مصاحبہ (انٹرویو)
سوال: آپ نے اپنا پہلا مضمون کب لکھا ؟
جالبی : جب میں بی اے میں تھا تو پہلا تنقیدی مضمون " فیض احمد فیض کی شاعری " لکھا۔ اس وقت فیض کا صرف ایک مجموعہ " نقش فریادی " سامنے آیا تھا ۔ اس میں بہت تفصیل سے فیض کی شاعری پر تنقیدی نظر ڈالی گئی تھی ۔ یہ مضمون ممتاز شیریں کے رسالے " نیا دور" میں چھپا اور پھر اسے شاہد احمد دہلوی نے اپنے رسالے " ساقی" کے لئے منتخب کر لیا ۔ میرا یہ مضمون میری کتاب " ادب ، کلچر اور مسائل" میں شامل ہے۔