ڈی ایم ٹیلی ویژن گلوبل چینلز نیٹ ورک کے زیر اہتمام پشتو مشاعرہ

Dilkash

محفلین
یکم جولائی 2010 کو ڈی ایم ڈیجیٹل گلوبل ٹیلیویژن نیٹ ورک یو کے ،جو کہ لندن بیسڈ پاکستانیوں کی ٹیلیویژن چینلز نٹ ورک ہے،کی ٹیم برائے خیبر پختونخوا کی دوحہ قطر میں امد ہوئی،
جنہوں نے حکومت قطر سے باقاعدہ اجازت لی رکھی ہے کہ انکی ٹیلی وژن چینلز پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص پشتونوں کے حالات زندگی، انکی سماجی،ادبی،اور معاشی حالات پر ایک لمبی ڈاکومینٹری بنانے کا پروگرام رکھتی ہے اور بقول انکے کہ تقریبا دو تین مہینے تک انکا یہ پروگرام چلتا رہے گا۔ اس سلسلے میں کیونکہ حکومت قطر نے انکو تمام تر سہولیات دینے کا بندوبست کیا ہوا ہے لہذا وہ کمیونٹی کے ساتھ ساتھ قطر اور عربوں کی تاریخ،تمدن،ثقافت، انکی موجودہ گلوبل اہمیت،ملکی تعمیر و ترقی، انفراسٹرکچر ، ٹوریزم،ایجوکشن،اور دوسری اہم ریونیو جنریٹ کرنے والے اداروں کی پروجیکشن پر بھی کام کریں گے۔

اس سلسلے میں مورخہ 9 جولائی 2010 کو ایک پشتو مشاعرے کی تقریب پاک پشتو ادبی ٹولنہ دوحہ قطر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔

مشاعرے سے پہلے نور حسن بنگش کے گھر پر روایاتی کباب تکوں،کڑاھائی گوشت،اور بریانی کا انتظام کیا گیا تھا جس کے لئے کافی تعداد میں پاکستانٰی کمیونٹی کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

تقریبا 10 بجے رات کو مشاعرہ شروع ہوا۔
مشاعرے کی صدارت ٹولنہ کے صدر امت حسن بنگش نے کی، جبکہ مھمان خصوصی ٹولنہ کے سابق صدر اور اور مجلہ پیشور کے چیف ایڈیٹر فیروز افریدی تھے۔

پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک کی مبارک ایات کی تلاوت سے ہوا ،اس کے بعد روایات کے مطابق ٹیلی ویژن کے پروگرام مینجر برائے پختونخوا اور مشھور شاعر اور ڈرامہ پروڈیوسر ڈاکٹر مسعود الرحمن عابد جو کے مشاعرے کے ناظم بھی تھے،نے اپنے کلام سے مشاعرے کا باقاعدہ اغاز کیا۔

اسکے بعد 1984 سے قطر میں قائیم اس ادبی تنطیم کے تمام ساتھی شعرا کرام نے باری باری اپنا کلام سنایا جو زیادہ تر وطن کی یاد اور موجودہ تشدد اور عسکری حالات کی تناظر میں لکھا گیا تھا سنایا۔

اخیر میں مہمان خصوصی اور صدر محفل نے اپنے اپنے خیالات اور کلام سے سامعین کو نوازا۔

جن شعرا کرام نے مشاعرے میں حصہ لیا انکے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔
ملتان خان ھمت،بختیار شاکر،نیاز مھمند، لیاقت علی قربان یوسفزئ،عید وزیر جار،جاوید ہمدرد امت حسن بنگش اور فیروز افریدی۔
 
Top