ڈی این ایس - dns کیا ہوتا ہے؟

دوست

محفلین
ڈومین نیم سرور کا مخفف۔ یہ انٹرنیٹ پر ایسے سرورز ہوتے ہیں جو ڈومین نیم کو آئی پی ایڈریس میں بدلتے ہیں۔ آپ اپے براؤزر میں اردو ویب ڈاٹ آرگ لکھ کر اینٹر کردیتے ہیں تو اس کے بعد براؤزر آپ کے آئی پی پرووائڈر کے نیم سرور سے رابطہ کرتا ہے جو اپنی لسٹ کو کھنگال کر اس ڈومین نیم کے لیے الاٹ شدہ آئی پی نکالتا ہے اور واپس روانہ کرتا ہے۔ اس کے بعد براؤزر آئی پی ایڈریس کے بل بوتے پر متعلقہ ویب سائٹ کے سرور سے رابطہ کرکے وہاں‌ سے پیج لوڈ کرتا ہے۔ آئی پی کا تو آپ کو پتا ہی ہوگا تین تین کے چار سیٹس میں ڈاٹ کے ذریعے جڑا ہوا یہ نمبر انٹرنیٹ‌ پر ہر کمپیوٹر کو شناختی کارڈ نمبر کی طرح الاٹ کیا جاتا ہے تاکہ اسے پہچانا جاسکے۔ ڈومین نیم ہمارے لیے پڑھنے میں آسان ہیں اور آئی پی ایڈریس کمپیوٹر کے لیے۔
میری معلومات اتنی ہی تھیں۔ اگر کوئی غلطی ہو تو تصحیح فرما دیں۔
 
فخرنوید

محفلین
نظام اسم ساحہ
وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

نظام اسم میدان یا domain name system جسکے اوائل کلمات DNS اختیار کیئے جاتے ہیں، دراصل انٹرنیٹ (شبکہ) یا کسی اور نیٹ ورک (شراکہ) پر موجود ایک ایسا سرور (معیل) ہوتا ہے جو کہ مختلف اقسام کی معلومات کو اسم ساحہ (domain names) کے ساتھ ذخیرہ اور انکو آپس میں مربوط کرنے کا کام کرتا ہے یعنی اہم ترین بات یہ کہ یہ اسم میدان (شمارندی اسم میزبان / hostname) کو دستورشبکی پتوں (IP addresses) میں ترجمہ کرتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اسم ساحہ (domain name) کو شناخت کرتا ہے۔

اردو وکی پیڈیا
 
الف نظامی

لائبریرین

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یہ اردو ہے:eek:
 
جی جناب اردو ہے۔ اور ستم تو یہ کہ عربی اور فارسی والوں نے بھی تقریباً یہی کیا ہے یعنی اپنی اپنی زبان کے ساتھ کچھ خیرخواہی۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ دیگر اہل علم افراد مکمل خیرخواہی کے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں جیسے الانترنت کے لیے الشبکۃ العنکبوتیۃ۔ ;) دیکھیے:
نظام أسماء النطاقات (DNS) اختصار لجملة Domain Name System هو نظام يخزن معلومات تتعلق بأسماء نطاقات في قاعدة بيانات موزعة على الإنترنت. يقوم خادم اسم النطاق بربط العديد من المعلومات بأسماء النطاقات، ولكن وعلى وجه الخصوص يخزن عنوان الأي بي المرتبط بذلك النطاق.
ساناد سرواژهٔ سامانهٔ نام دامنه (به انگلیسی: Domain Name System)، (به اختصار DNS) خوانده می‌شود. نظامی، سلسله ‌مراتبی، برای نام‌گذاری رایانه‌ها و دیگر منابع متصل به اینترنت یا دیگر شبکه‌های رایانه‌ای که در سال ۱۹۸۴ معرفی شده‌است.
اب شاید یہی زبان پر جاری ہو، ناطقہ سربگریباں ہے اسے کیا کہیے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
جی جناب اردو ہے۔
اب شاید یہی زبان پر جاری ہو، ناطقہ سربگریباں ہے اسے کیا کہیے۔

میرے خیال میں تو اس کا حل یہی ہے کہ ماہرین لسانیات اور مترجمین حضرات مل کر بیٹھیں اور سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کو ٹرانسلٹریٹ (Transliterate) کرکے قوسین میں ان کا ترجمہ تحریرکر کے کسی مرکزی اتھارٹی مثلاً مقتدرہ قومی زبان سے رجسٹر کروا لیں (جو زیادہ تر صورتوں میں 'مفرس' یا ' معرب' ہوگا۔) اور پھر اس متفق الیہ ترجمے پر مشتمل اصطلاحات کو ملک بھر میں نصابی کتب میں شامل کر کے رائج دیا جائے۔اسی ایک طریقے سے اردو ذریعہ تعلیم میں جدید سائنسی اصطلاحات کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ عرب ممالک اور ایران وغیرہ میں کیا جارہا ہے۔
(پس نوشت: اپنی کم علمی کے اعتراف کے طور پر یہ بھی لکھنا چاہتا ہوں کہ ہو سکتا ہے اس ضمن میں کچھ کام ہوبھی رہا ہو۔اگر کوئی صاحب علم اس بارے میں مزید روشنی ڈالناچاہیں تو سب کے علم میں آ جائے گا)
 
دوست

محفلین
سائیں یہ کام ہی مقتدرہ کا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کچھ اور لوگ اس کے مامے بن کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنا لی ہے۔ چناچہ مقتدرہ کی اصطلاحات سازی الگ، کرلپ اور سنٹر آف لینگوئج انجینئرنگ کی جانب سے ترجمہ کردہ ونڈوز وغیرہ کی اصطلاحات سازی الگ اور ایک تیسری مسیت یہ کھڑی ہو گئی ہے، ان کی اصطلاحات سازی الگ۔ اور درمیان میں میرے جیسے مترجم جو اردو لوکلائزیشن کا کام کرتے ہیں، اردو محفل جیسے فورم جہاں پر اردو سافٹویر کا ترجمہ کیا جاتا ہے یا کیا گیا ہے وہ بِٹ بِٹ دیکھتے ہیں کہ جائیں تو جائیں کہاں۔ اعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر ٹیکنالوجی کی اصطلاحات کا بیڑہ غرق کر کے، نئے اسماء و افعال ایجاد کر کے اردو کا ایک نیا ڈائلکٹ ایجاد کیا جا رہا ہے، جس میں لکھی گئی اردو مزاحیہ تو لگتی ہے اور لیکن اردو کہیں سے بھی نہیں لگتی۔
 
ہم سب کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ جو اصطلاحات کرلپ وغیرہ نے استعمال کی ہم بھی وہی استعمال کررہے۔ اور جو انہوں نے نہیں بنائیں یا ویکیپیڈیا کے بعد بنائی ہے تو اس سلسلے میں دشواری ہورہی ویکی میں۔ براہ کرم اپنی نادانی سے ویکیپیڈیا کی کوششوں کو بدنام نہ کریں۔ کتنے صفحات ہونگے ویکیپیڈیا میں جہاں نئی اصطلاحات کے حوالے لغات سے دیے گئے۔ یقین نہ آئے تو زمرہ فیصلہ طلب ایک نظر دیکھ لیجیے۔ اور ان تمام کو زمرہ فیصلہ طلب میں رکھنے کا مطلب تو خوب سمجھ گئے ہونگے آپ۔ یا یہ بھی نئے اسماء و افعال میں ہے؟
 
اور ایسا لگتا ہے جو ویکیپیڈیائی اردو کا روناروتے ہیں اور مقتدرہ مقتدرہ کرتے نہیں تھکتے انہیں شاید مقتدرہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ کبھی انہوں نے اس لغت کے سرورق پر موجود عبارت کو دیکھا ہی نہیں۔
 
پھر جناب! ذرا یہ تو بتادیجیے کہ آپ خود مقتدرہ کی اردو کتنی استعمال کررہے؟؟ اردو لوکلائزیشن کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ایک نظر مقتدرہ کی لغت میں دیکھ لیتے تو اسکا متبادل مل جاتا۔
 
کمپیوٹر کی جگہ شمارندہ تو استعمال کیا جاسکتا نا۔ یہ تو مقتدرہ نے اختیار کیا ہے۔ لیکن کرتے آپ؟؟ یا صرف مزاحمتی کوششوں میں اپنا وقت صرف کررہے؟؟ یہ سوالات کسی ایک فرد سے نہیں سب سے ہے۔ :)
 
ویسے ہمارے شاکر دوست صاحب کے بارے میں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ اردو کو مقامیانے کا کام کرتے ہیں۔ اللہ ان کی کوششوں کو قبول فرمائے اور مزید علم و عمل میں ترقی عطافرمائے۔ :)
 
دوست

محفلین
جناب عالی میں عرصہ پانچ برس سے مقامیانے کا کام کر رہا ہوں۔اور بڑی اچھی طرح جانتا ہوں کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ وکی پیڈیا، کرلپ، مقتدرہ، مائیکروسافٹ کے تراجم سے لے کر قریباً ہر اردو شدہ سافٹویر میرے استعمال میں رہا ہے۔ صرف ایک چیز پسند آئی تھی اور وہ تھا محمد علی مکی کا ترجمہ کیا ہوا گنوم لینکس ڈیسکٹاپ۔ اس کے علاوہ سب ڈرامے ہیں۔
آپ سے عرض کر چکا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا والے صرف وقت ضائع کر رہے ہیں۔ یہ آج سے تین سال قبل بھی کہا تھا، آج بھی کہہ رہا ہوں۔ تاریخ، اسلامیات، معاشرتی علوم کے مضامین سر آنکھوں پر۔ پر ٹیکنالوجی ان کے بس کی بات نہیں۔ اسی لیے ہم اردو وکی پیڈیا کی بجائے انگریزی وکی پیڈیا کے ربط دینا پسند کرتے ہیں کہ پڑھنے والا سمجھے نہ کہ فارسی زدہ اردو کا ملغوبہ پڑھ کر اردو سے تائب ہو جائے۔
اور آخر میں یہاں کوئی عربی فارسی نہیں جانتا۔ اس لیے ہم وکی پیڈیائی اردو بھی نہیں سمجھ سکتے۔ پڑھے فارسی بیچے تیل والے محاورے مرے بھی ساٹھ برس ہو گئے۔ اب انگریزی پڑھنی ہے، اس کے بعد اردو پڑھنی ہے یہی حقیقت ہے۔ اس پر سڑ لیں، برا بھلا کہہ لیں پر حقیقت یہی ہے۔ آپ اس کے مخالف چلیں تو ست بسم اللہ۔اردو وکی پیڈیا پچھلے آٹھ برس سے چل رہا ہے، اور ٹیکنالوجی مضامین کا قبرستان کھڑا کر رہا ہے جسے صرف اس کے لکھنے والے تبرکاً پڑھتے ہیں۔ لگے رہو منا بھائی۔ میں تو پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اصطلاحات کی پھٹیاں اکھیڑ کر دوبارہ لگائی جائیں، اردو لغت بورڈ، اردو سائنس بورڈ، مقتدرہ اور دوسرے ایسے اداروں نے جو جھک ماری ہوئی ہے اس کو دور کر کے وکی پیڈیا کی اپنی فرہنگ و لغات جاری کی جائیں۔ امید ہے قوم کو افاقہ ہو گا۔ اور وکی پیڈیا کو آمدن۔
اس دھاگے سے بھی ان سبسکرائب کروانا پڑے گا۔
وما علینا الا البلاغ۔
 
جب نہیں جانتے عربی فارسی تو اردو پر رائے زنی بھی نہ فرمائیں حضور۔ یہ آپ کے بس کاروگ نہیں۔
باقی باتوں کاجواب بارہا دیا جاچکا، اس لیے اب یہ تحصیل حاصل ہوگا۔ ہم آپ کو کبھی برا نہیں کہیں گے، یہ کام ہم سے نہیں ہوتا جناب۔
آپ کی پانچ سالہ کوششوں پر آپ کو بہت بہت مبارک۔ یقیناً آپ بہت اہم ترین کام میں مصروف ہے، اور کامیابی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ اللہ مزید ترقی عطا فرمائے اور ہمیں استفادہ کی توفیق وصلاحیت۔ :)
سدا شادوآباد رہیں شاکربھائی۔
والسلام۔
 
Top