تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

متلاشی

محفلین
اردو ادب کی ایک نامور و نابغہ روزگار ہستی کوفقیرتہِ دل سے خوش آمدید کہتا ہے ۔۔۔۔ امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔۔۔!
 

قیصرانی

لائبریرین
جی یہ تو اردو شاعری پر عمومی رائے ہو گئی مگر میں خصوصا انٹرنیٹ پر اردو شاعری اور ادب کی تازہ روایت کی بابت پوچھنا چاہ رہا ہوں گو یہ روایت زیادہ پرانی نہیں ہے۔

پچھلی دو دہائیوں یا صرف پچھلی دہائی میں اردو شاعری اور ادب کی حالت زار انٹرنیٹ پر اور اس کا اثر پرانے میڈیم یعنی اخبارات ، رسائل ، جرائد اور کتابوں پر۔

سوشل میڈیا کے پھیلاؤ اور ترقی سے اردو پر بطور زبان کیسے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور آئندہ کیا صورتحال آپ دیکھ رہے ہیں ؟ کیا اس سے روایتی میڈیم پر خوشگوار اثرات پڑ رہے ہیں یا زبان کی ترقی میں یہ الگ تھلگ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محب علوی اتنا سارا پوچھ لیا۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دو گے یا محض سن کر چپ کر جاؤ گے؟
 
جناب ڈاکٹر صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آپ بہت دیر سے آئے اس فورم میں آپ صحیح مقام پر پہنچ گئے یہاں آپ کو بہت لطف آئے گا دل سے خوش آمدید

محمداسحاق خان
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد
 
اس دھاگے کے توسط سے ہم اپنے انتہائی محترم دوست جناب ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے اور ان کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری درخواست کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے محفل میں اپنا کھاتہ کھولا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی آمد محفل کے لیے ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہوگی اور اردو کے اس نابغۂ روزگار عالم سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں مندرجہ ذیل سرِ فہرست ہیں:
  1. فصلِ ہجراں (شعری مجموعہ)
  2. دستِ حنائی (شعری مجموعہ)
  3. غزل در غزل (شعری مجموعہ)
  4. تفہیمی تنقید (مضامین)
  5. اردو شاعری میں اصلاحِ سخن کی روایت (تحقیق و تنقید)
  6. باغ و بہار ۔ تنقید و تجزیہ (تحقیق و تنقید)
  7. بنیادی اردو قواعد (اردو گرامر)
  8. جامعاتی تحقیق (تحقیق)
جامعاتی انسلاکات:

  • ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن سٹڈیز (حال)
  • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (سابق)
  • اوساکا یونیورسٹی جاپان (سابق)
ایک اور حوالہ یہ ہے کہ آپ ترمذی بھائی کے اساتذہ میں سے ہیں۔ مزید اگر کسی دوست کو کچھ جاننا ہو تو ڈاکٹر صاحب سے استفسار کیا جا سکتا ہے۔


بھئی یہ سرخ والی کتابیں اگر کہیں سے مل جائیں تو کیا بات ہو۔ میں ممنون ہونگا۔
 
Top