کاتب اور خطاط ہوں اپنی فیلڈ کا ہی لطیفہ سناوں گا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مھر رشید

محفلین
کسی جگہ پڑھا تھا کہ ایک شخص نے مشہور مصور پکاسو کی زندگی پر ایک کتاب لکھی۔ اور کاتب کو دے دی۔ کاتب نے دوران کتابت اپنے علم کو بھی پس پشت نہ رکھا اور جب کتابت مکمل ہوئی تو لکھنے والے نے دیکھا کہ ہر جگہ جہا ں پکاسو کا نام تھا ایک ایک "رے" کا اضافہ تھا۔اور یوں‌لفظ بنتا تھا۔ "پکا سور" `
جب اس نے کاتب سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا تو کاتب نےجواب دیا میں نےسمجھا کہ "رے " ڈالنی آپ سے رہ گئی ہوگی شاید۔ واہ پکاسو کو پکا سور لکھ دیا۔
 
ف۔قدوسی

محفلین
کاتب اور خطاط ہوں اپنی فیلڈ کا ہی لطیفہ سناوں گا

--------------------------------------------------------------------------------

کسی جگہ پڑھا تھا کہ ایک شخص نے مشہور مصور پکاسو کی زندگی پر ایک کتاب لکھی۔ اور کاتب کو دے دی۔ کاتب نے دوران کتابت اپنے علم کو بھی پس پشت نہ رکھا اور جب کتابت مکمل ہوئی تو لکھنے والے نے دیکھا کہ ہر جگہ جہا ں پکاسو کا نام تھا ایک ایک "رے" کا اضافہ تھا۔اور یوں‌لفظ بنتا تھا۔ "پکا سور" `
جب اس نے کاتب سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا تو کاتب نےجواب دیا میں نےسمجھا کہ "رے " ڈالنی آپ سے رہ گئی ہوگی شاید۔ واہ پکاسو کو پکا سور لکھ دیا۔
بہت اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:-o
 
مغزل

محفلین
بالکل صحیح کیا۔ پکاسور کو آرٹسٹ کہنے والے خود سور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی جناب ۔ میں پکاسو کو بلند پایہ آرٹسٹ مانتا ہوں ۔ اب کیا کہتے ہیں جناب ۔
کبھی کام تو دیکھا ہوگا ۔ ویسے لطیفے کی حد تک تو گالم گفتار برداشت کی جاسکتی ہے ۔ ( کہ نئے ممبر ہیں)
علاوہ نہیں ۔
 
مغزل

محفلین
خیر ابتدا میں تو مہر صاحب نے ’’ پکاسو‘‘ کے بعد ’’ ر‘‘ لگانے میں کمال بے تکلفی سے کام لیا ، اور عارف نے اچک لیا اور دل کی بھڑاس نکال لی :
فہمائش اسی لیے ہوتی ہے کہ بندہ کچھ سیکھ سکے ، مگر موصوف تو چکنے گھڑے ثابت ہوئے ہیں۔

خیر لطیفہ یوں ہے اور زبان دیکھیے کیسی عمدہ ہے ۔ کہ متن میں خرافات نہیں مگر معانی خوب ترسیل ہوتے ہیں:

بہت خوب سلسلہ ہے کاتب حضرات کے لطائف کچھ اور "حضرات" کی طرح شہرہ آفاق ہیں۔ یادش بخیر جناب ابن صفی مرحوم نے بھی اس سلسلے میں کچھ شکوہ اپنے ایک دیباچہ میں کیا تھا بلکہ انہوں نے ایک لطیفہ بھی لکھا تھا جو کچھ یوں تھا کہ ایک مرتبہ ایک کاتب کے پاس کتابت کے لیے مسودہ آیا جس میں جگہ جگہ مشہور اسپینی آرٹسٹ پکاسو کا نام تھا کاتب نے غور سے پکاسو کے نام کو دیکھا ، زیر لب مسکرائے اور کہنے لگے "شاید بھول گئے" اور پکاسو کے ساتھ" ر" کا اضافہ کرتے چلے گئے ۔ ویسے کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد ایسی غلطیاں ہونے اور کرنے کا دائرہ بڑا وسیع ہو گیا ہے۔

اقتباس از مراسلہ : ابنِ حسن
 
نبیل

تکنیکی معاون
کتابت سے ہی متعلق ایک لطیفہ میں ایک مرتبہ پہلے بھی پوسٹ کر چکا ہوں، اسے دوبارہ پیش کیے دیتا ہوں کہ ایک صاحب نے کسی کاتب کو قران مجید لکھنے کا کام دیا۔ جب قران مجید کی کتابت کا کام مکمل ہو گیا تو کاتب نے عرض کیا کہ جناب باقی سب کچھ تو ٹھیک تھا لیکن اللہ کی کتاب میں شیطان کا نام مجھے کچھ اچھا نہیں لگا، اس لیے مجھے قران میں جہاں جہاں شیطان کا نام نظر آیا، اس کی جگہ آپ کے والد صاحب کا نام لکھ دیا۔ :grin:
 
arifkarim

معطل
جی جناب ۔ میں پکاسو کو بلند پایہ آرٹسٹ مانتا ہوں ۔ اب کیا کہتے ہیں جناب ۔
کبھی کام تو دیکھا ہوگا ۔ ویسے لطیفے کی حد تک تو گالم گفتار برداشت کی جاسکتی ہے ۔ ( کہ نئے ممبر ہیں)
علاوہ نہیں ۔

آپکو شاید ایبسٹرکٹ آرٹسے لگاؤ ہے، اسلئے
 
مغزل

محفلین
آپکو شاید ایبسٹرکٹ آرٹسے لگاؤ ہے، اسلئے

میری بات رہنے دیں جناب ۔
آپ کہیے ، آپ پکاسو کے بارے میں کیا جانتے ہیں ، اور کیوں اسے ’’----‘‘ تعبیر فرماتے ہیں اور ہاں مجھے تو جنون کی حد تک پسند ہے تو ’’----‘‘ مجھے بھی کہیے ۔ :yin-yang:
ویسے آپ آرٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں ۔ اپنی معلومات پیش کیجیے ۔ یہاں محل نہیں تو الگ سے لڑی بنا لیجیے ۔
حیرت ہے بلکہ افسوس ہے کہ ایک طرف تو آپ انسانیت کا حل ڈھوتے پھرتے ہیں ۔ دوسری طرف کسی فنکار کی تحقیر کی ملالت لادے ہوئے ہیں۔

میں اسے تضاد نہیں منافقت کہتا ہوں ۔ لغت بھی دیکھ لیجیے گا یہی معنی ملیں گے۔

خوش رہیں۔
 
اب لازمی تو نہیں کہ میں ہر آرٹسٹ کو آرٹسٹ مان لوں صرف اسلئے کہ باقی دنیا کہتی ہے۔ اگر آپکو پکاسو پسند ہے تو بیشک اسکے قصیدے پڑھ لیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، میں نے تمہاری پوسٹ مدون کر دی ہے۔ میری گزارش ہے کہ لطیفے کو لطیفہ ہی رہنے دو۔
 
مھر رشید

محفلین
ارے دوستو! نیا ہوں‌غلطی ہوگئی۔میں نے تو لطیفہ ہنسنے کے لیے سنایا تھا۔ یہاں تو لڑائی کا میدان لگ گیا۔ جہاں تک میرا خیال ہے پکاسو از ا گریٹ مین انیڈ ایز ویل ایز ھی واز اَ گریٹ آرٹسٹ۔ ساری دنیا مانتی ہے۔ اس کی ایک ایک پینٹنگ پر سینکڑوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ دنیا کے دو تین بڑے مصوروں میں‌پکاسو کا نام آتا ہے۔ پکاسو کے بغیر زمین پر مصوری کی تاریخ ایسے ہے جیسے سمندر پانی کے بغیر،یا زمین ہوا کے بغیر۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ مہر صاحب ۔ اب یہ بات عارف کو کون سمجھائے ۔ کہ ’’ جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ‘‘
 
arifkarim

معطل
ارے دوستو! نیا ہوں‌غلطی ہوگئی۔میں نے تو لطیفہ ہنسنے کے لیے سنایا تھا۔ یہاں تو لڑائی کا میدان لگ گیا۔ جہاں تک میرا خیال ہے پکاسو از ا گریٹ مین انیڈ ایز ویل ایز ھی واز اَ گریٹ آرٹسٹ۔ ساری دنیا مانتی ہے۔ اس کی ایک ایک پینٹنگ پر سینکڑوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ دنیا کے دو تین بڑے مصوروں میں‌پکاسو کا نام آتا ہے۔ پکاسو کے بغیر زمین پر مصوری کی تاریخ ایسے ہے جیسے سمندر پانی کے بغیر،یا زمین ہوا کے بغیر۔

آپکا لطیفہ بجا ہے، لیکن مسئلہ یہاں یہ ہے کہ کسی کو اختلافی رائے کی اجازت نہیں۔ اگر مجھے پکاسو آرٹسٹ نہیں لگتا تو آپ لوگوں کو کیا تکلیف ہے۔؟
 
مغزل

محفلین
ہمیں تکلیف یہ ہے کہ آپ کواچھا نہیں لگتا تو آپ اسے خنزیر سے تعبیر کرتے ہیں اور جنہیں ( ہمیں ) اچھا لگتا ہے انہیں بھی خنزیر خیال کرتے ہیں ۔
اختلافِ رائے اور مغلظات میں کوئی تفریق تو ہونی ہی چاہیے جناب آپ یہاں مجھ ایک عرصہ پہلے سے ہیں بجائے مجھے سکھانے کے خود بگڑنے لگے ہیں ۔
خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تسی جانو ، تے تواڈا کم جانے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں اس لایعنی بحث کو اب ہر طرف سے بند کر دیا جائے تو بہتر ہے بصورتِ دیگر مراسلے حذف کر دیئے جائیں گے یا انکی کسی اصل جگہ منتقل کر دیئے جائینگے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
چلیں جی اس کو مقفل ہی کر دیتے ہیں۔ شمشاد بھائی چاہیں تو اس میں سے غیر ضروری پیغامات حذف کرکے اسے غیر مقفل کر سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top