ڈنمارک :جانوروں کے اسلامی اور یہودی طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی

بھائی اگر گوشت نہیں مل رہا تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ زندگی کو تنگ سمجھیں
اسلام میں سبزیاں ، دالیں ، پھل اور ہاں مچھلی بھی حلال ہے اسکا استعمال کیا کیجیئے ۔

میں نے ایک عمومی بات کی تھی کہ اگر کسی قانون کی وجہ سے زندگی مشکل میں پڑجاوے
 

سید ذیشان

محفلین
بھائی اگر گوشت نہیں مل رہا تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ زندگی کو تنگ سمجھیں
اسلام میں سبزیاں ، دالیں ، پھل اور ہاں مچھلی بھی حلال ہے اسکا استعمال کیا کیجیئے ۔
یہ اندازہ کیسے لگایا کہ گوشت نہیں ملے گا؟ گوشت تو آس پاس کے ممالک سے بھی درآمد کیا جا سکتا ہے۔اس قانون سے صرف گوشت سپلائی کرنے والوں پر فرق پڑے گا۔ عام صارف پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا۔قانون البتہ کافی بھونڈا ہے
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
دیکھئے جس ملک میں رہتے ہوئے آپ اقلیت ہیں اور وہاں کے قوانین پسند نہیں تو وہاں سے چلے جائیے؟ یا پھر دوسرے ملکوں سے گوشت بھی تو آتا ہے نا؟ یورپ ویسے بھی چھوٹا سا ہے اور سامان کی نقل و حمل اتنی آسان ہے کہ مثلاً فن لینڈ میں حلال گوشت عموماً مقامی نان حلال گوشت کی نسبت سستا پڑتا ہے اور کئی مقامی لوگ اسی وجہ سے حلال گوشت کو ترجیح دیتے ہیں کہ کم قیمت ہے۔ یہ گوشت زیادہ تر فن لینڈ سے باہر سے ہی آتا ہے
اب ذرا اس نکتہ نظر سے سوچئے کہ یورپ والے پورے ملک کے لئے کرسمس کا تہوار منانا لازمی قرار دے دیں یا کچھ اسی طرح کی حرکت کریں جو ان کے مذہب کے عین مطابق ہو، تو کیا ہم اسے قبول کریں گے؟ کبھی بھی نہیں؟ لیکن پاکستان میں سور کے پالنے اور اس کے کھانے پر ایک طرح اسے غیر اعلانیہ پابندی ہے، ہم اپنے ملک میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو ان کے مذہب کے مطابق جینے کا حق نہیں دیتے (ہم سے مراد یہاں اسلامی ممالک کی بھاری اکثریت ہے)
جب آپ کسی ملک میں رہنا بھی چاہتے ہیں اور قوانین بھی اپنی مرضی کے نافذ کرانا چاہتے ہیں تو پھر کوئی ایسی وجہ افتخار بتائیے کہ ہم جہاں جائیں، ہماری بات ہی مانی جائے؟
اعتدال بہترین طریقہ ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ اندازہ کیسے لگایا کہ گوشت نہیں ملے گا؟ گوشت تو اس پاس کے ممالک سے بھی درآمد کیا جا سکتا ہے۔اس قانون سے صرف گوشت سپلائی کرنے والوں پر فرق پڑے گا۔ عام صارف پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا۔قانون البتہ کافی بھونڈا ہے
ترقی یافتہ ممالک میں جانوروں کے حقوق میں یہ شامل ہے کہ انہیں غیر ضروری تکلیف سے بچایا جائے
 
ترقی یافتہ ممالک میں جانوروں کے حقوق میں یہ شامل ہے کہ انہیں غیر ضروری تکلیف سے بچایا جائے
اگر اسلامی طریقے سے ذبح کرنے سے جانور کو غیر ضروری تکلیف ہو رہی ہوتی تو رب کریم کبھی ایسے ذبح کرنے کا حکم نا دیتا، اللہ تعالی ظالم نہیں ہے اور نا ہی ظلم کا حکم دیتا ہے۔
 
سید ذیشان بھائی اسکے بھونڈے ہونے پر یہ تبصرہ بھی کسی نے کیا ہے۔
ایک دلچسپ تبصرہ یوں سامنے آیا ہے:
On Twitter, David Krikler (@davekriks) wrote: “In Denmark butchering a healthy giraffe in front of kids is cool but a kosher/halal chicken is illegal.”
ٹویٹر پر ڈیوڈ کریکلر نے لکھا کہ ڈنمارک میں بچوں کے سامنے ایک صحت مند زرافے کو مارنا مناسب ہے لیکن ایک حلال یا کوشر مرغی غیر قانونی ہے۔
http://www.independent.co.uk/news/w...imal-rights-come-before-religion-9135580.html
واضح رہے کہ چند دن پہلے ایک صحت مند زرافے کو بچوں کے سامنے مار دیا گیا تھا۔
 
Top