کاشفی

محفلین
چین کے ایک اہم سیاسی لیڈر کو عمر قید
193338_40104086.jpg

اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت ستانی کا الزام ثابت، چین کے ایک اہم سیاسی لیڈر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

بیجنگ: (آن لائن) چین میں ایک اہم سیاسی رہنماء کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بوذلائی پر اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت ستانی اور حکومتی فنڈز کی خورد برد کا الزام تھا جبکہ 2012ء میں ان کی بیوی ایک برطانوی معاون کے قتل میں ملوث پائی گئی تھی۔ بوذلائی نے اس قتل کو چھپانے کیلئے بھی سرکاری ہتھکنڈے اختیار کئے جب وہ اعلیٰ حکومتی عہدے پر فائز تھے۔ صوبہ جنان کی ایک عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بوذلائی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انہیں 18 سال تک جیل میں رہنا پڑے گا۔
 
Top