ڈائجسٹ کہانیاں۔حصہ اول و دوم

راشد اشرف نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 3, 2013

  1. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443
    ‘شب گزیدہ‘ کو خصوصی طور پر اپنی ایک آنے والی کتاب ‘ماضی کے جھروکوں سے‘ میں شامل کیا ہے
     
  2. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    راشد بھائی یہ تینوں حصے مل سکتے ہیں پی ڈی ایف میں؟
     
  3. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443
    بھائی، پرانی بات ہوئی، کمپیوٹر کریش ہونے کے سبب یہ فائلز ضائع ہوگئی تھیں۔ ان میں یاد پڑتا ہے کہ تین طویل کہانیاں تھیں۔

    ان میں سے ‘شب گزیرہ‘ کو میں نے اپنی ایک جلد شائع ہونے والی کتاب ‘ماضی کے جھروکوں سے‘ میں محفوظ کردیا ہے۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  4. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    میں اصل میں آج نیٹ پر کچھ ایسا ڈھونڈ رہا تھا کہ ڈائجسٹوں کی اچھی کہانیوں کا کوئی اچھا سا مجموعہ مل سکے۔ یہ لڑی بالکل ضرورت کے مطابق تھی لیکن :(
     
  5. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443
    میرا ارادہ ہے کہ ایسی چند کہانیوں کو کتابی شکل میں محفوظ کردوں مگر جاسوسی اور سسپنس کے معاملے میں کاپی رائٹ کا مسئلہ درپیش ہوگا۔ ان دونوں ڈائجسٹوں میں بہترین کہانیاں شائع ہوئی ہیں۔

    ‘شب گزیدہ‘ مسٹری میگزین میں شائع ہوئی تھی جو بند ہوچکا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اسے شامل کردیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کیا جاسوسی اور سسپنس والے خود اپنی کہانیوں کا کوئی انتخاب شائع کرتے ہیں؟ یا ان ڈائجسٹوں میں لکھنے والے لکھاری اپنا کوئی مجموعہ شائع کرتے ہوں تو اسے خریدا جاسکتا ہے۔
     
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    راشد اشرف بھائی جاسوسی دنیا میں بہزاد لکھنوی کے قلم سے "حکیم بڈھن کے کارنامے" شائع ہوتے رہے ہیں۔ کیا کسی صاحب کے پاس موجود ہیں؟
     
  8. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443


    ابھی تک کوئی ایسی چیز نظر سے نہیں گزری۔

    نک ویلوٹ کے کارناموں کے سوا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443
    ہمارے ایک کرم فرما ہیں، نعیم الرحمان صاحب، انھوں نے حکیم بڈھن کی کہانیاں کمپوز کرکے مجھے بھیجی ہیں۔

    سرمائے کا بندوبست ہو تو میں اسے زندہ کتابیں میں شائع کردوں۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  10. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443
    کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا تعارفی مضمون شکیل عادل زادہ صاحب کا تحریر کردہ ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. یاسر ہدایت

    یاسر ہدایت محفلین

    مراسلے:
    10
    سب رنگ کہانیوں کا پی ڈی ایف مجموعہ مل سکتا ہے؟
     
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,892
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یاسر ہدایت اردو محفل میں خوش آمدید۔

    اپنا تعارف تو دیں۔

    سب رنگ کہانیوں کا پی ڈی ایف مجموعہ اردو محفل میں تو نہیں مل سکتا۔
     
  13. یاسر ہدایت

    یاسر ہدایت محفلین

    مراسلے:
    10
    سر، نیا ممبر ہوں۔
    ابھی قواعد و ضوابط اور اس محفل کے اہداف و مقاصد سے لاعلم ہوں۔
     
  14. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,892
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
  15. یاسر ہدایت

    یاسر ہدایت محفلین

    مراسلے:
    10
    جناب شمشاد صاحب!
    اس پیج میں ممبرز کی طرف سے کوئی بھی نثر، شعر یا ادب سے متعلقہ کوئی بھی اقتباس کہاں پوسٹ کیا جاتا ہے؟؟
     
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مندرجہ ذیل سیکشن میں شعر وشاعری پوسٹ کرسکتے ہیں۔

    بزم سخن
     
  17. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,892
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شاعری کے متعلق تو خلیل بھائی نے اوپر اپنے مراسلے میں بتا دیا ہے۔

    اگر آپ کی اپنی تحریر ہے تو "آپ کی تحریریں" میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔

    اور اگر کسی اور کی تحریر ہے، تو "اردو ادب" کے زمرے میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن کاپی رائٹ کا خیال رکھیے گا،نیز ماخذ کا حوالہ دینا انتہائی ضروری ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر