تبادلہ خیال ڈکشنری پر گفتگو

مریم افتخار نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 4, 2018

  1. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    السلام علیکم!
    اس لڑی میں سبق ڈکشنری سے متعلق گفتگو کی جائے گی. کورس کے شرکاء اس موضوع پر اپنے سوالات یہاں پیش کر سکتے ہیں. :)
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اگست 6, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    195
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    لغات کتنی قسم کی ہوتی ہیں؟ لیکن اس سے پہلے سوال ہے کہ لغت ہوتی ہے یا ہوتا ہے؟
     
  3. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    استاذی! ٹپل کیا ہوتا ہے؟ :)
     
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اس پر ابھی گفتگو نہیں ہوئی ، اسے سیٹ کے ساتھ ایک چھوٹے سبق کے لیے آخر میں بچا رکھا ہے۔
    یہ لسٹ کی طرح ہوتا ہے مگر اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ اسے بنانے اور ظاہر کرنے کےلیے چوکور بریکٹس کی بجائے سادہ بریکٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    تینوں بریکٹس کا الگ الگ کیا رول ہے؟ ہمیں کیسے یاد رہے گا کہ کس صورت میں کون سی استعمال کرنی چاہئیے؟ :)
     
  6. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یہاں ہم جس لغت کی بات کر رہےہیں اسے قسموں میں تقسیم نہیں کر رہے ، صرف اس کا ڈھانچہ بتایا ہے کہ اس میں ایک کنجی اور اس سے متعلقہ ایک قیمت ہوتی ہے اور میرے خیال میں لغت ہوتی ہے۔
     
  7. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    لسٹ کے لیے چوکور بریکٹس []
    ڈکشنری کے لیے لہری بریکٹس {}

    باقی بچا ٹپل اس کےلیے سادہ بریکٹ ()
     
    • زبردست زبردست × 1
  8. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    195
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    یہاں کس لغت کی بات ہورہی ہے؟؟ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کسی بحث کے عین درمیان سے گفتگو کا آغاز کر کے لڑی بنا دی گئی ہے۔۔۔
     
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    پائتھن کورس کی تبصروں کی لڑی کے پہلے مراسلے میں اگر متعلقہ لڑیوں کے روابط بھی شامل ہوں تو کافی آسانی رہے گی
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    میں نے یہ کہنا تھا مگر بھول گیا، شکریہ یاد دہانی کا۔
     

اس صفحے کی تشہیر