کار انشورنس

قیصرانی

لائبریرین
کیا کسی دوست کو لندن شہر میں کار کی انشورنس لینے کا اتفاق ہوا؟ خصوصاً اگر لائسنس کہیں باہر کا ہو؟
میرے پاس فننش لائسنس ہے جو 2048 تک ویلڈ ہے۔ اس لائسنس کو بنے ساڑھے نو سال ہوئے اور اس دوران کبھی کوئی حادثہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی کلیم لیا پچھلے پانچ سال سے۔ اس کے باوجود جب کمپیریزن سائٹ پر کوشش کی تو پتہ چلا کہ انشورنس کی کم از کم قیمت 4،700 پاؤنڈ سالانہ اور زیادہ سے زیادہ 11،200 پاؤنڈ سالانہ ہو گی
کزن سے پوچھا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے تو انہوں نے مشورہ دیا کہ اس طرح کی سائٹس کو چیک کرتے رہو اور جب سستا ہو تو لے لینا۔ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے چیک کرتے کرتے آج جا کر میں نے انشورنس لے لی ہے اور لگ بھگ ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ سالانہ کی پالیسی ملی ہے
اصل مزے کی بات یہ ہے کہ کمپیریزن سائٹس پر مختلف کمبی نیشن چیک کرتے ہوئے پتہ چلا ہے کہ نو کلیم بونس کے سال ڈالنے کے بعد مجھے کم از کم 2،600 پاؤنڈ سالانہ کی انشورنس پالیسی پڑتی، جب میں نے نو کلیم بونس کو صفر کر دیا تو وہی پالیسی اور اسی بینک نے مجھے یہ پالیسی پندرہ سو پاؤنڈ سے کچھ زیادہ کی دی ہے۔ اسی طرح سوشل اور کمیوٹنگ کو ڈالنے سے پالیسی سوشل اونلی کی نسبت زیادہ سستی ہوئی ہے اور اس سے بڑھ کر یہ لطیفہ ہوا ہے کہ یہ کمپری ہینسو انشورنس ہے، اگر میں اسے تھرڈ پارٹی اور فائر تھیفٹ کرتا تو یہ مزید مہنگی ہو جاتی اور صرف تھرڈ پارٹی سب سے زیادہ مہنگی پڑتی۔ 5،000 میل سالانہ کی صورت میں بھی یہ زیادہ مہنگی ہو جاتی، 10،000 میل کی صورت میں سستی ہوئی۔ اسی طرح گاڑی ابھی روڈ سائیڈ پر پارکنگ میں ہے۔ اگر میں اسے ڈرائیو ان یا گیراج میں شو کرتا تو پالیسی مزید مہنگی ہو رہی تھی۔ اگر میں ڈیڑھ سال قبل یہاں منتقل ہوا ہوتا تو بھی پالیسی زیادہ مہنگی ہوگی، بہ نسبت اس کے کہ مجھے منتقل ہوئے چند ماہ ہوئے۔ اس طرح کے پرمیوٹیشن کو چیک کرنے سے پتہ چلا ہے کہ ہر وہ چیز جو بظاہر پالیسی کو مہنگا کرنے کا سبب بن سکتی تھی، وہ اسے سستا کرا رہی ہے اور ہر وہ چیز جو بظاہر پالیسی کو مہنگا کراتی، سستا کرا رہی ہے۔ ویسے عمومی قیمت 600 سے 700 پاؤنڈ ہونی چاہیے تھی
کیا آپ لوگ اس بارے اپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

خیال رہے کہ 2048 لائسنس کی ویلیڈیٹی نہیں بلکہ لائسنس ہولڈر کی ٹوٹل عمر پر ایک ایوریج ہے جو عمر کا وہ حصہ ہے کہ شائد بندہ اس عمر تک پہنچنے سے پہلے ایکسپائر ہو جائے جیسا کہ ایسی بیماریوں کا شکار ہو جائے کہ کینسل کی نوبت آن پڑے، ابتدائی عمر میں ہر 10 سال بعد ڈرائیونگ لائسنس رینیو کروانا پڑتا ہے، پھر 40 سے 50 سال کی عمر کے قریب، بعد ہر 5 سال بعد میڈیکل کے ساتھ رینیو ہوتا ہے جس پر خود ہی گھر میں رینیو فارم اور میڈیکل فارم موصول ہوتے ہیں۔ میرے لائسنس پر یہ تاریخ 2035 ہے اور لائسنس ویلڈ تاریخ 2020 ہے۔

اب آتے ہیں آپ کے طویل سوال کی طرف، لندن سے کار انشورنس پر آپ جو بھی کریں گے رزلٹ مہنگا ہی ملے گا، کار کی انشورنس سستی ملنا یہ بھی ایک فن ہے۔ آپ کے پاس 5 سال کا نو کلیم بونس ہے اس پر آپکو انشورنس سستی ملے گی، اپنی کار فنلینڈ سے لائت ہیں یا یہیں سے خریدی ہے، کار کی کپیسٹی کتنی ہے، لندن سے ایڈریس کس کا استعمال میں لانا ہے اور وہ لندن کونسے ایریا کا ہے، آپکی عمر کتی ہے، لندن میں جاب ہوگی یا نہیں، جو انشورنس آپ نے لی ہے اسے کنسل پر 30£ لگیں گے اور میں کوشش کر کے آپکو 700 تک دلوا دوں گا۔

والسلام
 
وعلیکم السلام۔ کل انشورنس لے لی تھی۔ میرا لائسنس 2007 میں بنا ہے اور 2048 تک ویلڈ رہے گا۔ 45 سال کی عمر میں نظر کا معائنہ اب لازمی ہو گیا ہے
یہیں سے گاڑی خریدی ہے۔ پوسٹ کوڈ اس سارے علاقے کا خطرناک ہے کہ یہ ویمبلے بہت گنجان آباد ہے اور ایکسی ڈنٹس بکثرت ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ میری پہلی گاڑی ہے یہاں تو میں نے فورڈ فوکس 1.6 لیٹر لی ہے تاکہ کچھ عرصہ ہاتھ سیدھا ہو سکے۔ واضح رہے کہ لگ بھگ پورا یورپ ہی لیفٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑی استعمال کرتا ہے اور برطانیہ میں رائٹ ہینڈ سائیڈ گاڑی۔ سو میں رسک نہیں لینا چاہتا
نو کلیم بونس کو زیادہ تر انشورنس کمپنیاں نہیں مانتیں، جو مانتی ہیں، وہ بھی Aviva وغیرہ جیسی بڑی کمپنیوں کی انشورنس کو قبول کرتی ہیں۔ ڈائریکٹ لائن والے فننش انشورنس کے نو کلیم بونس کو مانتے ہیں، مگر وہ 2600 کی پالیسی دے رہے تھے۔ آپ اگر کچھ ٹپس دینا چاہیں تو دیجیے، چاہے تو یہاں، اگر کچھ مشکوک معاملہ کرنا ہے تو پی ایم میں رابطہ بہتر رہے گا :)
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم
انشورنس پر مشکوک معاملہ نہیں بلکہ لیگل سسٹم کے مطابق ہے اس لئے اپنا موبائل نمبر پی ایم پر چھوڑ دو وٹس ایپ پر ہی آپکو انشورنس کوٹ کر کے ریفرنس نمبر دے دوں گا فیس آپ خود ادا کر دینا۔

6۔1لٹر کا آپکو کس نے مشورہ دیا تھا 2۔1لٹر میں کوئی کار دیکھتے تو بہتر تھا۔

یہاں آنے سے قبل دو لیٹر میری کم از کم پسند ہوتی تھی
پی ایم کر رہا ہوں
 
شاواشے او بندگان خدا اگر دھاگے کا عنوان کار انشورنس بر مملکت متحدہ انگلستان رکھ لیتے تو مجھ جیسے خلیجیوں کو اتنی تفصیلات جان کر ٹینشن نہ لگتی ۔ دبئی میں موج ہے کمپری ہینسیو انشورنس جس میں گاڑی + تھرڈ پارٹی + سول + ڈرائیور+پیسینجرز+میڈیکل وغیرہ سب آجاتا ہے گاڑی کی قیمت کا چھے - پانچ - تین فیصد تک ہوتا ہے جتنی نئی گاڑی اتنا کم انشورنس سادہ سا حساب
نو کلیم شلیم کا چکر ہی کوئی نئیں ۔
بنیادی طور پر دو قسم کے کلیم ہوتے ہیں
متضرر - متسبب( غیر معروف)
متضرر میں آپ کو ایک آنہ ادا کیئے بنا گاڑی ٹھیک کروا دی جاتی ہے ۔ اور کچھ انشورنس کمپنیاں آپ کو متبادل گاڑی بھی فراہم کرتی ہیں جب تک آپ کی گاڑی ٹھیک نہیں ہوتی۔
متسبب میں یا ضد المجہول میں ایک مخصوص رقم (350-500) درھم کی ادائیگی پر باقی کا مکمل خرچہ بابا جی انشورنس والی سرکار ادا کرتی ہے ۔
ایک سال سے کم عرصے کا لائسنس ہو تو کلیم میں پرابلم ہوتی ہے اور بس کم ختم

نو کلیم ۔ ایریا۔ لائسنس ۔ اوریجن ۔ سوشل کمیوٹنگ ۔ وغیرہ وغیرہ قسمے ٹینشن ہی لگا دے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

دبئی میں واقع ہی کار انشورنس سستی ہوتی ہے میں جب وہاں تھا اس وقت 250 درھم سال کی تھی، اور جیسا فیصل صاحب فرما رہے ہیں کہ ایک آنا ادا کئے مرمت کرانا اور کرٹزی کار بھی دینا تو یہ ہمارے وقت نہیں تھا شائد اب ہو گیا ہو ناممکن سی بات ہے۔ ہاں ایسا ضرور ہے کہ دبئی میں بھی ایکسیڈنٹ پر جو ٹکر مارے گا وہ قصور وار ہے اور وہ آگے والے کی کار مرمت کروائے گا جس پر ایسا ہوتا تھا کہ پیچھے والی کار ڈرائیور مک مکا کر لیتا تھا، شرطہ کا کام مرمت کے لئے پیپر دینا ہی رہ جاتا تھا، اور اگر مک مکا نہیں ہوتا تو پھر شرطہ کو کہہ یا جاتا تھا کہ مرمت کا خرچہ وہ دے گا انشورنس کلیم نہ کرے۔ ہاں الامارات میں ایک فائدہ ہے کہ وہاں کار انشورڈ ہوتی ہے، جسے ہر کوئی چلا سکتا ہے جس کے پاس لائسنس ہو، مگر برطانیہ میں ڈرائیور انشورڈ ہوتا ہے، جو جس کار پر انشورڈ ہے وہی چلا سکتا ہے دوسرا نہیں اور اینی ڈرائیور کار انشورنس بہت مہنگی ہوتی ہے جو کار پر تو کوئی نہیں کرواتا ماسوائے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے، دبئی میں انشورنس کمپنی کا کار مرمت کروانا اور کرٹزی کار اور سارے خرچے دینا پر ماننا ناممکن بات ہے کہ اب 350 سے 500 درھم میں بھی ایسا ہو ہاں عرب نیشنل اپنی کار پر فل انشورنس کرواتے ہیں جو بہت مہنگی ہوتی ہے اس پر انہیں سب کچھ ملتا ہے۔

برطانیہ میں کار انشورنس پر بہت فائدے ہیں، کسی کی کار اگر ساتھ لگ بھی جائے تو نہ ہچ ہچ نہ کھچ کھچ، مک مکا پر کم ہی کوئی راضی ہوتا ہے۔ انجری کلیم ہوتی ہے، دوران مرمت روزانہ کام پر جانے کا ٹیکسی کا خرچہ یا اگر اسی دوران رینٹ سے کار لی ہے تو اس کے سارے چارجز، ٹکر مارنے والے کی انشورنس کمپنی ادا کرتی ہے اور سب سے بڑا فائدہ کہ انجری کلیم بھی ہوتا ہے جس میں زیادہ تر گردن ہی انجرڈ ہوتی ہے اور اس پر سوکھا سوکھا 2 سے 3 ہزار پاؤنڈز مل جاتے ہیں اور اس سارے پروسس پر کلیم کمپنیاں خود ہی گھر میں لیٹر ارسال کرتی ہیں جس پر کسی ایک کے فارم فل کر کے انہیں تفصل ارسال کر دیں پھر وہ بغیر چارج کے ایک بھاری رقم کا چیک ارسال کر دیتی ہیں، یہاں انشورنس کے یہ فائدے ہیں۔ اور جس نے ٹکر ماری ہے اس کے لئے بڑی مشکل یہ ہو جاتی ہے کہ اس کی اپنی کار کی انشورنس بہت بڑھ جاتی ہے جس پر زیادہ تر وہ کار چلانے سے بہتر بس پر جانا پسند کرتے ہیں۔

آپ کس زمانے میں تھے دبئی میں ۔ میں بھی 99 سے 16 تک بلا تعطل رہا ہوں حال ہی میں پاکستان واپس آیا ہوں
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

میں 1988 سے 1999 تک ریگولر اور 2003 تک کبھی برطانیہ کبھی ابوظہبئی، وغیرہ۔ انشورنس پیپر پر کیا لکھا ہوتا ہے اسے نہ دیکھیں اگر ایکسیڈنٹ ہوا ہو اور آپ نے انشورنس کمپنی سے اس پر بات کی ہو جس سے فائدے سامنے نظر آئے اس پر اگر آپ بتائیں تو مان لیں گے۔ ہمارے ساتھ تو ہو چکا ہے اس لئے آپ کی فائدہ والی بات ماننا ناممکن ہے، ناراض نہیں ہونا دوستانہ بات ہے۔

والسلام
 
یہ انشورنس دو لاکھ ساٹھ ہزار درہم کی گاڑی کی ہے اور اسکا ایکسس 750 درہم ہے اور اس پر ساڑھے تین ملین کا کور ہے ۔ یعنی جتھے مرضی ٹھوکو ساڑھے سات سو بھرو اور باقی سارا خرچہ انشورنس دا۔ تے جے کسے ہور ٹھوک دتا تے آنا وی نہ دیو
download
 
آخری تدوین:
میں دو ہزار دس سے دو ہزار پندرہ کی نومبر تک براہ راست گاڑیوں اور ان کے کلیمز سے وابستہ رہا ہوں ۔ انشورنس کلیمز کی بنیاد یہی کاغذ کا ٹکڑا ہے اس کے پیچھے مستشنیات لکھی ہوتی ہیں ۔ جو شراب کے نشے کم عمری اور سپورٹس میں ملوث ہونے کی صورت میں آپ کے خلاف جاتی ہیں ورنہ ککھ نہیں ہوتا
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

بھائی صاحب میں نے پہلے ہی لکھا تھا کہ اگر آپ کے ساتھ ایسا کچھ ہو چکا ہے تو لکھیں، انشورنس کمپنی میں پیپر میں کیا لکھا ہے یا گوگل سے دوسرں کی انشورنس پر مجھے پوسٹ نہ دکھائیں، کیونکہ کار انشورنس پر آپکو ذاتی علم ہونا ضروری ہے ورنہ میرے لئے اس پر بھی لکھنا آپکی سمجھ سے باہر ہو گا اور پوسٹ دوستانہ سے تکرار میں چلی جائے گی، سمائل! الامارات میں پاکستانی جو سیکنڈ ہینڈ کار خریدتے ہیں 1000 سے 20000 درھم کی کار پر 350 درھم کی انشورنس کروانی ہے اور ایکسیڈنٹ پر مرمت اور تمام اخراجات آپ کے ہی ہونگے۔ آپ جو سکین دکھا رہے ہیں اس میں آپکو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسس چارج کیا ہے ساڑھے تین ملین کیا ہے، اور اس میں لکھا 1000 کیا ہے جس پر نمبر ڈیٹیل ہے اس میں دیکھیں گے تو وہ ڈرائیور کے فیور میں نہیں ہو گا، 2 لاکھ 60 ہزار کی نئی کار کسی عربی کی ہے اور اس کی انشورنس 500 درھم نہیں، انشورنس میں بہت کچھ ملتا ہے مگر اس میں گڑ بھی اسی کے مطابق ڈالنا پڑتا ہے اور ٹرم اینڈ کنڈیشن بھی چیک کرنی پڑتی ہیں۔ ایک بار پھر آپ کے ساتھ اگرایسا ہوا ہے جو آپ نے پہلی پوسٹ میں لکھا تو اس پر بتائیں کہ کتنی کمپنسیشن حاصل ہوئی، اور اگر گوگل سے کاپیاں اٹیچ کرنی ہیں تو پھر معلومات کے لئے اوپن کام کریں مجھے مخاطب کر کے نہیں۔ دوستانہ!

والسلام
 
ذرا اوپر دیکھیں یہ گوگل سرچ ہے یا گوگل میل۔۔؟ گوگل میل ہے تو مجھے اپنی میل پر اختیار ہے یا کسی غیر کی میل پر۔۔۔ِِ؟؟ اور اگر میل میری ہے تو انشورنس ڈاکیومنٹ نواز شریف کا مجھے کوئی میل نہیں کرے گا ۔۔ بلکہ یا تو گاڑی میری ہوگی یا اسکی انشورنس کے معاملات میرے ہاتھ میں ہونگے کسی ایک صورت میں ہی ایسا ممکن ہے۔ اب دوسری بات کرتے ہیں
یہی گاڑی سڑک پر جاتے ہوئے ابوظبی روڈ پر شہامہ کے قریب حادثے کا سبب بنی ایک گاڑی مکمل برباد ہوئی اس کا فرنٹ تباہ ہوا سب انشورنس کمپنی کے صرف ایکسس اماؤنٹ میں درست کروایا
 
Top