کتاب پاکستان میں شائع کرنے کی قیمت

مہوش علی نے کہا:
150 صفحات
اندازا قیمت؟؟؟؟

سیدھے ھاتھ چوٹ، زیادھ نھیں لکھ سکتی
خیریت تو ہے محترمہ؟ ہاتھ پر چوٹ کیسے لگ گئی؟ تکلیف زیادہ ہے کیا؟
آپ کے اصل سوال کا جواب ان شاء اللہ کل عنایت کردوں گا۔ میرے والد صاحب کا کام، اسی سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم مناسب ہوگا کہ کتاب کا سائز وغیرہ بھی بیان کردیں۔۔۔
!
 
مہوش علی نے کہا:
150 صفحات
اندازا قیمت؟؟؟؟

سیدھے ھاتھ چوٹ، زیادھ نھیں لکھ سکتی

مہوش ، سب سے اہم چیز تعداد ہے کہ آپ کتنی تعداد میں کتاب شائع کروانا چاہیں گی۔ چھپائی ، کاغذ کی کوالٹی ، سرورق کی وجہ سے قیمت میں تغیر آ جاتا ہے۔

اندازاً دس سے بارہ ہزار روپے لگیں گے ہزار کاپیوں کے لیے ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ
سائز چھوٹا
کوالٹی گھٹیا مگر تعداد 3 ہزار
جلد باریک (عام کاغذ کی بھی چلے گی) یعنی کتابچہ کی صورت

متن پ ڈ ایف فائل میں ھے اور نفیس نستعلیق میں ، یعنی دوبارا ٹائپ نہیں کرنا ہو گا
 
میں جہاں کام کرتا ہوں، وہاں سے پچھلے ماہ ایک کتابچہ شائع ہوا تھا 136 صفحات کا۔ 68 گرام کا کاغذ تھا جو ایک درمیانا معیار ہے۔ نہ بہت اچھا نہ بہت برا۔ تو 500 کتب کی کل قیمت تقریبا 13800 روپے پڑی۔ کتاب کے صفحہ کا سائز یہاں عام طور سے 4x 7 ہوتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
16 صفحات کی ایک کاپی ہوتی ہے
یعنی تقریبا 10 کاپیاں ہونگی
موجودہ کاغز کے سائز کی ایک شیٹ کی ایک طرف ایک کاپی اور دوسری طرف دوسری کاپی چھپتی ہے یعنی ایک شیٹ پر32 صفحات
160 صفحات کی ایک کتاب پر 5 شیٹس خرچ ہونگی
1000 کتاب پر 5000 شیٹس
ایک رم میں 500 شیٹس ہوتی ہیں
یعنی1000 کتاب کے لیے10 رم کا غز درکار ہوگا
اندازا قیمت ایک رم کاغذ 1000
اس طرح کا غز کی قیمت10،000 ہوگی
ٹریسنگ/ٹرانسپیرنسی 2000
پلیٹ میکنگ اور پرنٹنگ 2500
ٹائٹل کے لیے کاغز 3000
ٹائٹل پرنٹنگ 500
سٹچنگ اور بائنڈنگ 3000
کل قیمت اندازا 21000
یعنی 21 روپے فی کتاب
یہ ایک ہزار کا تخمینہ ہے
تین ہزار کے لیے کاغز کی اصافی قیمت اور پرنٹنگ کے اخراجات شامل کرلیں
تین ہزار تعداد کی صورت میں فی کتاب کا نرخ اور زیادہ کم ہو جائے گا
اللہ آپ کے ہاتھ کو سلامت رکھے
دست تان درد نکند
:)
 
Top