ڈیجٹل لائبرئرئ کے سللسے میں

mmubin

محفلین
ڈیجیٹل لائبریرئ کے سلسلے میں بحث جاری ہے۔ ایک بار پھر اس بحث میں شامل ہونے کی گستاخی کا رہا ہوں۔
اس پروجیکٹ کے لیے کتابیں یونی کوڈ میں ویب پیج بنا کر یعنی صرف ایک صفحہ پر مکمل کتاب کی طور پر جاری کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک دو سافٹ ویر ہیں جو ویب پیج کو ای بکس مین منتقل کر دیتے ہیں ۔اس طرح کی ای بکس کی ایک علحدہ سائٹ بناک وہاں پر وہ کتابیں سجائی جا سکتی ہیں تاکہ شایقین اپنی پسند کی کتاب وہاں سے ڈاون لوڈ کر کے آف لائن پڑھ سکیں۔ یا پھر کتاب گھر نے جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے کہ کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں پیش کی جاتی ہیں جو آن لائن آسانی سے پڑھی جا سکتی ہیں یا ڈاون لوڈ کر کے آف لائن بھی پڑھا جا سکت ہے۔
باقی ہمارے قارئین طے کریئں
ویسے میں نے میری پانچ کتابیں ویب سایٹ بناکر انٹرنیٹ پر پیش کی ہے آپ انھیں
http://mmubin.bizhat.com
http://mubinnama.bizhat.com
پر ملاحظہ کر سکتے ہیں آپ کی راے کا انتظار رہے گا ۔ اور کوئی خدمت


ایم مبین

موبائل:۔09372436628
Email:-mmubin123@gmail.com
 

دوست

محفلین
بالکل جناب یہاں بھی کچھ ایسے ہی خیالات ہیں مسئلہ صرف متعلقہ اراکین کی عدیم الفرصتی کا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مبین صاحب، ایک صفحے پر پوری کتاب پیش کرنا اگرچہ آسان حل ضرور ہے لیکن usability کے نکتہ نظر سے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ آن لائن کتاب پڑھنے والوں کی سہولت کے لیے کم از کم الگ ابواب کے لیے الگ صفحات ہونے چاہییں اور ہر صفحہ پر بھی نیویگیشن ہیلپ ہونا ضروری ہے۔ ان لائن کتاب کا ای-بک اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کی آپشن بھی مہیا ہونی چاہیے۔ مجھے اس بات کا اعتراف ہے کہ ابھی تک ہم نے کتب کو آن لائن پبلش کرنے کا ورک فلو ترتیب نہیں دیا لیکن آپ جیسے کرم فرماؤں کی سرپرستی جاری رہی تو ہم انشاءاللہ جلد ہی اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سسٹم موجود ہے تو اردو ویب آپکی خدمت میں حاضر ہے۔
 
نبیل صاحب جلد کچھ کیجئے اب اور صبر نہیں ہو رہا ہے۔

خدارا کوئی ایک کتاب منتخب کرکے اراکین میں لکھنے کے لیے بانٹ دیجئے اور پھر دیکھتے ہیں کہ یہ کام کیسے روا دواں نہیں ہوتا۔ میں تیار ہوں اس آغاز کے لئے جلد از جلد تاکہ کچھ میسر ہو سکے اردو کے عاشقوں کو
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر اور محب علوی، آپ لوگوں کی تجویز اچھی ہے، اگرچہ شروع کا خیال یہ تھا کہ تمام دوست اپنی پسندیدہ کتب ٹائپ کرنے سے آغاز کریں۔ لیکن کسی ایک کتاب پر مشترکہ کام کرنے پر بھی بات ہوئی تھی۔ یہ کام کرنے کے امکانات تو کئی ہیں۔ ایک امکان تو یہ ہے کہ کوئی صاحب شاکر کے کام میں شامل ہو جائیں، شاکر نے فردوس بریں کے چند ابواب ٹائپ کر لیے ہیں۔

آپ دونوں پہلے یہ بتائیں کہ آپ کی پسندیدہ اردو کتب کونسی ہیں اور آپ کن پر کام کا آغاز کرنا پسند کریں گے؟ یہی بات باقی دوست بھی بتا سکتے ہیں۔

یہاں میں اپنی wish list بھی پیش کر رہا ہوں۔ جب مجھے مہلت ملے گی یا کوئی صاحب اس کام میں معاونت فرمائیں گے تو انشاءاللہ کبھی نہ کبھی ذیل میں درج کتب الیکٹرانک فارم میں دستیاب ہوں گی:

تفہیم القراٰن (ابولاعلی مودودی)
ترجمان القراٰن (ابولکلام آزاد)
[hr:06303f7c6e]

آب گم (مشتاق احمد یوسفی)
تذکرہ غوثیہ (مولانا گل حسن خان، مولانا اسمعیل میرٹھی)
یادگار غالب (الطاف حسین حالی)


میں اس لسٹ میں اضافہ کرتا رہوں گا۔ آپ لوگ کم از کم اپنی وش لسٹ تو بتائیں۔
 
میں ان دو کتابوں پر کام کرنے کے لئے تیار ہوں

تفہیم القران
آبِ گم

اس کے ساتھ اگر ان میں سے کوئی کتاب بھی ہو جائے تو مذائقہ نہیں

اردو کی آخری کتاب (ابنِ انشا)
اداس نسلیں (عبداللہ حسین)

ان میں سے کسی کتاب کی تصویری شکل میسر آجائے تو فوراً کام شروع ہوسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
تصویری شکل میں‌انٹرنیٹ‌پر ان کتابوں‌کا حصول جوئے شیر لانے سے کم نہیں. اس کا حل یہ ہے کہ کتاب لے کر اس سے لکھا جائے. کوئی لائبریری وغیرہ جوائن کر لی جائے. جو بھی سلسلہ کار ہو کام اپنی مدد آپ کے تحت کرنا ہوگا.
 

فرید احمد

محفلین
ایک بہترین تفسیر پر دھیان دیں

جناب عبدالماجد دریابادی ہندستان کے بہترین مفسر اور انشا پرداز گذرے ہیں، یہ پہلے فلسفی خیالات کے تابع ہوکر منکر دین تھے، اور بعد میں تائب ہوئے، عربی اور انگریزی کے بہترین عالم تھے، فلسفہ اور حکمت پر بھی ان کی کئی کتابیں ہیں۔ اور دینیات میں بھی، ان کی تفسیر اردو انگریزی ، (دونوں میں مستقل تصنیف، ترجمہ نہیں) موجود ہیں، اس میں مختصر انداز میں بہت سی باتیں موجودہ زمانہ کے متعلق سائنٹفک انداز میں بیان کی گئی ہیں، اگر علوم دینیہ کے خواہش مند اس کا بھی مطالعہ کریں تو ان کے لیے بہت مفید ہوگا۔
یہاں تفسیر پر کام کرنے کی بات ہو رہی ہے، اس لیے اس کا حوالہ دے رہا ہوں، ویسے اگر تفہیم القرآن اور ترجمان القرآن پر کام ہو جائے تو بھی غنیمت ہے، خداکرے دوستوں کو وقت مل جائے اور کام انجام کو پہنچ جائے، اپنی تہی دامنی اور وقت کی قلت کے باعث فی الوقت عملا مدد سے قاصر ہوں، دعا کریں کوئی مدد گار مل جائے تو ترجمان القرآن میں مدد کروں۔
 
Top