ڈیجیٹل اردو لائبریری- شعبہ پروف ریڈنگ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باذوق

محفلین
اس دستاویز میں تھوڑا اور اضافہ کر کے یہاں اپ لوڈ کر دیا ہے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ محترم الف عین صاحب۔
اس طرح میں یہ فائل اپنے کچھ دوستوں کو بھی فارورڈ کر سکتا ہوں۔
ورڈ کے اردو اسپیل چیکر کے بارے میں بھی آپ نے یہیں کہیں لکھا تھا ، اگر اس کا لنک یہاں شئر کر دیں تو نوازش ہوگی۔
 
ابوشامل

محفلین
اعجاز صاحب! پروف ریڈنگ کے حوالے سے آپ نے بہت اہم ٹیوٹوریل لکھا ہے۔ ہجے کی اغلاط کے علاوہ یہ وہ انتہائی عام غلطیاں ہیں جو اچھے خاصے افراد کر جاتے ہیں۔ کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے آپ کے اس ٹیوٹوریل سے۔ بہت شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں اختر شیرانی کی کتاب ’دھڑکتے دل‘ اس قسم کی اغلاط کا شاہکار ہے۔ احباب دیکھیں اور اس پر ہاتھ آزمائیں میری دی ہوئی ٹپس کا۔
 
الف عین

لائبریرین
کچھ اضافہ:

25۔ ہم لوگ کچھ الفاظ اکثر غلط لکھتے ہیں، اس کا خیال رکھا جائے کہ یہ درست ہو:
شعائیں ۔۔ درست شعاعیں
جراءت۔ درست جرأت
جاو، الاو۔۔ درست جاؤ، الاؤ
مدہم۔۔ درست مدھم
گبھرانا، گبھراہٹ وغیرہ، درست گھبرانا، گھبراہٹ
گھٹلی۔۔ درست گٹھلی
چھبتا، چھبتی۔۔ درست چبھتا، چبھتی
نشونما۔۔ درست نشو و نما
منخی (م ن خ ی)۔۔۔ درست منحنی
آباؤاجداد یا آباواجداد۔۔ درست آباء و اجداد (تین الفاظ)
معیاد۔ درست میعاد
میعار۔ درست معیار
زیادہ ۔ درست زیادہ (نہ جانے اس میں لوگ غلطی کیوں کر تے ہیں، لیکن میرے تجربے میں یہ بھی بہت عام غلطی ہے۔)
 
الف عین

لائبریرین
اوپر ہمزہ کا استعمال اکثر اردو میں غلط کیا جاتا ہے۔ بلکہ دیکھا جائے تو اردو میں اوپر کی ہمزہ ( ٔ ٔ) ہے ہی نہیں، اسی کو واؤ پر لگا کر ’ؤ‘ پیدا کیا جاتا ہے۔ ہمزۂ اضافت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سب غلط استعمالات ہیں۔
ف: ۂ
ر:ۂ (06c2)
ف:ؤ (و مثبت اوپر ہمزہ ۔ ٔ)
ر: ؤ
کچھ لوگ ’ئے‘ کو بھی ’ے‘ لکھ کر اس کے اوپر ہمزہ لگا دیتے ہیں، ’ۓ‘۔ یہ بھی غلط ہے۔ میری ذاتی پسند تو مرکب ’ئے‘ یعنی ایک ہی کنجی پر دبانے سے 06d3 کوڈ کا ’ئے‘ لیکن اگر آپ ’ء‘ مثبت ‘ے’ سے بھی لکھیں، تب بھی درست مان لیا جا سکتا ہے کہ ان پیج نامی سافٹ وئر نے ہمارے ٹائپ کرنے والوں کو اس طرح برین واش کر دیا ہے کہ ان کے خیال میں یہی زیادہ درست ہے، واحد کنجی والا ’ئے‘ نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اکثر نقطے والے حرف کے قریب کوئی بغیر نقطے کا حرف آ جائے تو ٹائپ کرنے والے نقطہ دوسرے حرف پر سمجھ لیتے ہیں۔ جیسے وہ الفاظ جو’ ث ر‘ پر ختم ہوتے ہیں یا درمیان میں آتے ہیں، ’ ژ‘ میں غلطی سے بدل دیے جاتے ہیں۔ خاص کر جب ٹائپ کرنے والے صاحب کو اس لفظ سے واقفیت نہ ہو۔کبھی کبھی اس کا الٹا بھی ہوتا ہے۔ مثلاً ’مژگاں‘ (م ژ گاں) کو ’مثرگاں‘ (م ث ر گاں)، ’اکثریت‘ کو’ اکژیت‘۔ بلکہ جن حروف کے مجموعے میں کنفیوژن ممکن ہے، ان میں ’’خ‘‘ اور ’’ن ح‘‘ یا ‘‘ح ن‘‘ (جیسے ’منحنی‘ کو ’منخی‘، ؔ’منحرف‘ کو ’مخرف‘)، ’ع ز‘ اور ’غ ر‘ (جیسے ’عزتمآب ‘کو ’غرتمآب‘) ’ب ن‘ اور ’ن ب‘ (جیسے ‘نبی‘ کو ‘بنی‘ ، ’بنیرے‘ کو ’نبیرے‘، کہ اکثر غیر پنجابیوں کو یہ پنجابی لفظ معلوم نہیں ہوتا ہے) ، ’ح ظ‘ کو ’خ ط‘ (’ملاحظہ‘ کو ’ملاخطہ‘) ۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک مشاہدے کی بات۔۔ یہ اغلاط پاکستانی ٹائپ کرنے والوں میں زیادہ ہیں، خاص کر محفل کے اراکین کی۔ ہندوستانی کمپوزرس کی عام اغلاط الفاظ کے درمیان سپیس نہ دینا ہے،
 
ابوشامل

محفلین
اوپر ہمزہ کا استعمال اکثر اردو میں غلط کیا جاتا ہے۔ بلکہ دیکھا جائے تو اردو میں اوپر کی ہمزہ ( ٔ ٔ) ہے ہی نہیں، اسی کو واؤ پر لگا کر ’ؤ‘ پیدا کیا جاتا ہے۔ ہمزۂ اضافت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سب غلط استعمالات ہیں۔
ف: ۂ
ر:ۂ (06c2)
ف:ؤ (و مثبت اوپر ہمزہ ۔ ٔ)
ر: ؤ
کچھ لوگ ’ئے‘ کو بھی ’ے‘ لکھ کر اس کے اوپر ہمزہ لگا دیتے ہیں، ’ۓ‘۔ یہ بھی غلط ہے۔ میری ذاتی پسند تو مرکب ’ئے‘ یعنی ایک ہی کنجی پر دبانے سے 06d3 کوڈ کا ’ئے‘ لیکن اگر آپ ’ء‘ مثبت ‘ے’ سے بھی لکھیں، تب بھی درست مان لیا جا سکتا ہے کہ ان پیج نامی سافٹ وئر نے ہمارے ٹائپ کرنے والوں کو اس طرح برین واش کر دیا ہے کہ ان کے خیال میں یہی زیادہ درست ہے، واحد کنجی والا ’ئے‘ نہیں۔
اس بارے میں اردو وکیپیڈیا پر ایک دلچسپ مضمون بنام "ہمزہ" موجود ہے۔ ملاحظہ کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top