تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

خوش آمدید سہیل صاحب، فاتح کا بھی شکریہ، لیکن ان سے ایک شکایت!! اب تک کیوں یہ قدم نہیں اٹھایا!!!۔ اور جب جناب سے ایسے مراسم تھے تو ان کی کتابوں کی فائلوں کی فراہمی کی کوشش کیوں نہیں کی؟؟؟؟؟
اب سہیل ساحب سے راست التماس ہے کہ اپنی ماضی، ھال اور مستقبل کی کےب فراہم کریں ہمیں۔ یا کم از کم مجھے!! دیکھیں میری دستخط۔۔
بہت شکریہ۔آپ فاتح بھائی سے رابطہ کریں میں اپنا حصہ ڈال چکا ہوں۔
 
خوش آمدید سہیل صاحب اور فاتح کا شکریہ کہ وہ ایک عالم اور ناقد کو محفل میں لے کر آئے۔

آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ کیا تھا ؟

اس کے علاوہ آپ انٹر نیٹ پر اردو کی موجودہ حالت کو ترقی پذیر سمجھتے ہیں یا ترقی یافتہ ؟
اردو شاعری میں اصلاح سخن کی روایت۔ترقی پذیر۔
 
آپ تمام احباب کی محبتوں اور کرم فرمائیوں پر شکر گزار ہوں اور اس گرمجوشی پر شرمسار ہوں کہ میں کیا اور میری اوقات کیا۔ اپنی سی کوشش کروں گا کہ آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔
 
نایاب

لائبریرین
dr.jpg
 
ڈاکٹر صاحب کی آمد اردو اور ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے۔ ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
خدا کی قسم محبت نہیں عقیدت ہے
دیار دل میں بڑا احترام ہے تیرا
ڈاکٹر صاحب فی الوقت آپ پاکستان میں ہی ہیں؟
ٹوکیو ،جاپان میں
 
اردو شاعری میں اصلاح سخن کی روایت۔ترقی پذیر۔

جی یہ تو اردو شاعری پر عمومی رائے ہو گئی مگر میں خصوصا انٹرنیٹ پر اردو شاعری اور ادب کی تازہ روایت کی بابت پوچھنا چاہ رہا ہوں گو یہ روایت زیادہ پرانی نہیں ہے۔

پچھلی دو دہائیوں یا صرف پچھلی دہائی میں اردو شاعری اور ادب کی حالت زار انٹرنیٹ پر اور اس کا اثر پرانے میڈیم یعنی اخبارات ، رسائل ، جرائد اور کتابوں پر۔

سوشل میڈیا کے پھیلاؤ اور ترقی سے اردو پر بطور زبان کیسے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور آئندہ کیا صورتحال آپ دیکھ رہے ہیں ؟ کیا اس سے روایتی میڈیم پر خوشگوار اثرات پڑ رہے ہیں یا زبان کی ترقی میں یہ الگ تھلگ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 
جناب اردو میں سنجیدہ قاری کے لئے ابھی بہت وقت چاہئے نیٹ پر۔

جی مگر اس کی بنیادی وجوہات پر بھی تو ہمیں غور کرنا ہوگا اور سنجیدہ قارئین کی ایک لہر اس طرف تیزی سے رخ کر رہی ہے جس کا تازہ ثبوت آپ کا آنا بھی ہے :)

شاید ایک بہت بڑی تعداد کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر اردو کی مناسب موجودگی سے بخوبی آگاہ بھی نہیں ہے۔

کچھ اور عوامل بھی ہو سکتے ہیں مگر حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ آپ جیسے لوگوں کی موجودگی سے ہمیں مسئلہ کی جڑ تک پہنچنے کا موقع ملے گا اور آپ بھی شاید جان سکیں گے کہ اردو میں کام کرنا اب کتنا سہل ہوتا جا رہا ہے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر۔
 
معا فی چاہتا ہوں ۔ابھی ہم نیٹ پر ویسے نہیں ہیں جیسا ہونا چاہئے۔

جی آپ کی اس بات سے تو انکار ممکن نہیں ہے کہ تحقیق کے لیے انٹرنیٹ پر اردو کا بہت کم مواد میسر ہے مگر اس میں ڈرامائی تبدیلی کے لیے کیا اقدامات ہو سکتے ہیں اور اس طرف لانے کے لیے محققین اور ناقدین کو کونسی بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔
 
بہت بہت شکریہ سہیل عباس صاحب ۔

آپ کی وجہ سے انشاءللہ کچھ چیزوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور اسی طرح آپ رہنمائی اور مواد فراہم کرتے رہیں گے تو کسی حد تک تحقیق کا سامان بھی پیدا ہوتا رہے گا۔

کسی قدر غیر سنجیدہ نوٹ پر یہ کہنا چاہوں گا کہ میرے سوالات کا مقصد یہی تھا کہ آپ سے زیادہ سے زیادہ فیض اٹھایا جا سکے اور نئے جگہ پر آ کر جو اجنبیت ہوتی ہے اسے کسی قدر سوال جواب سیشن میں گم کرکے کم کیا جا سکے۔

رسما نہیں حقیقی معنوں میں آپ کے جوابات سے دلی خوشی اور اطمینان ہوا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
ڈاکٹر صاحب میری طرف سے بھی خوش آمدید ،
تمھیں دیکھوں تمہارے چاہنے والوں کی محفل میں
محبت کی قسم اتنی کہاں طاقت میرے دل میں
 
Top