کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
کلمہ اور اس کی اقسام
ٹیسٹ نمبر1
ٹیسٹ نمبر2
ٹیسٹ نمبر3
منتخب قرآنی آیات
ہدایات برائے اساتذہ کرام
نمونے کا سبق نمبر1
نمونے کا سبق نمبر2
تعارف بیت القرآن
 
ابتدائی عربی سیکھنے کے لئے ایک بہترین کتاب۔ ہر مسلمان کو یہ کتاب پڑھنی چاہئے۔ قرآن حکیم ایک آسان متن کی کتاب ہے۔ خاص طور پر اردو دان طبقہ اس کتاب پر عبور حاصل کرکے بآسانی قرآن آیات کا بنیادی تصور اور ان آیات کی روح کو سمجھ سکتا ہے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مصباح القرآ ن
مصنف
پروفیسر عبدالرحمن طاہر
نظرثانی
عطیہ انعام الہٰی ،احسان اللہ فاروقی
ناشر
بیت القرآن لاہور

تبصرہ
پاکستان میں قرآن مجید کے اردو ترجمہ اور تفہیم کے حوالے سے بہت سے لوگ اور مراکز اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو عوام الناس کو قرآن کے ترجمہ سے آگاہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ’مصباح القرآن‘ کی شکل میں انھوں نے قرآن مجید کے ترجمہ کو آسان اور سائنٹفک انداز میں سکھانے اور پڑھانے کی سبیل نکالی ہے۔ ترجمہ قرآن میں یقیناً ایک نئے اور مفید اسلوب سے آراستہ یہ کوشش قرآنی مطالب کو عام کرنے اور ایک طالب قرآن کو معانی و مفاہیم سے آشنا کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ اس میں ترجمہ قرآن کا جو اسلوب اختیار کیا گیا ہے اس میں روز مرہ زندگی میں اردو زبان میں استعمال ہونے والے 65 فیصد الفاظ کو سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے، تکرار کے ساتھ استعمال ہونے والے 20 فیصد الفاظ کو نیلا اور 15 فیصد دوسرے اہم الفاظ کو سرخ رنگ میں پیش کر کے ان کے فہم کے الگ الگ ادارے متعین کر دئیے ہیں تاکہ ایک استاد یا طالب قرآن ان کی مدد سے ان کا خصوصی فہم حاصل کر لے، یوں اسی صفحے کے مقابل صفحہ پر پھر انھی تین رنگوں میں تقسیم الفاظ قرآن کے معانی کو بھی ’مفتاح‘ کے اصولوں کے مطابق انھی رنگوں میں قواعد کی تقسیم اور جوڑ توڑ کے پیرائے میں یوں درج کیا گیا ہے کہ کسی آیت شریفہ کا کوئی لفظ یا ان لفظوں کے مزید کسی گرامر میں منقسم حصے کی تعیین، تشریح اور تفہیم بہت واضح اور دلچسپ ہوگئی ہے۔ ترجمہ میں رنگوں کا استعمال قرآنی الفاظ کے رنگوں کے مطابق کیا گیا ہے، بعض الفاظ کی ضروری وضاحت بھی حاشیہ میں کر دی گئی ہے۔ ’مصباح القرآن‘ کو پڑھنے سے قبل اگر پروفیسر صاحب کی کتاب ’مفتاح القرآن‘ میں بیان کردہ علامات کو سمجھ لیا جائے تو قرآن فہمی میں یقیناً بہت بہتر نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ’مفتاح القرآن‘ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 9 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 10 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 11 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 12 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 13 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 14 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 15 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 16 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 17 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 18 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 19 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 29 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 30 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مصباح الصلوٰۃ
مصنف
پروفیسر عبدالرحمن طاہر
ناشر
بیت القرآن لاہور
TitlePages---Misbah-Al-Salat.jpg
تبصرہ
’مصباح الصلاۃ‘ سے قبل ہم قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے ’مصباح القرآن‘ کے نام سے پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر کے جدید اسلوب میں تیار کیے گئے ترجمہ قرآن کو پیش کر چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے گرامر کے بغیر عوام الناس کو ترجمہ قرآن سے آگاہی دلانے کی سعی کی۔ نماز چونکہ ہر مسلمان پر ایک دن میں پانچ بار فرض ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ نماز کو بھرپور توجہ ، یکسوئی اورمکمل انہماک کے ساتھ ادا کیا جائے۔ اسی کے باوصف مولانا نے اسی طرز پر نماز کا ترجمہ سکھانے کے لیے زیر نظر کتاب مرتب کی ہے۔ مولانا نے نماز اور اس سے متعلقہ دیگر دعائیں مثلاً مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے، وضوکی دعائیں، اذان کے کلمات اور اذان کے بعد کی دعائیں وغیرہ کو کتاب میں رقم کیا ہے اور تین طرز کے رنگوں(کالا، نیلا،سرخ) کی مدد سے ساتھ ساتھ ان کا اردو ترجمہ دے دیا ہے۔ ان رنگوں کی تفصیل کتاب کےابتدائی صفحات پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ سامنے والے دوسرے صفحہ پر عربی الفاظ کو دوبارہ Break up کر کے خانوں میں درج کیا گیا ہے۔ ہر لفظ کو الگ الگ رنگ دے کر ترجمہ واضح کیا گیا ہے۔ کتاب سے استفادے کے لیے کتاب کے شروع میں دی گئی علامات کو پڑھنا بہت ضروری ہے۔ گرامر کے بغیر صرف علامات کے ذریعے ترجمہ نماز اور دیگر دعائیں سکھانے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے جو عوام الناس کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔(ع۔م)
اس کتاب مصباح الصلوٰۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مرتب
مصباح الصلوٰۃ سے استفادہ کرنے کا طریقہ
نماز سے متعلق احکام الہیٰ
نماز سے متعلق فرامین رسول
مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا
وضو کرنے اور اسکے بعد کی دعائیں
اذان کے کلمات
اقامت کے کلمات
نماز
تکبیر تحریمہ اور استفتاح
سورہ الفاتحہ
رکوع کی دعائیں
سجدے کی دعائیں
تشہد
درود شریف
درود شریف کے بعد کی دعائیں
سلام
دعائے قنوت
نماز جنازہ کی دعائیں
خطبہ مسنونہ
چند سورتوں کا ترجمہ
تعارف ومقاصد’’بیت القرآن‘‘
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تفہیم المواریث
مصنف
فاروق اصغر صارم
ناشر
مکتبہ نعمانیہ

تبصرہ
دیگر معاملات کی طرح تقسیم وراثت سے متعلقہ اسلام کی تعلیمات نہایت عادلانہ اور منصفانہ ہیں۔ تاکہ مرحومین کے پسماندگان کی مامون و محفوظ اور پر امن دنیوی زندگی کا اہتمام ہو سکے۔ لیکن نہ معلوم کس وجہ سے بہت سے علماے کرام اور اہل علم حضرات بھی تقسیم وراثت کے حوالے سے دینی احکامات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’تفہیم المواریث‘ جہاں علمائے کرام کے لیے استفادے کا باعث بنے گی وہیں طلبا اور عامۃ المسلمین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فاضل مصنف فاروق اصغر صارم نے وراثت کے مبادیات، موانع، ترکہ کے متعلق امور، مستحقین اور ان کے حصص، عصبات، حجب سے لےکر تقسیم ترکہ، تخارج، خنثیٰ، حمل سمیت تمام موضوعات نہایت جامعیت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔ موصوف نے علم الفرائض کی جملہ مباحث کو احاطہ تحریر میں لا کر اس علم کےقواعد و اصول کی خوب وضاحت کی ہے اور مشکل مسائل کے حل میں مثالیں اور نمونے بھی پیش کیے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب تفہیم المواریث کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
علم میراث کی فضیلت
چند بنیادی اور ضروری امور
ارکان میراث
شروط واسباب
موانع میراث
حقوق ترک میت
خاوند کے حصے پانے کی صورتیں
باپ کے حصے پانے کی صورتیں
دادا کی میراث
اخیانی بھائی اور اخیانی بہن
بیوی کی میراث
ماں کی میراث
حقیقی بیٹی کے حصے
پوتی وغیرہ کے حصے
سگی بہن کی میراث
علاتی بہن کا حصہ
عصبات کی بحث
حجب کی بحث
عول کی بحث
تقسیم ترکہ کی بحث
تخارج کی بحث
مناسخہ کا بیان
ذوی الارحام کی بحث
مخنث مشکل کی بحث
حمل کی بحث
مفقود کی بحث
میراث مرتد کی بحث
ولد الزنیٰ واللعان کی بحث
بیک وقت اجتماعی موت پر میراث
یتیم پوتے کی میراث
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اربعین حدیث النووی
مصنف
جمال الدین زر ابوزو
مترجم
سید فراست شاہ
ناشر
اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی

تبصرہ
’اربعین نووی‘ سے مراد محی الدین ابو زکریا یحییٰ بن شرف الحزامی النووی رحمۃ اللہ علیہ کی منتخب کردہ وہ چالیس احادیث ہیں جو دین اسلام کےتقریباً تمام بنیادی امور کا احاطہ کرتی ہیں۔ اگرچہ چالیس احادیث پر مشتمل مجموعے کئی اشخاص نے مرتب کیے ہیں لیکن جو مقام موصوف محترم کے مجموعے کو حاصل ہوا کسی اور کو نہیں ہو سکا۔ اس وقت آپ کے سامنے امام نووی کی اربعین پر محترم جمال الدین زرابوزو کی انگریزی میں لکھی گئی شرح کے اردو ترجمے کا ابتدائی حصہ ہے۔ جسے انھوں نے نعیم الدین زبیری کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ یہ کتابچہ اس سلسلہ کی پہلی حدیث کی تشریح پر مشتمل ہے۔ کتابچہ میں اس بات کی دانستہ کوشش کی گئی ہے کہ قارئین میں عربی زبان، تخریج حدیث اور اسماء الرجال جیسے اہم مضامین کا ذوق پیدا کیا جائے۔ وہ ان مضامین کا عمومی طور احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ان پر تفصیلی بحث کرتے ہیں۔ لہٰذا! اس شرح کو پڑھنے والوں میں کسی قدر ان مضامین سے رغبت اور ان سے ذوق پیدا ہوگا۔ دینی موضوعات پر اب تک انگریزی میں لکھی جانے والی کتب میں سے زیر نظر کتاب خاصی اہمیت کی حامل ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اربعین حدیث النووی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تعارف
’’یقیناً نیتوں کا دارو مدار نیتوں پر ہے
منتخب عربی الفاظ اور معنی
تخریج
حدیث کا سلسلہ روایت
کیا یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ یہ غریب ہے؟
کیا یہ حدیث متواتر ہے؟
اس حدیث پر ایک جامع تبصرہ
راوی عمر بن عبدالعزیز کے بار ے میں
نیت کے مسکن
نیت اور اخلاص
کیا جملے سے کوئی چیز حذف کرلی گئی ہے؟
حدیث کے زیر نظر حصے سے متعلق چند مزید نکات
کس قسم کے اعمال شامل ہیں
ایک جیسے اعمال اورنیت کا فرق
نیت اور مباح اعمال
یہ حدیث عمل سے پہلے علم کی اہمیت طرف اشارہ کرتی ہے
درست نیت اور غلط نتائج
نیت اور اخلاص کسی بھی معاملے کا قلب ہوتے ہیں
ہجرت کے معنی
ہجرت کا ایک دوسرا تصور
لفظ دنیا کے معنی
دنیا کے بعد عورت کا ذکر
امام البخاری
امام مسلم
صحیح البخاری او رصحیح مسلم
اس حدیث سے متعلق چند دیگر نکات
حدیث کا خلاصہ
ضمیمہ نمبر1
ضمیمہ نمبر2
ضمیمہ نمبر3
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تمرین القرآن
مصنف
پروفیسر عبدالرحمن طاہر
ناشر
بیت القرآن لاہور

تبصرہ
ہمارے ہاں عموماً یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ قرآن مجید چونکہ عربی زبان میں ہے اور ہم عربی زبان سے ناواقف ہیں لہٰذا ہمارے لیے اس کےمعنیٰ و مفہوم کو جاننا ممکن نہیں ہے۔ جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کو سمجھنا صرف علما کا کام ہے۔ پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر نے ’مفتاح القرآن‘ اور ’مصباح القرآن‘ کے ذریعے قرآن فہمی کا ایک جدید طریقہ متعارف کرایا۔ ’مفتاح‘ اور ’مصباح‘ کےاس جدید نظام کو طلبہ کے ذہنوں میں مزید پختہ کرنے کے لیے اب ’تمرین القرآن‘ کے نام سے زیر نظر ’ورک بک‘ پیش کی جا رہی ہے ۔ جس کی بدولت Vocabulary میں اضافے کے ساتھ علامات بھی ذہن نشین ہو جائیں گی۔ اس ’ورک بک‘ میں دو رنگوں کا استعمال کیا گیاہے نیلا رنگ علامات کو نمایاں کرنے یا سوال میں مطلوبہ لفظ کے ساتھ زائد اجزا کو الگ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ لفظ نمایاں ہو جائے۔ اس سے طلبہ کو ترجمہ قرآن سیکھنے کی عملی مشق ہوگی وہیں ان کے معاملات، اخلاق و کردار اور معاشرتی زندگی کی بھی اصلاح ہو جائے گی۔(ع۔م)
اس کتاب تمرین القرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
مشق نمبر1
مشق نمبر2
مشق نمبر3
مشق نمبر4
مشق نمبر5
مشق نمبر6
مشق نمبر7
مشق نمبر8
مشق نمبر9
مشق نمبر10
مشق نمبر11
مشق نمبر12
مشق نمبر13
مشق نمبر14
مشق نمبر15
مشق نمبر16
مشق نمبر17
مشق نمبر18
مشق نمبر19
مشق نمبر20
مشق نمبر21
مشق نمبر22
مشق نمبر23
مشق نمبر24
مشق نمبر25
مشق نمبر26
مشق نمبر27
مشق نمبر28
مشق نمبر29
مشق نمبر30
مشق نمبر31
مشق نمبر32
مشق نمبر33
مشق نمبر34
مشق نمبر35
مشق نمبر36
مشق نمبر37
مشق نمبر38
مشق نمبر39
مشق نمبر40
مشق نمبر41
مشق نمبر42
مشق نمبر43
مشق نمبر44
مشق نمبر45
مشق نمبر46
تعارف بیت ’’القرآن‘‘
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اربعین ثنائی
مصنف
ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری
مترجم
مولانا محمد علی جانباز
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
جمع حفاظت قرآن مجید کے بعد احادیث نبویہ اور سنن رسول اللہﷺ کے جمع و ضبط، حفاظت و صیانت پر جن احوال و ظروف اور ارشادات خاتم الانبیا نے صحابہ کرام اور تابعین عظام کو آمادہ کیا ہے ان میں ان بشارتوں کا بھی ایک خاص مقام ہے جن کی وجہ سے علمائے امت کےلیے صحرائے احادیث کے سنگ پاروں اور بحر آثار کے قطروں کو محفوظ کرنا ایک اہم علمی وظیفہ اور دینی خدمت بن گیا۔ نبی کریمﷺ نے چالیس حدیثوں کے حفظ و نقل پر جو عظیم بشارت دی ہے ا سکے پیش نظر خیر القرون سے اب تک بے شمار لوگوں نے حدیث کی حفاظت کی اور زبانی یا تحریری طریقہ سے دوسروں تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔ صاحب کشف الظنون علامہ مصطفٰی بن عبداللہ معروف بکاتب چلپی نے حضرت عبداللہ بن مبارک سے اپنے زمانے کے مشاہیرعلما میں سے تقریباً 75 علما کی 90 سے زائد اربعینات کا تذکرہ کیا ہے۔ شیخ الاسلام ثناء اللہ امر تسری کسی تعارف کےمحتاج نہیں ہیں انھوں نے بھی ’اربعین ثنائی‘ کے نام سے چالیس احادیث جمع کیں۔ مولانا محمد علی جانباز نے ان چالیس احادیث کی مختصر شرح کر دی جس کے بعد یہ کتاب افادہ قارئین کے لیے حاضر ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اربعین ثنائی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
سبب تالیف
حضرت مولانا ابوالوفاء ثناء اللہ امرتسری
تحصیل علم
فراغت کے بعد
تصانیف
ہفت روزہ اہلحدیث
ہجرت
وفات
مولانا ثناء اللہ امرتسری
حدیث اربعین اور اربعینات کا تعارف
علمائے برصغیر کی اربعنیات
زبان پر قابو رکھو
گالی کی پہل کرنے والے پر گناہ
سچ کی جزا اور جھوٹ کی سزا
خاموشی نجات کا ذریعہ ہے
مومن کےوصف
مومن جھوٹ نہیں بولتا
جاہلیت کی باتوں پر فخر نہ کرنا
ماں کا حق باپ پر
والدین کو گالی نہ دو
قطع رحمی کرنے والوں کے ساتھ بھی صلہ رحمی
والدین کی خوشنودی
بچیوں کی پرورش کی فضیلت
تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں
ہمسایہ کو تنگ نہ کرو
دین الہٰی خیرخواہی کا نام ہے
تین آدمیوں کی عزت کرنے والے کا ذکر
یتیموں سے شفقت کرنا
مسلمان کوبےعزتی سے بچانا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اصلاح عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں
مصنف
محمد بن جمیل زینو
مترجم
محمد طاہر نقاش
نظرثانی
مبشر احمد ربانی
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
’اصلاح عقیدہ‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو کا چھوٹا سا پمفلٹ ہے جو سوال و جواب کی صورت میں مرتب کیا گیا ہے اس میں عقیدہ توحید کی اہمیت اور شرک و بدعات کی تباہ کاریوں کو واضح کیا گیا ہے۔ ہر سوال کے جواب میں قرآنی آیات اور رسول اللہﷺ کی احادیث پیش کی گئی ہیں۔ اس پمفلٹ کا ترجمہ جناب طاہر نقاش نے کیا ہے۔ ترجمہ عام فہم اور سلیس ہے۔ طاہر نقاش صاحب نے اس پمفلٹ میں جہاں مشکل اصطلاحات تھیں ان کی آسان پیرائے میں تشریح کر دی ہے۔ کتابچہ کو متداول تراجم کو مدنظر رکھتے ہوئے آسان فہم بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور بعض جگہ مفہوم سمجھانے کے لیے فٹ نوٹ کے ذریعے وضاحت کر دی گئی ہے۔ ا س کےعلاوہ باقی تراجم کے مقابلے میں یہ تخریج شدہ اور مولانا مبشر احمد ربانی کا نظر ثانی شدہ نسخہ کااعزاز بھی رکھتا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب اصلاح عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
بندوں پر اللہ کے حقوق
توحید کی اقسام اور اس کے فوائد
عمل کے قبول ہونے کی شرائط
شرک اکبر
شرک اکبر کی اقسام
شرک اصغر
وسیلہ اور طلب شفاعت
جہاد،دوستی اور حکومت
قرآن وحدیث پر عمل کرنا
سنت وبدعت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
افراد سے خاندان تشکیل پاتا ہے اور خاندانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اسلامی خاندانوں کا وجود بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اسلامی خاندانی نظام کے تحت شریعت نے خاندان کے سربراہ کو اپنے ماتحت افراد کا نگران مقرر کیا ہے۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے ہوئے کئی قسم کی پیچیدگیاں اور مشکلات جنم لیتی ہیں جس کا حل شریعت نے بہت احسن انداز میں پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سے لوگ شرعی تعلیمات سے آگاہی نہ رکھنے کی وجہ سے افراد خانہ کی رہنمائی سے قاصر رہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں‘ میں یہی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک اسلامی خاندان کس طرح شریعت سے رہنمائی حاصل کر کے کامیابی کے زینے پر قدم رکھ سکتا ہے اور خاندان کا سربراہ کیسے خاندان کی تربیت اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے؟ یہ کتاب عرب و عجم کے جید علمائے کرام کے خاندانی نظام پر دئیے گئے فتاویٰ جات پر مشتمل ہے۔ عربی فتاویٰ جات کا سلیس اردو ترجمہ اور ان کو ترتیب مولانا اختر صدیق صاحب نے دیا ہے۔ اس میں نکاح کی شروط، اولاد کی تربیت، میاں بیوی کے حقوق، والدین کی خدمت و اطاعت، خاندانی مشکلات، طلاق، خلع، عدت وغیرہ سے متعلق فتاوی جات جمع کیے گئے ہیں۔ بعض قدیم فتاویٰ جات مثلاً فتاویٰ ثنائیہ، فتاویٰ نذیریہ سے بھی بعض فتاویٰ شامل کتاب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب کا بڑا حصہ ایسے فتاوی جات پر مشتمل ہے جو ہفت روزہ ’غزوہ‘ اور ’جرار‘ میں قسط وار طبع ہوتے رہے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
عرض مترجم
اسلامی خاندانی نظام کی مضبوط بنیادیں
اسمائے گرامی علمائے کرام(جن کے فتاویٰ شامل ہیں)
شروط نکاح
رضا مندی
نکاح صحیح
نکاح کا طریقہ
قرآن سے شادی
وٹہ سٹہ کی شادی
حق مہر
ولی
گواہ
کفو
بیوہ سے نکاح
غیرمسلمہ سے شادی
چھوٹے بھائی کا نکاح
انتخاب
حلالہ
مباحات نکاح
میاں بیوی کے حقوق
اصلاح بیوی
منصوبہ بندی
اصلاح خاوند
آداب ملاقات
کھیل کود
جدائی
باہمی محبت
اختلاف
نان ونفقہ
ماہواری
والدین اور اولاد
طلاق کا بیان
عدت
پرورش کا حق
تعداد ازواج
ظہار
خلع کا بیان
رضاعت
وراثت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اربعین ابراہیمی
مصنف کا نام
محمد ابراہیم میر سیالکوٹی
مترجم
محمد علی جانباز
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
جمع حفاظت قرآن مجید کے بعد احادیث نبویہ اور سنن رسول اللہﷺ کے جمع و ضبط، حفاظت و صیانت پر جن احوال و ظروف اور ارشادات خاتم الانبیا نے صحابہ کرام اور تابعین عظام کو آمادہ کیا ہے ان میں ان بشارتوں کا بھی ایک خاص مقام ہے جن کی وجہ سے علمائے امت کےلیے صحرائے احادیث کے سنگ پاروں اور بحر آثار کے قطروں کو محفوظ کرنا ایک اہم علمی وظیفہ اور دینی خدمت بن گیا۔ نبی کریمﷺ نے چالیس حدیثوں کے حفظ و نقل پر جو عظیم بشارت دی ہے ا سکے پیش نظر خیر القرون سے اب تک بے شمار لوگوں نے حدیث کی حفاظت کی اور زبانی یا تحریری طریقہ سے دوسروں تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔ صاحب کشف الظنون علامہ مصطفٰی بن عبداللہ معروف بکاتب چلپی نے حضرت عبداللہ بن مبارک سے اپنے زمانے کے مشاہیرعلما میں سے تقریباً 75 علما کی 90 سے زائد اربعینات کا تذکرہ کیا ہے۔ حافظ ابراہیم میرسیالکوٹی کسی تعارف کےمحتاج نہیں ہیں انھوں نے بھی ’اربعین ثنائی‘ کے نام سے چالیس احادیث جمع کیں۔ مولانا محمد علی جانباز نے ان چالیس احادیث کی مختصر شرح کر دی جس کے بعد یہ کتاب افادہ قارئین کے لیے حاضر ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اربعین ابراہیمی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مولانا ابراہیم میرسیالکوٹی
ابتدائی تعلیم
فراغت تعلیم کے بعد
تصانیف
وفات
حدیث اربعین اور اربعینات کا تعارف
حدیث اربعین کا حکم
علمائے برصغیر کی اربعینات
خلوص نیت
ایک غلط فہمی
قرآن مجید میں مخلصوں اور غیر مخلصوں کی مثال
حدیث کی خصوصی اہمیت
فضیلت علم
ایمان کی لذت
نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ
نماز میں سورہ فاتحہ کی اہمیت
زکوۃ کے احکام
جنت میں لے جانے والا عمل
بیوی اپنے شوہر کے مال میں سے خرچ کرسکتی ہے
روزہ قیام اللیل کا بیان
روزے کی حالت میں معصیتوں سے پرہیز
حج کی فضیلت
محنت مزدوری کی فضیلت
طاقتور شخص
جہاد کی فضیلت
حقیقی مجاہد کون ہے؟
وصیت کا بیان
صدقہ جاریہ کا بیان
مساجد کا مقام
درود بھیجنے کی فضیلت
درود وسلام کا مقصد
مسلمان کے مسلمان پر حقوق
استعاذہ
تسبیح وتمہید کا ثواب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تیسیرالقرآن ڈکشنری
مصنف
عطاءالرحمن ثاقب
ناشر
فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور

تبصرہ
جب تک قرآن مجید کو اپنی زبان میں سمجھنےکی کوشش نہ کی جائے اس کی قوت تاثیر، اس کی ہیبت و سطوت ، اس کے جلال اور اس کی فصاحت و بلاغت سے آگاہی ممکن نہیں۔ تیسیر القرآن قرآنی گرامر کا ایک کورس ہے جس سےعربی زبان کےابتدائی اور اہم قواعد سکھا کر قرآن مجید کو براہِ راست سمجھنے کی استعداد پیدا کی جاتی ہے۔ عربی گرامر کے قواعد کی قرآنی آیات پر تطبیق سے طالب علم کو قرآن مجید سمجھنے کی صلاحیت تدریجاً پروان چڑھتی رہتی ہے۔ تیسیر القرآن (گرامر) سے طالب علم کو قرآن مجید کو لغوی تشریح کےساتھ مکمل کرنے کی جو تشنگی پیدا ہو جاتی ہے اس کااحساس کرتے ہوئے تیسیر القرآن ڈکشنری کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ اس کا پہلا جز جو پانچ پاروں پر مشتمل ہے آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے استفادہ کرنے کے لیے تیسرالقرآن (گرائمر) کا ابتدائی کورس مکمل کرنا لازمی ہے تاکہ ان اصطلاحات کا تعارف ہو جائے جو اس ڈکشنری میں استعمال ہوئی ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب تیسیرالقرآن ڈکشنری کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top