ڈالر 100 روپے کی سطح پر آگیا، مزید کمی کا امکان۔

ویسے کہا جاتا ہے کہ مشرف کے دور میں بیرونی سرمایہ کاری بہت آئی پاکستان میں۔ اس سے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

غالباً زرداری عہد میں یہ تیزی سے گھٹا ہوگا۔

کچھ روشنی ڈالیے۔
kestw2.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
ابھی تک یہ سب ہندسوں اور الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے عام آدمی پر کیا فرق پڑا ہے، پچھلے ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے ابھی تک کسی حکومتی فرد نے بیان دیا ہو کہ پیٹرول کی قیمتیں بھی اسی حساب سے کم کی جائیں گی یا بجلی کے بلوں میں جو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ڈالی جاتی ہے اس کی مد میں صارفین کو رعایت دی جائے گی۔ اسکی بہ نسبت جب ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو حکومت راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے۔ دوسری طرف فی الفور برآمد کنندگان کو کروڑوں اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے لیکن ان کے درآمدی خام مال یا مقامی "ان پٹس" کی قیمتوں میں فوری کمی نہیں ہوئی۔
 
ڈالر کی قیمت بدلنے سے فرق آہستہ آہستہ پڑتا ہے۔ لیکن راتوں رات پیٹرول مہنگا کرنے کے پیچھے حکومتی لوگوں کی بدنیتی شامل ہوتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
حکومت میں بیٹھے ہو چور اور ڈاکو ڈالر کو ابھی مزید سستا کریں گے۔ اور پھر بنکوں اور مارکیٹ سے سارے ڈالر اٹھا لیں گے۔

پھر ایکدم سے ڈالر مہنگا ہو جائے گا اور راتوں رات یہ چور اور ڈاکو مزید امیر ہو جائیں گے۔ پاکستانی عوام جائے بھاڑ میں۔
 
بہت شکریہ لئیق احمد صاحب۔

آپ نے کافی محنت کی۔
اصل میں میرے دفتر میں ہمارا ایک سیکریٹری ہے جسے آپ سیکولر انتہاپسند کہ سکتے ہیں۔ اور وہ مشرف کا بہت بڑا مداح ہے۔ اس نے دعوی کیا کہ نواز کے دور میں ڈالر 68 روپے کا تھا مگر مشرف کے آنے کے بعد ڈالر 60 کا ہوگیا اور اسکے سارے دور میں 60 کا ہی رہا۔ میں نے کہا کہ اسکا دعوی غلط اور محض مشرف کی محبت میں غلط بیانی کر رہا ہے مگر وہ نا مانا تو اس سیکریٹری کو غلط ثابت کرنے کے لئے مجھے یہ ڈالر اور روپے کی تاریخ ڈھونڈنے پر محنت کرنا پڑی۔
آپ کے لئے تو میں نے صرف وہاں سے ہی تاریخ اٹھا کر پیش کر دی :)
 
محمداحمد

محبت اعداد و شمار کو کہاں خاطر میں لاتی ہے۔ :)

ویسے یہ بات تو کسی حد تک ٹھیک ہے کہ مشرف کے زمانے میں معیشت کافی مستحکم رہی۔ اکثر لوگ مشرف کے دورِ حکومت کو پسند کرتے تھے۔ پھر بعد میں جب جمہوریت کے "ثمرات" دیکھنے کو ملے تو اُنہیں مشرف صاحب اور اچھے لگنے لگے۔

تاہم میرا خیال یہ ہے کہ جو ایک بار حکومت کر گیا، اُس کی جان چھوڑ دینی چاہیے (اور اُسے بھی پاکستانیوں کی جان چھوڑ دینی چاہیے)۔ یہ جو بار بار وہی لوگ حکومت میں بیٹھے ہوتے ہیں، محض موروثیت کی بنیاد پر آتے ہیں۔ ان لوگوں کے ہوتے ہوئے عام لوگوں کی اختیارات تک رسائی کبھی نہیں ہو سکتی۔
 
مشرف کے دور میں معیشت مستحکم ہونے میں مسلسل امریکی مالی امداد اور مدد کا کافی دخل تھا۔ مگر بہت سے ایسے کام اس کے دور میں ہوئے جو معیشت کے لئے زہر قاتل ثابت ہوئے۔ ایک تو لوڈ شیڈنگ کا آغاز اور دوسرا دہشت گردی کا آغاز
میں نے اپنے ہوش میں گندم خریدنے کے لئے لوگوں بھاگ دوڑ کرتے مشرف کے دور میں ہی دیکھا۔ یعنی گندم بازاروں سے غائب ہوتی رہی ایسا ایک مرتبہ نہیں ہوا کئی مرتبہ ہوا۔
مستحکم معیشت کا مطلب ہوتا ہے قیمتوں میں استحکام مگر مشرف دور میں بھی مسلسل قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا۔ جتنے بڑے بڑے کروڑوں کے قرضے مشرف دور میں معاف ہوئے وہ نواز کے دور میں ہوئے نا بے نظیر کے دور میں۔
اور بھی بہت سے کارنامے مشرف دور میں ہوئے۔ جس کی فہرست بہت طویل بن سکتی ہے۔
بدقسمتی یہ ہوئی کے مشرف کے بعد جمہوری طریقے سے جو حکومت آئی وہ پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کی تھی۔ اس وجہ سے لوگوں کو چھوٹا شیطان بڑے شیطان کے مقابلے میں اچھا لگنے لگا۔
 
بدقسمتی سے مشرف سمجھتا تھا کہ ڈائریکٹ فارن انوسٹمنٹ ملک کے لیے فائدہ مند ہے۔
اس کے دور میں ایسی کمپنیاں پاکستان میں ائیں جو ملک کی دولت باہر لے جارہی ہیں۔ جیسے کہ ٹیلی نار۔ یعنی ہمارے تمام عوام اپنے خون پسینہ کی کمائی کو باہر بھیج رہی ہے روزانہ۔ مشرف اس طرح کی انوسیمنٹ سے خوش تھا۔ بدقسمتی سے پی ٹی سی ایل کا سودا بھی مشرف کے دور میں ہوا جو ملک کی دولت باہر بھیجنا ہی ہے۔ یہی بات کے ای ایس سی کے لیے ہے ۔
ملکی ادارے غیرملکیوں کے ہاتھوں بیچنا ملک کا پیسہ باہر بھیجنا ہے۔ اور یہ پیسہ صرف فون کرنے پر باہر جارہا ہے۔ یعنی کسی قسم کی صعنت اور تجارت کو فروغ بھی نہیں دے رہا۔
 
یہی صورتحال سندھ کے معدنی ذخائر کے ساتھ ہے۔

معدنی ذخائر کس کو بیچے ہیں؟

ویسے ایسی انوسٹمنٹ جس میں کمپنی معدنی ذخائر کو دریافت کرے، ان کو قابل استمعال بنائے اور اس کے بعد ایک عرصہ تک فائدہ اٹھا کر بالاخر قوم کے حوالے کردے ایک اچھی کاروائی ہوگی اور قوم کے لیے فائدہ مند ہوگی
 
کئی ایک غیر ملکی کمپنیاں ہیں جو سندھ اور بلوچستان کے معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اور پاکستان کو اس کا عشر عشیر بھی وصول نہیں ہو رہا۔
 
زیک

مسافر
جب آپ نے اس شیٹ کا ایڈریس دیا تھا اس سے پہلے میں یہ ڈاؤنلوڈ کرکے اسی کی بنیاد پر کچھ باتیں اس دھاگے میں بیان کر چکا تھا۔
مجھے خیال ہے کہ آپ کو پہلے سے علم تھا۔ مگر سورس دیں تو بہتر رہتا ہے اور اگر ڈیٹا سپریڈشیٹ یا ٹیکسٹ کی صورت میں ہو بجائے تصویری شکل کے تو احباب اسے بہت طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں
 
arifkarim

معطل
جب ہم پاکستان میں تھے، غالبا 1999 کی بات ہے، تب اکثر اخباروں میں کارٹون چھپا کر تے تھے کہ ڈالر مہنگا ہوگیا، آٹا سستا ہو گیا وغیرہ۔ آج جب تاریخی چارٹس کو دیکھتے ہیں تو صاف نظر آجاتا ہے کہ ڈالر اور آٹا پاکستان جیسے ملک میں کبھی سستا ہوا ہی نہیں تھا۔
 
مجھے خیال ہے کہ آپ کو پہلے سے علم تھا۔ مگر سورس دیں تو بہتر رہتا ہے اور اگر ڈیٹا سپریڈشیٹ یا ٹیکسٹ کی صورت میں ہو بجائے تصویری شکل کے تو احباب اسے بہت طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں
یہاں سپریڈ شیٹ یا ٹیبل کیسے پیسٹ کیا جائے؟ میں اس کا طریقہ جاننا چاہتا ہوں۔
 
Top