ڈان لیکس سے شہرت پانے والے سیرل المیڈا نے صحافت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جاسم محمد نے 'صحافت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 21, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    ڈان لیکس سے شہرت پانے والے سیرل المیڈا نے صحافت چھوڑنے کا اعلان کر دیا
    21/10/2019 نیوز ڈیسک
    [​IMG]

    انگریزی روزنامے ڈان سے وابستہ صحافی سرل المیڈا نے شعبہ صحافت سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سرل المیڈا نے بتایا کہ انہوں نے ڈان سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے اتوار کا کالم بھی چھوڑ دیا ہے۔ ’میں اپنے قارئین کی جانب سے برسوں تک ملنے والی محبتوں کا شکر گزار ہوں، مستقبل قریب میں میرا لکھنے لکھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے بلکہ میں میڈیا سے بریک لینے کا سوچ رہا ہوں۔‘

    خیال رہے کہ سرل المیڈا کو اس وقت بین الاقوامی شہرت ملی تھی جب انہوں نے 6 اکتوبر 2016 کو روزنامہ ڈان میں سول اور فوجی قیادت میں غیر ریاستی عناصر یا کالعدم تنظیموں کے معاملے پر اختلاف کا ذکر کیا تھا ۔

    سرل المیڈا اس وقت بھی عالمی میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے جب انہوں نے الیکشن 2018 سے پہلے مئی کے مہینے میں ملتان ایئر پورٹ پر میاں نواز شریف کا انٹرویو کیا تھا۔ اس انٹرویو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے پیچھے پاکستان میں متحرک کالعدم تنظیموں کا ہاتھ تھا۔

    نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار کرکے ممبئی میں ڈیڑھ سو افراد کو قتل کرنے کی اجازت دینی چاہیے تھی؟ اس بات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے کہ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کیوں مکمل نہیں ہو رہی۔
     
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    اسٹیبلشمنٹ جیت گئی، صحافت ہار گئی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    454
    تو یہ کوئی پہلی دفعہ ہو رہا ہے ۔۔؟؟ ہاہاہا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    454
    جیت ہمیشہ ہار کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    جب جیتنا ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی ہے تو ان سے بار بار مقابلہ کا فائدہ؟
     
  6. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    454
    ہمت مرداں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
     
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اسٹیبلشمنٹ نے جیتتے جیتتے بہت وقت لگا دیا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا ہی ٹوئٹر ہینڈل نہیں ہے؟ :p
     
    • متفق متفق × 1
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    ایک لفافی کہتی ہے کہ اگر مولانا کا دھرنا"خدانخواستہ" ناکام ہو گیا تو کیا ہوگا؟
    دوسرا لفافہ کہتا ہے کہ اس حکومت کے خلاف سب لوگ کھڑے ہو جائیں کیونکہ یہ "فیک" ہے۔
    24 گھنٹے دوسروں کو اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہنے کا بھاشن دینے والے خود صحافتی حدود سے ہی نابلد ہیں۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یہ مولانا کس کے اشارے پہ دھرنا دے رہے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
     
  13. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    454
    کچھ اگر اے ار وائی کے شئیر کرتے تو اور بھی مزہ اتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,373
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    کیسا نام ہے ! ایسا لگتا ہے کہ کائنات کی کسی دور افتادہ کہکشاں کا نام ہے ۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    موصوف پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ شاید اینڈرومیڈا کہکشاں سمجھ رہے تھے؟ :)
     
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,404
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    #ISPRourProud
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,827
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بقول کسے پاکستان میں صحافت اتنی آزاد ہے جتنی شاید امریکہ اور برطانیہ میں بھی نہیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,321
    صحافت آزاد ہے۔ صحافی آزاد نہیں ہے :)
     

اس صفحے کی تشہیر