ڈیجٹل فوٹوگرافی تکنیک

مجھے ٹیگ نہ کرنے والو،

آپ کی یہ لڑی ہزار بار رپورٹ ہو، بار بار بین ہو اور گم ہو جائے،

اللہ کرے اس کا ISO اتنا بڑھ جائے کہ نظر نہ آئے،
اس کا اپرچر خراب ہو کر اتنا چھوٹا رہ جائے کہ سب کچھ کالا پڑ جائے،
یا یہ اتنی اوور ایکسپوز ہو جائے کہ لوگ سمجھیں فضول ہے ، خالی سفید اسکرین ہے کچھ نہیں لکھا ہوا،
اس لڑی کی شٹر اسپیڈ اتنی ' سلو ' ہو کہ کسی کو الفاظ نظر ہی نہ آئیں صرف دھند دکھے بس،
اس کی بیٹری اتنے کم mAh کی ہو کہ لڑی کھلنے سے پہلے بیٹری ختم ہو جائے،
اس پہ اتنی اسپیمنگ ہو کہ اس لڑی کا لینس ہی آؤٹ آف فوکس ہو جائے اور کام کی ہر بنیادی بات بلَر رہے،
اس کا ٹرائی پوڈ شٹر کا بٹن دبنے سے پہلے پھسل جائے،

بس ہن وی نہ کرو ٹیگ
 
چلیں آغاز وائٹ بیلنس سے کرتے ہیں۔ آپ لوگوں میں سے کس کو علم ہے کہ وائٹ بیلنس کیا ہوتا ہے؟ کس کس نے کیمرے یا فوٹوشاپ میں وائٹ بیلنس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہوئی ہے؟
وائٹ بیلنس جہاں تک میری معلومات ہیں چونکہ وائٹ کلر کو کیمرہ بطورِ رنگ نہیں لیتا اس لیے اسے بتانا پڑتا ہے کہ وائٹ کلر کو کیسے لینا ہے۔ اس میں آپ وائٹ کو فلورِسنٹ وائٹ، ڈے لائٹ، روم لائٹ، بلب لائٹ، وغیرہ میں سے کسی بھی سیٹ روشنی کے اسٹنڈرڈ کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے فریم میں موجود سفیدی کو ٹیوب لائٹ، بلب، یا سورج کی روشنی کی سفیدی کیسی سفیدی دکھانا چاہتے ہیں بس آپ نے کیمرے کو یہ بتانا ہے اور اسی طرح مینول موڈ میں کچھ مزید سیٹنگزبھی کی جا سکتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
مجھے ٹیگ نہ کرنے والو،

آپ کی یہ لڑی ہزار بار رپورٹ ہو، بار بار بین ہو اور گم ہو جائے،

اللہ کرے اس کا ISO اتنا بڑھ جائے کہ نظر نہ آئے،
اس کا اپرچر خراب ہو کر اتنا چھوٹا رہ جائے کہ سب کچھ کالا پڑ جائے،
یا یہ اتنی اوور ایکسپوز ہو جائے کہ لوگ سمجھیں فضول ہے ، خالی سفید اسکرین ہے کچھ نہیں لکھا ہوا،
اس لڑی کی شٹر اسپیڈ اتنی ' سلو ' ہو کہ کسی کو الفاظ نظر ہی نہ آئیں صرف دھند دکھے بس،
اس کی بیٹری اتنے کم mAh کی ہو کہ لڑی کھلنے سے پہلے بیٹری ختم ہو جائے،
اس پہ اتنی اسپیمنگ ہو کہ اس لڑی کا لینس ہی آؤٹ آف فوکس ہو جائے اور کام کی ہر بنیادی بات بلَر رہے،
اس کا ٹرائی پوڈ شٹر کا بٹن دبنے سے پہلے پھسل جائے،

بس ہن وی نہ کرو ٹیگ
ٹیگ کرنے کا مذاق نہیں ہے
 
ٹیگ کرنے کا مذاق نہیں ہے

یہ نیچے مذاق کون کر رہا ہے
ٹیگ کر دیں۔

یہ کلاس نہیں ہے۔ بس کچھ تجربات کے بارے میں لکھوں گا۔ آپ سب لوگ بھی اپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں

آج تو کافی لیٹ واپسی ہوئی کام سے۔ کل شروع کرنے کی کوشش کروں گا
 
جہاں تک وہائٹ بیلنس کو ہم سمجھے ہیں اس کے مطابق در اصل روشنی کی مختلف نوعیت کے مطابق مناظر قدرے مختلف رنگت میں نظر آتے ہیں۔ انسانی آنکھ میں کسی حد تک اس صورتحال سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے لہٰذا وہ مناظر کو متوقع رنگت میں کسی حد تک ڈھال لیتا ہے۔ مثلاً کمرے کی دیواریں سفید ہوں اور اس میں زرد رنگت والا بلب روشن کر دیا جائے تو دیواریں قدرے زردی مائل نظر آنے لگتی ہیں، بعینہ گلابی روشنی میں گلابی مائل۔ ساتھ ہی کمرے میں موجود دیگر اشیا بھی اپنی اصلی رنگت میں نظر نہیں آتی ہیں بلکہ ان کی رنگت میں بھی کسی قدر تبدیلی آ جاتی ہے۔ انسانی آنکھوں میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ کسی مخصوص رنگ کی روشنی کے باعث غالب آئی ہوئی رنگت کو کسی حد تک نفی کر کے دیکھتی ہیں اور یہ منفی مقدار اتنی ہوتی ہے کہ سفید دیوار پھر سے سفید نظر آنے لگے، لہٰذا دوسری اشیا بھی اس کے زیر اصل تقریباً اصلی رنگت میں نظر آنے لگتی ہیں۔ :) :) :)

تقریباً یہی اصول کیمروں میں بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن ان میں خود کار درستگی کی سہولت نہ ہونے کے باعث مختلف حالات میں تصاویر کی رنگت میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔ لہٰذا جدید کیمروں میں ایسی سہولت شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کسی حد تک از خود روشنی کی رنگت کے غلبے پر قابو پا لیں، لیکن ان کی یہ کارکردگی تب بہتر ہو جاتی ہے جب ان کو بتا دیا جائے کسی منظر کا فلاں حصہ یکسر سفید ہے، اس طرح کیمرے اس اضافی رنگت کی درست مقدار اور دوسرے خواص کا درست اندازہ لگا کر پورے منظر سے اتنی مقدار کی اس نوعیت کی روشنی کی نفی کر دیتے ہیں اور تصویر ایسی نظر آنے لگتی ہے جیسے وہ موزوں روشنی میں بنائی گئی ہو۔ یہ کام تصویر بن جانے کے بعد بھی ممکن ہے اور اسی لیے اکثر تصویر کی تدوین کے لیے دستیاب سافٹوئیر میں یہ سہولت دیکھنے کو ملتی ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
اگر آپ کے پاس ڈی ایس ایل آر کیمرہ ہے تو کیا آپ جے‌پیگ فارمیٹ میں تصاویر کھینچتے ہیں یا را فارمیٹ میں؟ کیوں؟
 
زیک

مسافر
اگر آپ کے پاس ڈی ایس ایل آر کیمرہ ہے تو کیا آپ جے‌پیگ فارمیٹ میں تصاویر کھینچتے ہیں یا را فارمیٹ میں؟ کیوں؟
میں پہلے جےپیگ فارمیٹ میں تصاویر کھینچتا تھا۔ پھر کوئی تین چار سال پہلے جنوب مغربی امریکہ کی سیر پر را تصاویر کھینچنے شروع کیں۔ پہلے پہل را اور جےپیگ دونوں سیو کرتا تھا لیکن اس میں ایک تو جگہ زیادہ لگتی تھی اور پھر اِن کیمرہ جےپیگ اور لائٹ روم میں را تصویر کبھی بھی مکمل ایک جیسی نہیں لگتی تھیں۔ لہذا اب صرف را فارمیٹ میں سیو کرتا ہوں۔
 
جے‌پیگ میں ہر پکسل کا ڈیٹا آٹھ بٹ کا ہوتا ہے جبکہ را فائل میں 12 یا 14 بٹ کا۔ اس طرح را فائل میں زیادہ ڈائنامک رینج ہوتی ہے۔ اگر آپ فوٹوشاپ میں‌پراسس کرنا چاہیں جیسے ٹون کروز (curves) یا شیڈوز اور ہائیلائٹس وغیرہ تو را میں اس کی زیادہ گنجائش ہوتی ہے۔

اسی طرح وائٹ بیلنس وغیرہ بھی آپ را فائل میں بآسانی بدل سکتے ہیں۔

نقصان یہ ہے کہ را فائل کا سائز جے‌پیگ سے بڑا ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
آج شٹر سپیڈ پر غور کر رہا ہوں
شٹر سپیڈ کو تیز رکھنے کی دو وجوہات ہیں۔ ایک وجہ کیمرے کا آپ کے ہاتھ میں ہلنا ہے۔ تصویر کھینچتے ہوئے آپ کا ہاتھ معمولی سا بھی ہل جائے تو تصویر دھندلا جائے گی۔

اس سے بچنے کے لئے ایک رول آف تھمب یہ ہے کہ شٹر سپیڈ لینز کی فوکل لینتھ کے انورس سے تیز رکھی جائے۔ مثلاً اگر فوکل لینتھ 200 ملی میٹر ہے تو شٹر سپیڈ 1/200 سیکنڈ سے تیز رکھی جائے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جتنی فوکل لینتھ زیادہ ہو گی اور آپ نے جتنا زیادہ زوم کیا ہو گا اتنا کیمرہ ہلنے سے تصویر پر زیادہ اثر پڑے گا۔

اگر آپ کے پاس ڈی ایکس فارمیٹ کا ایس ایل آر ہے تو اس کا 1.5 کا فیکٹر بھی شامل کر لیں یعنی اوپر کی مثال میں شٹر سپیڈ 1/300 سیکنڈ رکھیں۔

آج کل کے ایس ایل آرز کی ریزولوشن کافی اچھی ہے اس لئے شٹر سپیڈ اس سے بھی تیز ہونی چاہیئے تاکہ تصویر شارپ ہو۔

کچھ لینز میں وی آر یا آئی ایس کے نام سے امیج سٹیبلائزیشن ہوتے ہے۔ یہ ایسی صورت میں آپ کو دو سے چار سٹاپ کا فائدہ دیتی ہے۔ یعنی شٹر سپیڈ چار سے سولہ گنا آہستہ کر سکتے ہیں۔ تین سٹاپ کا مطلب ہے آٹھ گنا۔ ایک بار پھر پچھلی مثال میں اگر لینز کا وی آر آن ہو تو شٹر سپیڈ 8/300 سے تیز ہونی چاہیئے۔ یعنی کم از کم 1/40 سیکنڈ۔

اگر اس اصول پر عمل نہیں کر سکتے تو ٹرائی پوڈ کا استعمال بہتر ہے۔ یاد رہے کہ ٹرائی پوڈ پر وی آر یا آئی ایس آف کرنا بہتر ہے۔
 
زیک

مسافر
شٹر سپیڈ کو تیز رکھنے کی دو وجوہات ہیں۔
دوسری وجہ آپ کے سبجیکٹ کی حرکت ہے۔ ایکشن فوٹوگرافی مجھے سب سے مشکل کام لگتا ہے۔

بیٹی کی گھڑسواری، سائیکلنگ، رننگ، سوئمنگ اور ٹینس کی تصاویر کھینچتے ہوئے احساس ہوا کہ میں شٹر سپیڈ اتنی تیز نہیں رکھتا جتنی رکھنی چاہیئے۔ لہذا سوچا کہ کچھ بنیادی کیلکولیشنز کی جائیں۔

چونکہ گھڑسواری کی تصاویر کچھ دن پہلے ہی کھینچی ہیں تو اس کا اندازہ لگاتے ہیں۔ فرض کریں آپ کے پاس نائکن ڈی ایکس کیمرہ ہے اور آپ گھوڑے سے 50 میٹر دور کھڑے ہیں۔ اگر لینز کی فوکل لینتھ 200 ملی میٹر ہو تو افقی اینگ آف ویو 8 ڈگری بنتا ہے۔ لہذا آپ 7 میٹر کا گراؤنڈ تصویر میں کور کریں گے۔ یہ فاصلہ گھوڑا کینٹر کرتے ہوئے ایک سیکنڈ یا کچھ زیادہ میں دوڑ لے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصویر میں کوئی موشن بلر نہ ہو تو شٹر سپیڈ کم از کم 1/1000 رکھنی ہو گی۔ اکثر اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اپرچر کھلا ہو اور آئی ایس او بھی زیادہ رکھا جائے۔
 
ایکشن فوٹوگرافی میں شٹر سپیڈ کا کیمرے کے سینسر کی ریزولوشن سے بھی تعلق ہے۔ جتنی زیادہ ریزولوشن ہو گی شٹر سپیڈ بھی اسی حساب ے زیادہ رکھنی ہو گی کہ پکسل زیادہ ہوں تو امیج شارپ رکھنے کے لئے سبجیکٹ کی کم حرکت کیپچر کرنی ہو گی۔
 
یاز

محفلین
اگر آپ کے پاس ڈی ایس ایل آر کیمرہ ہے تو کیا آپ جے‌پیگ فارمیٹ میں تصاویر کھینچتے ہیں یا را فارمیٹ میں؟ کیوں؟
میں ابھی تک تو جے پیگ میں ہی سیو کرتا آیا ہوں، لیکن را فارمیٹ پہ شفٹ ہونے کا سوچ رہا ہوں۔ ابتدائی طور پہ جے پیگ اور را دونوں کو بیک وقت سیو کرنے کی آپشن استعمال میں لانے کا ارادہ ہے۔ اگر را پہ ایک بار یقینِ محکم ہو گیا تو شاید جے پیگ میں سیو کرنا ختم کر دوں۔

زیک بھائی! یہ بتائیے کہ را کو پراسیس کرنے کے لئے سب سے بہتر سوفٹ ویئر کونسا لگا؟
کیا نائیکون کا اپنا سوفٹ ویئر بیسٹ آپشن ہو گی یا کوئی اور؟
 
زیک

مسافر
ابتدائی طور پہ جے پیگ اور را دونوں کو بیک وقت سیو کرنے کی آپشن استعمال میں لانے کا ارادہ ہے۔ اگر را پہ ایک بار یقینِ محکم ہو گیا تو شاید جے پیگ میں سیو کرنا ختم کر دوں۔
میں نے بھی اسی سے آغاز کیا تھا لیکن اس نے بہت کنفیوز کیا کہ را امیج پراسسنگ کے بعد بھی کبھی بھی بالکل جےپیگ جیسا نہیں لگتا تھا کچھ نہ کچھ فرق رہتا تھا اور میں پراسسنگ میں بہت وقت ضایع کرتا تھا۔ اس لئے تنگ آ کر جےپیگ چھوڑ دیا کہ تقابل ممکن ہی نہ ہو۔ اب را امیج کو اپنی مرضی سے بہتر پراسس کرتا ہوں۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی! یہ بتائیے کہ را کو پراسیس کرنے کے لئے سب سے بہتر سوفٹ ویئر کونسا لگا؟
کیا نائیکون کا اپنا سوفٹ ویئر بیسٹ آپشن ہو گی یا کوئی اور؟
اگر آپ بالکل کیمرے کے جےپیگ سے ملتی تصویر را سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نائکن کا سافٹویر اچھا ہے۔ یہ نیف فائل میں تمام معلومات استعمال کرتا ہے۔

نقصان یہ ہے کہ پھر تصاویر مینج کرنے کے لئے کوئی اور سافٹویر استعمال کریں گے۔ اس طرح دو سافٹویر کی ضرورت ہو گی۔ اس ورک فلو کو آسان کرنے کے لئے میں لائٹروم کا استعمال کرتا ہوں۔ اس میں اڈوبی سٹینڈرڈ کی بجائے کیمرہ سٹینڈرڈ سیٹنگ کے ساتھ۔ یہ کیمرے کے امیج پراسسنگ انجن کو ریورس انجینیر کر کے بنایا گیا ہے لہذا نتائج کچھ مختلف ہوتے ہیں مگر پھر بھی اچھے۔ ایس‌ڈی کارڈ سے امپورٹ کرنے سے لے کر فیسبک فلکر وغیرہ پر پوسٹ کرنا اور اپنی کیٹالاگ میں ٹیگز وغیرہ کے استعمال تک سب کچھ لائٹروم ہی میں ہو جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
کیا آپ بیک بٹن فوکسنگ استعمال کرتے ہیں؟ کیا آپ کے کیمرے میں اے‌ایف آن بٹن ہے یا کوئی اور بٹن اس کام کے لئے پروگرام کیا ہے؟
 
Top