ڈیٹا بیس کو مکمل کلین کرنا!

السلام علیکم
محترم دوستو! میں نے ایک فورم بنایا تھا سندھی میں۔ پھر اُس کے ڈیٹابیس کا بیک اپ کیا اور بعد میں اُس بیک اپ کو ری اسٹور کیا تو فورم کی عجیب سی حالت ہوگئی! نیچے فورم کا لنک دیتا ہوں۔

اب اگر میں چاہوں کہ اس کا ڈیٹابیس مکمل کلین کردوں اور نئے سرے سے سارے فورمز اور کیٹیگریز بنائوں، تو یہ کیسے کروں؟
 
مھربانی

نہیں جی، بس یہ کام ہوگیا۔ اب بھی ایک مسئلا ہے جو مجھ سے حل نہیں ہو پارہا۔ وہ یہ ہے کہ فورم کے اوپر کچھ ایررز آرہے ہیں۔
Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/voiceofs/public_html/php/language/lang_arabic/lang_main.php:1) in /home/voiceofs/public_html/php/includes/page_header.php on line 483

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/voiceofs/public_html/php/language/lang_arabic/lang_main.php:1) in /home/voiceofs/public_html/php/includes/page_header.php on line 485

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/voiceofs/public_html/php/language/lang_arabic/lang_main.php:1) in /home/voiceofs/public_html/php/includes/page_header.php on line 486

فورم دیکھئے: http://voiceofsindh.net/php/index.php

امید کرتا ہوں کہ آپ میری بھرپور مدد کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وائس آف سندھ، یہ تو بتائیں کہ آپ نے عربی زبان (lang_arabic) کیوں سلیکٹ کی ہوئی ہے؟

آپ کو جو ایرر مل رہا ہے یہ lang_main.php میں BOM کی وجہ سے ہے۔ آپ اسے BabelPad کی مدد سے کھول کر اس میں سے BOM نکال کر اسے سیو کریں اور پھر سرور پر اپلوڈ کریں۔ اس سے یہ پرابلم ٹھیک ہوجانا چاہیے۔

آپ نے شاید نوٹ کیا ہو کہ ہمارے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں سندھی phpbb کا پیکج موجود ہے۔ کیا آپ اسے ہی استعمال کر رہے ہیں؟
 
ji

جی جناب!
میں وہی ہوں جس نے اس کا سندھی میں ترجمہ کیا تھا۔ کافی عرصہ پہلے آپ کی مدد سے یہ سارا کام کیا تھا۔ میں نے اُس فورم کو اپ لوڈ بھی کیا تھا مگر وہ ناکام ہوگیا۔
اب میرے گرو جی (نیٹ پر سندھی زبان لانے والے پہلے شخص) نے کہا ہے کہ دوبارہ فورم بنائو، اُس کی پذیرائی وہ خود کریں گے۔ اس لئے۔۔۔

مجھے یاد آرہا ہے کہ یہ پرابلم مجھے پہلے بھی ہوا تھا، پھر آپ نے ھیلپ کی تھی اور بابل پیڈ کو ڈائون لوڈ کرنے کا لنک دیا تھا۔۔۔۔ لیکن مسئلے کا حل بھول گیا ہوں!!!
دوست! آپ نے "بوم" کا تذکرہ کیا ہے؟ یہ کیا چیز ہے؟ پلیز جلدی بتائیے۔ مجھے آج ہی کام پورا کرنا ہے!

عربی میں اس لئے کیا ہے کہ میں نے جہاں ہوسٹنگ کروائی ہے وہاں پر کنفگ فائل کی سیٹنگ نہیں ہو پارہی تھی۔ بہت کوشش کی، پھر ہوسٹنگ کنٹرول پینل سے پی ایچ بی بی عربی انسٹال کیا اور فائلز اپنی اپ لوڈ کردیں۔۔۔
 
meharbani

بھیا۔۔۔۔َ!
یہ کام بھی ہوگیا مجھ سے۔۔۔۔۔۔۔۔! عجیب بات ہے؟ کیوں ہوشیار ہوگیا ہوں نا!! (حیرت ہورہی ہے اپنے آپ پر!)
ویسے اب ہمارا اور آپ کا چولی دامن کا ساتھ رہے گا۔ کیونکہ میں تو پی ایچ پی کے بارے میں کچھ جانتا نہیں، اس لئے آپ ہی سے ہیلپ لوں گا۔ اگر آپ راضی ہوں تو۔۔۔۔۔۔۔

پہلی بات یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں کوئی دوسری تھیم لگانا چاہتا ہوں فورم کو۔ جیسے آپ کے فورم کی ہے۔ مجھے پلیز بتائیے کہ میں کیسے کسی تھیم کو سندھی میں کنورٹ کروں؟؟؟ اور کوئی اچھی سی تھیم جو سندھی یا اردو میں کنورٹ کرنے پر بہت ہی اچھی لگے بھی دیجئے ۔۔۔۔۔
جواب کا منتظر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فورم صحیح ہونے پر مبارک۔ کیا آپ نے فورم کے سٹائل میں ٹاہوما فونٹ ہی سیٹ کیا ہوا ہے؟ اس کی جگہ MB Lateefi صحیح نہیں رہے گا۔ بہرحال یہ تو آپ کو بہتر معلوم ہوگا۔

phpbb کی لاتعداد تھیمز انٹرنیٹ پر تلاش کرنے سے مل جاتی ہیں۔ اپ کو خود سے دیکھنا پڑے گا کہ کونسی آپ کو پسند آتی ہے۔ اس سلسلے میں ہر ایک اپنی پسند رکھتا ہے۔ محف ل فورم پر تھیم کٹیگری موڈ کی تھیم ہے اور یہ سادہ phpbb کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ میرے پسندیدہ سٹائل ذیل کی سائٹ پر موجود ہیں:

http://phpbbstyles.com

اس کے علاوہ آپ ذیل کے روابط پر بھی دیکھ سکتے ہیں:

http://www.phpbb.com/styles
http://www.stylesdb.com
http://phpbbhacks.com/templates.php

فورم ٹمپلیٹس کو میں اردو یا سندھی سپورٹ شامل کرنا کافی محنت کا کام ہوتا ہے اور اس کے لیے html اور css کی بنیادی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ میں یہی مشورہ دے سکوں گا کہ اپنی فورم کی سب سلور ٹمپلیٹ اور سادہ پی ایچ پی بی بی کی سب سلور ٹمپلیٹ کا تقابل کرکے دیکھ لیں، اس سے کچھ سمجھ آ جائے گی کہ یہ کام کیسے کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے BeyondCompare سوفٹویر خاص طور پر مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 
Top