کار انشورنس

کعنان

محفلین
السلام علیکم

بھائی میرے جب سامنے والے کی کار کا فرنٹ تباہ ہوا تو اس پر 1۔ اس نے آپکو پیچھے سے ٹکر ماری ہو گی، 2۔ آمنے سامنے سے ٹکر ہوئی اس سے ہیزرڈ لائن کراس ہوئی ہو گی اور آپ اپنی لین میں ہی تھے، 2۔ اس نے دائیں یا بائیں جانب س ٹکر ماری، تو ہر صورت میں وہی قصور وار ہے، اور اس پر آپکو ایسس چارج نہیں دینے پڑتے، اور اگر آپ نے ایسس چارج دئے تو پھر قصور وار آپ ہوئے اس پر کمپنی سامنے والے کی کار مرمت کرواتی ہے یا تباہ ہونے کی صورت میں اسی ویلیو کی کار یا کیش ادا کرتی ہے۔ اس کار کا رجسٹریشن نمبر کیا ہے بتانے میں شائد کوئی کوفت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اب آپ پاکستان میں ہیں۔

ایک بار پھر ساری باتیں ایک طرف، 500 درھم کی کار انشورنس پر کچھ نہیں ملتا، آپس میں ہی مک مکا ہوتا ہے، انشورنس بینڈز ہوتے ہیں جس پر جتنی سہولیات آپکو چاہئیں اس پر الگ سے بھاری فیس ادا کرنی پڑتی ہے جس پر مکمل چھان بین کے بعد کمپنی آپ کو ادائیگی کرتی ہے۔ اس کے بعد مزید گفتگو پر میرا پیچھے ہٹ جانا ہی بہتر ہے۔

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
شاواشے او بندگان خدا اگر دھاگے کا عنوان کار انشورنس بر مملکت متحدہ انگلستان رکھ لیتے تو مجھ جیسے خلیجیوں کو اتنی تفصیلات جان کر ٹینشن نہ لگتی ۔ دبئی میں موج ہے کمپری ہینسیو انشورنس جس میں گاڑی + تھرڈ پارٹی + سول + ڈرائیور+پیسینجرز+میڈیکل وغیرہ سب آجاتا ہے گاڑی کی قیمت کا چھے - پانچ - تین فیصد تک ہوتا ہے جتنی نئی گاڑی اتنا کم انشورنس سادہ سا حساب
نو کلیم شلیم کا چکر ہی کوئی نئیں ۔
بنیادی طور پر دو قسم کے کلیم ہوتے ہیں
متضرر - متسبب( غیر معروف)
متضرر میں آپ کو ایک آنہ ادا کیئے بنا گاڑی ٹھیک کروا دی جاتی ہے ۔ اور کچھ انشورنس کمپنیاں آپ کو متبادل گاڑی بھی فراہم کرتی ہیں جب تک آپ کی گاڑی ٹھیک نہیں ہوتی۔
متسبب میں یا ضد المجہول میں ایک مخصوص رقم (350-500) درھم کی ادائیگی پر باقی کا مکمل خرچہ بابا جی انشورنس والی سرکار ادا کرتی ہے ۔
ایک سال سے کم عرصے کا لائسنس ہو تو کلیم میں پرابلم ہوتی ہے اور بس کم ختم

نو کلیم ۔ ایریا۔ لائسنس ۔ اوریجن ۔ سوشل کمیوٹنگ ۔ وغیرہ وغیرہ قسمے ٹینشن ہی لگا دے
شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
ذرا اوپر دیکھیں یہ گوگل سرچ ہے یا گوگل میل۔۔؟ گوگل میل ہے تو مجھے اپنی میل پر اختیار ہے یا کسی غیر کی میل پر۔۔۔ِِ؟؟ اور اگر میل میری ہے تو انشورنس ڈاکیومنٹ نواز شریف کا مجھے کوئی میل نہیں کرے گا ۔۔ بلکہ یا تو گاڑی میری ہوگی یا اسکی انشورنس کے معاملات میرے ہاتھ میں ہونگے کسی ایک صورت میں ہی ایسا ممکن ہے۔ اب دوسری بات کرتے ہیں
یہی گاڑی سڑک پر جاتے ہوئے ابوظبی روڈ پر شہامہ کے قریب حادثے کا سبب بنی ایک گاڑی مکمل برباد ہوئی اس کا فرنٹ تباہ ہوا سب انشورنس کمپنی کے صرف ایکسس اماؤنٹ میں درست کروایا
ایکسس اماؤنٹ اور انشورنس کی سالانہ پالیسی میں فرق ہے۔ دو ساٹھ والی گاڑی کی سالانہ انشورنس کتنی تھی؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ایکسس اماؤنٹ اور انشورنس کی سالانہ پالیسی میں فرق ہے۔ دو ساٹھ والی گاڑی کی سالانہ انشورنس کتنی تھی؟

ایسس اماؤنٹ جتنی زیادہ رکھیں گے انشورنس اتنی کم ہو گی، ایسس اماؤنٹ جتنی کم ہو گی انشورنس اتنی بڑھے گی، ہر حال میں ایسس اماؤنٹ کا کم ہونا ہی بہتر ہے۔

والسلام
 
ایکسس اماؤنٹ اور انشورنس کی سالانہ پالیسی میں فرق ہے۔ دو ساٹھ والی گاڑی کی سالانہ انشورنس کتنی تھی؟
یہ مرسیڈیز ایس یو وی کی انشورنس ہے جو ذاتی نام پر نہیں بلکہ کمپنی کے نام پر رجسٹر تھی آرگوناٹ کے نام جہاں میں فلیٹ اور کسٹمر سروس کے لیے ذمہ دار تھا. تمام گاڑیوں کے انشورنس کلیمز اور کاغذات میرے ہاتھ سے گزرتے تھے پریمیمز اور دیگر مالی معاملات فائنانس والے دیکھتے تھے. روایتی ملازمتی سوچ کتنے دیئے سانوں کی والی لہذا ایگزیکٹ پریمئم اماؤنٹ نہیں دے سکتا. امید ہے جواب مل گیا ہوگا البتہ کمپنی کی گاڑی ہونے کی وجہ سے اسے استعمال کر چکا ہوں اور کافی مزے سے استعمال کیا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم

ایسس اماؤنٹ جتنی زیادہ رکھیں گے انشورنس اتنی کم ہو گی، ایسس اماؤنٹ جتنی کم ہو گی انشورنس اتنی بڑھے گی، ہر حال میں ایسس اماؤنٹ کا کم ہونا ہی بہتر ہے۔

والسلام
ایک سو پر مجھے زیادہ سستی انشورنس ملی ہے، بہ نسبت اڑھائی سو یا ساڑھے تین سو کے
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ مرسیڈیز ایس یو وی کی انشورنس ہے جو ذاتی نام پر نہیں بلکہ کمپنی کے نام پر رجسٹر تھی آرگوناٹ کے نام جہاں میں فلیٹ اور کسٹمر سروس کے لیے ذمہ دار تھا. تمام گاڑیوں کے انشورنس کلیمز اور کاغذات میرے ہاتھ سے گزرتے تھے پریمیمز اور دیگر مالی معاملات فائنانس والے دیکھتے تھے. روایتی ملازمتی سوچ کتنے دیئے سانوں کی والی لہذا ایگزیکٹ پریمئم اماؤنٹ نہیں دے سکتا. امید ہے جواب مل گیا ہوگا البتہ کمپنی کی گاڑی ہونے کی وجہ سے اسے استعمال کر چکا ہوں اور کافی مزے سے استعمال کیا ہے
جواب چونکہ آپ نے دیا نہیں، اس لیے اس پر تبصرہ کرنا ممکن نہیں
یہاں میرا بنیادی سوال ہی یہی ہے کہ سالانہ انشورنس پالیسی کتنے کی ملتی ہے۔ مگر خیر آپ چونکہ متحدہ عرب امارات کی بات کر رہے ہیں، سو وہ ویسے ہی آف ٹاپک ہے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ہر ممکن کمبی نیشن آزمایا تھا، سو پر ہی سب سے سستی ملی

کزن سے پوچھا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے
لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے چیک کرتے کرتے آج جا کر میں نے انشورنس لے لی ہے اور لگ بھگ ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ 1500£ سالانہ کی پالیسی ملی ہے۔​

£100 ایسس، 5 سال این او سی پر کیا یہ سستی ہے؟ میں تو پاکستانی انٹرنیشنل لائسنس پر 400£ اپنے کسی فیملی ممبر کی کروائی تھی۔ میری کار کی بمعہ پارٹنر انشورنس 140£ سال کی ہے، میرے بیٹے کی کار کی انشورنس 1 سال این او سی پر 450£ سال کی ہے۔

آپکا کزن اگر وہاں پیدا ہوا ہے تو اس کے والدین بھی ہونگے، ان سب نے آپ کو ایک مشورہ نہیں دیا کہ جس سے آپکی کار کی انشورنس 400£ سے بھی کم کی ہو جاتی، یہ کیسا کزن ہے جس نے آپکو لال بتی کے پیچھے لگا دیا جس پر پہنچتے ڈیرھ مہینہ صرف ہوا اور وہ بھی نقصان کے، اس کی وجہ شائد آپ حرکات و سکنات، مشورہ بھی مانگ رہے ہیں اور جواب مخالف، جب آپ سب کچھ جانتے ہو تو پھر مشورہ کس بات کا۔ ٹاٹا بائے!

اگر آپ نے ذرا توجہ سے پڑھا ہوتا تو بتایا تھا کہ ہر ممکن کمبی نیشن آزمانے کے بعد یہ کوٹ ملا تھا اور اسی پر خریدی۔ ہر ممکن کمبی نیشن کی تفصیل بھی لکھ دی تھی۔ باقی جس طرح غصے میں آ کر آپ نے یہ جواب لکھا ہے، اس سے بہتر ہے کہ آپ سے سلام دعا یہیں ختم کر دی جائے۔ شکریہ
 
اور آپ نے جو فون نمبر مانگا تھا، اور رابطے کا کہا تھا، آپ کی پوسٹ پڑھنے سے قبل تک اس کے جواب کا منتظر تھا۔ اب تکلیف مت کیجیے گا
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

محترم آپ کو مجھ سے کام تھا مجھے نہیں جس پر اپنا موبائل نمبر تو آپ نے 4 دن پہلے کا مجھے ارسال کیا ہوا ہے مگر آپکی ذہانت کو دیکھتے ہوئے آپ سے رابطہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جس کا رزلٹ آپ نے خود ہی پیش کر دیا۔

Top