ڈیسک ٹاپ اور ویب اپلیکیشن

فراز

محفلین
سلام عرض!
میرا آپ پروفیشنلز خاص طور پر نبیل بھائی سے یہ سوال ہے کہ کیا ایسی ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن بنائی جا سکتی ہے جو ویب اپلیکیشن کے ڈیٹا بیس mysqlکو شیرshareکر سکے۔
کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کا ڈیٹا بیس جو چاہے MSSQL or MYSQL ویب پر موجود ہو اور مختلف یوزرز ایک مخصوص سافٹ وئیر کی مدد سے اُس دیٹا بیس کو استعمال کر سکیں نہ صِرف استعمال بلکہ اس میں نیا ڈیٹا بھی ڈال سکیں وغیرہ وغیر۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار فراز ایک تو تم مسکا بہت لگاتے ہو۔ ہم کہاں کے پروفیشنل۔۔بس تک بندیاں آتی ہیں۔ :D

اب آتے ہیں تمہارے سوال کی طرف۔ اگر تم غور کرو تو ویب اپلیکیشن کی ڈیٹا بیس کو ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن یعنی ویب براؤزر کے ذریعے ہی اپ ڈیٹ کر رہے ہو۔ اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ براؤزر ڈیٹابیس سرور سے کیسے معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے تو یہی کام تم اپنی ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن میں بھی کر سکتے ہو۔ اور یہ بات تم شاید پہلے سے جانتے ہو کہ ویب براؤزر کی تمام پیغام رسانی HTTP پروٹوکول کے ذریعے ہوتی ہے اور اس پروٹوکول پر پیرامیٹر بھیجنے کے دو طریقے ہیں GET یا POST۔ HTTP پروٹوکول کو اپنی اپلیکیشن میں استعمال کرنا بھی خاص مشکل نہیں ہے۔ تقریباً تمام ماڈرن اپلیکیشن فریمورک ایچ ٹی ٹی پی کلاسز فراہم کرتے ہیں۔
 
Top