ڈالر 100 روپے کی سطح پر آگیا، مزید کمی کا امکان۔

1102121759-1.gif

http://www.express.com.pk/epaper/ 11 مارچ 2014
 
شیخ رشید جیسوں کا کیا ہے۔ اس نے تو مشرف کے ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ آجکل عمران کے دامن میں پناہ کا خوہش مند ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ کرے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہو جائے۔

اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ برامدات بڑھائی جائیں اور درامدات کم سے کم کرکے اپنی کفالت آپ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے۔
 
ہمارا ایک بہت بڑا مسئلہ بجلی بنانے کے لئے تیل کی درآمد ہے۔ اگر ساری بجلی پانی سے بننا شروع ہو جائے یا کم از کم کوئلے سے ہی بننے لگے تو زر مبادلہ کافی حد تک بچایا جاسکتا ہے۔
دوسرا پاکستانی گارمنٹس کی بہت بڑی منڈی یورپ اور امریکہ ہے۔ اگر بروقت بجلی اور گیس اس انڈسٹری کو ملتی رہے تب برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔
اللہ کرے ڈالر اور مہنگائی 50 فیصد پر آجائے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
اللہ کرے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہو جائے۔

اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ برامدات بڑھائی جائیں اور درامدات کم سے کم کرکے اپنی کفالت آپ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے۔
الله کرے که اس کمی میں بتدریج اضافه هو.
ایک طریقه اور بھی هے کے دیانت داری و دور اندیشی کے ساتھ معیشت چلائی جائے. Rumours. Speculations اور whistle blowing سے اجتناب کیا جائے
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
الله کرے که اس کمی میں بتدریج اضافه هو.
ایک طریقه اور بھی هے کے دیانت داری و دور اندیشی کے ساتھ معیشت چلائی جائے. Rumours. Speculations اور whitsle blowing سے اجتناب کیا جائے

بالکل ٹھیک کہا کہ عموماً منی اینڈ کیپیٹل مارکیٹس کے آدھے سے زیادہ اعداد و شمار تو غیر فطری ساز باز کا نتیجہ ہی ہوتے ہیں۔
 

x boy

محفلین
یہ مزاق و زاق نہیں ہورہا، حقیقت ہے،
پاکستان کا ایک بڑا معیشت دان میں ہوں جو آپ لوگوں کے درمیان بیٹھا ہوا ہے
لیکن کیا بات ہے آپ لوگ فیدا (فائدہ)اٹھاتے۔
Smiley_300x300.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
شیخ رشید کبھی بھی سیاست نہیں چھوڑے گا بھلے ہی ڈالر 90 روپے کا ہی کیوں نہ ہو جائے۔

وہ کہے گا راجہ بازار میں اتنے کا بک رہا ہے۔
 
کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے اچھی خبروں کا زمانہ ہے جسے ہم سب کو خوش آمدید کہنا چاہئے، الحمداللہ پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس حد تک ہوا ہے کہ بڑے بڑے ماہرین کے سر چکرا گئے ہیں،کئی مہینوں کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سو روپے ایک ڈالر کے قریب آگئی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں آٹھ فیصد بہتری آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی قرضوں کی مد میں 700ارب روپے کا فائدہ ہونے والا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ کر ساڑھے 9ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ پیشرفت یقینی طور پر پاکستانیوں کے اعتماد اور بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کے امیج کے حوالے سے بہترین خبریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ چونکہ مثبت اثرات چاروں جانب سے ہیں اس لئے پاکستانی معیشت کی عکاس کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری کے آثار مسلسل نمایاں ہورہے ہیں اور 3مارچ سے اب تک کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 1393 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔ یقینی طور پر ان خبروں کے بعد پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر مضبوط ہوگی تو وہ چیزیں جو پاکستان امپورٹ کرتا ہے وہ پاکستانیوں کو سستے داموں میں ملیں گی اور پاکستانیوں کے حالات میں بہتری آئے گی۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=179676
 

شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی کی بات بالکل درست ہے۔

اسی طرح ایک دفعہ زرداری نے ڈالر خریدے تھے۔ اب وہی ڈرامہ ن لیگ کرنے والی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایسی کہانیاں عارضی ہوتی ہیں۔۔
بہت جلد ڈالر 125 پر جائے گا۔۔ یہ لوگوں کے ڈالر اینٹھنے کی پلاننگ ہے۔۔
انیس بھائی کی بات بالکل درست ہے۔

اسی طرح ایک دفعہ زرداری نے ڈالر خریدے تھے۔ اب وہی ڈرامہ ن لیگ کرنے والی ہے۔

:rolleyes:
 
Top