ڈیجیٹل اردو لائبریری- شعبہ پروف ریڈنگ

فرحت کیانی نے 'استقبالیہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2009

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    11,085
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سکیننگ، ٹائپنگ کے بعد اگلا اہم مرحلہ پروف ریڈنگ کا ہے شعبہ پروف ریڈنگ کے زیرِ نگرانی کام کرتا ہے۔ ٹائپ شدہ مواد کو تین دفعہ پروف ریڈ مراحل سے گزرا جاتا ہے تا کہ برقیائے جانے والے مواد میں اغلاط کا امکان کم سے کم رہ جائے۔
    لائبریری پروف ریڈنگ ٹیم کی فہرست حسبِ ذیل ہے۔

    لائبریری : پروف ریڈرز ٹیم

    ابوکاشان
    الف عین
    سعود بن سعید
    عمران حسینی
    م-م-مغل
    سید محمد نقوی


    لائبریری پراجیکٹ میں پروف ریڈنگ کے لئے دو نام سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔
    • الف عین
    • جیہ

    جیہ تو آج کل غیر حاضر ہیں۔ امید ہے کہ وہ انشاءاللہ جلد محفل پر باقاعدگی سے آنے لگیں گی۔ اور پروف ریڈرز کو ٹپس بھی دیں گی۔۔
    محترم الف عین سے درخواست ہے کہ وہ اس دھاگے میں دیگر اور نوآموز پروف ریڈرز کی رہنمائی کے لئے بنیادی اور اہم نکات تحریر کریں۔
    ابنِ سعید اکثر کچھ تکنیکی پوائنٹس کا ذکر کرتے ہیں۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم سعود کو بھی یہاں اس بارے میں لکھنے کی دعوت دیں گے۔
    دیگر ٹیم ممبرز سے بھی امید کی جاتی ہے کہ وہ پروف ریڈنگ کے دوران درپیش مسائل کا ذکر یہاں کریں گے تاکہ ان کو بہتر رہنمائی میسر آ سکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,900
    بہت شکریہ محترمہ اسی شعبہ میں کارکردگی مایوس کن ہونے کے سبب اکثر پروجکٹ تعتّل کے شکار ہیں ۔
    امید ہے تجربہ کار استادوں کی رہنمائی مشعل راہ ہو سکے گی ۔

    اس سمت توجہ دلانے اور اس پر گفت و شنید کرنے کا خاص شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    شاہ بھائی اس سلسلے میں بھی پیش رفت کی کوشش رہی ہے اور بنیادی اصول بھی مرتب کیے گئے تھے اور تیکنیکی امور کے لیے ماہرین کو متعدد بار یاد دہانی کروائی جاتی رہی ہے ہفتہ لائبریری میں خصوصیت کے ساتھ ایسے تمام اہم امور کو فوکس کیا جا رہا ہے کہ جہاں جہاں کمی بییشی موجود ہے دور کرنے کی جانب بڑھا جا سکے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    انشاء اللہ میں ٹیوٹوریل نما کوئی شے پیش کرتا ہوں۔
    ویسے جوجو نہیں ہے تو مابدولت، خاکسار اور فدوی مل کر تینوں مرحلے کی پروف ریڈنگ انجام دے لیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  5. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,900
    استاد مترم آپ کی رہنمائی ہم جیسے کم علم و قلیل وقتی شریکوں کے لئے عین مشعل راہ قرار پائے گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ٹیوٹوریل حاضر ہے، صبح سے دفتر کا کام چھوڑ کر یہی کر رہا تھا۔

    یعنی یہ کہ

    میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    میرا بنیادی مقصد یہ قطعی نہیں کہ متن درست پڑھنا ممکن ہو۔ مقصد یہ ہے کہ درست اردو لکھی ہوئی ہو، چاہے پڑھنے میں غلطی نظر نہ آئے۔
    دیکھئے یہاں کیا فرق ہے:
    میر ادل چا ہ رہاہے کہ اس با غ سے آم تو ڑوں
    اور میرا دل چاہ رہا ہے کہ اس باغ سے آم توڑوں
    نیچے والا جملہ بالکل درست لکھا گیا ہے، لیکن اوپر والا جملہ اس طرح لکھا گیا ہے :
    میر(سپیس)ادل(سپیس)چا(سپیس)ہ(سپیس)رہاہے(سپیس)کہ(سپیس)اس(سپیس)با(سپیس)غ(سپیس)آم(سپیس)تو(سپیس)ڑوں

    لفظ کی تعریف کمپیوٹر کی اصطلاح میں یہ کی جاتی ہے کہ وہ حروف جو (سپیس) سے جدا کئے جائیں، یعنی حروف کا وہ مجموعہ جہاں آپ سپیس لگا کر دوسرا لفظ لکھیں۔ اردو میں کیونکہ حروف کہیں پچھلے حروف یا اگلے حروف سےجڑ جاتے ہیں، اور کہیں نہیں جڑتے ہیں، ’اور‘ کا الف پچھلے لفظ سے جڑ سکتا ہے، اس لئے ’آج اور کل‘ کو آجاور کل‘ کبھی نہیں لکھیں گے، لیکن ’اتواراورپیر‘ ضرور لکھ سکتے ہیں، کہ ’اتوار‘ کا ’ر‘ الف سے نہیں ملتا۔ اور ’اور‘ کا ’ر‘ بعد کے کسی بھی حرف سے نہیں ملتا۔ لیکن ہماری ٹائپنگ کی بہت عام غلطی ہے کہ ’اور‘ کو ’او‘ ٹائپ کر کے ’ر‘ کو اگلے لفظ سے ملا دیا جائے۔ میرا مقصد یہ ہے کہ الفاظ کی فہرست جو خود کار طریقے سے ویب پر موجود متن سے جنریٹ کی جاتی ہے، اس فہرست میں ’غیر الفاظ‘ جیسے ‘ڑوں‘ ’رہاہے‘ ’جاور‘ اور ’اتواراورپیر‘ جیسے ’غیر الفاظ‘ نہ شامل ہو سکیں۔ ورڈ کی سپیل چیکنگ میں جو لغت استعمال ہو رہی ہے، اس میں ایسی غلطیاں بھی نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک حرفی اور دو حرفی مجموعے کو سپیل چیک انجن جائز قرار دیتا ہے، اس لئے ورڈ یہاں کبھی سرخ لکیر نہیں دکھائے گا جو وہ اغلاط کی نشان دہی کرنے کے لئے دکھاتا ہے۔ اب اس کو میرے دماغ کا خناس کہیں یا کچھ اور، کہ میرے ذہن میں Long Term پلان کے مطابق ایسی تکنیکی غلطیاں رواج نہ پا جائیں جو ہمارے ٹائپ کرنے والے کرتے آئے ہیں۔ میرا مطمحِ نظر یہی ہے، اور اس کے لئے میں گھنٹوں سپیل چیکنگ کر کے برباد کر سکتا ہوں۔ جوجو نے پروف ریڈنگ کی ہے، لیکن اب انہی کتابوں کو میں نے ورڈ میں لیا ہے تو ایسی بہت اغلاط ملی ہیں۔ ورڈ میں کس طرح سپیل چیکنگ کی جائے، اس کے لئے میرا ٹیوٹوریل دیکھیں۔ اور ہاں، اس سلسلے میں یہ ضرور یاد رکھیں کہ ورڈ میں جب بھی کوئی کاپی پیسٹ کیا جائے گا، تو اس کی زبان عربی ہی مانی جائے گی، اردو نہیں، اس لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس اردو ان ایبل ہو (محض محفل کا اوپن پیڈ نہ ہو) ورڈ کی سٹیٹس بار جو نیچے کی طرف ہوتی ہے، دیکھ لیں کہ کون سی زبان دکھا رہا ہے، اس کو ڈبل کلک کر کے اردو زبان کا انتخاب کر لیں، اسی صورت میں ورڈ اردو لغت کا استعمال کرے گا، ورنہ عربی کی لغت دیکھے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  8. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    1۔ سب سے پہلے تو میں یہ دیکھتا ہوں کہ کہیں عربی کا کاف، یا ی تو استعمال نہیں کی گئی ہے۔ 06A9اردو کا کاف ہوتا ہے۔ اگر کسی نے 0643 کا استعمال کیا ہے، تو یہ عربی والا ہے، اور ’ي‘064A عربی کی ہے، جب کہ ’ی‘06CC اردو فارسی کی، اور درمیان میں کہاں عربی کی ي ہے اور کہاں اردو فارسی کی ی، یہ پہچان میں نہیں آتا۔ ’کی‘ عام لفظ ہے، لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ یہ اتنی طرح لکھا جائے:
    كي
    کي
    كی
    کی
    میرا ورڈ پہلے تین الفاظ پر سرخ لکیر دکھا رہا ہے، کیونکہ صرف چوتھا لفظ درست لکھا گیا ہے، ک 06A9 اور ی 06CC سے۔
    اس لئے پہلے تو ورڈ میں فائنڈ رپلیس والا ڈائلاگ باکس کھولیں (شارٹ کٹ کی، کنٹرول ایچ)، اس میں عربی کا کاف لکھ کر پہلے صرف ڈھونڈیں Find Next کلک کر کے، اگر ملتا ہے تو Replace میں اردو کا کاف لکھ کر Replace All کا بٹن دبا دیں۔ یہی عمل ’ي‘ کے ساتھ کریں، اسے ’ی‘ سے بدل دیں۔

    2۔ یہ خیال رکھیں کہ جب آپ فائنڈ رپلیس کھولیں تو More بٹن کو پہلے کلک کر دیں۔ اور اس میں دائیں طرف کے چاروں خانوں میں ٹک مارک لگا دیں، بطور خاص Match Kasheeda
    اور Match Alef Hamza۔ اس طرح ’أ‘ ’ا‘ اور "آ‘ میں تمیز کیا جا سکتا ہے۔

    3۔ ایک عام غلطی یہ دیکھی گئی ہے کہ کہیں وقفے (فل اسٹاپ‘) کے بعد سپیس دی جاتی ہے، کہیں نہیں دی جاتی۔ اس کو یکساں بنانے کے لئے یوں کریں
    فائنڈ۔ سپیس وقفہ
    رپلیس ود وقفہ
    اب اس شکل میں پہلے والی غلطی دور ہو جائے گی۔ اب
    فائنڈ وقفہ
    رپلیس ود وقفہ، سپیس
    اس طرح ہر وقفے کے بعد ایک سپیس کا اضافہ ہو جائے گا۔
    اور پھر آخر میں
    فائنڈ وقفہ سپیس سپیس
    رپلیس ود وقفہ سپیس
    یہ اس کو یقینی بنانے کے لئے کہ وقفے کے بعد اگر پہلے ہی ایک سپیس ہو، اور رپلیس میں جہاں دو ہو جائیں، ان کو دور کر دیا جائے۔ یہی عمل کاما کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  9. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ فرحت ، مگر گھر میں نیٹ 2 ماہ سے بند پڑا ہے ، فی الحال میں معذور ہوں۔ معافی چاہتا ہوں۔اپنی دستیابی کی خبر انشا اللہ جلد دوں گا۔والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    4۔ ایک اور عام غلطی ان پیج کے مشاقوں کی ہوتی ہے، الف اور اس کے اوپر مد کی، اس کا بھی کوئی جواز نہیں، اس لئے فائنڈ میں ٹائپ کریں ’آ‘ اور رپلیس میں دے دیں ’آ‘ (اردو دوست کی بورڈ میں خالی مد ’پلس‘ کی کنجی پر ہے۔)
    یہ دونوں کام اگر چہ شارق کا کنورٹر کر لیتا ہے، لیکن اگر ان پیج کا متن نہیں ہے اور ٹائپ ہی کیا گیا ہے اور معلوم نہیں کہ کون کون سا کی بورڈ استعمال کر رہا ہے۔ اس طرح فائنڈ رپلیس سے پھر بھی دیکھ لیتا ہوں۔
    5۔ اب آئیے ان اغلاط کی طرف جن کو میں شارق کے کنورٹر کے اگلے ورژن میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
    فائنڈ کریں ’ہوسک‘، رپلیس ود ’ہو سک‘ (ہو (سپیس) سک)
    فائنڈ کریں ’کرسک‘رپلیس ود ’کر سک‘ (کر (سپیس) سک)
    فائنڈ کریں ’ہوچک‘، رپلیس ود ’ہو چک‘ (ہو (سپیس) سک)
    فائنڈ کریں ’کرچک‘، رپلیس ود ’کر چک‘ (ہو (سپیس) سک)
    فائنڈ کریں ’ہوچُک‘، رپلیس ود ’ہو چُک‘ (ہو (سپیس) سک)
    فائنڈ کریں ’کرچُک‘، رپلیس ود ’کر چُک‘ (ہو (سپیس) سک)
    یہ آپ کی ہوسکتا، ہو سکتی، ہو سکتے، ہو سکنا، ہو سکنے، وغیرہ کو درست کر لے گا۔

    6۔ یہی عمل ’آ‘ کے ساتھ کریں، لیکن اس سے پہلے Match Kasheeda
    اور Match Alef Hamzaضرور دیکھ لیں کہ ان کو ٹک مارک کیا گیا ہے۔ اس طرح آسکا، آ سکی، آ سکے، آ سکتا، آ سکنا، آ چکا، آ چکنا وغیرہ سب درست ہو جائیں گے۔ اگر Match Kasheeda
    اور Match Alef Hamza نہیں دیکھا گیا تو ’اس کا‘ کو بھی اگر ’اسکا‘ لکھا گیا ہوگا تو ورڈ اسے بھی ’ا سکا‘ کر دے گا۔
    یہی عمل ’ا سکا‘ اور ’ا چکا‘ کے ساتھ بھی دوہرائیں، لیکن اس صورت میں رپلیس آل کا بٹن نہ دبائیں، نیکسٹ کرتے جائیں، ممکن ہے کہ کئی جگہ آپ کو رپلیس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے۔ خاص کر جہاں ’اسکا‘ بمعنی ’اُس کا‘ یا ’اِس کا‘ ہے۔ "اچکا‘ کے ساتھ رپلیس آل کیا جا سکتا ہے، جس سے ’بنا سکا، کھا چکا وغیرہ کی درستگی ممکن ہے۔

    7۔ ان پیج ٹائپ کرنے والوں کی ہی ایک اور خراب عادت ہے، تخاطبی نشان کو بھی کاما ہی نہیں، الٹے پیش کی صورت میں بھی استعمال کرنا۔ اس کو بھی رپلیس آل نہیں کیا جا سکتا، فائنڈ میں" ’ " ٹائپ کریں اور رپلیس میں’ ، ‘۔ اور پھر رپلیس آل کی جگہ فائنڈ نیکسٹ دباتے جائیں، جہاں کاما کا محل ہے، وہاں تو رپلیس کریں، اور جہاں الٹے پیش کا محل ہے (خاص کر قرآنی آیات جس متن میں ہوں اس میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے) وہاں الٹا پیش فائنڈ رپلیس سے باہر ورڈ ڈاکیومینٹ میں آ کر الٹے پیش کی کنجی (اردو دوست میں آلٹ جی آر یو پر ہے) دبا کر ٹائپ کر لیں۔ اس عمل سے پہلے وقت بچانے کے لئے میں ایک عمل اور بھی کرتا ہوں۔ وہ یہ کہ پہلے " ‘‘ " (تخاطبی نشان دو بار، کو کسی مہمل لفظ سے بدل دیتا ہوں۔ مثلاً
    فائنڈ: ‘‘
    رپلیس ود: ژژژ
    اس کے بعد فائنڈ کے بعد اکلوتا نشان لگاتا ہوں " ‘ "۔ اس نشان کو جہاں ضرورت ہو کاما میں بدلنے کے بعد پھر ایک کمانڈ دیتا ہوں۔
    فائنڈ" ژژژ
    رپلیس ود: " ‘‘ "
    (ژژژ کی جگی آپ کوئی بھی دو یا تین حروف لے سکتے ہیں۔ لیکن ممم نہ لیں، ممکن ہے کہ کسی نے "ہممم" لکھا ہو یعنی اصل متن میں ہی)
    8۔ اسی طرح بہت سے لوگ تنوین کا استعمال یا تو کرتے ہی نہیں، ’فورا‘ اور ’قطعا‘ لکھ دیتے ہیں، یا جن کو کنجی معلوم نہیں، وہ ’فورا"‘ لکھ دیتے ہیں، یعنی ڈبل کوٹ لگا کر۔ اس کو بھی ممکن الفاظ کے ساتھ ہی فائنڈ رپلیس کرنا پڑتا ہے
    فائنڈ ’فورا"‘ رپلیس ود ’فوراً‘
    فائنڈ ’قطعا"‘ رپلیس ود ’قطعاً‘ (آئندہ فاینڈ کے لئے ف: اور رپلیس ود کے لئے و: لکھا جائے گا۔)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  11. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    9۔ رہاہے، کرتاہے کی اغلاط کو بھی درست کیا جا سکتا ہے، لیکن رپلیس آل سے پہلے ایک عمل اور کر لیں جس سے یہ بات یقینی ہو سکے کہ ’چاہے‘ اور ’گاہے‘ کے درمیان بھی سپیس نہ لگا دی جائے۔
    ف: گاہے
    ر: ژژژ
    ف" چاہے
    ر: ررر
    اب کمانڈ دیں
    ف" اہے
    ر:" ا ہے"
    اس کے بعد پھر گاہے اور چاہے کو واپس درست کر دیں
    ف: ژژژ
    ر: گاہے
    ف: ررر
    ر: چاہے

    10۔ ایک بات کا شارق نے خیال رکھ لیا ہے۔ وہ یہ کہ ’ے‘ کے بعد ہر جگہ سپیس ہی لگائی جائے گی، اگر کسی نے ٹائپ کرنے میں یہ غلطی کی ہے (اور اکثر کرتے ہیں) اس کے لئے
    ف: ے ر" ے، سپیس
    اگر پہلے سے سپیس ہوگی تو یہاں دو سپیس ہو جائیں گی، اس کو ختم کرنے کے لئے پھر
    ف: سپیس سپیس
    ر: سپیس
    اس طرح ’کرنےکےبعد‘ ’کرنے کے بعد‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔

    11۔ میں گا، گی اور گے کو الگ لفظ مانتا ہوں، اس لئے ’ہوگا‘ اور ’ہوگے‘ غلط ہیں۔ اس کے لئے
    ف: ہوگ ر: ہو سپیس گ

    12۔ ‘ہوجانا‘ وغیرہ بھی اکثر ملا کر لکھا جاتا ہے، اس کے لئے
    ف: ہوج ر: ہو سپیس ج

    13۔ کر اور دی، دینا، دیا وغیرہ کے درمیان بھی سپیس اکثر نہیں دی جاتی۔ لیکن اس کے لئے بھی پہلے حفظ ما تقدم کرنا ضروری ہے، ورنہ ’کردار‘ خراب ہونے کا ڈر ہے۔
    ف: کردار
    ر: ططط (یا کچھ بھی، جس کو یاد رکھیں)
    پھر
    ف:کرد
    ر: کر سپیس د
    آخر میں ف: ططط
    ر: کردار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  12. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    14۔ ایک اور عام غلطی ۔ آجاتی، آجانا وغیرہ کے درمیان سپیس نہ دینا ہے، لیکن اس میں ’آج‘ کے بگڑ جانے کا خطرہ ہے۔
    ف: آج سپیس
    ر: ززز
    ف: آج
    ر: آ سپیس ج
    ف: ززز
    ر: آج سپیس

    15۔ اسی طرح ’کھاجانا‘، ’کہاجاتا‘ وغیرہ کو درست کیا جا سکتا ہے، لیکن اس صورت میں خطرہ کہ ’اجازت‘ کو اجازت نہ دی جائے کہ وہ ’ا سپیس جازت‘ میں تبدیل ہو جائے۔
    ف: اجازت
    ر: ووو
    ف: اجا
    ر: ا پیس جا
    ف: ووو
    ر: اجازت

    16۔ ایک اور غلطی۔ اُس کو ُاس لکھنا، یعنی اعراب کا پہلے استعمال کرنا۔ ان کو ہٹا ہی دیں اگر وقت کم ہے تو ، ورنہ فائنڈ نیکسٹ میں جا کر نفاست سے درست جگہ اعراب لگائیں
    پہلی صورت میں:
    ف" ُ (پیش)
    ر: کچھ نہیں
    ف" ِ (زیر)
    ر: کچھ نہیں
    ف: َ (زبر)
    ر: کچھ نہیں

    17۔ کچھ لوگ اضافت کا زیر ایک یا دو سپیس دینے کے بعد لگاتے ہیں، م م مغل قسم کی غلطی کو دور کرنے کے لئے
    ف: سپیس زیر
    ر: زیر
    ف: سپیس سپیس زیر
    ر: زیر

    18۔ کچھ لوگ پیش آخر میں لگاتے ہیں (بوچھی مثال کے طور پر)
    اس کے لئے
    ف: ُ سپیس
    ر: سپیس
    اس سے پیش دور ہی ہو جائے گا۔ اگر لگانا ہی چاہیں تو فائنڈ نیکسٹ کرتے جائیں، اور ہر جگہ درست جگہ اعراب لگاتے جائیں۔ یہ غلطی صرف پیش میں ہوتی ہے۔

    19۔ ایک عام غلطی ۂ کی ہوتی ہے، یہ ٹائپ کرنے سے زیادہ اردو کی غلطی ہے۔ اس کا اصول یہ ہے کہ جہاں آخری ’ہ‘ کی آواز ہائیہ ہو، یعنی ہ کی با قاعدہ آواز آتی ہو، تو وہاں صرف زیر سے کام چل سکتا ہے۔
    راہِ نجات
    دانش گاہِ اسلامیہ
    لیکن جہاں الف کی آواز نکلتی ہو وہاں ہمزۂ اضافت ضروری ہے۔
    معرکۂ حق و باطل۔۔ درست
    معرکہِ حق و باطل۔۔ غلط
    البتہ کسی نے اگر ’معرکہء‘ لکھا ہے، تو یہ محض ٹائپ کرنے کی غلطی مانی جا سکتی ہے۔ اس کو درست کیا جا سکتا ہے۔
    ف: ہء
    ر: ۂ
    ف: ہ سپیس ء (کچھ لوگ ایک سپیس بھی دے دیتے ہیں)
    ر: ۂ
    باقی تصحیحات تو مینوالی ہی کرنی ہوں گی۔

    20۔ ایک اور بات کا میں خاص خیال رکھتا ہوں، لاحقے اور سابقے کو الگ لفظ کی حیثیت دینا۔
    ’نا‘ ’بد‘ ’بے‘ ’پُر‘ جیسے سابقے
    اور ’دار‘ داں‘ جیسے لاحقے۔
    یہ اس لئے کہ کچھ صورتوں میں یہ اگلے یا پچھلے حروف سے مل بھی سکتے ہیں۔
    ’بدتمیز‘ کو اگر درست مان لیں تو ’خوشتمیز‘ کو بھی درست ماننا پڑے گا۔ لیکن میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ ہماری لغت یا الفاظ کی فہرست چھوٹی ہی ہو تو بہتر کار کرد ہو گی۔ ورنہ آپ کو
    نااتفاقی
    نا اتفاقی
    اتفاقی
    اور
    نا
    چاروں الفاظ کو لغت میں شامل کرنا ہو گا، اگر الگ الگ ہی لکھا جائے تو محض دو الفاظ
    نا
    اتفاقی
    کو لغت میں شامل کرنے سے کام چل جائے گا۔
    دوکاندار کو درست مانا جائے تو ’اثردار‘ کو بھی درست مانا پڑے گا۔ اس لئے جہاں ورڈ قبول کر لے، اس کو تو چھوڑ دیتا ہوں، لیکن جہاں قبول نہ کرے اور سرخ لکیر دکھائے، وہاں میں درمیان میں سپیس دے ہی دیتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  13. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    21۔ آرہا، آرہے، جارہی۔ جیسے مختلف الفاظ کو بھی اکثر ایک لفظ بنا کر، یعنی بغیر سپیس دئے لکھا جاتا ہے۔ اس کے لئے
    ف: آرہ
    ر: آ سپیس رہ
    لیکن جارہا ، کھارہے کو درست کرنے کے لئے اگر آپ
    ف: ارہ
    ر: ا سپیس رہ
    ٹائپ کریں تو دوبارہ اور غبارہ جیسے الفاظ غلط ہو جائیں گے۔ اس کے لئے فائنڈ نیکسٹ کرتے جائیں۔
    ورڈ کی ایک ٹپ اور دے دوں، آپ ایک بار فائنڈ کریں، اس کے بعد فائنڈ رپلیس کو بند بھی کر سکتے ہیں، اگلی بار فائنڈ کے لئے محض کنٹرول کے ساتھ پیج اپ یا پیج داؤن کی کنجی دبانا کافی ہو گی۔

    22۔ ہورہا، ہورہی کے درمیان سپیس کو بھی فائنڈ رپلیس سے لگایا جا سکتا ہے:
    ف: ہورہ
    ر: ہو سپیس رہ
    23۔ حتٰی ، الہٰی وغیرہ الفاظ میں کھڑا زبر اکثر غلط جگہ لگایا جاتا ہے۔ یہ در اصل الف مقصورہ ہوتا ہے، اس سلسلے میں میرا اصول یہ ہے کہ جن الفاظ میں ایسی ’ی‘ آتی ہے جو بولی نہیں جاتی، ان میں ’ی‘ ٹائپ کرنے کے بعد کھڑا زبر ٹائپ کرنا چاہئے، اور جہاں نہیں ہے، وہاں جس حرف پر کھڑے زبر کی کھڑی آواز بولی جاتی ہے، وہاں اسی حرف پر چنانچہ ح ت ی لکھ کر ’ی‘ کے بعد کھڑا زبر لگانا درست ہے، کہ حتیٰ کی ’ی‘ محض نمائشی ہے۔ لیکن ’الٰہی‘ میں یہ حرف لام کے بعد لگائی جائے گی کہ اس کی ’ی‘ کی آواز بھی آتی ہے۔ ’علیحدہ ‘ اگر لکھا ہو تو اس میں ’ی‘ کے بعد کھڑا زبر دیا جائے گا، اگر محض ’علحدہ‘ لکھا گیا ہے تو ’لام‘ پر۔
    اور کچھ نقاط یاد آ گئے تو اس میں اضافہ کرتا جاؤں گا۔

    غرض اب آپ کو ایک ایک لفظ پڑھنے کی ضرورت نہیں، کم از کم دوسری بار پروف ریڈنگ میں محض ورڈ کی سرخ لکیریں دیکھ لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  14. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اور کچھ بھی ذہن میں آ رہا ہے جس کو شامل نہیں کیا ۔
    واو عطف اور سپیس نہ دیا جانا
    اس کی مثال کئی بار دے چکا ہوں
    شعروسخن بطور ایک لفظ، درمیان میں سپیس نہیں
    شعرو سخن، شعرو اور سخن۔ بطور دو الفاظ
    شعر وسخن، شعر اور وسخن، دو الفاظ
    اور
    درست طریقہ صرف ایک ہے
    شعر
    و
    سخن
    واو عطف میں ہمیشہ دیکھیں کہ یہ تین الفاظ ہوں، اور دو سپیس دی جائے، ’و‘ کے دائیں اور بائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  15. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,682
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اس کو شاید ابھی تک کسی نے دہیکھا نہیں سوائے نایاب کے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    السلام علیکم
    محترم الف عین جی
    صرف دیکھا ہی نہیں ہے بلکہ کچھ سیکھنے جاننے کی کوشش بھی کی ہے ۔
    درمیان میں تبصرہ کرنا مناسب نہیں لگا ۔
    اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے آمین
    میں تو مستفید ہوا ہوں آپ کے اس ٹیوٹوریل سے ۔
    نایاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  17. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    السلام علیکم

    بہت شکریہ اعجاز انکل ، جیسے جیسے آپ ارسال کرتے رہے تقریباً ساتھ ساتھ ہی دیکھا تھا ، مجھے ایک آئیڈیا بھی سوجھا ہے آپ کی محنت کے لیے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  18. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    وعلیکم السلام
    آئیڈیا بھی ساتھ ہی بتانا تھا ناں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    وعلیکم السلام
    آئیڈیا بھی ساتھ ہی بتانا تھا ناں۔
     
  20. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    نہیں ابھی نہیں اس پر ہفتہ لائبریری کے بعد کام کرنا ہے ۔

    --------------------


    عمران بھائی ، آپ ذپ چیک کیجیے پلیز ۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر