کبھی کتابوں میں پھول رکھنا، کبھی درختوں پہ نام لکھنا - حسن رضوی

فرخ منظور

لائبریرین
کبھی کتابوں میں پھول رکھنا، کبھی درختوں پہ نام لکھنا
ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ نظر سے حرفِ سلام لکھنا

وہ چاند چہرے وہ بہکی باتیں، سلگتے دن تھے، سلگتی راتیں
وہ چھوٹے چھوٹے سے کاغذوں پر محبتوں کے پیام لکھنا

گلاب چہروں سے دل لگانا وہ چپکے چپکے نظر ملانا
وہ آرزؤں کے خواب بننا وہ قصہء ناتمام لکھنا

مرے نگر کی حسیں فضاؤ! کہیں جو ان کا نشان پاؤ
تو پوچھنا یہ کہاں بسے وہ، کہاں ہے ان کا قیام لکھنا

گئی رتوں میں‌حَسن ہمارا بس ایک ہی تو مشغلہ ہے
کسی کے چہرے کو صبح لکھنا کسی کی زلفوں کی شام لکھنا

(حَسن رضوی)
 
فرخ منظور

لائبریرین
کیا یاد دلا دیا آپ نے، آہ

قبلہ کیا یاد آگیا ہمیں بھی بتائیے کہ واہ کی بجائے آہ نکل رہی ہے - ;) ویسے یہ غزل میں نے ہفتہء شعر و سخن میں پوسٹ کی تھے لیکن یہاں اس لیے پوسٹ کردی کہ پسندیدہ کلام میں الگ الگ دھاگوں میں یہ ساری غزلیات نظر آئیں گی - وہاں پر تو گم ہوگئی تھیں -
 
محمد وارث

"آہ" کیلیئے دیکھیئے گا کیا فرما گئے رضی ترمذی

بھولی بسری چند امیدیں چند فسانے یاد آئے
تم یاد آئے اور تمھارے ساتھ زمانے یاد آئے ;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
"آہ" کیلیئے دیکھیئے گا کیا فرما گئے رضی ترمذی

بھولی بسری چند امیدیں چند فسانے یاد آئے
تم یاد آئے اور تمھارے ساتھ زمانے یاد آئے ;)

قبلہ!
آہ کو چاہیے اک عم اثر ہونے تک
اور پھر ظاہر ہے
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک

اس لیے آہ کو چھوڑیے اور واہ کو اختیار کیجیے - ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ!
آہ کو چاہیے اک عم اثر ہونے تک
اور پھر ظاہر ہے
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک

اس لیے آہ کو چھوڑیے اور واہ کو اختیار کیجیے - ;)

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی غمگسار ہوتا، کوئی چارہ ساز ہوتا ;)
 
زونی

محفلین
بہت خوب فرخ بھائی ، میڈم کی آواز میں یہ غزل بہت سنی ہوئی ھے، بہت شکریہ شئیرنگ کیلئے۔
 
جیا راؤ

محفلین
گلاب چہروں سے دل لگانا وہ چپکے چپکے نظر ملانا
وہ آرزؤں کے خواب بننا وہ قصہء ناتمام لکھنا

بہت ہی اچھا !
 
Top