ڈاکٹر یونس بٹ

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

از ڈاکٹر یونس بٹ " شیطانیاں "
لڑکی کی زندگی برباد ہی رہے گی چاہے وہ اچھی ہو یا نہ ہو۔۔۔:laugh:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
لڑکیاں بدلہ بھی بہت بُرا لیتی ہے۔۔
کالج کے زمانے میں ایک دفعہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا تھا۔۔ میرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی، میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک نقلی چھپکلی رکھ دی۔۔ جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لئے پرس میں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی رہ گئ، اور پھر اچانک پوری ذمہ داری سے غش کھا کر گرگئ۔۔
اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پر راتوں رات، جہاں جہاں بھی "نامزد امیدوار" لکھا تھا، وہاں وہاں "نامزد" میں سے 'ز' کا نقطہ اُڑا دیا۔۔ میں آج تک اس کی "سیاسی بصیرت" پر حیران ہوں۔۔۔ ۔۔۔

یونس بٹ کتاب شیطانیاں سے اقتباس

یہ بدلہ لیا ہے یا ایک سنجیدہ مذاق کیا ہے۔
ہنسی رک ہی نہیں رہی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور میں 30 سال میں 300 عشق کرلوں۔۔۔ :bighug:
اب خود بتائیں کہ انہوں نے 30 سال ایک عشق میں برباد کردیے۔:laugh:

برباد نہیں کیے 30 سال۔
وہ خود لکھتے ہیں

ہم نے جس جس کو بھی چاہا ترے ہجراں میں وہ لوگ
آتے جاتے ہوئے موسم تھے زمانہ تُو تھا
 

عمراعظم

محفلین
شکریہ نیلم صاحبہ ! اتنے پر مغز اور دلچسپ اقتسابات سے مستفیذ کرنے کا۔۔۔ اس تمام بحث کو اس زاویہ سے بھی دیکھیے۔۔۔۔
اک یار روز لکھتے تھے اک مہ جبیں کو خط
لکھتے تھے شب کے پردے میں پردہ نشین کو خط
پہنچے وہیں تھا چاہے لکھیں کہیں کو خط
دیتا تھا ڈاکیہ اسی نازنیں کو خط
آخر نتیجہ یہ ہوا اتنی بڑھی یہ بات
معشوق ان کا بھاگ گیا ڈاکیے کے ساتھ
 
Top