چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

جاسم محمد

محفلین
اپ لوگوں کا وطیرہ رہا ہے اپنی غلط پالیسیوں غؒط فیصلوں اور کرپشن کو دوسروں کی حکومت کی کرپشن کی دیوار کے پیچھے لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ میں چینی ایکسپورٹ کرنے اور سبسڈی دینے پر حکومت کے رول کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسد عمر، عثمان بزدار، رزاق داؤد، جہانگیر ترین، خسرو بختیار سب کا نام ہے۔ یہا ں تک آپ رپورٹ سے خوش ہیں۔ لیکن جونہی شوگر مافیا میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کا ذکر آنے لگتا ہے تو چیخیں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ ایسا دوہرا معیار کیوں ہے؟
 
آورکزئی

میں کہتا ہوں جس جس نے عوام کو لوٹا ہے ان کو ٹھیک ٹاک قرار واقعی سزا دی جائے۔۔۔۔۔۔۔
 
بھائی یہی تو اس انکوائری رپورٹ نے کمال کیا ہے کہ شوگر مافیا کو ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں شامل لیڈران سے نتھی کر دیا ہے۔ اب جب سزا ملے گی تو سب کو ملے گی۔حکومت کیا اپوزیشن سب رگڑے جائیں گے۔
 
سزا ملے گی تب نا ؟؟؟
 
بھائی یہی تو اس انکوائری رپورٹ نے کمال کیا ہے کہ شوگر مافیا کو ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں شامل لیڈران سے نتھی کر دیا ہے۔ اب جب سزا ملے گی تو سب کو ملے گی۔حکومت کیا اپوزیشن سب رگڑے جائیں گے۔
آور وزیراعظم نے اپنا نام چپکے سے اس میں سے نکلوایا ہے۔ وزیراعظم کا سب سے بڑا کارنامہ یہی تو ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آور وزیراعظم نے اپنا نام چپکے سے اس میں سے نکلوایا ہے۔ وزیراعظم کا سب سے بڑا کارنامہ یہی تو ہے۔
وزیر اعظم تو ماہر معیشت ہیں۔ ان کو سب پتا تھا کہ کب چینی ایکسپورٹ کرنی ہے اور کب نہیں۔ جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تاکہ بعد میں شوگر مافیا سے انتقام لے سکیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ کونسا جہانگیر ترین ہے۔۔ اپ کو تو پتا ہے نا ؟؟؟ ہوائی جہاز والا چاچو۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا
کل کو عمران خان سپریم کورٹ سے نااہل ہو جائے گا اور اسی طرح رونا دھونا شروع کر دے۔ پھر آپ اس کی بات بھی مان لینا کہ ٹیرن خان اس کی بیٹی نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی انتقام لیا ہے۔
 
وزیر اعظم تو ماہر معیشت ہیں۔ ان کو سب پتا تھا کہ کب چینی ایکسپورٹ کرنی ہے اور کب نہیں۔ جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تاکہ بعد میں شوگر مافیا سے انتقام لے سکیں۔
اوہ سوری! ہم بھول گئے تھے کہ یہ نظام سقہ ہے۔ ہم سمجھے شاید اس نے آکسفورڈ سے معاشیات پڑھیے ہے۔ ویری سوری۔
 
جاسم محمد

محفلین
اوہ سوری! ہم بھول گئے تھے کہ یہ نظام سقہ ہے۔ ہم سمجھے شاید اس نے آکسفورڈ سے معاشیات پڑھیے ہے۔ ویری سوری۔
اس بارہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بتا چکے ہیں چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ای سی سی کرتی ہے۔ وزیر اعظم اس فیصلہ میں براہ راست ملوث نہیں ہوتا۔
 
زیک

مسافر
چلیں رپورٹ سامنے آ گئی اور بہت لوگ اس میں ملوث پائے گئے۔ گرفتاریاں اور مقدمے کب ہو رہے ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
یہ بھی ٹھیک منطق ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے خلاف انکوائری کر وا کر خود کو چور ثابت کر دیا۔ لیکن چونکہ اپوزیشن نے آج تک اپنے خلاف کوئی انکوائیری نہیں کروائی، یا کروائی تو اسکی رپورٹ دبا لی، اس لئے وہ پاک صاف دودھ کے دھلے ہیں۔
 
ابن آدم

ویسے پچھلے تقریباً ٢٢ ماہ میں پچھلی حکومتوں کے پروجیکٹس پر ہی تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن ابھی تک کچھ سامنے لا نہیں سکے. شاہد خاقان عباسی کو ٧ ماہ جیل میں رکھ کر بھی چالان نہیں ڈال سکے.
 
اپوزیشن کو پھر بھی پورا یقین ہے کہ مالم جبہ، پشاور بی آر ٹی، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیسز میں سے کرپشن نکل آئے گی۔ نیب کے پاس اس وقت شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت ٹلی گرافک ٹرانسفر اور بینک ریکارڈز کی شکل میں موجود ہیں۔ گواہان جو یہ کام ان کے لئے کرتے رہے ہیں وہ بھی زیر حراست ہیں۔ اس کے باوجود نیب ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس فائل نہیں کر سکا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
چلو یہاں بھی بھگوڑے سابق وزیر خزانہ کو کریڈٹ دے دیتے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کے ہر کام میں کریڈٹ لینے کے بعد ملک لوٹنے کا کریڈٹ بھی ن لیگ لے گی؟
 
Top