کتابیں سکین کرنے کا ورک فلو؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں چند کتابیں سکین کرنا اور ان سکین شدہ امیجز کی پی ڈی ایف فائل بنانا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں میرا لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والے دوستوں سے خاص طور پر سوال ہے کہ اس کا بہتر ورک فلو کیا ہے۔

میں نے تجرباتی طور پر 75 dpi بلیک اینڈ وائٹ سیٹنگ پر ایک صفحہ سکین کیا تھا اور اسے jpg فارمیٹ میں سیو کرنے پر بھی فائل کا سائز تقریباً 175 کلو بائٹ بنا تھا۔ اس طرح تو ایک 150 صفحات کی کتاب کا بھی خاصا ڈیٹا بن جاتا ہے۔ کیا آپ دوستوں میں سے کسی کو علم ہے کہ کس سیٹنگ اور فائل فارمیٹ پر بہتر رزلٹ ملتا ہے؟

میرا دوسرا سوال پی ڈی ایف فائل بنانے کے بارے میں ہے۔ کتاب کے صفحات سکین کرنے کے بعد میرے پاس ایک فولڈر میں کئی امیج اکٹھے ہو جائیں گے۔ انہیں کسی پی ڈی ایف میں اکٹھا کرنے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟

شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ڈیفالٹ‌ آپشن بلیک اینڈ وائٹ پکچر یا ٹیکسٹ والا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو میں دو صفحات کو بیک وقت سکین کرتا ہوں۔ ڈی پی آئی البتہ 75 سے 100 تک جو رکھیں

پی ڈی ایف فیکٹری یا پی ڈی ایف پرو بہتر کام کرتے ہیں۔ فولڈر میں کسی تصویر کو پرنٹ کریں۔ وہ آپشن دے گا کہ کیا تمام تصاویر کو پرنٹ کرنا ہے یا ایک کو، اور پرنٹر کے طور پر پی ڈی ایف پروگرام کو منتخب کر لیں۔ آسانی سے ہو جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے حاضر
 

شمشاد

لائبریرین
75 ڈی پی آئی اور فائل ایکٹنشن jpg کی بجائے png. کر کے سکین کریں پھر دیکھیں کتنے بائٹ کی فائل بنتی ہے۔
 

زیک

مسافر
نبیل فائل فارمیٹ png کریں تو بہتر رہے گا۔ jpeg نیچرل سین کے لئے ہے اور لکھائی کے لئے اچھا نہیں۔ اس لئے jpeg سکینڈ ڈاکومنٹ اگر اچھی کوالٹی کا ہو تو فائل سائز بڑا ہوتا ہے۔
 
Top