوں ریاستوں میں سے مشرقی پنجاب کی ایک ریاست فرید کوٹ کے قصبہ کوٹ کپورہ میں 15 مارچ 1915ء میں پیدا ہوئے۔ فطرت نے انہیں تاریخ و تذکرہ اور سیر و سوانح کا ایک خاص تحقیقی ذوق اور علمی مزاج عطا کیا ہے۔ ان کے قلم سے بیسیوں تحقیقی کتابیں اور سیکڑوں علمی مضامین و مقالات زیورِ طباعت سے آراستہ ہو چکے ہیں۔ وہ کئی اداروں اور تنظیموں کے رسائل و جرائد کے مدیر رہے۔ بیسویں صدی میں پون صدی تک کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تحریکوں کا مشاہدہ کیا۔ برصغیر میں ملت اسلامیہ کے تاریخی اور سیاسی جد و جہد کے وہ براہِ راست شاہد ہیں۔ گزشتہ ساٹھ سالوں سے ان کا قلم علمی اور تحقیقی جواہر پاروں کا ڈھیر لگا رہا ہے۔ مولانا نے اس کتاب میں اپنی زندگی کے کسی واقعہ کے کسی پہلو کو چھپانے کی کوشش نہیں کی اور ہر بات سچائی سے لکھ دی ہے۔ پروفیسر عبدالجبار ’گزر گئی گزران‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’ بھٹی صاحب نے ’گزر گئی گزران‘ میں تجربات کا تنوع، مشاہدات کی گہرائی، واقعات کا استحضار، مطالعے کی وسعت، حافظے کی نعمت، اظہار کی قدرت، اسلوب کی ندرت اور دین کی حمیت جیسی اقدار اور خصائص کو پیش کر کے ادبیاتِ اردو کے دامن میں ایک مستقل معیار کی حامل آپ بیتی کا اضافہ کیا ہے۔‘‘ اس کتاب پر حرف اول کے عنوان سے پروفیسر عبدالجبار شاکر نے مقدمہ لکھا ہے۔ جو پروفیسر صاحب کی زندگی کی آخری تحریر ہے ۔(ع۔م)
اس کتاب گزر گئی گزران کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
حرف اول
خاندانی پس منظر
طلب علم کی راہ پر
اساتذہ کرام
زندگی کے ابتدائی دور کی چندباتیں
زمانہ طالب علمی میں مطالعہ کا شوق
پہلی ملازمت
دہلی، آگرہ اور دیگر مقامات کا سفر
مرکز الاسلام میں خدمت تدریس
سیاست اور قید وبند
آبائی وطن سے کوچ اور پاکستان میں ورود
نئی منزل..نئی راہیں
ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ سے وابستگی
ادارہ ثقافت اسلامیہ سے انسلاک
ادارہ ثقافت اسلامیہ کے علاوہ قلمی خدمات
ریڈیو اور ٹیلی وژن پر تقریروں کا سلسلہ
معمولات وعادات
آزادی برصغیر سے قبل کی چند مذہبی اور سیاسی جماعتیں او رتحریکیں
جماعت مجاہدین
چند خالص سیاسی جماعتیں اور تحریکیں
قیام پاکستان کے بعد کی چند مذہی اور سیاسی جماعتیں او رتحریکیں
چند ناقابل فراموش اور سبق آموز واقعات
چند شخصیات اور چند واقعات
ہندوستانی اہل علم کے دعوت نامے اور میری عدم تعمیل
جن کتب خانوں سے استفادہ کیا
میرے متعلق مضامین وتقریبات
ساٹھ باسٹھ سال پہلے کا لاہور
بہن بھائی اور اولاد
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خطبات جمعہ انتخاب اسلامی خطبات
مصنف
عبدالسلام بستوی
ناشر
المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ لاہور

تبصرہ
اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علم دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں اور اگر یہی اقتباسات کو تحریری شکل دے کر لوگوں کے لیے شائع کردیاجائے تو گراں قدر خدمت دین ہے۔زیرنظر کتاب مولانا عبدالسلام بستوی کے خطبات کہ جن میں امور زندگی سےمتعلقہ موضوعات پر قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین، مبسوط اور مستقل تحریریں جمع تھیں کا خلاصہ ہے ۔جس میں عقائد و اخلاقیات، عبادات اور معاملات سے متعلقہ بیسیوں مضامین اکٹھے کردیئے گئے ہیں اور ان تحریروں کو بحوالہ بنانے کے لیے عبارات و نصوص کی تخریج کردی گئی ہے تاہم اگر اس میں موجود روایات کی صحت کا حکم ابھی باقی ہے اگر وہ بھی ہوجاتا تو قارئین کے لیے اس بیش بہا علمی خزانہ سے استفادہ میں اور بہتری پیدا ہوجاتی۔(ک۔ط)
اس کتاب خطبات جمعہ انتخاب اسلامی خطبات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دعوت وتبلیغ کی اہمیت وشرعی حیثیت
اخلاص نیت
توحید
توحید کلمہ طیبہ کی روشنی میں
رد شرک
رسالت
اطاعت رسول ﷺ اور اس کے تقاضے
اتباع سنت
ایمان اورعمل صالح
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
نماز کی اہمیت اور مسنون طریقہ
فضائل ومسائل رمضان
مسائل زکوۃ
فضائل ومسائل حج
کسب حلال
حسن معاملہ اور حرمت سود
اسلامی اخلاق
حقوق العباد
حقوق الوالدین
نکاح کے مسائل
اولاد کے حقوق
صلہ رحمی
مہمانوں کے حقوق
ہمسایہ کے حقوق
اسلامی لباس
اسلامی صورت
زبان کی حفاظت
اخلاق ذمیمہ
زنا اور شراب نوشی وقمار بازی کی مذمت
چوری کی مذمت
ظلم کی مذمت
مذمت حسد
عدل وانصاف
خشیت الہٰی
مومن کے اوصاف
بیمار پرسی اور احکام میت
عبادت الٰہی
دعا کی اہمیت وفضیلت
گناہوں کے نقصانات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
توحید کے بنیادی اصول
مصنف
ڈاکٹر ابوامینہ بلال فلپس
مترجم
ڈاکٹر محمد عبدالعزیز ،محمد حسن مثنیٰ،محمد شبیر
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
اللہ کی توحید وہ روشنی ہے کہ جس کے دل میں جگہ بنا لیتی ہے اسے زندگی کے تمام فنون و راہیں سجھا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے زمین پر بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانے کے لیے انبیاء کا سلسلہ نازل کیا۔جن کی دعوت کا مرکزی موضوع ہی توحید تھا وہ لوگوں کو ان کے رب کی حقیقی شناخت کروانے اور معبودوان باطلہ کی نشاندہی کرتے ہوئے ان سےبراء ت کادرس دیتے۔ اسی توحید کےلیے انبیاء و رسل نے اپنی جان قربان کیں اور اپنے جسم مخالفین کے پتھروں سےلہولہان کروائے۔زیر نظر کتاب نو مسلم ڈاکٹر ابوامینہ بلا ل فلپس کی تصنیف ہے جو جمیکا میں پیدا ہوئے کینیڈا میں پلے بڑھے اور 1972ء میں اسلام قبول کیا اور عرب کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں اسلامی تعلیم حاصل کی۔مذکورہ کتاب میں مصنف نے توحید اور اس سے متعلقہ ابحاث کو مفصل ذکر کردیا ہے اس کتاب کے کل گیارہ باب ہیں۔ پہلا باب توحید کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ دوسرا شرک کی اقسام ۔ تیسرا اللہ کا آدم سے عہدلینا۔ چوتھاطلسم اور شگون۔ پانچواں قسمت سےمتعلقہ بحث ۔ چھٹے میں علم نجوم کی وجہ سے شرک کی قباحتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اسی طرح ساتویں باب میں جادو اور اس کی حقیقت کا بیان ہے۔ آٹھویں باب میں اللہ کےہرجگہ ہونے کے عقیدہ پر وضاحت ہے۔نویں باب میں اللہ تعالیٰ کے دنیا میں دیدار سے متعلق بحث ہے جبکہ دسویں باب میں وحدت الوجود کےمسئلہ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے ۔اس طرح گیارہویں اور آخری باب فوت شدہ سے دعائیں مانگنے کاردّ پر مشتمل ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب توحید کے بنیادی اصول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ڈاکٹر بلال فلپس کا تعارف
پیش لفظ
ابتدائیہ
پہلا باب۔توحید کے پہلو
دوسرا باب۔شرک کی اقسام
ربوبیت میں شرک
عبادت میں شرک
تیسرا باب۔اللہ کا آدم علیہ السلام سے عہد لینا
چوتھا باب۔طلسم اور شگون
پانچواں باب۔قسمت کا حال بتانا
جنوں کی دنیا
چھٹا باب۔علم نجوم
ساتواں باب۔جادو
آٹھواں باب۔علو
نواں باب۔اللہ کا دیدار
دسواں باب۔ولی کی پرستش
گیارہواں باب۔قبر پرستی
شرک کی ابتداء
صالحین کی حد سے زیادہ تعریف
قبروں کو عبادت گاہیں بنانا
قبروں والی مسجدیں
مسجد نبوی میں نماز
اختتامیہ
اشاریہ احادیث
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شرعی وتاریخی جائزہ
مصنف
ابو عبدالرحمن محمد رفیق الطاہر
ناشر
ادارہ دین خالص

تبصرہ
اسلام بدعات و خرافات سے پاک دین ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ غلو و بدعات نے ہردین سماویہ کونقصان پہنچایا۔ اسلام میں بھی بہت سی بدعات نے رواج پایا اور ہر دور میں علماے حق نے ان کی بیخ کنی کی خصوصا برصغیر میں مسلمانوں میں در آنےوالی بدعات نے یوں رواج پکڑا کہ آج تک اس کے اثرات دکھائی دیتے اور یہی بدعات پاکستان کے مسلمانوں میں رواج پکڑ چکی ہیں ان بدعات میں سے عیدمیلاد النبیؐ کی بدعت پاک و ہند میں بڑی عقیدت سےمنائی جاتی ہے۔حالانکہ اس کا تصور قرون اولیٰ میں کہیں بھی نہیں پایا جاتا۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع پر تحریر کی گئی مصنف نےبرصغیر میں اس بدعت کا آغاز اور اس میں پیش آنے والےدوسرےمفاسد کاقرآن و حدیث کی نصوص اور تاریخی حقائق سے ردّ کیا ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شرعی وتاریخی جائزہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بدعت
بدعت کی تعریف
شیخ عبدالقادر جیلانی کی نظر میں
امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت
تاریخ عید میلاد
برصغیر میں میلاد کا آغاز
میلاد کے موقع پر شریعت کی خلاف ورزیاں
اسراف وتبذیر
چراغاں اور آتش بازی
موسیقی
ہلڑبازی اور شور شرابہ
بھیک مانگنا
چند میلادی شبہات کا ازالہ
ابولہب نے میلاد منایا
میلاد منانے کا حکم اللہ نے دیا ہے
نعمت پر عید منانا انبیاء کا شیوہ ہے
اخباری حوالہ جات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسلمان کی فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج
مصنف
لامہ ناصر الدین البانی
مترجم
طارق علی بروہی
ناشر
مکتبہ احیاء منہج السلف کراچی

تبصرہ
علامہ ناصر الدین البانی عالم اسلام کی مشہور و معروف علمی شخصیت ہیں۔ آپ نے کتب کی شکل میں جو ورثہ چھوڑا ہے اس کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ بہت سے علماے کرام علامہ موصوف کو گزشتہ صدی کا مجدد قرار دیتے ہیں۔ زیر مطالعہ کتابچہ دراصل ایک ٹیلی فونک خطاب ہے جو شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ و نصیحت پر مشتمل ہے۔ 70 صفحات پر مشتمل اس کتابچہ میں شیخ صاحب نے امت مسلمہ کے لیے اپنا کھویا ہوا وقار اور عروج حاصل کرنے کی صحیح سمت متعین کرنے کی کوشش کی ہے، جوکہ آپ کی علمی بصیرت اور امت کے لیے پرخلوص خیر خواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علامہ صاحب کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کی مشکلات کا واحد حل فہم سلف کے مطابق کتاب و سنت کے ساتھ تمسک یعنی سلفی منہج اختیار کرنے میں ہے۔ کتابچہ کے شروع میں مختصر انداز میں علامہ صاحب کی زندگی کے چند گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ آخر میں اپنے آپ کو سلفی کہلانے کے موضوع پر ایک دلچسپ مکالمہ نقل کیا گیا ہے جو شیخ صاحب کا ایک دوسرے سلفی صاحب کے ساتھ ہوا۔ یہ مکالمہ ہر خاص و عام کو مطالعہ کرنا چاہیے جس سے بہت سے اشکالات رفع ہوں گے۔ (ع۔م)
اس کتاب مسلمان کی فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top