ڈیزائنرس متوجہ ہوں: اردو محفل یا اردو ویب کے لئے فیو آئیکن کی ضرورت

محمد امین

لائبریرین
اور پہلے والے دو:

fave2.gif


fave1.gif
 

محمد امین

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہ جو اوپر والے دو آئکونز ہیں۔ انہیں ایسے بنایا جائے کہ "میم" آدھا ہو، یعنی اوپری دھڑ ہو بس اور صرف ایک میم ہو مگر بولڈ اور واضح۔۔
 

arifkarim

معطل
ان میں سے کوئی بھی آئکون فی الحال پروفیشنل طرز کا نہیں ہے۔ جمیل خط نما کا فیو آئکن عبدالمجید بھائی نے بنایا تھا۔ دور سے ہی خوب واضح نظر آتا ہے اور خوبصورت بھی۔ اگر کوئی مجید بھائی سے رابطہ میں ہو تو انسے بھی کچھ اسی قسم کے واضح آئکون کی فرمائش کر دیں :)
http://font.urdulog.com/
 
اگر ہمیں مغالطہ نہیں ہوا تو مجید بھائی آج آن لائن نظر آئے تھے شاید۔ لیکن کہیں کچھ لکھے بغیر چلے گئے۔ :)
 

بلال

محفلین
اگر گستاخی معاف ہو تو عرض ہے کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کہ جمیل خط نما کے فیو آئی کان میں ”جمیل“ لکھا ہے۔ ورنہ کئی لوگوں کے سوال کہ جناب یہ ”جہل“ کیا ہے پر میں کہتا تھا مجھے خود نہیں پتہ کہ یہ ”جہل“ ہے یا ”جہلم“۔۔۔
ویسے مجھے سارے آئی کان میں یہ والا ڈیزائن اچھا لگا ہے۔ باقی اس میں ”م“ کی تعداد کم اور رنگ بدلے جا سکتے ہیں۔
fave3.gif
 
اگر گستاخی معاف ہو تو عرض ہے کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کہ جمیل خط نما کے فیو آئی کان میں ”جمیل“ لکھا ہے۔ ورنہ کئی لوگوں کے سوال کہ جناب یہ ”جہل“ کیا ہے پر میں کہتا تھا مجھے خود نہیں پتہ کہ یہ ”جہل“ ہے یا ”جہلم“۔۔۔

خوب! یعنی، آج کا لطیفہ۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
آپ کے م سے یاد آیا کہ میم کو سفید رکھتے ہوئے جانبیں پر دو علیحدہ شوخ رنگ استعمال کر لئے جائیں تو کیسا رہے گا؟ فیو آئکن شوخ رنگوں میں ہوں تو زیادہ آسانی سے نظر آ جاتے ہیں۔ :)

میں نے محفل کے وی بلیٹن والے ڈیفالٹ تِھیم کے نیلے رنگ کی مناسبت سے آئیکن کا رنگ منتخب کیا تھا، کیونکہ فیو آئیکن کا باقی ویب سائٹ کے ڈیزائن اور رنگوں سے مماثلت رکھنا مناسب ہوتا ہے ۔ نئے تِھیم کے ہیڈر اور کچھ دوسرے مقامات میں بھی نیلے رنگ کے شیڈز ہی استعمال ہو رہے ہیں۔

ویسے چھوٹے سائز کے آئیکنز ڈیزائن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈیزائنر پِکسل گِرڈ (pixel grid) کا خیال رکھے، ورنہ آئیکن کے "کالعدم" اور "مدغم" ہو جانے کا کافی خدشہ رہتا ہے، جیسا کہ اوپر بھی کچھ احباب نے کہا۔ اس ضمن میں یہ تین روابط جو میرے لیے کافی دلچسپ تھے:

Icon Design: Bitmap vs Vector
Icon Design: Sizing
Icon Design: Anti-Aliasing
 

باسم

محفلین
ہم نے پہلے نمبر والا آئکن شامل کر دیا ہے لیکن اس کے ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ :)
اچھی بات ہے کہ اس سے اور ساتھیوں کو بھی تحریک ملی اور شاکر القادری صاحب نے اچھے ائکون پیش کیے
اگر ایک حرفی لوگو بنایا جائے تو محفل لوگو کے میم والا بھی بنایا جاسکتا ہے یا پھر کسی اسٹائل اردو فونٹ میں سے میم لیکر
اس سلسلے میں کچھ مزید کوشش کرتا ہوں
ایک اور بات یہ کہ مجھے لگ رہا ہے لگایا گیا فیویکن وہ نہیں ہے جو ڈاؤن لوڈ فولڈر میں موجود ہے۔
 
اچھی بات ہے کہ اس سے اور ساتھیوں کو بھی تحریک ملی اور شاکر القادری صاحب نے اچھے ائکون پیش کیے
اگر ایک حرفی لوگو بنایا جائے تو محفل لوگو کے میم والا بھی بنایا جاسکتا ہے یا پھر کسی اسٹائل اردو فونٹ میں سے میم لیکر
اس سلسلے میں کچھ مزید کوشش کرتا ہوں
ایک اور بات یہ کہ مجھے لگ رہا ہے لگایا گیا فیویکن وہ نہیں ہے جو ڈاؤن لوڈ فولڈر میں موجود ہے۔

جی، در اصل آپ کے پوسٹ کرنے سے قبل ہی محفل کے جاسوس اعلیٰ فہیم بھائی نے وہ فائل کہیں سے ڈھونڈ کر مہیا کرائی تھی اور ہم نے اس وقت اسی کو لگا دیا تھا۔ احباب جب ایک نتیجے پر پہونچ جائیں گے تو اسے تبدیل کر دیا جائے گا ان شاء اللہ۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی سفاری براؤزر پر دیکھا تو باسم کا بنایا ہوا فیو آئکون نظر آیا۔ یہ براؤزر کی ایڈریس بارے میں اچھا نظر آتا ہے جہاں سفید بیک گراؤنڈ ہوتا ہے۔ لیکن یہ براؤزر ٹیبز پر بھی نظر آتا ہے جہاں پس منظر قدرے مختلف رنگ میں ہوتا ہے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ فیوآئکون ٹرانسپیرنٹ بیک گراؤنڈ میں ہو؟
 

arifkarim

معطل
اگر گستاخی معاف ہو تو عرض ہے کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کہ جمیل خط نما کے فیو آئی کان میں ”جمیل“ لکھا ہے۔ ورنہ کئی لوگوں کے سوال کہ جناب یہ ”جہل“ کیا ہے پر میں کہتا تھا مجھے خود نہیں پتہ کہ یہ ”جہل“ ہے یا ”جہلم“۔۔۔

میرے خیال میں آپسے یہ سوال کرنے والے یا تو آنکھوں کی بصارت سے کمزور ہیں یا ایک جدید طرز کی خطاطی کو سمجھنے سے قاصر ہیں :)
جمیل کے دو واضح نکتے ان احباب کی نظروں میں ہ کا شوشہ کیسے بن گئے، یہ میرے خیال سے فرقہ واریت کی فضا میں زیادہ دیر قیام کرنے کی وجہ سے ہے :)
 

باسم

محفلین
ایک دفعہ پھر پیش خدمت ہیں:

16197442-f38.gif
اوتار والا
16197445-622.gif
اردو ویب نستعلیق میں
16197447-372.gif
urdu web انگریزی میں
16197449-d38.gif
صرف اوتار والا متحرک
تینوں پر مشتمل متحرک
16197434-d59.gif
میم سے محفل
16197425-bb8.gif
اردو ایسے بھی لکھا جاسکتا ہے
16197432-7ad.gif
محفل رنگین
16197441-31c.gif
محفل نیلا
10۔
16197428-5fc.gif
محفل سبز
11۔
16197427-587.gif
محفل سرمئی
تمام فیویکن ڈاؤن لوڈ کریں

 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست باسم، بہت خوب۔
میں نے نوٹ کیا ہے کہ ونڈوز میں تو براؤزرز فیو آئکون دکھا رہے ہیں لیکن اوبنٹو پر ابھی تک فائر فاکس پر مجھے نظر نہیں آیا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 

دوست

محفلین
مجھے محفل والے سارے پسند ہیں۔ جن میں محفل سارا لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ منطقی طور پر بھی محفل یا اردو محفل ہی لکھا ہونا چاہیے اب چاہے سارا ہو، یا اکیلا محفل ہی لکھا ہو، یا دونوں لفظ اینی میشن میں ہوں۔ قرعہ اندازی بہتر رہے گی۔ فیو آئکن کم از کم پڑھے جانے کے قابل بھی ہونا چاہیے۔ زیادہ ڈیزائننگ والا پڑھنے سے بہت چھوٹا رہ جاتا ہے۔ لہذا سادہ، موٹے خط اور یک لفظی آئکن بہترین انتخاب ہونا چاہیے۔
 
Top