ڈاکڑ ڈھکن کی نئی نظم۔۔۔۔آج کل میں ن میں ہوں (ایک سیاسی لوٹے کی داستان)

ڈاکڑ ڈھکن

محفلین
آج کل میں ن میں ہوں​
(ایک سیاسی لوٹے کی داستان)​
پہلے میں پی میں تھا​
پھر میں ق میں گیا​
اب میں سکون میں ہوں​
آج کل میں ن میں ہوں​
خود قومی کی لی ہے​
بھائی کو صوبائی ملی ہے​
بیگم مخصوص پہ ہیں​
بیٹی بھی چانس پہ ہے​
کبھی میں ننگا تھا​
اب میں پتلون میں ہوں​
آج کل میں ن میں ہوں​
ڈگری تو جعلی ہے​
ٹکٹ مگر لے لی ہے​
رولا شولا پالیا ہے​
عدالت کو منا لیا ہے​
ایم اے میں قانون میں ہوں​
آج کل میں ن میں ہوں​
جب بھی مال لگایا ہے​
سو گنا کمایا ہے​
میاں صاحب کا وعدہ ہے​
لوٹا مال آدھا آدھا ہے​
اب تو خوب جنون میں ہوں​
آج کل میں ن میں ہوں​
ڈاکڑ ڈھکن​
 
Top