ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا

جی تابش بھائی۔۔۔۔۔پر پتہ نہیں کیوں چند لوگوں کو ممتاز قادری شہید رحمۃ اللّٰہ علیہ سے رقابت ہے۔۔۔۔یہ رقابت کسی مسلمان میں نہیں ہو سکتی۔۔۔۔ یقیناً اسکے پیچھے ان نام نہاد مسلمانوں میں چھپی ذہنی گندگی ہے۔
 
پاکستان کے بارے میں نیویارک ٹائمز کا اداریہ
Opinion | Pakistan, the Endlessly Troublesome Ally
جب پاکستان بنا تھا تب بھی بہت سے نام نہاد دانشوروں کا خیال تھا کہ یہ ملک 3 مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتا لیکن الحمد للہ قائم ہے اور دنیا کے طاقتور ترین ملکوں میں سے ایک۔
 
جب پاکستان بنا تھا تب بھی بہت سے نام نہاد دانشوروں کا خیال تھا کہ یہ ملک 3 مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتا لیکن الحمد للہ قائم ہے اور دنیا کے طاقتور ترین ملکوں میں سے ایک۔
اول آپنے مضمون پڑھا ہی نہیں۔ دوئم آدھا پاکستان آج ہم میں نہیں ہے۔
 
فیض آباد کا دھرنا، کس وجہ سے تھا؟
contesting changes in the Elections Bill 2017 in which the word oath changed to declaration.

کیا 'قسم' کے لفظ کو 'ڈیکلئر' یعنی 'بتاتا ' ہوں کے لفظ سے کئی فرق پرتا تھا؟
پہلے لکھا تھا کہ میں سلیمان علیہ السلام کی قسم کھا کر یقین دلاتا ہوں
پھر لکھا کہ میں سلیمان علیہ اسلام کی قسم کھا کر بتاتا ہوں۔
دنوں صورتوں میں حضرت سلیمان کی قسم کھائی جارہی ہے۔ کیا غیر مسلم بھی سلیمان علیہ السلام پر ایمان رکھتے ہیں؟ ہی ہی ہی ۔

یہ دھرنا، پاکستان مخالف وقتوں نے ملاؤں کو پیسہ کھلا کر دیا گیا تھا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ پاکستان ایسی صورت میں کیا کرے گا۔ پاکستان کو صرف اندر سے توڑا جاسکتا ہے، ملاء ٹولہ اس میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔ ابھی پھر طاہر القادری تلا بیٹھا ہے کہ حکومت کو مکمل طر پر ڈی سٹیبلائز کیا جائے۔ تاکہ پاکستان کے عوام کی دنی ہوئی حکومت کا تختہ کیا جاسکے۔ پاکستانی عوام اس معملے میں ملاء ٹولے کے ساتھ ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ پھر ایک نئی مکتی باہنی، پھر ایک نیا ہنگامہ، پھر پہیہ جام، پھر فوج اور ملاء کی لڑائی، اور عوم کی پٹائی اور اس کے بعد امریکہ اور انڈیا کی پاکستان پر چڑھائی۔ اگلے سو سال تک بھاگتے رہئے ۔۔۔

What has actually changed in Election Reform Bill 2017? – Daily Pakistan
x1.jpg.pagespeed.ic.rDFdNpK7q3.webp
 
آخری تدوین:
یہ دھرنا، پاکستان مخالف وقتوں نے ملاؤں کو پیسہ کھلا کر دیا گیا تھا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ پاکستان ایسی صورت میں کیا کرے گا۔ پاکستان کو صرف اندر سے توڑا جاسکتا ہے، ملاء ٹولہ اس میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔ ابھی پھر طاہر القادری تلا بیٹھا ہے کہ حکومت کو مکمل طر پر ڈی سٹیبلائز کیا جائے۔ تاکہ پاکستان کے عوام کی دنی ہوئی حکومت کا تختہ کیا جاسکے۔ پاکستانی عوام اس معملے میں ملاء ٹولے کے ساتھ ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ پھر ایک نئی مکتی باہنی، پھر ایک نیا ہنگامہ، پھر پہیہ جام، پھر فوج اور ملاء کی لڑائی، اور عوم کی پٹائی اور اس کے بعد امریکہ اور انڈیا کی پاکستان پر چڑھائی۔ اگلے سو سال تک بھاگتے رہئے ۔۔۔
13 جنوری سے پرانامولوی قادری واپس آ رہا ہے۔ الیکشن کا سال ہے اور یہ اسکا روٹین کا دھرنا ہے۔
 
کبھی پڑھا بھی ہے کۃ اس ڈاکومینٹ کی ابتداء ‘قسم ہے حضرت سلیمان کی‘ ٖٖطرح کے جملے سے شروع ہوتی ہے
فارم تو پڑھا ہے مگر بخدا نہیں پڑھا کہ اس کی ابتداء حضرت سلیمان علیه السلام کی قسم سے شروع ہوتی ہے۔ ۔ آپ نے اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے تو برائے مہربانی اس کی تشریح بھی کر دیتے تو ہم پاکستانیوں کی معلومات میں مزید اضافہ ہو جاتا ۔ ۔
 
آخری تدوین:
فیض آباد کا دھرنا، کس وجہ سے تھا؟

ختمِ نبوت کے قانون میں کمالِ ہوشیاری اور چالاکی سے تبدیلی کے خلاف۔

کیا 'قسم' کے لفظ کو 'ڈیکلئر' یعنی 'بتاتا ' ہوں کے لفظ سے کئی فرق پرتا تھا؟

پرانے فارم میں امیدوار ختم نبوت کا اقرار یہ کہہ کر کرتا ہے کہ ” میں دیانتداری سے قسم کھاتا ہوں ‘‘۔ ۔ ۔ ۔
جبکہ نئے فارم سے قسم کھانے والا جملہ نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ یہ لکھ دیا گیا ہے کہ ” میں اعلان کرتا ہوں ‘‘۔ ۔ ۔
یہ ایک قانونی نکتہ ہے۔ اگر کوئی شخص قسم کھا کر کسی چیز کا اقرار کرتا ہے اور بعد میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو وہ سیدھا سیدھا آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوجاتا ہے۔ جبکہ اگر وہ بغیر قسم کھائے کسی چیز کا صرف ” اعلان ” کرتا ہے تو یہ محض ایک انتخابی نعرہ بن کر رہ جاتا ہے جس سے مکرنے پر کوئی پکڑ نہیں ہوسکتی اور نہ ہی آرٹیکل 62، 63 کی شقیں عائد ہوسکتی ہیں۔ (اخذ شدہ)

پہلے لکھا تھا کہ میں سلیمان علیہ السلام کی قسم کھا کر یقین دلاتا ہوں
پھر لکھا کہ میں سلیمان علیہ اسلام کی قسم کھا کر بتاتا ہوں۔

سر جی آپ امریکہ میں رہتے ہیں اور ماشاءاللہ پڑھے لکھے شخص ہیں ، انگریزی بھی فر فر بولتے ہیں۔ کیوں ہم ان پڑھوں کا امتحان لے رہے ہیں۔ ۔ اگر آپ I Solemnly Swear کا ترجمہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی قسم سے کر رہے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔ ۔ ہم ان پڑھ اس کا ترجمہ کرتے ہیں کہ ’’میں پوری سنجیدگی سے اس بات کی قسم کھاتا یا کھاتی ہوں‘‘ اور مجھ ناچیز کے علم کے مطابق پوری دنیا میں اسی Sense میں اسکا مطلب سمجھا اور بتایا جاتا ہے۔

دنوں صورتوں میں حضرت سلیمان کی قسم کھائی جارہی ہے۔ کیا غیر مسلم بھی سلیمان علیہ السلام پر ایمان رکھتے ہیں؟ ہی ہی ہی ۔
اس کا جواب اوپر پیرائے میں دے چکا ہوں۔

یہ دھرنا، پاکستان مخالف وقتوں نے ملاؤں کو پیسہ کھلا کر دیا گیا تھا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ پاکستان ایسی صورت میں کیا کرے گا۔ پاکستان کو صرف اندر سے توڑا جاسکتا ہے، ملاء ٹولہ اس میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔

فقط اُن علماء کرام کا نام اور ایک ثبوت دیں اس بھونڈے الزام کے لئے۔
دوسری بات بقول آپ کے، کے ’’ملاء ٹولہ اس میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا‘‘۔ جی ہاں یہ ٹولہ اور ہر سچا پاکستانی اس سرزمین کی حفاظت کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا اور ہر سازش کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ناکام کرے گا۔ انشاءاللہ

اس کے بعد امریکہ اور انڈیا کی پاکستان پر چڑھائی۔
خواب و خیال۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کچھ حقائق کی وضاحت ضروری ہے۔

امريکی حکومت کی جانب سے عسکری امداد کی اس وقت معطلی کا فيصلہ دہشت گردی سے متعلق مخصوص معاملات کے حوالے سے ہے۔ اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں کہ امريکہ اور پاکستان کے تعلقات بھی معطل ہو گئے ہيں۔

امريکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی خطير ترقياتی امداد جو کہ زراعت، تعليم، انفراسٹرکچر اور مختلف شعبوں اور اداروں کو مزيد فعال کرنے کے حوالے سے ہے، اس ميں کوئ تبديلی نہيں آئ ہے اور وہ تمام منصوبے معمول کے مطابق جاری ہيں۔

جہاں تک عسکری امداد کی معطلی کی وجوہات کا تعلق ہے تو پينٹاگان کے ترجمان نے امريکی حکومت کا موقف واضح کر ديا ہے

"ہماری توقعات بالکل واضح ہیں۔ طالبان، حقانی قيادت اور حملوں کے منصوبہ سازوں کو پاکستانی سرزمين ميں نا تو محفوظ ٹھکانے ملنے چاہيے اور نا ہی وہاں سے کاروائي کرنے کے مواقع"

علاوہ ازيں، پينٹاگان کے ترجمان نے يہ بھی واضح کيا کہ عسکری امداد کی معطلی کے فيصلے کا يہ مطلب نہيں ہے کہ يہ امداد مستقل طور پر ختم کر دی گئ ہے۔

"امداد معطل کی گئ ہے، اسے نا تو مستقل طور پر ختم کيا گيا ہے اور نہ ہی کسی اور جگہ صرف کيا جائے گا۔ ہم بدستور يہ اميد رکھتے ہيں جن دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کا ہم تعاقب کر رہے ہيں، پاکستان ان کے خلاف فيصلہ کن کاروائ کرے گا۔"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
فواد ، آپ اتنے بھی بھولے نہیں اور نا ہی سو سروں والی سینیٹ۔ امریکہ افغانستان میں دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے، یہ ساری دنیا کا فیصلہ ہے۔ آپ اپنا دفاع اپنے ملک میں بیٹھ کر کیجئے، اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر جا کر دوسرے ملکوں میں جنگ مسلط کرنا ہی دہشت گردی ہے۔ جب اسامہ بن لادن نے افغانستان سے امریکہ پر حملہ کیا تو یہ بد ترین درجے کی دہشت گردی تھی۔ اب اس کا حساب ہو چکا۔ اب ٹرمپ بہادر ، افغانستان پر بلا وجہ حملے کا پروگرام بنا رہا ہے تو ٹرمپ ایک دہشت گرد ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ دیوار پر لکھا یہ نہیں پڑھ رہے ہیں تو دنیا بھر سے پول کروا لیجئے ۔ امریکہ کی پاکستان سے یہ ڈیمانڈ کہ افغان پٹھانوں کے خلاف جنگ کرو ایک دہشت گردی کا قدم ہے۔ افغانستان میں امن چاہئیے ، آپ کا اس کے لئے کیا پروگرام ہے ؟ کیا وجہ ہے کہ آپ پشتونوں کے حق رائے دہی کو نہیں پہچانتے؟ کیوں ان کی آواز کو طبل جنگ بجا کر دبانا چاہتے ہیں؟ حکومت میں ان کو حصہ دیجئے، امن کی میز پر بیٹھئے، اپنی من مانی کو فوجی طاقت سے آپ کیوں دبانا چاہتے ہیں؟

امريکی حکومت کی جانب سے عسکری امداد کی اس وقت معطلی کا فيصلہ دہشت گردی سے متعلق مخصوص معاملات کے حوالے سے ہے۔ اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں کہ امريکہ اور پاکستان کے تعلقات بھی معطل ہو گئے ہيں۔

کون سی امداد، 225 ملین ڈالر کے تو ٹشو پیپر امریکی قوم روز اپنا گند صاف کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ اس کی کیا اہمیت؟ اور کونسی دہشتگ گردی؟ کیا آج پاکستان یا افغانستان ، امریکہ کی سرحدوں کے اندر کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں مبتلا ہیںِ؟؟؟

پاکستان نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے فوجی تعلقات ختم ہوگئے ہیں، اور پاکستان ، افغانستان میں پشتونوں کے خلاف جنگ نہیں لڑے گا۔

اگر دہشت گردوں کے اڈے پاکستانی سرحدوں کے اندر ہیں تو ان دہشت گردوں کے اڈوں کی کچھ سٹیلائیٹ تصاویر، یا فلمیں کیوں نہیں منظر عام پر لاتے ہیںِ؟ کیوں نہیں ان اڈوں کو پن پویئنٹ کرتے ہیں آپ میڈیا میں؟

دہشت گردی کی تعریف ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ اپنی سرحدوں سے باہر جاکر دوسروں کو دہلانا کہ ہماری بات مانو ورنہ جنگ ہے۔

اس تعریف پر امریکہ پورا کا پورا اتر رہا ہے۔ اور ٹرمپ اس دہشت گردی میں آج سب سے آگے ہے۔ معصوم امریکہ عوام سے ہمدردی ہے کہ ان کا ٹٰکس میں دیا ہوا پیسہ ، ٹرمپ اپنے اسلحہ ساز حواریوں کو بانٹنے کے لئے افغانستان میں جنگ کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ میں اور اسامہ بن لادن کی دہشت گردی میں کیا فرق رہ گیا؟

آج ہی یہ بیان دیکھئے کہ خود امریکی سابقہ حکومتی عہدیدار بھی ٹرمپ کی افغانستان پر اس جنگ کشی کے لئے پاکستان کو دہلانے کے خلاف ہیں۔

Trump administration’s attempt at humiliating Pakistan unlikely to work: ex-US envoy Olson - Pakistan - DAWN.COM

جہاں دنیا بھر کے بیشتر ممالک دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف امریکی کاروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ وہیں یہ تمام ممالک ٹرمپ کی اس ذاتی خواہش کی مخالفت کرتے کہ وہ افغانستان میں جنگ جیتے اور اس مقصد کے لئے افغانستان پر جنگ مسلط کرے یا پاکستان کو اس جنگ میں ملوث کرے۔

افغانستان میں امن قاائم کرنے کی جدوجہد کیجئے نا کہ ایک فرد واحد، ٹرمپ، کی خواہشات کی تکمیل۔
 
آخری تدوین:
۔
"ہماری توقعات بالکل واضح ہیں۔ طالبان، حقانی قيادت اور حملوں کے منصوبہ سازوں کو پاکستانی سرزمين ميں نا تو محفوظ ٹھکانے ملنے چاہيے اور نا ہی وہاں سے کاروائي کرنے کے مواقع"

آپ نے پاکستانی فوج، قیادت، حکومت اور دنیا کے عوام کو -- طالبان، حقانی قيادت اور حملوں کے منصوبہ سازوں -- کے ٹھکانوں کے بارے میں کیا معلومات فراہم کی ہیں؟ ایسے ٹھکانے کس طرح دنیا بھر کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ کیا کوئی ملٹری چھاؤنی ، فوجی ٹھکانے، فوجوں کا آنا جانا، کسی طور بھی سٹیلائیٹ امیجری سے پوشیدہ رہ سکتا ہے؟ سامنے لائیے ایسی معلومات تاکہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان بھی امریکہ کا ساتھ دے سکے۔
 
زیک

مسافر

حقانی گروپ تو کافی کھلم کھلا قبائلی علاقوں میں موجود ہے اور پاکستانی فوج ان سے کافی مدد لیتی ہے
 
Top