کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
مقدمہ
پہلی فصل
احادیث کی تخریج کے بارہ میں
پہلی حدیث
دوسری حدیث
تیسری حدیث
چوتھی حدیث
پانچویں حدیث
دوسری مبحث
ان آثار کے بارہ میں جو امام اور مقتدی کے بلند آواز آمین کہنے کے متعلق وارد ہوئےہیں
دوسری فصل
اس میں سابقہ احادیث سے مستبط فوائد کا اجمالی تذکرہ ہے
دوسری مبحث
امام کے بلند آواز آمین کہنے کے بیان میں
تیسری مبحث
مقتدی کے جہرا آمین کہنے کے بارہ میں فقہاء کے مذاہب کو بیان کرنے کے حوالے سے
چوتھی مبحث
منفرد آدمی کے جہرا آمین کہنے کے متعلق ہے
تیسری فصل
لوگوں کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے موافق ہو جانے کا معنی کیاہے
دوسری مبحث
مقتدیوں کےآمین کہنے کی جگہ کے تعین کے بارہ میں ہے
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسباب المغفرۃ
مصنف کا نام
محمد عامر اعوان
ترتیب وتخریج
ضیاء الرحمن محمدی
ناشر
دارالخلود کامونکی

تبصرہ
انسان سے غلطی اور گناہ کا سرزد ہو جانا کوئی اچنبھےکی بات نہیں ہے لیکن گناہ ہو جانے کے بعد اس پر اترانا اور فخریہ انداز میں اس کو جتلانا نہایت خطرناک بات اور باعث ننگ و عار ہے۔ شیطان سے غلطی ہوئی کہ اس نے حکم خداوندی ماننے سے انکار کر دیا اسی طرح حضرت آدم و حوا علیہما السلام سے بھی غلطی ہوئی لیکن فریقین کی غلطیوں میں فرق یہ تھا کہ ثانی الذکر نے اعتراف جرم کر لیا اور اپنی غلطی کی معافی کے خواستگار ہوئے تو اللہ نے ان کے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دئیے جبکہ اول الذکر نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکبر و غرور کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا و آخرت میں لعنت کا مستحق بنا دیا۔ ایسے ہی خوش بخت انسان وہ ہے کہ جس سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو وہ فوراً اللہ کے سامنے دست دعا دراز کرے اور اللہ سے اپنے گناہ کی معافی طلب کرے یقیناً اللہ تعالیٰ مغفرت اور رحمت سے مرحوم نہیں فرمائے گا۔ پیش نظر کتاب میں قرآن کریم اور ذخیرہ احادیث سے ان احادیث کا چناؤ کیا گیا ہے جن میں اللہ اور اس کے رسولﷺ نے خوشخبری سنائی ہے کہ اگر تم یہ اعمال کرو گے تو اللہ تمھارے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔ کتاب کےمصنف محمد عامر اعوان نےاس سلسلہ میں تقریباً 65 اعمال کا تذکرہ کیا ہے ۔ احادیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے اور ساتھ علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق بھی درج کی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اسباب المغفرۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
توحید کا اقرار اور کفر وشرک کا انکار
سنت کی پیروی کرنا
اللہ کے راستے میں شہادت حاصل کرنا
اللہ تعالیٰ کا ڈر
پانچوں نمازوں کی حفاظت کرنا
اذان کہنے والا
تحیۃ الوضوء
نماز میں آمین کہنا
جمعہ کے دن غسل
جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا
رکوع سے اٹھتے وقت دعا پڑھنا
نماز تسبیح پڑھنا
گناہوں کی بخشش طلب کرنا
سلام کہنا اور اچھی گفتگو کرنا
اسلام قبول کرنا
ہجرت کرنا
شرعی علم حاصل کرنا
کثرت سے سجدے کرنا
رات کا قیام
حج وعمرہ میں سر منڈوانا
معاف اور در گزر کرنا
اللہ کی راہ میں خرچ کرنا
حیوانوں پر رحم دلی
سورۃ ملک کی تلاوۃ
تین بچوں کی وفات پر صبر
بیمار ہونا اور اس پر صبر
جس کا جنازہ سو موحد مسلمان پڑھیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سنت مطہرہ اور آداب مباشرت
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
مترجم
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
فی زمانہ آداب مباشرت اور میاں بیوی کے فطری تعلق کے ضمن میں بہت سارے کتابچے اور کہانیاں بازاروں اور فٹ پاتھوں پر دستیاب ہیں۔ ان میں سے اکثر کتابچے نہایت مخرب اخلاق اور گندے لٹریچر پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس سلسلہ کی ضروری اور شرعی معلومات سے آگاہی کے لیے علامہ البانی ؒ نے ’آداب الزفاف فی السنۃ المطہرۃ‘ کے نام سے کتابچہ تحریر کیا جس کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ سلیس اردو ترجمہ کرنے کے فرائض محترم اختر صدیق صاحب نے ادا کیے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں عام طور پر لوگ اس قسم کے مسائل پوچھنے سے جھجک محسوس کرتے ہیں اس لیے شادی کرنے والے ہر نوجوان کے لیے اس کتابچہ کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔ مترجم نے اصل کتاب کےحاشیہ میں موجود طویل بحثوں کا خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس کے علاوہ وہ علمی بحثیں جن کا تعلق عوام الناس سے نہیں ہے، مترجم نے ان کو بھی کتاب کا حصہ نہیں بنایا۔ البانی صاحب عورتوں کے حلقہ دار ( گولائی والا زیور) جائز نہیں سمجھتے جبکہ جمہور علما اسکے جواز کے قائل ہیں۔ اس مسئلہ میں شیخ نے طویل بحث کی ہے اس کو بھی مترجم نے ذکر نہیں کیا۔ (ع۔م)
اس کتاب سنت مطہرہ اور آداب مباشرت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
تقدیم
مقدمہ طبع اول
بیوی کے ساتھ لطف ومہربانی
بیوی کے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا کرنا
ہم بستری کے وقت کیا کہے؟
جماع کیسے کرے؟
دوبارہ جماع کا ارادہ ہو تو وضو کرے
میاں بیوی کا اکٹھے غسل کرنا
جنبی سونے سے قبل وضو کرے
حائضہ عورت سے جماع حرام ہے
حائضہ عورت سے کہاں تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
عزل کا جواز
شادی سے اگلے دن کیا کرے؟
گھر میں غسل خانہ بنانا واجب ہے
ولیمہ کرنا واجب ہے
دعوت ولیمہ میں فقط امیروں کو بلانا حرام ہے
دعوت میں حاضر ہونا واجب ہے
نفلی روزہ کی قضا واجب نہیں
دلہن کا مہمانوں کی خدمت کرنا
شریعت کی مخالفت سے بچنے کا حکم
بھنووں کے بال اکھاڑنا
داڑھی منڈانا
منگنی کی انگوٹھی
عورتوں کے لیے سونے کا استعمال
بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم
کچھ میاں بیوی کی خدمت میں
عورت پر خاوند کی خدمت واجب ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تعلیم النحو
مصنف
ابو ہشام ریاض اسماعیل
ناشر
دار الاندلس،لاہور

تبصرہ
کسی بھی زبان کی تعلیم و تعلم کے لیے اس کے قواعد و ضوابط کا علم ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی ضمن میں عربی زبان بھی اس چیز کی متقاضی ہے کہ اس کے قواعد کو اچھی طرح سیکھا جائے تاکہ قرآن و حدیث کے فہم و تفہیم میں آسانی پیدا ہو اور ان کے صحیح معانی و مطالب سمجھنے میں کسی غلطی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ علم النحو جو عربی زبان کے قواعد و اصول سے عبارت ہے، دراصل قرآن و حدیث کی خدمت ہے۔ اسی حوالے سے ابو ہشام ریاض اسماعیل نے زیر مطالعہ ایک مختصر، جامع اور سہل رسالہ مرتب کیا ہے، جو طرز قدیم و جدید کا حسین امتزاج ہے۔ قواعد کی تعریفیں بہت آسان انداز میں بیان کی ہیں، چند نئی اصطلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، ہر قاعدے کے آخر میں مروجہ مثالوں کے علاوہ قرآنی مثالوں کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے اور بعض جگہ احادیث سے بھی مثالیں دی گئی ہیں۔ اسباق کی ترتیب متداول عربی گرامر کی کتب کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں مختلف جملوں کی تراکیب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تعلیم النحو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
عرض مولف
اصطلاحات
علم النحو
اصل کے اعتبار سے اسم کی اقسام
ذات کے اعتبار سے اسم کی اقسام
جنس کے اعتبار سے اسم کی اقسام
عدد کے لحاظ سے اسم کی اقسام
عام وخاص کے لحاظ سے اسم کی اقسام
اعراب کا بیان
معرب اور مبنی کا بیان
مبنی کا بیان
فعل کی اعرابی حالتیں
مرکبات کا بیان
بلحاظ اعراب اجزائے جملہ کی تقسیم
منصوبات کا بیان
مجرورات کا بیان
توابع کا بیان
اسم منسوب کا بیان
اسم تصغیر کا بیان
عدد کا بیان
افعال مقاربہ
افعال تعجب
افعال مدح وذم
افعال قلوب
حروف کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ٹیلی فون اور موبائل کا استعمال آداب،فوائد،نقصانات
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
گزشتہ چند سالوں سے ٹیلیفون اور موبائل کی دنیا میں زبردست انقلاب آیا ہے۔ موبائل فون اور کنکشن بے انتہا سستے ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ملک پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ٹیلیفون بے شبہ ایک جدید ٹیکنالوجی اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے بعض اخلاقیات کا ملحوظ رکھا جانا بہت ضروری ہے۔ لیکن موبائل فون کمپنیوں کے کال اور میسجز کے نت نئے پیکجز کے باوصف بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ مولانا اختر صدیق صاحب نے پیش نظر کتابچہ اسی وجہ سے تالیف کیا ہے کہ لوگوں کو موبائل اور ٹیلیفون کے غلط استعمال سے بچا کر اس نعمت سے استفادے کی طرف راغب کیا جائے۔ انھوں نے کتاب میں ٹیلیفون اور موبائل پر گفتگو کے آداب ذکر کیے ہیں اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ موبائل کا غلط استعمال کس طرح کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل پر معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھنسانے والوں کو طریقہ واردات اور ان کے علاج کو شامل کتاب کیا گیا ہے۔ موبائل فون کے استعمال کے چند خاص آداب ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ بعض حقیقی واقعات بھی ذکر کیے گئے ہیں جو ان لڑکیوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے اپنے خوابوں کا شہزادہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر اپنا سب کچھ برباد کرا بیٹھتی ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب ٹیلی فون اور موبائل کا استعمال آداب،فوائد،نقصانات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ٹیلی فون ایک نعمت یا لقمت
ٹیلی فون اور موبائل کے فوائد
موبائل فون کے خاص فوائد
نعمت کا شکر
موبائل اور ٹیلی فون پر گفتگو کے شرعی آداب
فون سننے کے چند آداب
موبائل فون کے متعلق چند خاص گزارشات
موبائل فون اور جھوٹ
کچھ ایس ایم ایس کے متعلق
ٹیلی فون اور موبائل کے نقصانات
ٹیلی فونک بھونڈبازی کا شرعی حکم
ٹیلی فونک بھونڈوں کی اقسام
ٹیلی فونک بھونڈبازی کے اسباب
ٹیلی فونک بھونڈبازی کے خوفناک نتائج
ٹیلی فونک بھونڈبازی کا علاج
چند حقیقی واقعاتی قصے
فاخرہ
رانگ نمبر کا شغل اور اللہ کی پکڑ
رانگ نمبر سے ....عزت کی بربادی تک
موبائل اور ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں چند فتاویٰ جات
موبائل فون
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ابواب الصرف
مصنف
حافظ محمد گوندلوی
ناشر
مکتبہ محمدیہ۔لاہور

تبصرہ
دین اسلام کو سمجھنے اور جاننے کے لئے علوم آلیہ کا جاننا ضروری ہے۔ ایک ماہر محقق اور عربی دان بننے کے لئے خاص طور پر عجمیوں کو مذکورہ علوم کا حصول درکار ہوتا ہے۔ عربی کی عبارت کو جاننے اور ان کی اصلاح کے لئے صرف و نحو کے قوائد ایک مرکزی اور بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ذخیرہ عربی میں صرف و نحو تقریباً ساٹھ اور چالیس کے تناسب سے موجود ہے اور ان ہر دو علوم سے متعلق قواعد میں صرف انتہائی اہم علم ہے اور اس علم پر کئی عربی اور فارسی کتب مرتب کی گئی ہیں۔ برصغیر کے مدارس میں تفصیلی کتب نصاب میں شامل ہیں۔ لیکن مولانا محمد بارک لکھوی کی مرضی پر لکھی گئی یہ کتاب کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے درس نظامی کی پہلی کلاسز میں اس کو جگہ دی گئی ہے۔ تاکہ مرکزی علوم کو جاننے کے لئے مبتدی طلباء کو یہ کتاب ازبر کروا دی جائے اور یہی وجہ ہے کہ مبتدی طلباء عالم بننے تک کے سفر میں اسی کو پیش نظر رکھتے ہیں لہٰذا مذکورہ کتاب اپنی اہمیت کے حساب سے ایک مسلم حیثیت کی حامل ہے۔
اس کتاب ابواب الصرف کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب اول ثلاثی مجرد
باب دوم
باب سوم
باب چہارم
باب پنجم
باب ششم
باب اول ثلاثی مزید فیہ
باب دوم ثلاثی مزید فیہ
باب سوم ثلاثی مزید فیہ
باب چہارم ثلاثی مزید فیہ
باب پنجم ثلاثی مزید فیہ
باب ششم ثلاثی مزید فیہ
باب ہفتم ثلاثی مزید فیہ
باب ہشتم ثلاثی مزید فیہ
باب نہم ثلاثی مزید فیہ
باب دہم ثلاثی مزید فیہ
باب اول رباعی مجرد
باب اول رباعی مزید فیہ
باب دوم رباعی مزید فیہ
باب سوم رباعی مزید فیہ
باب اول از مضاعف
باب دوم از مضاعف
باب سوم از مضاعف
باب افعال از مضاعف
باب تفاعل از مضاعف
باب افتعال از مضاعف
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ہمارا دینی نظام تعلیم
مصنف
ڈاکٹر محمد امین
ناشر
دارالاخلاص مرکز تحقیق اسلامی لاہور

تبصرہ
ہمارے معاشرے میں کم علمی کے سبب بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ کوئی عصری علوم کے خلاف ہے تو کوئی خواتین کی تعلیم پر معترض ہے۔ جب تک مسلمان تعلیم کو شعوری طور پر حاصل کرتے تھے اس وقت ہماری درسگاہوں سے امام غزالی، امام رازی اور امام عبدالقادر جیلانی رحمہم اللہ پیدا ہوتے تھے جنہوں نے فقط اپنی ذات اور اہل ہی کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو اعلیٰ اقدار میں ڈھال دیا تھا۔ آج مسلم قوم اس سے غافل ہوتی جا رہی ہے۔ مسلم معاشرے میں جو کمیاں آ چکی ہیں زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر محمد امین صاحب نے ان کو دور کرنے کے لیےنہایت قیمتی آرا دی ہیں۔ انھوں نے صرف تنقید ہی نہیں کی بلکہ قیمتی آرا بھی دی ہیں۔ یہ کتاب اس سلسلہ میں ان کے افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کی آئینہ دار ہے۔ اور اس حوالہ سے ان کی اب تک کی جد و جہد کی روداد بھی ہے جو اپنے اندر بہت سے امور کو سمیٹے ہوئے ہے۔ ضروری نہیں کہ ان کی ہر بات سے اتفاق کیا جا سکے اور ہر تجویز کو قبول کیا جائے لیکن یہ بات بہر حال ضروری ہے کہ ان کے درد دل سے آگاہی حاصل کی جائے اور اس کے ثمرات سے استفادہ کیا جائے۔(ع۔م)
اس کتاب ہمارا دینی نظام تعلیم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
تاثرات
مقدمہ
ہمارا دینی نظام تعلیم
دینی مدارس کے نام ایک اہم پیغام
اصلاح نصاب
اجلاص جامعہ اشرفیہ
ورکنگ پیپر
اجلاس جامعہ نعیمیہ لاہور
اجلاس وفاق المدارس السلفیہ لاہور
اجلاس مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور
متفقہ نصابی تجاویز کے مطابق مجوزہ نیانصاب
ایک نئے تعلیمی ماڈل کی ضرورت
دینی مدارس کا نظام تربیت
پاکستان کا دینی نظام تعلیم،چند اصلاحی تجاویز
تدریب المعلمین
تعلیمی ثبوت کے خاتمے کا طریق کار
ہمارے مسائل کا واحد حل
دینی تعلیم اور فرقہ واریت
خواتین کی دینی تعلیم
مساجد ومدارس کے منتظمین کی خدمت میں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مفتاح القرآن
مصنف
پروفیسر عبدالرحمن طاہر
ناشر
بیت القرآن لاہور

تبصرہ
قرآن کریم کو سمجھنے اور اس کو دوسروں کو سمجھانے کے لیے اب تک ان گنت علوم کی داغ بیل ڈالی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں عربی گرامر اور قواعد زبان کی گزشتہ چودہ سو سالہ تاریخ میں اپنے اپنے زمانے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہزاروں کتب لکھی گئیں۔ گزشتہ پچاس سالوں میں عرب میں یہ احساس شدت کے ساتھ مسلمانوں کے دلوں میں جاگزیں ہوگیا کہ تدریس قواعد کا سلسلہ اطلاقی ہونا چاہئے لہٰذا اس سلسلہ میں کافی حد تک کامیاب کوششیں بھی ہوئیں۔ برصغیر میں بھی اس ضرورت کو محسوس کیا گیا اور عام فہم انداز میں عربی قواعد کو بیان کرنے کی کوششیں سامنے آئیں۔ زیر نظر کتاب اس سلسلہ کی پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر صاحب کی جانب سے کی جانے والی ایک مستحسن کوشش ہے۔ جس میں انھوں نے قرآنی تفہیم کےلیے عربی گرامر کے دقیق مسائل کو علامتوں کے ذریعے نہایت آسان انداز میں بیان کر دیا ہے۔ جو لوگ گرامر کو مشکل سمجھتے ہیں ان کو نہایت آسان راستہ مہیا کیا گیا ہے یعنی قرآن کے مطالب تک بذریعہ علامات پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ علامتیں بار بار استعمال ہونے کی وجہ سے خود بخود یاد ہو جاتی ہیں اس طرح گرامر کے بغیر ہی قرآن کو سمجھنے میں کافی حد تک مدد مل جاتی ہے یہ آسان فہم ہونے کے ساتھ ایک منفرد طریقہ بھی ہے۔ پروفیسر صاحب کی اختیار کردہ اس جدید تکنیک نے قارئین کرام کو عربی گرامر کے رسمی تعلم سے کسی حد تک بے نیاز کر دیا ہے ’مفتاح القرآن‘ میں اختیار کیا جانے والا یہ طریق کار قرآن مجید کے ان قارئین کی جھجک دور کرنے میں معاون ہوگا جو قرآن پاک کا مطالعہ اپنے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب مفتاح القرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
مفتاح القرآن کے بارے میں تاثرات
کلمہ اور اس کی اقسام
مشق نمبر1
مشق نمبر2
مشق نمبر3
مشق نمبر4
مشق نمبر5
مشق نمبر6
مشق نمبر7
مشق نمبر8
مشق نمبر9
مشق نمبر10
مشق نمبر11
مشق نمبر12
گذشتہ تمام اسباق کی مشق
تعارف مصباح القرآن
نمونہ مصباح القرآن
تعارف ومقاصد ’’بیت القرآن‘‘
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تمباکو نوشی کی شرعی حیثیت
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور
تبصرہ
فی زمانہ تمباکو نوشی کی وبا بہت عام ہو رہی ہے صرف پاکستان میں روزانہ ہزاروں نئے سگریٹ نوشوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ شاید ہمارے ہاں علمائے کرام کا اس نشے کو شدو مد سے تنقید کا نشانہ نہ بنانا ہے۔ زیر تبصرہ مختصر سا کتابچہ اسی سلسلے میں تالیف کیا گیاہے۔ کتابچہ کے مؤلف مولانا اختر صدیق صاحب نے کتابچہ میں سب سے پہلے تمباکو نوشی کی شرعی حیثیت واضح کی ہےپھر تمباکو نوشی کے فوائد و نقصانات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ لوگ تمباکونوشی کا شکار کیوں ہوتے ہیں اس کے محرکات کا تذکرہ ہے تو وہیں اسلامی معاشرہ پر اس کے اثرات کو بھی مختصراً بیان کیا گیا ہے۔ مسلمان علما کے فتاوی جات، ڈاکٹر حضرات کے تاثرات ذکرکرنے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمباکونوشی سے چھٹکارا پانے کے کی تراکیب بھی کتاب کا حصہ ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب تمباکو نوشی کی شرعی حیثیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
کیا تمباکو نوشی مکروہ یا حرام ہے؟
تمباکو نوشی شرعی نقطہ نظر
’’تمباکو‘‘ غلیظ اور خبیث چیز ہے
تمباکو بدبودار ہے اور بدبودار چیز کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے
فرشتوں کو تکلیف نہ دیجیے
تمباکو نوشی مضر اور نقصان دہ ہے
ڈاکٹر محمد ظفر اقبال فرماتے ہیں
عقل کے لیے نقصان
دین کے لیے نقصان
تمباکو نوشی موت کی سیڑھی ہے اور خودکشی کے مترادف ہے
تمباکو نوشی فضول خرچی ہے
تمباکو عقلی دلائل کی بنا پر حرام ہے
ایک تمباکو نوش کی کہانی ایک عالم دین کی زبانی
شیخ عبدالرزاق العفیفی حفظہ اللہ کی رپورٹ
ایک افسوس ناک رپورٹ
تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے چند تدابیر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صحیح تاریخ الاسلام والمسلمین
مصنف
عثمان بن محمد الناصری آل خمیس
مترجم
ابو مسعود عبدالجبار سلفی
ناشر
مجلس تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت پاکستان

تبصرہ
مسلمان قوم کی تاریخ فرقوں کی بہتات کی وجہ سے بے پناہ تحریف کا شکار رہی، کیونکہ ہر فرقہ اس کوشش میں رہا کہ وہ اپنوں کی شان بڑھائے اور دوسروں کو گرائے۔ ان کے اس طرز عمل سے عظیم ترین ہستیوں کی تاریخ میں شگاف پیدا ہوگئے۔ مسلمان قوم میں سے چند لوگوں نے حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ سے اس قدر غلو آمیز محبت کی کہ آپ کی طرف ایسی باتیں منسوب کر دیں جو اصل واقعات اور تاریخ سے میل نہیں رکھتیں اور اسی دوران دوسرے صحابہ کرام کی شان گھٹانے کی ناکام کوششیں کیں اور انھیں حضرت علی کا حق غصب کرنے، ان پر ظلم کرنے نیز اپنے حق میں برا بیج بونے والوں کے روپ میں پیش کیا۔ اس ضمن میں اگرچہ اہل السنت والجماعۃ کی طرف سے اگرچہ کافی کام ہوا ہے لیکن ڈاکٹر عثمان بن محمد ناصری حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب کی صورت میں بعثت رسولﷺ سے سانحہ کربلا تک صحابہ کرام کے فضائل اور جس انداز میں ان کی عدالت پر اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں اس طریق پر اس سے قبل کام سامنے نہیں آیا۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ ابو مسعود عبدالجبار سلفی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں کیا ہے۔ کتاب کو چار فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی فصل مطالعہ تاریخ کی کیفیت، امام طبری کے منہج اور اسلامی تاریخ میں سند کی اہمیت پر مشتمل ہے۔ دوسری فصل نبی کریمﷺ کے سانحہ ارتحال 11ھ سے61ھ تک رونما ہونے والے واقعات پر بے لاگ تحقیق ہے۔ تیسری فصل عدالت صحابہ پر مشتمل ہے۔ چوتھی فصل میں قضیہ خلافت پر بحث کی گئی ہے اور امامت علی بن طالب شیعی دلائل کو تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے بعد دقیق علمی بحث کے ذریعے اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ عدالت صحابہ پر ایسی لاجواب تحقیقی کتاب ہے جو جامعیت، اختصار اور دلکش اسلوب استدلال کے اعتبار سے ایک منفرد کتاب ہے۔(ع۔م)
اس کتاب صحیح تاریخ الاسلام والمسلمین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
خطبہ مسنونہ
سخنے چند
تمہید وتعارف
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
خلافت سیدنا ابوالصدیق رضی اللہ عنہ
سقیفہ بنی ساعدہ
خلیفۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب
سیدنا ابوبکر صدیق کی خلافت کے اہم واقعات
خلافت امیرالمومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
خلافت امیرالمومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
خلافت سیدنا علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب
جنگ جمل
جنگ صفین
تحکیم (ثالثی) کا واقعہ
جنگ نہروان
شہادت امیرالمومنین علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب
صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان اختلاف کے اسباب
ان جنگوں کے متعلق صحابہ کرام کا موقف
خلافت امیرالمومنین معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ
خلافت امیریزید بن معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو کوفہ جانے سے روکنا
سانحہ کربلا
عدالت صحابہ رضی اللہ عنہم
صحابہ کرام کی عدالت پر نکتہ چینی کرنے والے کون؟
صحابہ کرام کے متعلق شبہات اور ان کے جوابات
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ کون؟
چارٹ شجرہ بنی ہاشم
سوالات
خاتمۃ الکلام
مراجع ومصادر
بعثت رسول سےوقعہ کربلا تک
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
معلم القرآن
مصنف
پروفیسر عبدالرحمن طاہر
ناشر
بیت القرآن لاہور

تبصرہ
قرآن فہمی کو آسان تر بنانے کےلیے پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر نے ’مفتاح القرآن‘ اور ’مصباح القرآن‘ کے نام سے جدید اور منفرد نظام متعارف کرایا۔ اس کے بعد انھوں نے زیر نظر کتاب کی صورت میں اسی طریقہ کار پر مبنی ایک ایسا شارٹ کورس مرتب کیا ہے جو عام لوگوں کو قرآن فہمی کی طرف راغب کرنےاور سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو ان کے ترجمہ قرآن کےنصاب کو آسان طریقے سے سمجھانے میں ان کی مدد دے گا۔ اس میں ’مفتاح القرآن‘ میں پیش کردہ بعض ضروری علامات کو بیان کیا گیا ہے،طوالت سے بچنے کے لیے قرآنی آیات کو ختم کر کے علامات والی قرآنی مثالوں کو ذکر کیا گیا ہے۔ ہر سبق کے آخر میں اس جدید طریق سے نماز کا ترجمہ سمجھانے کے لیے نماز کے اسباق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آخر میں علامات کو رنگ دے کر چند منتخب آیات بطور نصاب درج کی گئی ہیں اور ان آیات کو پڑھنے کا جدید طریقہ سمجھانے کے لیے نمونے کے دو سبق درج کر کے اساتذہ کی رہنمائی کی گئی ہے (ع۔م)
اس کتاب معلم القرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top