کافر کافر کے نام سے لکھی گئی نظم کا جواب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

x boy

محفلین
اب اپنے مراسلے دوبارہ سے پڑھنا شروع کیا ہے
پہلے مراسلوں کے ساتھ ایک جنگ ہوتی تھی
اب جنگ تھما ہوا ہے رونق کم ہوگئی ہے
اللہ خیر کرے۔
 

x boy

محفلین
لبرل ، ملحد، انسانیت کے نعرے پر بھی ایک آدھ ہوجائے تو مزا ہی آجائے گا۔:)
 

مقدس

لائبریرین
بهائی آپ کو لڑائیاں کروانے میں مزہ کیوں آتا ہے۔۔۔ ایسی لڑائیوں کے لیے اور بہت سے فورم ہوں گے۔۔ اردو محفل کو تو بخش دیں پلیز
 

x boy

محفلین
بهائی آپ کو لڑائیاں کروانے میں مزہ کیوں آتا ہے۔۔۔ ایسی لڑائیوں کے لیے اور بہت سے فورم ہوں گے۔۔ اردو محفل کو تو بخش دیں پلیز

ابھی آجائے کب سے کوئی مولوی لڑی میں نہیں لڑا اب چاند ستاروں مریخ پر لڑائی ہورہی وہ بھی کوئی مولوی نہیں کررہا،، ذرا اس کے اطراف میں دیکھئے،، اللہ ہم سب کو ھدایت دے ،،، آمین
 
پھولوں کی خوشبو بھی کافر،
لفظوں کا جادو بھی کافر،
یہ بھی کافر، وہ بھی کافر،
فیض بھی کافر، منٹو بھی کافر،
برگر کافر پیزا کافر،
طبلہ کافر، ڈھول بھی کافر،
پیار بھرے دو بول بھی کافر،
وارث شاہؒ کی ہیر بھی کافر،
چاہت کی زنجیر بھی کافر،
بیٹی کا بستہ بھی کافر،
بیٹی کی گڑیا بھی کافر،
ہنسنا رونا کفر کا سودا،
غم کافر، خوشیاں بھی کافر،
ٹخنوں کے نیچے لٹکے تو اپنی یہ شلوار بھی کافر،
فن بھی اور فنکار بھی کافر،
یونیورسٹی کے اندر کافر، باہر کافر،
میلے ٹھیلے، کفر کا دھندا پھندا
مندر میں تو بت ہوتا ہے
مسجد کا بھی حال برا ہے،
کچھ مسجد کے اندر کافر،
کچھ مسجد کے باہر کافر،
مسلم ملک میں اکثر کافر،
کافر کافر،
تم بھی کافر، …یہ مسلک اور وہ مسلک کافر،
شروع سے لے کر آخر تک کافر،
کافر، کافر، ہم سب کافر!
 
اللہ پاک ہمیں شعور عطا فرمائے
شاعری اچھی ہے لیکن کون کافر ہے اس کو سمجھنے کے لیے علماء کی بجائے قرآن پڑھ کر معلوم کر لیں قرآن میں سورة الماٸدہ کافر ، ظالم اور فاسق کے متعلق واضح راہنماٸ کرتی ہے
قرآن کریم میں اللہ کریم نے کافر کی تعریف یوں کی ہے؟ وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْکَافِرُوْنَ۔ "اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق حکم نہ دیں وہ ہی کافر ہیں۔" ( المائدہ 44)۔
قرآن کی نظر میں ظالم کون ہے مندرجہ ذیل آیت مبارکہ کھلے الفاظ میں بیان کر رہی ہے:
وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الظَّالِمُوْنَ۔
"اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام و قانون کے مطابق حکم نہ دیں وہی ظالم ہیں۔"( المائدہ 45)۔
فاسق کے متعلق فرمایا
وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْفَاسِقُوْنَ۔
"اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون و شریعت کے مطابق حکم نہ دیں، فیصلے نہ کریں وہی فاسق ہیں۔" ( المائدہ 47)۔
لہٰذا ہمیں شش کلمات دھرانے کے بعد احکامات الٰہیہ پر عمل پیرا ہونے کا مصمم ارادہ اور مقدور بھر عمل پیہم کرنے کی ضرورت ہے
اللہ و رسول ﷺ کا حکم سنتے ہی اپنی گردن جھکا دینااور سر تسلیم خم کر دینا دین کی بنیادی اساس ہے (یعنی قرآن و سنت کے عین مطابق)۔
اللہ و رسول کے احکام کو تہہ دل سے تسلیم کرنا، ان کے ہرامر، ہر حکم اورہر فیصلے پر راضی ہونا اور کوئی دوسری رائے نہ رکھنا اسلام ہے۔اللہ ہمیں تکبر اور جہالت سے بچائے آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top