نبیل
تکنیکی معاون
اردو ایڈیٹر پر کام کے دوران مجھے اس بات کا خیال آیا کہ کیوں نہ ڈاٹ نیٹ کنٹرولز کی ایسی لائبریری بنائی جائے جس کے ذریعے اردو ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز بنانا آسان ہو جائے۔ اس کے بعد سے میں نے اس سمت میں کچھ پیشرفت کی ہے۔
ویسے تو کسی کنٹرول کا اردو ورژن بنانا کوئی مشکل نہیں ہے۔ محض اس کی سمت تبدیل (RTL) کرنی پڑتی ہے اور اس کا فونٹ بدلنا پڑتا ہے۔ لیکن اصل چیلنچ ان کنٹرولز کے لیے ڈیزائن ٹائم سپورٹ فراہم کرنا ہوتا ہے اور مجھے یہاں ہی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ میں نے بعد از مشکل بسیار چند کنٹرولز کے لیے Text پراپرٹی کے لیے کسٹم پراپرٹی ایڈیٹر شامل کر دیا ہے لیکن اسکے بعد ListBox اور ComboBox کے آئٹمز کے لیے کسٹم پراپرٹی ایڈیٹر شامل کرنے میں مجھے کافی دشواری ہو رہی ہے۔ اگر ایک مرتبہ بنیادی کنٹرولز پر مشتمل ایک لائبریری تیار ہو جاتی ہے تو اس کے بعد اگلے مرحلے میں کمپلیکس کنٹرولز جیسے کہ TreeView اور ListView کا اردوورژن بھی تیار کرکے اس لائبریری میں شامل کیا جا سکے گا۔
میرے خیال میں اردو کنٹرولز کی لائبریری ہمارے دوسرے پراجیکٹس کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اردو لغت کے سلسلے میں بھی ہر لفظ کی تفصیل ڈیٹا بیس میں علیحدہ سے شامل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اس کے لیے بھی اردو کنٹرولز کی مدد سے ایک ڈیٹا بیس اپلیکیشن تیار کی جا سکتی ہے۔
فی الحال تو اردو کنٹرولز لائبریری اس مرحلے پر نہیں پہنچی کہ اس ڈاؤنلوڈ پر رکھ دیا جائے۔ میں ذیل میں اس کی ایک تصویر شامل کر رہا ہوں۔
اگر کوئی دوست اس لائبریری کی ڈیویلپمنٹ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ یہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔